مندرجات

تعارف

ﺭﻳﺎﺳﺕ ﻭﺭﺟﻳﻧﻳﺎ ﮐﺎ ﺁﺋﻳﻥ ﻣﻘﺎﻣﯽ ﺍﺳﮑﻭﻝ ﺑﻭﺭڈ ﮐﻭ، سکول ﺑﻭﺭڈ ﮐﯽ ﻋﻣﻠﺩﺍﺭی ﻣﻳں ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ پبلک ﺍﺳﮑﻭﻟﻭں ﮐﮯ ﺍﻧﺗﻅﺎﻡ ﮐﯽ ﻧﮕﺭﺍﻧﯽ ﮐﺭﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺧﺗﻳﺎﺭ ﺩﻳﺗﺎ ہے۔ ﺍﺱ ﺍﺧﺗﻳﺎﺭ ﻣﻳں طلباء ﮐﻭ ﻧﻅﻡ ﻭ ﺿﺑﻁ ﮐﺎ ﭘﺎﺑﻧﺩ ﮐﺭﻧﮯ ﺍﻭﺭان کی ﻧﮕﺭﺍﻧﯽ ﮐﺭﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺧﺗﻳﺎﺭ ﺷﺎﻣﻝ ﮨﮯ۔

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ صحت، سلامتی، سکول کے ملازمین اور طلباء کے شخصی حقوق اور سکول املاک کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لا کر اپنے تمام طلباء کے لیے انکی قابلیتوں، دلچسپیوں، اقدار، اور اہداف کو سامنے رکھ کر یکساں مواقعوں کی حامل تعلیم کے حقوق کو محفوظ کرنا چاہتا ہے۔

تاہم، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں سکول کمیونٹی کے تمام طلباء، - خصوصی تدریسی معاونتی افراد، منتظمین اور والد یا والدہ (والدین) کا اشتراک ضروری ہے - یہ سب افراد سکول کے قواعد و ضوابط کے مساوی معاونت اور تعلیمی عمل کے وقار کے کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔

بچہ/بچی کو سکول کے ماحول میں ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار کرنا والد یا والدہ کا فریضہ ہے- یعنی ایسا طرز عمل سیکھنے اور اس کا مظاہرہ کرنے کی ذمہ داری جس سے دوسروں کے تحفظ اور حقوق میں مداخلت نہ ہو (اضافی معلومات کے لیے "اہل خانہ بطور شراکت دار" ملاحظہ کریں)۔ سکول ہر طالبعلم/طالبہ سے مناسب اور اپنے طرز عمل کو از خود درست رکھنے والے رویے کی توقع کرنے کا حق رکھتا ہے۔ چونکہ اپنے طرز عمل کو از خود درست رکھنے کا عمل باہر سے مسلط نہیں کیا جا سکتا ہے، لہٰذا طلباء کو اپنی انفرادی لیاقتوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کسی حد تک انتخاب اور عمل کرنے کی آزادی دینا ضروری ہے۔

ورجینیا کوڈ §22.178 §کے مطابق: "سکول بورڈ ایسے قوانین اور ضوابط اپنا سکتا ہے بشمول طلباء کے مناسب نظم و ضبط کے مگر اس تک محدود نہیں، بشمول ان کے سکول جانے اور واپس آنے سے متعلق طرز عمل کے"۔ طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل سے متعلق سکول بورڈ کے قواعد کا خلاصہ ضابطہ اخلاق (COB) میں پیش کیا گیا ہے اور پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کی پالیسیوں اور ضوابط میں بھی موجود ہے۔

جب بھی طلباء درج ذیل میں ملوث ہوں گے، COB کی شقوں کا اطلاق ہو گا، جیسے:

  • معمول کے سکول کی حاضری کے دوران اور جب بھی سکول املاک پر موجود ہوں گے یا ورچوئل؛
  • سکول بورڈ کی ملکیت کی املاک پر ہونے والی سکول کی سرگرمیوں کے وقت، بشمول سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز (SACC) اور نیکسٹ جنریشن پروگرامز؛
  • ﺳﮑﻭﻝ اور بس سٹاپ کی طرف جاتے اور آتے ہوئے؛
  • سکول بسوں اور بس سٹاپ پر؛
  • سکول کے احاطہ سے باہر سکول کی اسپانسر کردہ سرگرمیوں سے متعلق معاملات میں، جیسے فیلڈ ٹرپ، کھیلوں کی تقریبات اور کلب کی سرگرمیاں؛ اور
  • جب سکول گراونڈ اور سکول کی املاک سے باہر کسی طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل سےسکول ڈویژن کے فلاح عامہ کے کاموں پہ گہرا اثر پڑے؛ تعلیمی نظام کی کی سالمیت پر اثر پڑے؛ طلبا، عملہ یا سکول کی املاک کی صحت، سلامتی اور خیروعافیت خطرے میں پڑ جائے؛ اس وقت واقع ہو جب طالبعلم/طالبہ سکول کے غیر رسمی سرپرستی (loco parentis) کے اندر ہو؛ عملے یا طلبا کے حقوق پر حملہ ہو؛ یا دیگر طلباء کے تعلیمی مواقوں پر منفی اثرات ہوں۔

سپرنٹنڈنٹ نیک مقصد کی خاطر COB کی حالیہ شکل میں بیان کردہ طریقہ کار سے مختلف عمل کی منظوری دے سکتے ہیں، تاوقتیکہ طلباء، والد یا والدہ (والدین)، عمومی پیمانے پر کمیونٹی اور/ یا سکول کے اہلکاروں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہوتی ہو۔ نیک مقصد سے مراد سکول کے نظام میں طلباء کی صحت، تحفظ، بہبود اور تعلیمی مواقع کا تحفظ ہے.

براہ مہربانی نوٹ کریں: "والد یا والدہ (والدین)"، کا لفظ جہاں بھی استعمال کیا گیا ہے اس سے مراد حقیقی والد یا والدہ (والدین)، گود لینے والے والد یا والدہ (والدین) یا قانونی سرپرست (سرپرستان) ہیں۔ اس اشاعت کے مقاصد کی خاطر، "سکول بورڈ" جہاں بھی استعمال ہوا ہے، اس سے مراد پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ ہے۔

طالبعلم/طالبہ کے غلط رویے کے الزامات کی رپورٹنگ

طلباء، اساتذہ، عملہ اور والدین سکول کے لیے نظم و ضبط اور محفوظ ماحول کی تخلیق کی ذمہ داری میں اشتراک عمل کرتے ہیں۔

منشیات، اسلحہ یا ایسے دوسرے عوامل جو سکول کے ماحول کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، ان کے بارے میں "Say Something" یعنی کچھ کہیں کی گمنام رپورٹنگ سسٹم (SS-ARS) کے ذریعے معلومات کی اطلاع دینا ضروری ہے۔ SS-ARS خاص طور پر گریڈ 6 سے 12 کے طلباء اور عملے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ غیر محفوظ رویے یا خود کو یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے خطرات کے سنگین یا ممکنہ طور پر پرتشدد خدشات کی اطلاع دیں۔ "Say Something" یعنی کچھ کہیں نوجوانوں کو تشدد سے بچانے کو پروگرام ہے جو قومی غیر منافع بخش تنظیم Sandy Hook Promise کی طرف سے ہے اور PWCS کو مفت فراہم کیا گیا اور اسے برقرار رکھا گیا ہے۔

"ٹپ سٹر" کے ذریعے، خفیہ معلومات دینے والے کوئی بھی رپورٹ دے سکتے ہیں جن میں سکول کی دھمکیوں جسے دیکھا یا سنا گیا ہو، کے ساتھ ساتھ ذاتی بحرانوں کی رپورٹ کی جا سکتی ہے جن میں جنسی ہراسانی، خود کو نقصان پہنچانا، اور ڈپریشن شامل ہیں۔ یہ نظام سکول منتظمین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ مؤثر مداخلتیں پیدا کریں اور خطرے میں پڑنے والے افراد پر تشدد، خودکشی، غنڈہ گردی، خود کو نقصان پہنچانے، اور دھمکی آمیز رویے کی دیگر اقسام کو روکنے میں مدد کریں۔

جمع کرائی گئی تمام ٹپس پر Sandy Hook Promise نیشنل کرائسز سنٹر میں انتہائی ہنر مند بحرانی کونسلروں میں سے ایک کی طرف سے فوری جواب ملتا ہے؛ اس کے بعد یہ شخص ضروری معاون اقدامات کا تعین کرتا ہے۔ جب قابل بھروسہ تجاویز موصول ہوتی ہیں جو جان کے لیے خطرہ ہوتی ہیں اور/یا کسی فوری خطرے میں شامل ہوتی ہیں، بحرانی مرکز فوری طور پر مقامی 911 ڈسپیچ سے رابطہ کرے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شامل کرے گا، پھر مرکزی دفتر کے عملے اور سکول پر مبنی نمائندوں کو مطلع کرے گا، چاہے کہ کاروباری اوقات کے علاوہ ہی کیوں نہ ہو۔ انتباہی نشان یا خطرہ دیکھیں، ایسی معلومات کی اطلاع دینے کے لیے درج ذیل تجاویز کا استعمال کریں:

انتباہی نشان یا خطرہ دیکھیں، ایسی معلومات کی اطلاع دینے کے لیے درج ذیل تجاویز کا استعمال کریں:

  • اس QR کوڈ کو استعمال کریں
    ٹپ لائن QR کوڈ
  • 79975 پر لفظ TIP ٹیکسٹ کریں
  • ایک گمنام ٹپ جمع کرانے کے لیے 1-844-5-SAYNOW پر فون کریں یا www.SaySomething.net کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
  • ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور سے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، جہاں ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد فوری طور پر ٹپس جمع کرائی جاسکتی ہیں، یہ 4 ہندسوں کا کوڈ طلب کرے گا جسے آپ منتخب کرتے ہیں اور یاد رکھتے ہیں
  • ہراساں کرنے یا امتیازی سلوک کی دوسری شکلوں کی اطلاع سکول منتظم کو یا ایکویٹی اینڈ اسٹوڈنٹ ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کو TitleIXEquity@pwcs.edu پر یا 571.374.6839 پر فون کر کے دی جانی چاہیے۔

کردار اور ذمہ داریاں

پرنس ولیئم کاونٹی سکول بورڈ

ضابطۂ اخلاق (COB) پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کے توسط سے کام کرتے ہوئے سکول بورڈ، سکول کے تمام عملے کو ذمہ دار بناتا ہے کہ وہ طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کی نگرانی کریں جب طلباء قانونی طور پر سکول ڈویژن کی نگرانی میں آ جاتے ہیں۔ سکول بورڈ تمام طلباء کو موزوں طرز عمل کے لیے ذمہ دار ٹھہراتا ہے جیسا کہ سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط میں واضح کیا گیا ہے اور جس کا خلاصہ PWCS کے COB میں پیش کیا گیا ہے۔ طالبعلم/طالبہ کے رویے اور طالبعلم/طالبہ کے نظم و ضبط پر نافذ العمل پالیسیاں اور ضوابط PWCS کی پالیسیوں اور ضوابط میں موجود ہیں جو www.pwcs.edu پر آن لائن دستیاب ہیں۔

PWCS کے تمام ملازمین اعلیٰ ترین اخلاقی معیاروں کو قائم رکھتے ہیں اور وہ اپنے افعال کے لیے جواب دہ ہیں۔ لہٰذا تمام ملازمین لازمی طور پر سکول بورڈ کی طرف سے تشکیل کردہ پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں۔

طلباء کے موزوں طرز عمل کے فروغ کے لیے سکول بورڈ تمام والدین کو COB پڑھنے اور COB میں جن پالیسیوں یا ضوابط کا حوالہ دیا گیا ہے انہیں پڑھنے کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD)

