Closings, Delays, & Emergencies - Urdu

خراب موسم میں منسوخی کے طریقۂ کار

جب خراب موسم یا دیگر ہنگامی حالات پیش آتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے لیے ضروری ہو کہ وہ معمول کے آپریشنز کو منسوخ کرے، ورچوئل/ریموٹ لرننگ میں منتقل کرے، سکول کھولنے میں تاخیر ہو، یا سکولوں کو جلد بند کرے۔

یاد رکھنے والی اہم باتیں

فیصلے کرتے وقت، ہمارے طلباء اور سٹاف کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

PWCS ہنگامی صورتحال کی انتظامیہ، ماہرین موسمیات کی معلومات، اور سٹیٹ ہائی وے کے منتظمین کی سڑکوں کے حالات کا جائزہ لیتا ہے، اور سکول حکام کاؤنٹی بھر میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور پارکنگ لاٹس اور بس کی لینوں کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔ سطح سمندر سے نمایاں تبدیلیوں کے ساتھ، 350 مربع میل کی حدود میں رہنے والے طلباء، عملے، اور رہائشیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے، یہ فیصلے کاؤنٹی بھر کے حالات اور موسم کی پیش گوئی کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ اس سے مراد ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے گرد و نواح میں حالات اتنے خراب نہ ہوں جبکہ سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہو۔ براہ مہربانی موسم کے کوڈز کو جاننے کی کوشش کریں جو ہم PWCS میں اس وقت استعمال کرتے ہیں جب خراب موسم کی وجہ سے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی آتی ہے۔

جتنی جلدی ممکن ہو، فیصلوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اہل خانہ کو مناسب انتظامات کے لیے کافی وقت مل سکے، PWCS پوری کوشش کرتا ہے کہ تاخیر سے کھولنے اور بند کرنے سے متعلق فیصلے جتنا جلدی ممکن ہو، کیے جائیں۔ زیادہ تر حالات میں؛ فیصلے ایک رات پہلے یا غیر یقینی حالات کی صورت میں سکول بند کرنے والی صبح کو 4:30 سے پہلے پہلے کیے جائيں گے۔ ایک مرتبہ جب خراب موسم سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے تو جتنا جلدی ممکن ہو گا فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔

حتمی فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔

بطور والدین اور سرپرستان، اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ حالات محفوظ نہیں ہیں اور سکول کھلا ہے، تو آپ کو اختیار ہے کہ آپ اپنے بچہ/بچی (بچوں) کو سکول مت بھیجیں۔ اگر آپ اپنے بچوں کو اس دن نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہیں جب سکول سیشن میں ہو، تو وہ منظور شدہ غیر حاضری وصول کریں گے اگر ان کے والد یا والدہ/سرپرست نے غیر حاضری کی اطلاع دی ہے۔ برائے مہربانی اپنے بچے کے سکول کوغیر حاضری کی رپورٹ کریں اور غیر حاضری کی وجہ بتائیں۔ اس سال یہ کوڈ اورنج دنوں کے لیے ضروری نہیں ہے۔ طلباء کو تعلیمی طور پر سزا وار نہیں ٹھہرایا جائے گا البتہ ان سے چھوٹ جانے والے ذمیہ کاموں کو مکمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔

ایک ایسا منصوبہ تیار رکھیں جن سے سب آگاہ ہوں۔

سکول جلد بند کرنے کی صورت میں، جس سے PWCS بچنے کی کوشش کرتا ہے، بچوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کہاں جائیں گے یا اگر والدین/سرپرست کا گھر نہ ہو تو کیا کرنا چاہیے۔ براہ مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیرنٹ ویو میں آپ کے بچہ/بچی کے رابطے کی تازہ ترین معلومات موجود ہوں کیونکہ سکول آپ کے بچے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ان معلومات پر انحصار کرتا ہے۔ کوڈ ریڈ یا کوڈ اورنج دنوں میں بچوں کو سکول مت لے کر آئیں کیونکہ سٹاف سکول میں موجود نہیں ہو گا۔


PWCS بہت سے طریقوں کے ذریعے سکول بند ہونے اور تاخیر سے کھلنے سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • PWCS فیس بک اور ٹویٹر
  • PWCS ہوم پیج اور ہر سکول کے ویب پیج پر الرٹ
  • والدین/سرپرستوں کو ای میل اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جاتے ہیں (میں رابطے کی معلومات استعمال کرتے ہوئے)
  • PWCS-TV پر نشر کیا جاتا ہے (کام کاسٹ پر چینل 18 اور فائوس پر چینل 36)
  • علاقے کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن سٹیشن

انفارمیشن الرٹ

اپ ڈیٹنگ [تازہ ترین اطلاعات] کی تیز رفتاری کی وجہ سے، سرکاری PWCSnews@ ٹویٹر اکاؤنٹ عام طور پر اطلاع دینے کا پہلا اور تیز ترین طریقہ ہے۔ رابطے کے دیگر طریقے جیسے ای میل، ٹیکسٹ، ویب سائٹ، دیگر سوشل میڈیا اور خبروں کے چینلوں کو جتنی جلدی ممکن ہو گا، اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ براہ مہربانی آگاہ رہیں کہ ہو سکتا ہے کہ بڑے پیمانے پر ای میلز کی وجہ سے ٹویٹر الرٹ اور آپ کے ان باکس میں آنے والی ای میل کے درمیان کچھ وقت حائل ہو۔

کیا آپ کوڈ سے واقف ہیں؟

براہ مہربانی موسم کے کوڈز کو جاننے کی کوشش کریں جو ہم PWCS میں اس وقت استعمال کرتے ہیں جب سکول بند کرنے ہوں یا سکول دیر سے کھلنے ہوں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ PWCS سے سکول بند ہونے، تاخیر سے کھلنے، ہنگامی حالات سے متعلق اہم پیغامات وصول کر رہے ہیں

فون کا آئکن  ای میل کا آئکن  تبصرہ کرنے والا آئکن

PWCS نوٹیفیکیشن

طلباء کے والدین اور سرپرستان اور پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے ملازمین PWCS نوٹیفیکیشن کے پیغامات بھیجنے کی سروس میں خود بخود شامل ہیں۔

PWCS کے سینٹر آفس اور سکول اس سسٹم کو سکول دیر سے کھلنے اور بند ہونے کی معلومات، ہنگامی صورتحال میں پیغامات، اور حاضری، کھانے کے اکاؤنٹ بیلنس، اور سکول کی بنیاد پر پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ پیغامات والدین اور ملازمین کے ذریعے فراہم کی گئی رابطہ معلومات کو استعمال کرتے ہوئے بھیجے جاتے ہیں۔

رابطہ کی اہم معلومات کی تجدید

اپنی معلومات اور اپنے ہنگامی رابطہ کی معلومات کو اپ ڈیٹ رکھنا ضروری ہے۔ والدین آن لائن پیرنٹ ویو کے ذریعے اپنے بچہ/بچی کی ہنگامی صورتحال میں رابطہ معلومات میں تبدیلی کی درخواست کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

ملازمین ایمپلائی سیلف سروس کے ذریعے اپنی رابطہ معلومات کا جائزہ لے سکتے اور اسے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