عوام/اہل خانہ کے اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات

کیا کوڈ ریڈ دن ختم ہو رہے ہیں؟
جی نہیں۔ PWCS اس تعلیمی سال اور اگلے سالوں میں کوڈ ریڈ دنوں کو استعمال کرنا جاری رہے گا جب خراب موسم کی ہنگامی صورتحال میں ان کا استعمال لازمی ہو جو گھر سے کام کرنے یا تدریس تک رسائی پر اثرات ڈال سکتا ہے، جیسے ممکنہ طور پر بجلی کا جانا۔ طلباء کو کوڈ ریڈ والے دن کام تفویض نہیں کیا جائے گا اور اساتذہ حتمی تاریخوں یا ٹیسٹ کو شیڈول کرنے کے لیے ضائع ہونے والے وقت کو مدنظر رکھیں گے۔ طلباء چاہیں تو کوڈ ریڈ کے دن چھٹا ہوا کام کر سکتے ہیں یا اپنی مرضی سے پہلے سے تفویض کردہ اسائنمنٹ پر کام کر سکتے ہیں۔ تمام کل وقتی ملازمین کو کوڈ ریڈ والے دنوں پر تنخواہ دی جائے گی مگر ان سے کام کرنے کا تقاضا نہیں کیا جاتا ماسوائے خراب موسم میں کام کرنے والے افراد کے۔
PWCS کے لیے خراب موسم سے متعلق پالیسی میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں؟
کوڈ ریڈ، کوڈ گرین، تاخیر سے کھلنا، جلدی بند ہونا، بند ہونا، اور جلدی چھٹی کے علاوہ اب کوڈ اورنج بھی موجود ہے۔
کوڈ اورنج کیا ہے؟
سکول اور دفاتر کی عمارتیں بند ہیں۔ طلباء سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پر خود پڑھیں (اپنی ذمہ داری پر خود پڑھنا اپنے طور پر پڑھنے یا ایک خاص وقت کے اندر پڑھنے کے قابل بناتا ہے)۔ سٹاف سے گھر سے کام کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔
کوڈ اورینج کیوں تخلیق کیا گیا؟
یہ کافی حد تک واضح ہے کہ عالمی وبا نے طلباء کی تدریس کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے اور ہمیں لازمی طور پر اپنے طلباء کو تدریس فراہم کے لیے دستیاب وقت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہیے جو سکول میں ہمارے طلباء کو وصول ہونے والی اہم خدمات کے علاوہ ہیں۔ لہذا، ہم تعلیم اور تدریس پر موسم اور اس کے اثرات کی وجہ سے ہونے والی کسی قسم کی بندش کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے اپنے طلباء، اساتذہ اور عملے کے لیے ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے اہم سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ اس سرمایہ کاری نے تدریس فراہم کرنے اور گھر سے کام کرنے کے لیے ذرائع مہیا کیے، ایسی صورتحال میں کہ جب عمارتیں رو برو تدریس کے لیے دستیاب نہیں تھیں۔

یہ کوڈ اورنج اس وقت استعمال کیا جائے گا جب موسم کے حالات غیر معمولی ہیں اور سڑکوں اور فٹ پاتھ پر اثرانداز ہو رہے ہیں، لیکن اتنے شدید نہیں کہ کافی اثرات مرتب کریں۔ ایسے دنوں میں، عمارتیں نہیں کھلیں گی۔ تاہم، ملازمین گھر سے کام کریں گے، طلباء اپنی ذمہ داری پر گھر سے کام کریں گے (رو برو نہیں)، اور اساتذہ ضرورت کے مطابق طلباء کے لئے دفتر کے اوقات پوسٹ کریں گے۔ اس سے اساتذہ اسائنمنٹس گریڈ کر سکیں گے، ملازمین گھر بیٹھے پیشہ ورانہ تربیت میں شرکت کر سکیں گے اور تمام کام جاری رہیں گے۔