پالیسی 747 "سٹوڈنٹ منیجمنٹ اور آلٹرنیٹو پروگرام (SMAPD)" میں بیان کیا گیا ہے کہ سکول بورڈ نے SMAPD ڈیزائن کیا ہے تاکہ ایک محفوظ سکول کے ماحول کو فراہم کرنے میں سکول ڈویژن کی کوششوں سے تعاون کیا جائے جو تدریس اور سیکھنے کے لیے موزوں ہے۔ SMAPD کے مقاصد درج ذیل ہیں:

  • طالبعلم/طالبہ کے نظم و ضبط کے شدید خلاف ورزیوں کو حل کرنا؛
  • مختلف تعلیمی مواقع فراہم کرنا جو K تا 12 گریڈ کے طلباء اور بالغ طلباء کی مختلف ضروریات کو پورا کرے؛
  • محفوظ تعلیمی ماحول کو فروغ دینا جو تدریس اور تعلیم کے لئے سازگار اور تشدد، تنازعات اور غیر ضروری خلل اندازی سے پاک ہو؛
  • ایک ایسے طریقے کے ذریعے طویل المدت معطلیوں ور اخراج کو کم کونا جو غیر روایتی اور متبادل تعلیمی مواقع کو بڑھا سکے؛
  • طلباء کے طویل المدت معطلی، اخراج، علیحدگی اور دوبارہ داخلوں او سکول بورڈ کو کی گئی اپیلوں کی درخواستوں کی تادیبی کاروائیوں کی نگرانی کرنا اور لاگو کرنا؛ اور
  • ان معمول کے تعلیمی طلباء کے لیے مناسب تعلیمی خدمات، پروگراموں اور داخلوں کا تعین کرنا جو SMAPD کے نظم و ضبط کے عمل کے تابع ہیں۔

تعلیمی ٹیم

یوں تو نظم و ضبط کی ذمہ داری بالآخر ہر فرد کی اپنی اپنی ہوتی ہے، مگر نظم و ضبط کے ایک مؤثر پروگرام کے نفاذ کے لیے باہمی ٹیم کی کوشش درکار ہوتی ہے۔ طرز عمل کے معیارات کی وضاحت کرنے، طلباء کی انفرادی ضروریات کی مؤثر طور پر تشخیص کرنے اورکسی طالبعلم کے غلط برتاؤ میں معاون ہو سکنے والے کسی اہم عوامل کی نشاندہی کرنے کی کوشش کے تحت حفاظتی اقدامات کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ سکول پرنسپل جو تعلیمی رہنما ہیں وہ اپنے سکول میں رویوں کے توقعات کی تیاری کے ذمہ ہیں جنہیں سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط اور ضابطۂ اخلاق (COB) کے مطابق ہونا چاہیے۔ منتظمین، اساتذہ اور امدادی عملہ سبھی سکول ڈویژن میں ہر طالبعلم/طالبہ کے حقوق اور ذمہ داریوں کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

تعلیمی ﮢﻳﻡ ﺩﺭﺝ ﺫﻳﻝ ﮐﯽ ﺫمہ ﺩﺍﺭ ﮨﮯ:

  • ایک محفوظ اور مثبت سکول کا ماحول ﮐﯽ ﻓﺭﺍﮨﻣﯽ؛
  • ﺗﻌﻠﻳﻡ ﮐﮯ ﺣﺻﻭﻝ کے لیے ﻣﻭﺍﻓﻕ ﺗﻌﻠﻳﻣﯽ ﻣﺎﺣﻭﻝ ﮐﯽ ﻓﺭﺍﮨﻣﯽ؛
  • ﺫﺍﺗﯽ ﺿﺑﻁ ﻭ ﻧﻔﺱ ﮐﯽ ﺣﻭﺻلہ ﺍﻓﺯﺍﺋﯽ؛
  • ﺑﺎﮨﻣﯽ ﺍﺣﺗﺭﺍﻡ ﭘﺭ ﻣﺑﻧﯽ ﻣﺎﺣﻭﻝ ﮐﯽ ﻓﺭﺍﮨﻣﯽ؛
  • ﮨﺭ طالبعلم/طالبہ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﻬ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺿﺭﻭﺭﻳﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﻁﺎﺑﻕ ﺍﻳﮏ ﻓﺭﺩ ﮐﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ ﺳﮯ ﺳﻠﻭک؛
  • طلباء ﮐﯽ ﮐﺎﺭﮐﺎﺭﺩﮔﯽ ﮐﯽ ﺣﻭصلہ ﺍﻓﺯﺍﺋﯽ، ﻧﮕﺭﺍﻧﯽ، ﺍﻭﺭ ﺟﺎﻧﭻ؛
  • ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﻬ ﺑﺭﺍﻩ ﺭﺍﺳﺕ رابطہ ﻗﺎﺋﻡ ﮐﺭﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻗﺎﺋﻡ ﺭﮐﻬﻧﺎ؛
  • ﮨﺭ ﺗﻌﻠﻳﻣﯽ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺷﺭﻭﻉ ﻣﻳں طلباء ﮐﮯ ﺳﺎﺗﻬ COB ﭘﺭ ﮔﻔﺗﮕﻭ ﮐﺭﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﻌﻠﻳﻣﯽ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻭﻗﺗﺎ ﻓﻭﻗﺗﺎ ﺟﺎﺋﺯﻩ ﻓﺭﺍﮨﻡ ﮐﺭﻧﺎ؛
  • سکول کے ماحول میں، سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط اور COB کے مطابق، سکول کے اصول و ضوابط تشکیل دینا اور انہیں نافذ کرنا؛
  • پورے تعلیمی سال کے دوران نیا داخلہ لینے والے تمام طلباء کو COB اور تدریس دونوں میں رسائی فراہم کرنا؛
  • جب بھی ممکن ہو، طالبعلم/طالبہ اور مجموعی طور پر سکول کےماحول کی ضروریات کی بنیاد پر ایک لائحہ عمل تیار کرنا؛ اور
  • طلباء کے خلاف تادیبی کاروائی کا ریکارڈ رکھنے کے لیے طالبعلم/طالبہ کا انفرادی تعلیمی ریکارڈ قائم کرنا۔ اگر طالبعلم/طالبہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں تو ایسے ریکارڈ میں پولیس کی گرفتاری یا عدالتی کاروائی کی معلومات درج ہوں گی۔

جب بھی طالبعلم/طالبہ رویوں کی اطلاع دیں جس سے COB کی خلاف ورزی ہوتی ہو تو سکول منتظمین موزوں اقدام اٹھانے کے ذمہ دار ہیں۔ اساتذہ، کونسلرز اور دیگر تعلیمی امدادی عملہ منتظمین سے درکار اعانت کے حصول میں طلباء کی مدد کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ طلباء کی شکایت پر عملے کے رد عمل کو ضبط تحریر کیا جائے۔

خاندان بطور شراکت دار

سکولوں کو محفوظ اور مؤثر تدریسی ماحول بنانے اور بچوں کی سماجی-جذباتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سکولوں سکولوں اور خاندانوں کے درمیان تعلق کی شناخت بہت ضروری ہے۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز خاندانوں اور ماہرین تعلیم کے درمیان مثبت رابطے کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور خاندانوں کے لیے ایسے مواقعوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جہاں وہ اپنے مسائل بیان کر سکیں، تجاویز فراہم کر سکیں اور معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں تاکہ خاندانوں اور سکولوں کے درمیان مثبت رابطہ پیدا ہو جو سکول کمیونٹی کو مضبوط کرے۔

ورجینیا قانون کے تحت، والدین درج ذیل کے ذمہ دار ہیں:

  • طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل اور حاضری کے معیارات کو نافذ کرنے کے لیے سکولوں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ایسے ماحول میں تعلیم دی جا سکے جو کسی سے خلل اور کسی فرد یا املاک کو دہمکی سے پاک ہو اور انفرادی حقوق کی معاونت کرے۔ [ورجینیا کوڈ § 22.1-279.3 (A)];
  • COB سے باخبر رہیں، طالبعلم کے درست برتاؤ کو فروغ دیں، طالبعلم کے نظم و ضبط کے سلسلے میں سکول کی مدد کریں اور نظم و ضبط اور سکول کی حاضری سے متعلق معاملات پر گفتگو کی درخواست کیے جانے پر سکول کے عہدیداران سے ملیں؛
  • ایک بیان پر دستخط کریں جس سے پتہ چلے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں۔ ایسی سٹیٹمنٹ پیرنٹ ویو میں نئے تعلیمی سال کے پیکٹ میں موجود ہے۔
  • والدین کو تعلیمی سال کے آغاز پر فوری طور پر یا تعلیمی سال کے پہلے کچھ ہفتوں کے دوران لازمی طور پر COB اور دیگر ضروری قانونی اعتراف ناموں کے سالانہ جائزہ کو مکمل کرنا چاہیے؛
  • اس بات کی تسلی کریں کہ طالبعلم/طالبہ مناسب لباس پہن کر سکول آئيں جو لباس کے قواعد و ضوابط میں متعین کیے گئے ہیں جنہیں مقامی سکول میں طلباء، والد یا والد (والدین)، اور سکول سٹاف نے مل کر بنایا ہے۔
  • سکول کے تعلیمی پروگرام میں موثر انداز میں شرکت کرنے کے لیے ضروری کتابیں، مواد، سازو سامان، آلات، یونیفارم، اور اشیا فراہم کریں؛
  • مڈل اور ہائی سکول میں اگلی جماعت میں ترقی اور گریجویشن کے لیے لازمی شرائط کے بارے میں جانیے جو ہر سال "کورس کیٹلاگ" میں شائع کی جاتی ہیں۔
  • فون نمبر سمیت ہنگامی صورت حال میں رابطہ معلومات سکول کو فراہم کریں تاکہ سکول کو اس بات کی تسلی ہو کہ ہنگامی صورتحال میں سکول کا والد یا والدہ سے فوری رابطہ ہو سکے؛
  • طالبعلم کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ اور/یا امیگریشن کے دستاویزات کی مصدقہ نقل فراہم کریں؛ جسمانی معائنہ؛ حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ؛ سکول میں پہلے داخلے کے وقت، فراہم کریں؛
  • یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ سکول بورڈ کی زیر ملکیت املاک پر سکول سرگرمیوں میں؛ سکول میں آنے اور جانے کے اوقات کے دوران؛ اور بس سٹاپ پر؛ سکول بسوں میں؛ سکول کی عمارت سے باہر، سکول کے زیر اہتمام سرگرمیوں میں، جیسے فیلڈ ٹرپ، کھیل کے ایونٹس اور کلب کی سرگرمیوں میں منشیات اور اسلحے سے متعلق خلاف ورزیوں میں ملوث طلباء کو اصلاحی اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں اخراج تک شامل ہے، جیسا کہ COB میں بیان کیا گیا ہے۔
  • طلباء اور والدین کو قانونی نوٹس "طلباء اور والدین کو قانونی نوٹس" کے تحت ہیں۔

(والدین سکول یا سکول ڈویژن کی پالیسیوں یا فیصلوں سے اختلاف کے اظہار کر سکتے ہیں۔ طلباء/والدین ورجینیا کے ضابطہ §22.122.1277.04 §کے تحت معطلی یا اخراج پر اپیل کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔)

پیشہ وارانہ تدریسی عملہ

ورجینیا سٹینڈرڈ آف ایسریڈیشن 8VAC20-131-220 کے مطابق، …"پیشہ وارانہ پیشہ وارانہ تدریسی عملہ ایسی تدریس فراہم کرنے کا ذمہ دار ہو گا جو تعلیمی لحاظ سے ایک مشترکہ عزت اور خوش اخلاقی کا ماحول ہے۔۔۔" اساتذہ ایک محفوظ، معاون ماحول قائم کرنے کے ذمہ دار ہیں جو ترقیاتی اور ثقافتی لحاظ سے مناسب ہے اور طالبعلم کی تعلیمی، کرداری، اور ، اور سماجی-جذباتی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔ طلباء کے ساتھ مثتب رشتے بنانا جو مشترکہ اعتماد اور احترام پر قائم ہیں، کو طالبعلم/طالبہ کی کامیابی اور کردار پر کچھ اعلی ترین مثبت اثرات کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

رشتے استوار کرنے کے لیے "استاد کے لیے خصوصی مہارتیں جیسے سننے، ہمدردی، دیکھ بھال کی مہارتیں اور دوسروں کے لیے مثتب احترام" درکار ہے۔ استاد-شاگرد کے رشتے میں متغیرات کے اثرات میں مثتب رویے کے فوائد، تنقیدی/تخلیقی سوچ، ریاضی، زبانی مہارتیں، اور مجموعی گریڈ شامل ہیں۔

چونکہ طلباء کے طرز عمل، سکول کے مثبت ماحول، تعلیمی کامیابیوں، اور طلباء کو بلا روک ٹوک تدریس کے ساتھ کلاس روم میں رکھنے کی کوشش کے درمیان باہمی تعلق ہے، تو اساتذہ کی ذمہ داریوں میں درج ذیل شامل ہیں:

  • مثتب رشتے بنانا؛
  • ایک محفوظ اور مثبت سکول کا ماحول فراہم کرنا؛
  • تدریسی (اور دوبارہ تدریس اگر ضروری ہے) کرداری توقعات؛
  • مثبت طرزعمل کو تقویت دینا؛
  • طرزعمل پر تدریسی رائے فراہم کرنا؛
  • ان طلباء کے لیے مداخلتوں اور مدد کے لیے سکول کے مرحلہ وار فریم ورک کو استعمال کرنا جو رویوں کی توقعات پر پورا نہیں اترتے؛
  • ذاتی دباؤ، ردعمل کو پہچاننا جو طالبعلم/طالبہ کی طرف منفی رویے، اور ذاتی تعصب کو بڑھاتا ہے؛ اور
  • انفرادی اور کلاس روم ڈیٹا استعمال کرنا تاکہ طالبعلم/طالبہ کے رویے اور اس رویے پر استاد/استانی کے ردعمل پر نظر رکھی جا سکے۔

اگر ایک طالبعلم/طالبہ کرداری توقعات پر پورا نہیں اتر رہا اور استاد/استانی نے کمرۂ جماعت یا سکول کے مداخلتی طریقوں کا اطلاق کر لیا ہے جو سکول کے سکول کے طریقۂ کار میں بیان کیے گئے ہیں تو استاد/استانی ایک طالبعلم/طالبہ کو کلاس سے ہٹانے کی درخواست کر سکتا ہے۔

خصوصی خصوصی تدریسی معاون افراد (SISP)

ورجینیا ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن کا معطلی کے مقابلے میں ماڈل گائیڈنس فار پازیٹیو اینڈ پرویوینٹیو کوڈ آف سٹوڈنٹ کنڈکٹ پالیسی اینڈ آلٹرنیٹیو (جون 2021 ) کے تحت SISP پیشہ ور افراد کا سکول میں مثبت ماحول کو فروغ اور مدد دینے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں تاکہ طلباء کی ضابطۂ اخلاق کے کرداری توقعات پر پورا اترنے کے لیے طلباء کی مدد کی جا سکے۔

سکول کونسلر

سکول کونسلنگ پروگرموں کا مقصد ورجینیا سٹینڈرڈ آف لرننگ میں مدد فراہم کر کے طلباء کو تعلیمی، کیریئر، ذاتی اور سماجی ترقی میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ سکول کونسلر والدین، منتظمین، اور دیگر افراد کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تاکہ تدریس کو فروغ دیا جائے اور طلباء کو ان کی تعلیم، کیریئر، اور ذاتی اہداف کو قائم کرنے اور حاصل کرنے میں مدد کی جائے، جس کے لیے درج ذیل معیارات استعمال کیے جاتے ہیں:

  • تعلیمی ترقی - طلباء سیکنڈری سکول مکمل کرنے کے بعد، بہت سی تعلیمی تربیت، ملازمت کے مواقعوں سے ضروری تعلیمی تیاری حاصل کریں گے
  • کیریئر کی ترقی - طلباء کیریئر کے باخبر فیصلے کرنے کے لیے کام کی دنیا کی تحقیقات کریں گے۔
  • سماجی-جذباتی - طلباء اپنے آپ اور دوسروں کو سمجھنے، عزت کرنے کا علم حاصل کریں گے اور ذمہ دار شہری کی درکار مہارتیں حاصل کریں گے۔

سکول سوشل ورکر

سکول سوشل ورکر کے پاس "خاندانوں اور کمیونٹی سسٹم کو سمجھنے کے لیے خاص مہارت ہے اور وہ طلباء اور ان کے خاندانوں کو ان کمیونٹی خدمات سے جوڑتے ہیں جو طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

  • وہ غربت، صحت کی ناکافی سہولیات، اور علاقے کے تشدد کی وجہ سے تدریس میں پیدا ہونے والی رکارٹوں کو دور کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ سکول سوشل ورکرز عام طور پر طلباء کی درج ذیل کمزور آبادی کو مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، وہ طلباء جو غیر حاضری کے بڑے خطرے پر ہیں اور سکول چھوڑ سکتے ہیں جیسے بے گھر اور فوسٹر بچے، ہجرت کرنے والی آبادی، سکول اور علاج کے پروگراموں کے درمیان منتقلی والے طلباء یا نابالغوں کا عدالتی نظام، یا گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والے طلباء۔
  • وہ اساتذہ، منتظمین، والدین، اور دیگر ماہرین تعلیم کے ساتھ مل کر مربوط مداخلتوں اور مشاورت فراہم کرنے کے لیے کام کرتے ہیں جو طلباء کو سکول میں رکھنے اور ان کے خاندانوں کو درکار مدد تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ طلباء کامیابی حاصل کر سکیں1۔

سکول کے ماہر نفسیات

سکولوں کے ماہر سکول کے ماہر نفسیات خصوصی تربیت حاصل کرتے ہیں جو انہیں طلباء کو سمجھنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے قابل بناتی ہے جس کا تعلق ان کی تعلیمی ترقی، کی سماجی-جذباتی ترقی ، اور رشتوں سے ہوتا ہے۔

  • سکول کے ماہر نفسیات پیچیدہ طلباء کی تشخیص کرنے اور سکول کے مسائل میں اور گھر اور سکول میں نتائج کو بہتر بنانے کے لیے مناسب ثبوت کی بنیاد پر مداخلتوں کے انتخاب اور عمل کے ماہر ہوتے ہیں۔1
  • وہ طلباء کی تعلیمی، سماجی، اور کرداری ضروریات کی مدد اور خدمات کے لیے اساتذہ اور والدین سے مشاورت کر سکتے ہیں۔
  • ان کی خطرے اور دھمکی کی جانچ کرنے اور تشخیص، ڈیٹا اکٹھا کرنا اور تشریح کرنے میں تربیت اس مدد کی شناخت اور اطلاق میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے جس کی طلباء کو اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ضرورت پڑ سکتی ہے۔

1Cowan, K.C., Vaillancourt, K., Rossen, E., and Pollitt, K. (2013)محفوظ اور کامیاب سکولوں کے لیے ایک فریم ورک [Brief]. Bethesda, MD: نیشنل ایسوسی ایشن برائے سکول کے ماہر نفسیات۔ صفحہ 9

سکول نرس

سکول نرس ہنگامی دیکھ بھال کی جانچ اور مداخلتیں، شدید اور دائمی صحت کی صورتحال کا انتظام، ریفرل، اور بنیادی دیکھ بھال تک رسائی میں مدد، احتیاطی خدمات، پھیلنے والی بیماریوں کو کنٹرول کرنےکے اقدامات، صحت کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت، اور طالبعلم/طالبہ کی تدریس کی راہ صحت سے متعلقہ رکاوٹوں کی شناخت اور انتظام فراہم کرتے ہیں۔

غیر سند یافتہ سٹاف [وہ سٹاف جو اساتذہ نہیں]

  • سکول کمیونٹی کے تمام اراکین کو سکول کا مثبت ماحول قائم کرنے میں شریک ہونا اور اس کا ذمہ دار ہونا چاہیے۔
  • سکول کا ہر ملازم ایک محفوظ، معاون، مؤثر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں/افراد

ورجینیا کوڈ کے§ § 9.1-101 میں سکول سکول ریسورس آفیسر(SRO) کی تعریف یوں کی کئی ہے، "ایک سند یافتہ قانون قانون نافذ کرنے والا افسر جسے مقامی قانون نافذ کرنے والے ایجنسی کام پر رکھتی ہے تاکہ ورجینیا کے سرکاری ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولوں میں قانون نافذ کیا جا سکے اور حفاظتی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ تاہم، قانون نافذ کرنے والے افسر سکول میں نظم و ضبط سکھانے والے نہیں۔ پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں ان کا کردار مثبت اور معاون سکول کے ماحول کو فروغ دینا اور ایسے واقعات پر توجہ مرکوز کر کے محفوظ اور محفوظ ماحول بنانا اور برقرار رکھنا ہے جن میں فوجداری قانون کی خلاف ورزی شامل ہو سکتی ہے، جب کہ سکول منتظمین اس بات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کہ آیا طالبعلم کا طرز عمل ضابطۂ اخلاق" کے قانون کی دفعات کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

طالبعلم/طالبہ کے حقوق

آئین اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے قوانین اور دولت مشترکہ ورجینیا طلباء کو بہت سے قانونی حقوق اور آزادیاں دیتے ہیں۔ سکول بورڈ کی پالیسیاں اور ضوابط بھی طلباء کو ان کی عمر اور پختگی کی سطح کے مطابق بہت سارے مراعات فراہم کرتے ہیں۔ طلباء اس وقت تک ان حقوق اور مراعات کا استعمال کر سکتے ہیں جب تک کہ وہ دوسروں کے حقوق یا سکولوں کو سیکھنے کا محفوظ ماحول فراہم کرنے کی اہلیت میں مداخلت نہیں کرتے ہیں۔

پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے طلباء کو درج ذیل کا حق ہے:

  • سکول، دفاتر اور کمرۂ جماعت خیال رکھنے والے، تربیت کرنے والے اور مثبت تعلقات میں اضافہ کریں؛
  • سخت تعلیمی تجربات کے مواقعوں کو فروغ دینے کے لیے نصاب اور تدریس دیں؛
  • ایسے سکولوں میں شرکت کریں جو خوش آئند، محفوظ ہیں اور سٹاف اور طلباء کے لیے تدریس کے مثبت ماحول کے لیے موزوں ہیں؛
  • ان کی انفرادی سطح کی تفہیم اور صلاحیتوں کے حوالے سے مساوی اور قیمتی تعلیمی تجربات کی توقع کریں؛
  • تقریر، اسمبلی، درخواست، اور دوسرے قانونی ذرائع کے ذریعہ آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کریں، یہاں تک کہ وہ تدریسی عمل میں مداخلت نہ ہو؛
  • تادیبی مقاصد کے لیے سکول سے خارج کیے جانے سے پہلے مناسب اور بامعنی سمععت کا عمل حاصل کرنا؛
  • تادیبی کارورئی کی پیروی جب معطلی یا اخراج کے فیصلے زیرالتوا ہو؛
  • جب درخواست کی جائے تو ضروری دستاویزات کا ان کی اپنی زبان میں ترجمے کیا جائے یا مترجم کی سہولت دی جائے؛ اور
  • بالغان اور دیگر طلباء سے شائستگی، عزت، اور انصاف پسندی کی توقع کرنا جس میں ان کے ثقافتی اعتقادات اور اختلافات بھی شامل ہیں۔