کوڈ اورنج ان دنوں کے بدلے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو پچھلے سالوں میں تاخیر سے کھلنے میں استعمال ہوتے تھے۔ قومی سطح پر بس ڈرائیوروں کی جاری قومی قلت کے باعث PWCS کی جانب سے بسوں کے دوگنا اور تین گنا چکر جاری رہیں گے۔ یہ چکر تاخیر سے کھلنے کی صورت میں منطقی طور پر ناقابل عمل ہیں۔
کیا کوڈ اورنج دنوں میں براہ راست تدریس/ سنکرونس تدریس ہو گی؟
طویل مدتی اثرات (دن یا ہفتوں) موسمی واقعات کی صورت میں، کوڈ اورنج کو حقیقی وقت (رو برو) سیکھنے کی ضرورت کے لیے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
جب کوڈ آرینج نافذ ہو گا تو کیا ہو گا؟
  • طلباء کے لیے اے سینکرونوس یعنی اپنی ذمہ داری پر تدریس کا دن اور ہنگامی صورتحال میں کام نہ کرنے والے ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کا دن۔
  • سکول اور دفاتر کی عمارتیں بند ہیں۔
  • سکول بسیں نہیں چلیں گی۔
  • رو برو اور براہ راست تدریس نہیں ہو گی۔ ورچوئل ورجینیا میں داخل طلباہ کو ان کے شیڈول پر عمل کرنا چاہیے۔
  • طلباء کو اس دن کا استعمال پہلے سے پڑھائے گئے نصاب سے متعلق اسائنمنٹس پر کام کرنے کے لیے کرنا چاہیے۔
  • اساتذہ زوم کے ذریعے لائیو دفتری اوقات میں حاضر ہوں گے۔ براہ کرم شیڈول کے لیے اپنے سکول سے رابطہ کریں۔
  • سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) نہیں کھلے گا۔
  • سکول کی تمام رو برو سرگرمیاں (دن اور شام) بشمول فیلڈ ٹرپس، ٹیموں کی مشق، کلبوں کی ملاقاتیں، بین المدرسی مقابلے، اور کھلاڑیوں کے مقابلے منسوخ کی جاتی ہیں۔
  • گھر بیٹھے (ورچوئل) سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔
  • سکول سے باہر کی تمام سرگرمیاں (دن اور شام) بشمول تعلیم بالغاں، رات کے سکول کی کلاسیں، اور سکول کی عمارتوں میں کمیونٹی کے استعمال کے شیڈول شدہ تفریحی پروگرام منسوخ کیے جاتے ہیں۔
میرا بچہ/بچی اس سال ورچوئل تدریس حاصل کر رہا/رہی ہے؟ ان کے لئے کوڈ اورنج کا کیا مطلب ہے؟
براہ راست ورچوئل کلاسیں نہیں ہوں گی۔ ورچوئل ورجینیا میں داخل طلباہ کو ان کے شیڈول پر عمل کرنا چاہیے۔
کیا میرے بچے/بچی کو اپنے اساتذہ تک رسائی حاصل ہو گی؟
جی ہاں، تمام تدریسی اسٹاف اپنے پوسٹ کردہ دفتری اوقات کے مطابق ورچوئل طور پر دستیاب ہوں گے، ہر سکول/استاد مخصوص اوقات فراہم کرے گا۔
اب چونکہ ہمارے پاس کوڈ اورنج ہے، کیا ہم تعلیمی دن/تعلیمی سال جلد ختم کر سکتے ہیں یا دیر سے شروع کر سکتے ہیں؟
PWCS "سنو ڈے" یعنی برف باری کی صورت سکول بند ہونا کیلنڈر میں شامل نہیں کرتا۔ ورجینیا کوڈ کے تحت، PWCS کا سالانہ تعلیمی کیلنڈر 180 دنوں کا ہے۔ ورجینیا کوڈ 22.1-98 کے تحت، "اگر ایک سکول ڈویژن کے کسی سکول میں شدید موسمی حالات یا دیگر ہنگامی حالات کی صورت میں بند ہو اور ایسا سکول 180 تدریسی دن کی ضرورت پوری کرنے سے قاصر رہا ہو، سکول ڈویژن ضائع ہونے والے تعلیمی دنوں کو پورا کر سکتا ہے جو اپنے طلباء کو ایسے چھوٹے ہوئے تعلیمی دنوں کے برابر تعلیم فراہم کر کے ممکن ہے جو کم سے کم 990 گھنٹوں کے تدریسی شرط کو پورا کرنے کے لیے ایسے چھٹے ہوئے تدریسی دنوں کے برابر ہو۔ PWCS اس کم از کم تدریسی وقت کی ضرورت سے آگے نکل جاتا ہے جو تعلیمی کیلنڈر میں وقت یا دنوں کو شامل کیے بغیر کم از کم دنوں کو ضائع ہونے دیتا ہے۔
ہائی سکول اور مڈل سکول کی سطح پر، کوڈ ریڈ یا کوڈ اورنج کال کے بعد سکول میں پہلے دن کس شیڈول کی پیروی کی جائے گی؟
کوڈ ریڈ یا کوڈ اورنج کے بعد کا دن وہ دن ہو گا جو ضائع ہوا۔ مثال کے طور پر، اگر آج کا کوڈ ریڈ یا کوڈ اورنج ہے اور یہ ایک "ایون ڈے" ہے اور ہم کل سکول واپس جائیں گے، تو طلباء "ایون دن" کی کلاسوں میں شرکت کریں گے۔
اگر میرا بچہ/بچی اپنا لیپ ٹاپ سکول میں بھول جائیں تو کیا ہو گا؟
اگر ایک طالبعلم/طالبہ کو اے سینکرونس پر کام کرنے کے لیے ڈیجیٹل ذرائع تک رسائی کی ضرورت ہے اور ان کی سکول کی دی گئی ڈیوائس بھول گئے ہیں تو وہ کینوس اور Office.com سمیت زیادہ تر آن لائن ایپلیکیشن تک رسائی کے لیے کسی دوسری ڈیوائس یا فون کو استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر میرے اہل خانہ کو گھر پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے تو کیا کریں؟
کوئی بھی اہل خانہ جسے گھر پر انٹرنیٹ میں مدد کی ضرورت ہے، انہیں سکول کا جاری کردہ گھر لے جانے والا "ہاٹ سپاٹ" وصول کرنے کے لیے اپنے سکول سے رابطہ کر سکتا ہے۔

خراب موسم کے دوران کوڈ اور آپریشنز کے لیے ضابطہ 1-404.04 ملاحظہ کریں۔