طالبعلم/طالبہ سے توقعات کا ضابطہ

طالبعلم/طالبہ کے تیار کردہ ضابطہ توقعات سے ان رویوں، رجحانات اور اقدامات کی تشکیل ہوتی ہے جو سکول میں ذمہ اور کامیابی کو فروغ دیتے ہیں۔

ایلیمنٹری سکول کے لیے ضابطۂ توقعات

گریڈ K تا دو:

دوسروں کا خیال رکھنے والے اور پرنس ولیئم کاؤنٹی سکولز کے ذمہ دارطالبعلم/طالبہ کی حیثیت سے میں عہد کرتا/ کرتی ہوں کہ:

  • جب مجھے مدد کی ضرورت ہوئی تو مدد طلب کروں گا/گی؛
  • بڑوں اور دوستوں کی مدد کرنے کے مواقع تلاش کروں گا/گی؛
  • بری صورت حال سے الگ رہوں گا/گی اور قواعد کی تعمیل کروں گا/گی؛
  • املاک کی حفاظت کرنے، دیانتدار رہنے اور اس پر عمل کرنے کی مشق کروں گا/گی؛
  • اپنی بہترین کوشش کروں گا/گی کہ سکول ورک اور ہوم ورک مکمل کروں؛
  • ہمیشہ سچ بولوں گا/گی اور دیانتدار رہوں گا/گی؛
  • ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بہترین فیصلے کروں گا/گی اور PWCS کے انٹرنیٹ کی قابل قبول استعمال اور تحفظ کی ذمہ دارانہ پالیسی پر عمل کروں گا/گی۔
  • اچھا دوست بنوں گا/گی اور دوسروں سے غنڈہ گردی نہیں کروں گا/گی؛ اور
  • دوسروں سے مرغوب نہیں ہوں گا/گی اور جو بھی ہوں اپنے اوپر فخر کروں گا/گی۔

گریڈ تین تا پانچ:

دوسروں کا خیال رکھنے والے اور پرنس ولیئم کاؤنٹی سکولز کے ذمہ دارطالبعلم/طالبہ کی حیثیت سے میں عہد کرتا/ کرتی ہوں کہ:

  • جب مجھے مدد کی ضرورت ہوئی تو مدد طلب کروں گا/گی؛
  • بڑوں سے مثبت ابلاغ کروں گا/ گی؛
  • بڑوں اور دوستوں کی مدد کرنے کے مواقع تلاش کروں گا/گی؛
  • سکول/کمیونٹی کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گا/گی؛
  • بری صورت حال سے الگ رہوں گا/گی اور قواعد کی تعمیل کروں گا/گی؛
  • ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بہترین فیصلے کروں گا/گی اور PWCS کے انٹرنیٹ کی قابل قبول استعمال اور تحفظ کی ذمہ دارانہ پالیسی پر عمل کروں گا/گی۔
  • مثبت کردار کا نمونہ بننے کے لیے دوسرے طلباء کی حوصلہ افزائی کروں گا/گی؛
  • املاک کی حفاظت کرنے، دیانتدار رہنے اور اس پر عمل کرنے کی مشق کروں گا/گی؛
  • ہوم ورک کے بعد دوستوں اور گھرانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے چستی کا مظاہرہ کروں گا/ گی؛
  • سکول اور گھر پر کرنے والا سکول کا سارا کام مکمل کروں گا/گی اور اس کے لیے اپنی بہترین کوشش کروں گا/گی؛
  • بڑوں اور دوسرے طلباء کے ساتھ احترام سے پیش آؤں گا/گی؛
  • ہمیشہ سچ بولوں گا/گی اور دیانتدار رہوں گا/گی؛
  • اچھے کردار کا نمونہ بنوں گا/ گی اور اپنے اور دوسروں کے حق کیلئے کھڑا ہوں گا/گی؛
  • اچھا دوست بنوں گا/گی اور دوسروں سے غنڈہ گردی نہیں کروں گا/گی؛ اور
  • دوسروں کے احساسات کو سمجھنے کی کوشش کروں گا/گی؛
  • دوسروں سے مرعوب نہیں ہوں گا/گی اور جو بھی ہوں اپنے اوپر فخر کروں گا/گی؛
  • اپنے سے چھوٹی عمر کے بچوں پر اچھا اثر ڈالوں گا/ گی؛

مڈل سکول کے لیے ضابطۂ توقعات

دوسروں کا خیال رکھنے والے اور پرنس ولیئم کاؤنٹی سکولز کے ذمہ دارطالبعلم/طالبہ کی حیثیت سے میں عہد کرتا/ کرتی ہوں کہ:

  • دوسروں کا احترام اور ان کی حوصلہ افزائی کروں گا/گی؛
  • کلاس روم میں دوسرے طلباء کے لیے اچھی مثالیں قائم کروں گا/گی؛
  • والدین ، اساتذہ اور سکول کے عملہ کے ساتھ کھل کر تبادلہ خیال کروں گا/گی؛
  • دوسروں کی مثبت فیصلے کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کروں گا/گی؛
  • ایک مثالی نمونہ بنوں گا/گی اور دوسرے طلباء کی محفوظ فیصلہ سازی کو فروغ دوں گا/گی؛
  • ضرورت پڑنے پر خوراک کی فراہمی کی مہم، عطیات جمع کرنا وغیرہ جیسی سرگرمیاں انجام دے کر کمیونٹی کی خدمت کروں گا/گی؛
  • گھرانے، سکول اور کمیونٹی کی طے کردہ حدود کو تسلیم کروں گا/ گی؛
  • اعلی کردار کے مثالی نمونوں اور دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کروں گا/گی؛
  • بہترین کوشش کروں گا اور اپنی توقعات کم نہیں کروں گا/ گی اگرچہ کبھی کبھار میں ناکام ہو جاؤں؛
  • سکول کی سرگرمیوں اور کھیلوں کی ٹیموں میں حصہ لوں گا/گی؛
  • پڑھنے کے لیے ایسی جگہ تلاش کروں گا جہاں توجہ منتشر نہ ہو؛
  • اپنے وقت کا استعمال دانشمندی سے کروں گا/گی؛ اسائنمنڻس مکمل کرتے وقت ڻال مڻول نہيں کروں گا/ گی؛
  • سکول میں دوسرے طلباء سے اچھا کرنے کے لیے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کروں گا/گی؛
  • اپنے گرد منفی اثر کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک اچھی مثال قائم کروں گا/گی؛
  • کلاس میں پوری توجہ سے سنوں گا/گی اور دوسرے طلباء کے لیے ایک اچھا ماڈل بنوں گا/گی؛
  • اپنے افعال کی ذمہ داری قبول کروں گا/گی؛
  • ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بہترین فیصلے کروں گا/گی اور PWCS کے انٹرنیٹ کی قابل قبول استعمال اور تحفظ کی ذمہ دارانہ پالیسی پر عمل کروں گا/گی۔
  • اپنے طرز عمل کو قابوميں رکهوں گا/گی اورغلط ہونے کا علم ہونے پر انکار کروں گا/گی؛
  • نسل رنگ، مذہب، قومیت، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، معذوری، سماجی و معاشی پس منظر یا دیگر ذاتی خصوصیات سے قطع نظر مساوات میں یقین رکھوں گا/گی؛
  • ان طلباء کا احترام کروں گا/گی جن کا پس منظر مجھ سے مختلف ہو سکتا ہے؛
  • درست فیصلہ کرنے کے لیے بہت پہلے سے منصوبہ بندی کروں گا/گی؛
  • نامناسب حالات سے احتراز کروں گا/گی؛
  • مختلف طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لوں گا/گی اور دوسروں کو بھی اسکی ترغییب دوں گا/گی؛
  • ایسے مثالی کردار والے بالغ افراد کی تلاش کروں گا/گی جن سے ضرورت کے وقت معاونت مل سکے؛ اور
  • اپنی ذات پر بھروسہ کروں گا/گی۔

ہائی سکول کے لیے ضابطۂ توقعات

دوسروں کا خیال رکھنے والے اور پرنس ولیئم کاؤنٹی سکولز کے ذمہ دارطالبعلم/طالبہ کی حیثیت سے میں عہد کرتا/ کرتی ہوں کہ:

  • اپنے والدین کی حوصلہ افزائی کروں گا/گی کہ وہ سکول کی سرگرمیوں اور میری تعلیم میں فعال حصہ لیں؛
  • اپنی زندگی میں شامل بالغ افراد کے ساتھ کھلا اور صحت مند تبادلہ خیال و بات چیت کا سلسلہ قائم کروں گا/گی؛
  • دوسروں کا خیال رکھنے والا سکول کا ماحول تخلیق کرنے کا کام کروں گا/گی؛
  • ایک باعزت رول ماڈل کے طور پر مثبت طریقے سے اپنے سکول اور کمیونٹی کی مدد کروں گا/گی؛ اچھے فیصلے کروں گا/گی اور دی گئی ذمہ داریاں اٹھاؤں گا/گی؛
  • جو سرگرمیاں مفید ہیں اور سکول کے محفوظ ماحول کی ترویج کرتی ہیں ان کی تائید کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کر کے اپنے سکول اور کمیونٹی کی خدمت کروں گا/گی؛
  • اپنے آپ کو ان طریقوں پر چلاؤں گا/گی جنہیں بالغان ذمہ دار کی حیثیت سے لیں تاکہ وہ میرے احتساب اور اچھی ساکھ کی وجہ سے میری رائے کی قدر کی جائے گی؛
  • اساتذہ اور دیگر بالغ افراد سے تعاون کروں گا/گی؛
  • اپنی کمیونٹی میں نوجوانوں کے لیے واضح اصولوں کی تشکیل کے لیے اپنے گھرانے اور ہمسائیوں سے تعاون کروں گا/گی؛
  • بالغان کے مثبت اور متاثر کن رویے کا ماڈل بنوں گا/گی؛
  • اپنے معمولات میں اضافی سرگرمیاں شامل کرنے کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لوں گا/گی؛
  • کمیونٹی میں اپنی شمولیت کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں اپنی دلچسپیاں پیدا کروں گا/گی ؛
  • مختلف نوعیت کی سرگرمیوں میں اپنے وقت کو برابر تقسیم کروں گا/گی (سکول، گھر، اور غیر نصابی سرگرمیاں)؛
  • اپنی اور اپنے ہم عمروں کی تعلیم آگے بڑھانے کے لیے ضابطہ اخلاق (COB) میں دئیے گئے قواعد و ضوابط کی پابندی کروں گا/گی؛
  • ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بہترین فیصلے کروں گا/گی اور PWCS کے انٹرنیٹ کی قابل قبول استعمال اور تحفظ کی ذمہ دارانہ پالیسی پر عمل کروں گا/گی۔
  • سکول کے پروگراموں میں فعال طریقے سے شرکت کروں گا/گی اور اس بات کا مظاہرہ کروں گا/ گی کہ مجھے اپنی کمیونٹی کی فلاح کی فکر ہے؛
  • اپنی اسائنمنٹس اور تعلیمی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے پکے عہد کے ذریعے تعلیم میں بہتری لاؤں گا/گی؛
  • خود کو مناسب صفات سے آراستہ کر ایک مثبت رجحان فروغ دوں گا جو دوسروں پر اثر ڈال سکے جیسے راستبازی اور ایمانداری؛
  • جو مثبت اقدار میری ذات کو سنوارنے میں مجھ پر اثرانداز ہوتی ہیں ان کی ستائش کروں گا اور ان اقدار کو اپنے سکولوں اور کمیونٹیز میں برائے کار لاؤں گا/گی؛
  • میں جو ہوں اور مجھے متاثر کرنے والے مثبت اقدار کی قدر کروں گا/گی اور ہمارے سکولوں اور کمیونٹی کے اندر ان اقدار کو شامل کروں گا/گی؛
  • نقطہ نظر سے اختلاف اور مختلف پس منظر کے باوجود اپنے تمام ہم عمروں کے ساتھ مساوی سلوک کروں گا/گی؛
  • ہم عمروں کے منفی دباؤ سے بچنے کے لیے اور مثبت فیصلہ سازی کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کروں گا/گی؛
  • اپنے تنازعات کو غیر متشددانہ طریقے سے حل کرنے کے لیے اپنی ہم گدازی، ہمدردی، اور دوستی کی مہارتوں کو استعمال کروں گا/گی؛
  • اپنی زندگی کے مقصد کا شعور حاصل کروں گا/گی؛
  • اپنی زندگی کے اہداف سے باخبر رہوں گا اور اپنے مستقبل کے بارے میں پُر امید رہوں گا/گی؛ اور
  • اپنے مستقبل کے لیے مقصد ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے ایک منصوبہ بناؤں گا۔

طلباء، عملہ اور والدین سکول کے لیے نظم و ضبط اور محفوظ ماحول کی تخلیق کی ذمہ داری میں اشتراک عمل کرتے ہیں۔ منشیات، اسلحہ یا ایسے دوسرے عوامل جو دوسروں یا سکول کے ماحول کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، ان کے بارے میں معلومات کی اطلاع دینا ضروری ہے۔ COB کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے پر انتقامی کاروائی کی کسی بھی کوشش پر اصلاحی اقدام کیا جائے گا جس میں اخراج تک شامل ہو سکتا ہے۔

اگر طلباء کو منشیات، ہتھیاروں، تشدد، یا دیگر طرز عمل جو دوسروں یا سکول کے ماحول کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں، اگر ان کی سکول حکام کو ایسی معلومات رپورٹ نہیں کی جائیں گی تو ان کے خلاف تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے۔

اگر کسی طالبعلم/طالبہ کو اپنے پاس کوئی ایسی چیز ہونے کا انکشاف ہوتا ہے جس کی سکول میں اجازت نہیں ہے تو اس طالبعلم/طالبہ کو فوری طور پر کسی منتظم یا عملہ کے دوسرے ممبر کو اطلاع دینی چاہیے۔ اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کرنے کے لیے ذمہ دار سکول کا عملہ اس بات کو مد نظر رکھے گا کہ طالبعلم رضاکارانہ طور پر یہ معاملہ لے کر عملہ کے پاس آیا ہے۔ اگر طلباء کو یقین ہو کہ وہ کسی غلط رویے کا شکار ہوئے ہیں جو COB کی خلاف ورزی ہے تو انہیں فوری طور پر کسی منتظم، استاد، کونسلر یا بااعتماد بالغ سے رابطہ کرنا چاہیے۔

قواعد و ضوابط

غلط طرز عمل کے مؤثر تدارک کا ایک بنیادی عنصر ڈویژن کی سطح بھر کے سکولوں کے طلباء کے لیے ضوابط کی تشکیل اور ان کا بلا تعطل نفاذ ہے۔ قواعد و ضوابط کا مساوی اور مستقل نفاذ سکول کی عمارتوں اور تمام طلباء کے گروپوں کے اندر نافذ ہو گا۔ ملازمین کو متعلقہ ضابطۂ اخلاق کی پالیسیوں، قواعد اور ضوابط سے مشروط کیا جاتا ہے۔ کسی مخصوص جرمانے کی عدم موجودگی کی صورت میں پرنسپل کو خلاف ورزی کے لحاظ سے مناسب جرمانہ عاید کرنے کا اختیار ہے، جس کا دائرہ کونسلنگ سے تادیبی کارروائی (طویل المدت معطلی، غیر روایتی سکول میں داخلہ یا اخراج کی سفارش) تک ہو سکتا ہے جس کی سفارش سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ معاملے کی شدت پر کرتا ہے۔ مناسب اصلاحی تدبیر کے تعین میں طالبعلم/طالبہ کی عمر اور گریڈ سطح، خلاف ورزی کے گردو پیش کے حالات اور دوسرے متعلقہ عوامل پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، طلباء کو بعض جرائم کے لیے مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ذیل میں پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کے لیے برتاؤ کے مسلمہ معیارات کا ایک خلاصہ پیش کیا گیا ہے:

حملہ اور زدوکوب: - مزید برآں، ورجینیا کوڈ§ § 18.2-57 کے تحت طلباء کو ایسے جرم کی پاداش میں مجرمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سکول ڈویژن ملازم پر حملہ اور/یا زدوکوب - سکول ڈویژن کے کسی ملازم بشمول متبادل ملازمین پر حملہ کرنے اور زدو کوب کرنا سختی سے منع ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے ارتکاب کا الزام لگانے والے طلباء نظم و ضبط کے تابع ہیں اور مزید تادیبی کاروائی بھی شامل ہے۔

حاضری- ورجینیا قانون کے تحت، جب سکول کھلا تو طلباء ہر روز سکول میں حاضر ہونے کے ذمہ دار ہیں۔ ضابطہ 1-427 "حاضریاں اور منظور شدہ غیر حاضری" میں طالبعلم/طالبہ کی حاضری سے متعلق مخصوص معلومات یہاں درج ہیں۔ غیرحاضریوں، غیر منظور شدہ غیر حاضری اور/یا گھر جلدی جانے کے لیے والد یا والدہ اور/یا سکول کے عملہ کی جانب سے تحریری منظوری ضروری ہے۔ سکول سے غیر حاضری کے پانچ دنوں کے اندر اندر، والد یا والدہ غیر حاضری کی منظوری کے لیے متعلقہ سکول سٹاف کو دستاویزات فراہم کریں گے۔ منظور شدہ غیر حاضریوں کے لیے کلاس کا کام، ضابطہ 1-427 کے مطابق ممکن ہے۔ طالبعلم یا والدین اسائنمنٹس حاصل کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ دیر سے آنے والے طلباء کو داخل ہونے کے لئے سکول کے طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیئے۔

منظور شدہ غیر حاضری کی اقسام:

  • ورجینیا کے محکمہ صحت کی طرف سے مقرر کردہ رہنما خطوط کے مطابق عالمی وبا کے دوران طالبعلم کو تنہا کرنا؛
  • ورجینیا کے محکمہ تعلیم کے ذریعہ فراہم کردہ سکول کے قائم کردہ رہنما خطوط کے مطابق ذہنی اور/یا رویے کی صحت کی بیماری، خرابی، یا خلل کا سامنا کرنے والے طلباء؛
  • طالبعلم/طالبہ کی ذاتی بیماری؛
  • طالبعلم/طالبہ کا طبی اور دانتوں کا معائنہ اور/یا علاج جب ایسی ملاقاتوں کو سکول اوقات کے علاوہ شیڈول کرنا ممکن نہیں؛
  • سکول کے اوقات کے دوران انجام پا رہی سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں میں طالبعلم/طالبہ کی شرکت؛
  • پرنسپل کی پیشگی منظوری کے ساتھ، سینئرز کو کالج میں داخلے کے لیے وہاں کے دورے کرنے ہوں یا گریجویشن کے بعد نوکریوں کے لیے درخواست دینے کے واسطے مستثنٰی قرار دیا جا سکتا ہے؛
  • طالبعلم/طالبہ کے خاندان یا اہل خانہ میں سے کسی کی وفات؛
  • عدالت میں لازمی حاضری؛
  • مذہبی یوم تعطیل کا اہتمام (اس طرح کی غیر حاضری کے سبب، طلباء کو کسی ایوارڈ سے یا کسی ایوارڈ کے لیے مقابلہ آرا ہونے کی اہلیت یا موقع سے یا متبادل ٹیسٹ یا امتحان دینے کے حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے)؛
  • طالبعلم/طالبہ کے گھر میں پیدا شدہ ہنگامی حالات جس میں بیمار یا زخمی شحص کی دیکھ بھال میں طالبعلم/طالبہ کی جانب سے خصوصی مدد درکار ہو؛ تاہم، اس عذر کا مستقل استعمال یا طویل عرصے تک غیر حاضری کی درخواستیں منظوری کے حوالے سے جانچ کے لیے پرنسپل کے پاس یا برائے طلباء کی خدمات کے پاس بھیجی جائیں؛
  • ضابطہ 1-724 کے تحت پہلے سے منظور شدہ غیر حاضریوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور صرف انفرادی کیس کی بنیاد پر پرنسپل یا اس کے نامزد کی اجازت سے ہی ممکن ہے۔ اہل خانہ کے ساتھ سفر کو سکول کی چھٹیوں اور موسم گرما کی چھٹیوں میں شیڈول کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اہل خانہ کے ساتھ سفر کیلیئے غیر حاضری کو عذر کے طور پر قبول نہیں کیا جائے گا الا یہ کہ غیر معمولی حالات کا سامنا ہو۔ اس بات کا تعین کہ غیر معمولی حالات موجود ہیں یا نہیں، اس کا دارومدار پرنسپل کی صوابدید پر ہے جو سٹوڈنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ہو گا۔ ایسے عناصر جو غیر حاضری کی وجہ ہیں، تجویز کردہ تجربے کی تعلیمی قدر اور غیر حاضری کا طالبعلم/طالبہ کی تعلیمی ترقی پراثر اس بات کا تعین کرنے میں مدنظر رکھا جائے گا کہ آیا پہلے سے منظور شدہ غیر حاضری کو منظور کیا جائے یا نامنظور؛
  • پیشگی منظور شدہ غیر حاضریاں جو والد یا والدہ کی فوجی تعیناتی کی وجہ سے ہوں؛
  • پرنسپل کی طرف سے طے کیے گئے تخفیفی حالات کے اسباب؛
  • بے گھر طلباء جو ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات کا انتظار کر رہے ہیں؛
  • والدین/سرپرستوں کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان حالات میں سکول مت آنے دیں جب، والد والدہ/سرپرست کے خیال میں ان کے علاقے میں سڑکوں یا فٹ پاتھ پر سفر کرنا خطرناک ہے۔
  • ایک شہری تقریب میں شامل ہونا (صرف مڈل اور ہائی سکول کے طلباء کے لیے); اور
  • سکول سے باہر معطلی جب سکول منتظم ایک طالبعلم/طالبہ کو سکول سے باہر معطل کرتا ہے تو سکول سے غیر حاضری منظور شدہ غیرحاضری تصور کی جائے گی۔

غیر منظور شدہ غیر حاضری کی اقسام:

  • تمام دن کا بھگوڑا پن؛
  • کمر‎ۂ جماعت کا بھگوڑا پن؛
  • سواری یا بس چھوٹ جانا، یا گاڑی کی خرابی؛
  • صرف ورچوئل تعلیم حاصل کرنے والا طالبعلم/طالبہ جو کلاس یا تعلیمی دن کی براہ راست تدریس کے لیے کینوس استعمال کرتے ہوئے سائن ان نہیں کرتا/کرتی؛
  • صرف ورچوئل تعلیم حاصل کرنے والا طالبعلم/طالبہ، جس نے منفرد حالات کی وجہ سے متبادل حاضری/شرکت کے طریقہ کار کے لیے استاد اور/یا منتظم سے درخواست نہیں کی اور اسے منظور نہیں کیا گیا اور کیمرہ آن نہیں کرتا ہے یا کلاس یا تعلیمی دن کے دوران تدریس اور سیکھنے کی سرگرمیوں کے دوران استاد اسے نہیں دیکھ سکتا ہے۔
  • کسی غیرحاضری کے لیے کوئی مناسب وضاحت یا مطلوبہ دستایزات فراہم کرنے میں ناکامی؛ اور
  • سکول پرنسپل کی پیشگی اجازت کے بغیر غیر منظور شدہ غیر حاضریاں۔

ورجینیا کوڈ، ورجینیا محکمہ تعلیم، اور PWCS کے ضابطہ 724-1، "حاضریاں اور عذر" کے تحت، سکول مجموعی طور پر پانچ یا زیادہ غیرحاضریوں والے طلباء کے لیے حاضری میں مداخلت کا اجلاس طلب کریں گے اور حاضری میں بہتری کا منصوبہ بنائیں گے۔ والدین سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ حاضری کے مداخلتی اجلاس میں شرکت کریں۔ شدید بھگوڑے پن والے طلباء کے والد یا والدہ (والدین) کے خلاف لازمی حاضری کے قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے۔

غنڈہ گردی - "غنڈہ گردی" سے مراد کوئی بھی جارحانہ اور بے جا سلوک، جس کا مقصد نشانہ بننے والے کو نقصان پہنچانا، خوف زدہ کرنا یا ذلیل کرنا ہے؛ جس میں جارح فرد یا افراد اور اس کے ہدف کے درمیان حقیقی یا بظاہر طاقت کا عدم توازن شامل ہوتا ہے؛ اور اس کو باربار دہرایا جاتا ہے یا جس کے نتیجے میں جذباتی چوٹ پہنچتی ہے۔ غنڈہ گردی میں سائبر غنڈہ گردی شامل ہے۔ "غنڈہ گردی" میں معمولی چھیڑ خانی، اودھم مچانا، بحث کرنا یا دوستوں کا جھگڑا شامل نہیں ہے۔ طلباء کو "غنڈہ گردی کی شکایت" کا فارم (PDF) استعمال کرتے ہوئے زبانی، رابطے کے کسی دیگر ذریعے سے بلا جھجک استاد/استانی، کونسلر، یا منتظم کو غنڈہ گردی کے واقعات بغیر کسی خوف و خطر کے رپورٹ کرنے چاہئیں۔ طلباء کو غنڈہ کی اطلاع دینے کی تاکید کی جاتی ہے۔ ایک طالبعلم/طالبہ جو غنڈہ گردی کی رپورٹ کرتا ہے یا غنڈہ گردی سے متعلق تحقیقات میں شرکت کرتا ہے کے خلاف انتقامی کاروائی سختی سے منع ہے اور اس کے خلاف اصلاحی اقدام اٹھایا جائے گا جس میں تادیبی کاروائی کے اقدامات تک شامل ہو سکتے ہیں۔

سائبر غنڈہ گردی میں غنڈہ گردی کی وہ شکل جس میں الیکٹرانک پیغامات اور/یا تصاویر کی منتقلی، وصولی، یا اظہار شامل ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے غنڈہ گردی سے مراد جب ایک طالبعلم/طالبہ کسی دوسرے کو ای میل، ٹیکسٹ، یا ویب سائٹ (جیسے بلاگ، سوشل نیٹ ورک سائٹ) پر دھمکی دیتا ہے۔ الیکٹرانک رابطہ جو جان جان بوجھ کر، دشمنانہ، تکلیف دہ، نفرت انگیز پیغامات کی تائید کرے جس کا مقود دوسروں کو نقصان پہنچانا ہے، غنڈہ گردی کی قسم ہے۔ سائبر غنڈہ گردی میں مطلبی، بیہودہ یا دھمکی آمیز پیغامات یا تصاویر بھیجنا؛ دوسرے فرد کی حساس، ذاتی معلومات شائع کرنا؛ کسی شخص کو برا دکھانے کے لیے اپنے آپ کو اس کی جگہ پیش کرنا؛ اور ذلت آمیز آن لائن ذاتی پولنگ ویب سائٹس شامل ہو سکتی ہیں۔

سائبر غنڈہ گردی جو سکولوں میں، سکول املاک پر، سکول سے متعلق سرگرمیوں میں، ورچوئل تدریس کے دوران، یا کمیونٹی کے اندر ہوتی ہے اور سیکھنے کے ماحول یا سکول کے کاموں کو متاثر کرتی ہے یا اس میں خلل ڈالتی ہے اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح، کوئی سائبر غنڈہ گردی جو PWCS کے کمپیوٹر، ڈیوائسز، سسٹم، یا نیٹ ورک، یا ذاتی ڈیوائس سے جو PWCS سسٹم یا نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے کی جائے (چاہے کہیں بھی ہوں) ، سختی سے ممنوع ہے۔ ایسے عمل ضابطہ 1-295، "کمپیوٹر سسٹم و نیٹ ورک سروسز - PWCS کی استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی کے ذمہ دارانہ استعمال کی پالیسی"، اور ضابطہ 1-733.01، "طلباء کی غنڈہ گردی" سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سائبر غنڈہ گردی اگر سکول کی حدود سے باہر ہو، اور/یا اس کے لیے PWCS کا کمپیوٹر، ڈیوائسز، سسٹم، یا نیٹ ورک کا استعمال نہ ہوا ہو تب بھی تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے، بشرطیکہ اس وجہ سے عملی طور پر سکولوں یا سکول ڈویژن کے انتظام میں خلل واقع ہوا ہو یا واقع ہو نے کے امکانات ہوں، اس وجہ سے طلباء یا سٹاف کی حفاظت یا انکی ذہنی/ جسمانی بہبود خطرے سے دوچار ہو جائے یا اس سے سکول کی عمارتوں یا املاک کو خطرہ لاحق ہو جائے۔

تماشائی- طلباء جو اپنی موجودگی اور/ یا افعال سے خلل ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، لڑائی جھگڑا، یا COB کی دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوتے ہیں، انہیں تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا ہو گا۔ خلاف ورزیوں میں تماشائیوں کی طرف سے جگہ چھوڑنے یا سکول کے عملے کی دیگر ہدیات ماننے سے انکار کر دینا، وغیرہ شامل ہیں، لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں۔

گاڑیاں اور دیگر سواریاں- سکول کی حدود میں کاریں اور دوسری گاڑیاں صرف سکول انتظامیہ کی اجازت سے لائی جا سکتی ہیں اور یہ لازمی ہے کہ انہیں محفوظ انداز میں چلایا جائے جیسا کہ اس امر کی پابندی کرنے کی وضاحت سکول کے قواعد، ریاست اور مقامی قوانین میں کی گئی ہے۔ چونکہ کار یا دیگر گاڑی سکول املاک پر کھڑی ہے یا چلائی جا رہی ہے، اس وجہ سے کار یا دیگر گاڑی کے مالک اور/یا اسے چلانے والے، جیسا کہ ریگولیشن 1-737 تلاشیاں اور ضبطگیاں" کے باب میں تشریح کی گئی ہے، گاڑی میں ممنوعہ آئیٹم کی موجودگی کے معقول شبہہ کی بنیاد پر اُس گاڑی کی تلاشی پر رضا مند ی دیتے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سکول کی سطح پر اصلاحی اقدامات کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سکول میں اصلاحی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں سکول کی املاک پر ڈرائیوینگ کی رعایت کا خاتمہ ، سکول سے معطلی (OSS)، مزید انضباطی کاروائی، اور قابل اطلاق قانونی جرمانے شامل ہو سکتے ہیں۔

نقل اور ادبی سرقہ - طلباء ٹیسٹوں، امتحانوں، حتمی امتحانوں یا کلاس کی اسائنمنٹس جن کی گریڈنگ ایک واحد فرد کا کام سمجھتے ہوئے کی جائیگی، اس نوعیت کے کام میں (تحریری، زبانی یا کسی اور شکل میں) نہ تو مدد لے سکتے ہیں اور نہ دے سکتے ہیں۔ نقل میں استاد کی مخصوص ہدایت یا منظوری کے بغیر کوئی کمپیوٹر فائل، پروگرام، پروگرام کا کوئی حصہ یا کمپیوٹر پر مبنی دوسری معلومات دینا یا لینا شامل ہے۔ نقل میں ایسے اصولوں کی خلاف ورزی شامل ہے جہاں خلاف ورزی میں بے ایمانی شامل ہو ۔ طالبعلم/طالبہ کو اس مخصوص اسائنٹمنٹ، امتحان، ٹیسٹ یا حتمی امتحان وغیرہ میں صفر نمبر دیے جائیں گے۔

والد یا والدہ سے رابطہ کیا جائے گا اور طالبعلم/طالبہ پر تعلیمی خلاف ورزی کی وجہ سے مداخلت یا نتائج وصول کر سکتا/سکتی ہے۔ سکول ایمانداری کی اہمیت پر زور ڈالنے کیلئے امتحانوں میں ایمانداری کا مظاہرہ کرنے کا حلف لینے کا اہتمام کریں گے۔

ادبی سرقہ نقل کی ایک قسم ہے۔ ان مآخذ جہاں سے مواد نقل کیا گیا ہو، تلخیص کی گئی ہو یا تفصیلی ترجمہ کیا گیا ہو، نیز جن افراد سے مدد حاصل کی گئی ہے، طلباء اس امر کے ذمہ دار ہیں کہ اس کا اعتراف کریں۔ کسی دوسرے مصنف یا طالبعلم کے فکری کام کو اپنے کے طور پر پیش کرنا، یعنی کاپی اور پیسٹ، معمولی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ کاپی اور پیسٹ کرنا، یا مصنف کی واضح اجازت کے بغیر، دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔

کمیونیکیشن ڈیوائسز (وائرلیس) - سکول املاک پر طلباء کے پاس رابطے کی ڈیوائسز کی ملکیت ان کے لئے سہولت ہے، ان کا حق نہیں، کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو سکول املاک پر اپنے ڈیوائسز لاتا ہے وہ ان اصولوں اور سکول ڈویژن کے ان آلات کو ضبط کرنے اور /یا تلاشی لینے کے حق پر رضامندی ظاہر کرتا ہے۔ سکول بورڈ کی متعلقہ پالیسیوں اور ضوابط پر عمل کرنے میں ناکامی کے ذریعے طالبعلم/طالبہ یا سٹاف کی ملکیت کی ڈیوائسز کے استعمال سے متعلقہ رازداری کی امید کی نفی کی جاتی ہے۔ طلباء سکول املاک پر وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز بشمول سیل فون، ٹیبلٹ اور ای ریڈر مگر ان تک محدود نہیں، رکھ سکتے ہیں اور یہ ڈیوائسز صرف اس وقت اور اس صورت میں استعمال ہوں گی جیسے PWCS ضوابط میں بیان کیا گیا ہے اور اسے سکول پرنسپلز اور سٹاف ان کا اطلاق کرتے ہیں۔ تدریسی ماحول کی سالمیت کو برقرار رکھنے کیلیئے ان ڈیوائسز کا استعمال مخصوص اوقات اور مقامات پر ممنوع ہو سکتا ہے۔ سکول املاک پر یا اس کے باہر ان ممنوعات کی خلاف ورزی کا نتیجہ تادیبی کارروائی کی صورت میں ہو سکتا ہے۔ وائرلیس مواصلاتی آلات کو سکول بسوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ آلہ ڈرائیور کا دھیان بٹانے، تحفظ پر سمجحوتہ کرنے کا سبب نہ بنے، یا دیگر سکول بس کے قونین اور ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرے۔ ویڈیو ٹیپنگ، ریکارڈنگ، یا طلباء یا کسی بھی قسم کے دیگر مکینوں کی تصویر کھینچنا جہاں ایسی سرگرمی دوسروں کی رازداری پر حملہ کرتی ہو یا دوسروں کو ہراساں کرنے، شرمندہ کرنے، ذلیل کرنے یا نقصان پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی ہو، یا جہاں سکول کے عملے کے فیصلے میں، خلل ڈالنے والا اور/یا بصورت دیگر سکول کے آپریشنز اور/یا سیکھنے کے ماحول سے توجہ ہٹاتا ہے اور مثبت آب و ہوا اور ثقافت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا مواصلاتی آلہ ضبط کیا جائے گا اور/یا دیگر اصلاحی کاروائی کی جا سکتی ہے؛ کمیونیکیشن ڈیوائسز کی تلاش کی جا سکتی ہے اگر انتظامیہ کے پاس شک کرنے کی قابل قبول وجہ ہے کہ اسے کسی مجرمانہ مقصد یا COB کی خلاف ورزی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سکول ڈویژن سٹاف رابطے اور/یا الیکٹرانک آلات جو سکول کی عمارت میں لائے جاتے ہیں کی حفاظت کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ سکول کی املاک پر، کسی بھی سکول سے متعلق سرگرمیوں میں یا سکول کی طرف آتے ہوئے یا جانے کے دوران یا سکول سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے دوران، طلباء کسی بھی ایسے فرد کی ویڈیو نہیں بنائیں گے یا تصاویر نہیں بنائیں گے جو برہنہ یا نیم برہنہ ملبوس ہو۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر نظم و ضبط کی کاروائی ہو سکتی ہے، جس میں مزید تادیبی کاروائی بھی شامل ہے۔

امتیازی سلوک - امتیازی سلوک اس وقت پیش آتا ہے جب ایک یا زیادہ افراد کو مختلف طریقے سے پیش آیا جائے یا مناسب سلوک نہ کیا جائے یا درج ذیل کی بنیاد پر دوسروں جیسے مواقع نہ دیے جائیں جیسے ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، ﻣﺫﮨﺏ، ﻗﻭﻣﯽ ﻧﺳﺏ، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، حمل، پچے کی پیدائش ﻳﺎ ﻣﺗﻌلقہ ﻁﺑﯽ ﮐﻳﻔﻳﺎﺕ بشمول دودھ پلانا، ﻋﻣﺭ، ﺍﺯﺩﻭﺍﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﺳﺎﺑﻕ ﻓﻭﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﻣﻌﺫﻭﺭی، وراثتی معلومات ﻳﺎ کسی اور ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯی ﺳﻠﻭک نہیں کرتا جو قانونی طور پر منع ہے۔ طلباء یا سکول کے عملے کے ساتھ امتیازی سلوک ممنوع ہے۔ جوطلباء سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ تفریق کی گئی ہے، ان پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اس معاملے پر سکول پرنسپل سے بات کریں یا ایکیوٹی اور سٹوڈنٹ ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کو TitleIXEquity@pwcs.edu پر ای میل یا 571.374.6839 پر فون کریں۔

بے ایمانی - طلباء کو سکول سٹاف یا دوسرے طلباء کے خلاف جھوٹے الزامات نہیں لگائیں گے اور نہ ہی ایسی جھوٹی معلومات فراہم کریں گے جس سے دوسروں کو نقصان پہنچ سکتا ہو یا عملہ کے فرائض میں مداخلت پیدا ہو سکتی ہو۔

نافرمانی/ گستاخی - کوئی بھی طالبعلم/طالبہ، سکول کے عملہ کے کسی بھی ممبر کی کسی معقول گزارش سے روگردانی یا حکم عدولی نہیں کرے گا۔ کوئی طالبعلم/طالبہ جو سکول عملہ کے کسی ممبر کی طرف فحش زبان، دھمکیاں یا زبانی بد سلوکی کی دوسری شکل اختیار کرے گا، OSS کا مرتک ہو گا اور اس کے لیے مزید تادیبی کاروائی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

خلل ڈالنا - کوئی بھی طالبعلم/طالبہ سکول املاک میں رہتے ہوئے، سکول کی پیش کردہ سرگرمی میں یا سکول بسوں پر بے ہنگم انداز یا ایسے طریقے سے برتاؤ نہیں کرے گا جس سے سکول کے نظام کار میں مداخلت یا خلل پڑتا ہو۔ سکول کے احاطوں سے باہر پیش آنے والا ایسا برتاؤ جس کی وجہ سے سکول، تعلیمی عمل یا طلباء یا عملے کے حقوق میں خلل پیدا ہو، اس کے نتیجے میں سکول میں اصلاحی کاروائی ہو سکتی ہے۔

منشیات اور ممنوعہ اشیاء کا بیجا استعمال - کوئی بھی طالبعلم/طالبہ الکحل، منشیات یا الکحل یا منشیات کی طرح لگنے والی کوئی بھی چیز نہیں رکھے گا نہ استعمال کرے گا ممنوعہ مواد کے تحت اضافی معلومات ملاحظہ کریں۔

الیکٹرانک تفریحی ڈیوائسز - طلباء سکول جاتے اور وہاں سے آتے ہوئے راستے میں تفریحی الیکٹرانک آلات کا استعمال کر سکتے ہیں بشرطیکہ ان اشیاء کی وجہ سے بس ڈرائیور کی توجہ منتشر نہ ہو اور/یا سلامتی کو خطرہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ ان آلات کے استعمال سے سرگرمیوں سے توجہ نہیں ہٹنی چاہیے یا ان میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔ تعلیمی دن کے دوران یا سکول کی پیش کردہ تقریبات اور سرگرامیوں میں، طلباء آڈیو یا ویڈیو ریکارڈ نہیں کر سکتے جس کا مقصد دوسرے طلباء یا بالغان کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال یا تقسیم کرنا ہو یا جو تدریسی عمل میں خلل کی وجہ بنے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی ڈیوائس کو ضبط کیا جائے گا اور/یا دیگر اصلاحی کاروائی کی جا سکتی ہے۔ سکول ڈویژن سٹاف رابطے اور/یا الیکٹرانک آلات جو سکول کی عمارت میں لائے جاتے ہیں کی حفاظت کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ سکول کی املاک پر، کسی بھی سکول سے متعلق سرگرمیوں میں یا سکول کی طرف آتے ہوئے یا جانے کے دوران یا سکول سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے دوران، طلباء کسی بھی ایسے فرد کی ویڈیو نہیں بنائیں گے یا تصاویر نہیں بنائیں گے جو برہنہ یا نیم برہنہ ملبوس ہو۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر نظم و ضبط کی کاروائی ہو سکتی ہے، جس میں مزید تادیبی کاروائی بھی شامل ہے۔

دوسروں کو خطرے میں ڈالنا - طلباء کے ایسے برتاؤ کی اجازت نہیں ہو گی جو دوسروں کو خطرے میں ڈال سکتا ہو۔ اس میں آتش زدگی سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزیاں؛ آتش زدگی کی جھوٹی رپورٹیں درج کروانا؛ ماچس جلانا؛ کوئی ایسی چنگاری جلانا جو کلاس روم کی تعلیم کا منظور شدہ حصہ نہ ہو؛ آتش گیر یا دھماکہ خیز مادوں کا استعمال؛ اور کسی بھی طریقے سے سکول کی املاک کو یا سکول کے عملے یا طلباء کی املاک کو دھماکے سے اڑانے، جلانے یا تباہ کرنے کی دھمکیاں یا کوششیں شامل ہیں لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہیں۔

خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے میں ناکامی - ہمارے سکولوں میں تحفظ اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے طلباء COB کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاع اساتذہ، منتظمین، دیگر متعلقہ عملے یا PWCS کی شناخت پوشیدہ رکھنے والی ٹپ لائن"Say Something" پر دے سکتے ہیں (SS-ARS)۔ سنگین خلاف ورزیوں میں ایسا برتاؤ یا رویہ شامل ہے جس کے نتیجے میں طلباء یا عملہ کی ذات، صحت یا بہبود کو ضرر یا املاک کو نقصان پہنچے یا نقصان پہنچنے کا امکان ہو۔ رپورٹ نہ کرنے کی خلاف ورزی کا نتیجے اصلاحی کاروائی ہو سکتی ہے۔ ( اس کے علاوہ طلباء کے حقوق اور ہتھیار اور دیگر خطرناک اشیا بھی ملاحظہ کریں۔

لڑائی جھگڑا - طلباء پر امن انداز اور تشدد کے استعمال کے بغیر طے ہو سکنے والے اختلافات کا تصفیہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ جب طلباء کو یہ محسوس ہو کہ وہ پرامن انداز میں اختلافات کا تصفیہ کرنے سے قاصر ہیں تو انہیں سکول کے عملے، جیسے اساتذہ، کونسلنگ، پرنسپل، سماجی کارکن وغیرہ سے معاونت لینی چاہیے۔ لڑائی کا نتیجہ اصلاحی اقدام کی شکل میں برآمد ہو گا جس میں معطلی یا تادیبی کاروائی کے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔ طلباء کو ایسے رویے کے لیے اصلاحی اقدام کا سمانا کرنا ہو گا جنہیں وہ سنگین یا دھمکی آمیز خیال نہیں کرتے ہیں ("اودھم مچانا"، "ادھر ادھر بھاگنا" وغیرہ) جب کہ اس رویے سے چوٹ، تکلیف یا خلل پیدا ہو سکتا ہو ۔

جوئے بازی - سکول املاک میں جوئے بازی سختی کے ساتھ ممنوع ہے۔ جوئے بازی سے مراد کسی کھیل، مقابلہ یا ایونٹ کے نتیجے پر رقم یا مالیت والی چیزیں داؤ پر لگانا ہے۔

گینگ - گینگ کی سرگرمی، گروہ کے لیے بھرتی، گروہ کی رکنیت کا اظہار برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سکول میں اور سکول سے متعلقہ سرگرمیوں میں گروہ کی رکنیت یا گروہی سرگرمی والی کاروائیاں، تقریر، وضع قطع، لباس علامات یا دوسرے نشانات ممنوع ہیں۔ کسی بھی طالبعلم کو گینگ سے متعلقہ لڑائی یا حملہ میں ملوث ہونے پر مزید تادیبی کاروائی کے لیے غور کیا جائے گا۔

گروہ کی صورت میں حملہ - سکول میں، سکول سے متعلقہ سرگرمیوں میں یا سکول جاتے اور وہاں سے واپس آتے ہوئے راستے میں گروپ کا حملہ سختی کے ساتھ ممنوع ہے۔ کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو ایسے گروہی دھاوے میں شامل ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں سکول یا سکول سے متعلق سرگرمیوں میں خلل یا اضطراب پیدا ہو تو اصلاحی کاروائی کے ساتھ ساتھ تادیبی کاروائی کے اقدامات بھی مشروط ہو گا۔ اس اصول کے تحت، کسی دو یا زیادہ طلباء کا افراد، املاک یا سکول کے ماحول کو نقصان پہنچانے کی نیت کو گروپ تصور کیا جائے گا۔

ہراسانی ہراسانی غیر امتیازی سلوک کی ایک قسم ہے۔ ہراسانی ایسا طرزعمل ہے جو ایک یا زیادہ افراد کو ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، ﻣﺫﮨﺏ، ﻗﻭﻣﯽ ﻧﺳﺏ، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، حمل، پچے کی پیدائش ﻳﺎ ﻣﺗﻌلقہ ﻁﺑﯽ ﮐﻳﻔﻳﺎﺕ بشمول دودھ پلانا، ﻋﻣﺭ، ﺍﺯﺩﻭﺍﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﺳﺎﺑﻕ ﻓﻭﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﻣﻌﺫﻭﺭی، وراثتی معلومات ﻳﺎ کسی اور ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯی ﺳﻠﻭک نہیں کرتا جو قانونی طور پر منع ہے، کی بنیاد پر نشانہ بناتا ہے۔ ہراسانی کسی فرد یا گروپ کو اس طریقے سے بے عزت کرتی، دھمکاتی، ڈراتی یا نقصان پہنچاتی ہے جو تحفظ کے لیے پریشانی یا خطرہ بنتا ہے۔ کسی بھی وجہ سے طلباء یا عملے کو ہراساں کرنے کی ممانعت ہے۔ جوطلباء سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہراسانی کی گئی ہے، ان پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اس معاملے پر سکول پرنسپل سے بات کریں یا ایکیوٹی اور سٹوڈنٹ ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کو TitleIXEquity@pwcs.edu پر ای میل یا 571.374.6839 پر فون کریں۔

نوواردوں کو پریشان کرنا - طلباء ایسے طرز عمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے جو لاپرواہی سے یا جان بوجھ کر دوسروں کی صحت و سلامتی کو خطرے میں ڈالتا ہو یا کسی کلب، گروپ، تنطیم یا طلباء کی انجمن میں شمولیت، الحاق یا داخلے کے سلسلے میں کسی طالبعلم/طالبہ کو جسمانی ضرر پہنچاتا ہو۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف اصلاحی اقدامات، بشمول معطلی، مزید تادیبی کاروائی کے اقدامات اور ممکنہ مجرمانہ نتائج شامل ہو سکتے ہیں۔

نامناسب طریقے سے چھونا - کسی طالبعلم/طالبہ یا سٹاف کے رکن کو نامناسب طریقے سے چھونا جنسی طور پر جسمانی تعلق کی نیت ہے جو ٹائٹل IX کے تحت جنسی حملے یا جنسی حملے کی تعریف میں نہیں آتا۔ (ٹائٹل IX جنسی ہراسانی کی تعریف ذیل میں ملاحظہ کریں۔) غلط چھونے کی نوعیت جنسی ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی۔ نامناسب چھونا جو سکول املاک یا سکول کی پیش کردہ سرگرمی پر پیش آئے، ممنوع ہے۔

ناشائستہ مواد - کوئی بھی طالبعلم/طالبہ ناشائستہ (واہیات، عریاں، فحش، ناگوار) مواد جس میں لباس، پوسٹرز، سٹیکر، تحریری/مطبوعہ مواد، CDs، DVDs، تجارتی کارڈز اور کمپنی پر مبنی مواد شامل ہیں، مگر ان تک محدود نہیں، اپنے پاس نہیں رکھیں گے، نہیں پہنیں گے/ نمائش نہیں کریں گے، تیار یا تقسیم نہیں کریں گے۔

لیزر پوائنٹرز - طلباء سکول منتظم یا عملہ کے ممبر کی اجازت کے بغیر سکول میں، سکول بسں پر یا سکول سے متعلق سرگرمیوں میں لیزر پوائنٹرز یا لیزر والے دیگر آلات نہیں رکھیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے اصلاحی اقدامات کے مستوجب ہیں اور پوائنٹر/آلہ ضبط کیا جا سکتا ہے۔

گندگی پھیلانا - طلباء کیفے ٹیریا، کلاس رومز، کمروں یا سکول میں اور سکول کے احاطوں میں، بسوں پر، بس اسٹاپ پر اور سکول سے متعلقہ سرگرمیوں میں کسی اور جگہ پر کوڑا مناسب طریقے سے ٹھکانے لگا کر کے سکول کے ماحول کو صاف اور صحت بخش رکھنے میں مدد کریں گے۔

سکول سے باہر املاک پر جرائم - سکول کی حدود سے باہر کئے جانے والے افعال جن کا سکول کی عمارت ، پروگراموں، طلباء یا سکول کے عملے پر منقی اثر پڑے، انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سکول بورڈ اور PWCS سٹاف اپنے سکولوں کو صحت مند اور محفوظ جگہیں بنانے کے اس عہد پر کاربند ہیں کہ تعلیم کے لیے ان جگہوں کو تشدد، اسلحے، گینگ سرگرمیوں، منضبط مواد، اور دیگر منفی اثرات سے پاک رکھا جائے۔ ایسے جرائم جو کمیونٹی میں یا سکول کی حدود کے باہر ہوں اور اس کے نتیجے یا ممکنہ نتیجے میں سکول، تعلیمی عمل، یا طلباء، عملے یا سکول کی املاک کے حقوق، تحفظ یا بہبود پر اثر پڑے، طلباء کو سکول کی سطح پر اصلاحی اقدامات سے لیکر مزید تادیبی کاروائی کے اقدامات تک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ورجینیا کے قانون کے تحت، طالبعلم/طالبہ کو عدالت کی طرف سے منشیات کی نگرانی کے لئے تیاری، فروخت، فراہمی، تقسیم یا رکھتے ہوئے پائے جانے کی صورت میں بھی سکول سے خارج یا معطل کیا جا سکتا ہے اگرچہ جرم کا تعلق سکول سے نہ ہو۔ اس کے علاوہ، ورجینیا کا قانون بتاتا ہے کہ طالبعلم/طالبہ کو (متبادل تعلیمی پروگرام متبادل سکول، شبینہ سکول، آن لائن وسائل، وغیرہ) میں دوبارہ تفویض کیا یا اس میں اسے ڈالا جا سکتا ہے۔ اس بات کا علم ہونے پر کہ طالبعلم/طالبہ پر مخصوص فوجداری جرائم عائد ہوئے ہیں، جس میں اسلحہ، شراب/منشیات سے تعلق رکھنے والے جرائم، ارادتا کسی شخص کو ضرر پہنچانا شامل ہے یا اسے سزاوار قرار دیا گیا ہے یا مخصوص فوجداری جرائم میں بے قصور نہیں پایا گیا ہے، جیسا کہ ضابطہ 1-681، "غیر روایتی تعلیمی پروگرامز" میں مذکور ہے۔ سکول کے مخصوص رپورٹ ہونے والے جرائم کے الزامات یا فیصلے کا نتیجہ دوبارہ تفویض، طویل المدتی معطلی یا اخراج ہو سکتا ہے۔ طلباء کو اس صورت میں بھی غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں دوبارہ تفویض کیا جا سکتا ہے، معطل یا نکالا جا سکتاہے جب انہوں نے سکول بورڈ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی میں سنگین جرم یا مکرر جرائم کا ارتکاب کیا ہو۔

فحش کلامی- کوئی بھی طالبعلم/طالبہ واہیات، جنسی زبان ، بظاہر ناگوار یا ناشائستہ زبان یا اشارے استعمال نہیں کرے گا/گی۔

انتقامی کاروائی - انتقامی کاروائی سختی سے ممنوع ہے اور اس وقت ہوتی ہے جب بدسلوکی کی رپورٹ کرنے والے فرد یا بدسلوکی کی رپورٹ میں کسی تحقیقات میں شرکت کے خلاف قدم اٹھایا جاتا ہے۔ انتقامی کاروائی میں دھمکی دینا، دھمکانا، ہراسانی، زبردستی یا کوئی ایسا طرزعمل شامل ہے جو جو کسی کو جرم کے خلاف رپورٹ کرنے یا تحقیقات میں شرکت سے روکے۔

تلاشی اور ضبطگی - طلباء سکول میں یا سکول سے متعلقہ سرگرمیوں کے دوران اپنے پاس موجود اشیا کے لیے جواب دہ ہوں گے۔ طلباء کے ڈیسک اور لاکر سکول کی ملکیت ہیں اور سکول کے عہدیداران ان کی تلاشی لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ سکول کی املاک واپس لینے یا جو مواد سکول میں لانے کی اجازت نہیں ہے ان کی نشاندہی کرنے کے لیے لاکر یا ڈیسک کی تلاشی لی جا سکتی ہے۔ طلباء کے ذاتی سامان اور ان کے زیر اختیار آئٹمز (بشمول کاروں) کی بعض حالات میں تلاشی لی جاسکتی ہے جیسا کہ ضابطہ 1-737 "تلاشیاں اور ضبطگیاں" میں بیان کیا گیا ہے۔ غیر معقول تلاشی اور ضبطی کے خلاف طالبعلم/طالبہ کی پرائیویسی اور آزادی کے انفرادی حق کو سکول کمیونٹی میں تمام افراد کی صحت، سلامتی اور بہبود کی حفاظت سے متعلق سکول کی ذمہ داری کے ساتھ متوازن کیا گیا ہے۔ تلاشی کے دوران غیرقانونی مواد ملنے کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی جائے گی ۔ جب انتظامیہ کو اس بات کا معقول شبہہ ہو کہ طالبعلم/طالبہ کے قبضے میں واضح کردہ ممنوعہ اشیا ہیں اور اس صورت میں طالبعلم/طالبہ تلاشی لیے جانے سے انکار کر دے جیسا کہ اس ضابطے میں بیان کیا گیا ہے تو والدین اور/یا حکام سے رابطہ کیا جائے گا اور طالبعلم/طالبہ تادیبی کاروائی کا مستوجب ہو سکتا/سکتی ہے۔

تمباکو نوشی - PWCS کے تمام سکول تمباکو نوشی سے پاک ہیں۔ تمباکو نوشی اور ویپنگ کی PWCS کی کسی عمارت میں کسی بھی وقت اجازت نہیں ہے۔ طلباء کو، ان کی عمر سے قطع نظر، سکول بسوں میں، سکول کی عمارتوں میں یا سکول کی املاک پر، یا سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں میں سائٹ پر یا آف سائٹ، سگریٹ پینے یا تمباکو والی مصنوعات، ویپر پیرافرائن، سگریٹ، ماچس یا لائٹرز، یا دیگر الیکٹرانک سگریٹ والی اشیا، رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

تمباکو والی مصنوعات رکھنے یا اس کا استعمال کرنے یا تمباکو والی ویپور اشیا میں ملوث طلباء پر جرمانے، سکول سے معطلی سے لے کر دیگر مؤثر اختیارات شامل ہیں جن کا تعین پرنسپل انفرادی طلباء کے لیے مناسب اقدامات کریں گے۔ ان سزاؤں میں OSS، سکول میں معطلی (ISS)، نظر بندی، سکول/کمیونٹی کے پراجیکٹس اور مقامی اتھارٹی میں الزامات جمع کرانا شامل ہیں۔ مڈل اور ہائی سکول میں طلباء کی مدد کے لیے تعلیمی پروگرام دستیاب ہیں جن انہیں صحت پر تمباکو نوشی وار تمباکو کے استعمال س منسلک منفی اثرات کے بارے میں سمجھنے میں مدد کرتے ہیں۔

تعاقب کرنا - تعاقب کرنا طرزعمل کا ایک ایسا طریقہ ہے جو مخصوص افراد کے لیے اپنایا جاتا ہے جو دیگر افراد کے لیے درج ذیل کا باعث بنیں: 1. اپنی یا دوسروں کے تحفظ کا ڈر؛ یا 2. کافی جذباتی تکلیف برداشت کرنا۔ تعاقب کرنے والے کردار میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، متاثرہ شخص سے فون کال، ای میل، ٹیکسٹ، یا سوشل میڈیا کے ذریعے بار بار اور ناپسندیدہ طریقے نے رابطہ کرنا؛ متاثرہ شخص کا پیچھا کرنا؛ متاثرہ شخص کو براہ راست یا بالواسطہ دھمکیاں دینا، اور متاثرہ شخص کی املاک کو نقصان پہنچانا یا نقصان پہنچانے کی دھمکی دینا۔

طالبعلم/طالبہ کا لباس اور ظاہری تاثر - طلباء کو ہر تعلیمی دن کی کامیابی کے لیے لباس پہننے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ان کا مجموعی اظہار، چاہے وہ سکول املاک پر ہوں یا ورچوئل، اس کی بنیاد ایک مجموعی سکول کمیونٹی کی صحت اور تحفظ پر ہونی چاہیے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ طالبلعم/طالبہ کا لباس پورے تعلیمی سال کے دوران باہر کے موسم کی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، تاہم، طلباء سے کسی بھی ایسی قسم کے کپڑے پہننے سے احتراز کرنے کو کہا جاتا ہے جو تعلیمی عمل کی راہ میں رکاوٹ ہو یا طلباء یا دیگر افراد کی جسمانی اور جذباتی صحت اور تحفظ کے لیے نقصان کا باعث ہو۔ جن طلباء کی ظاہری صورت تدریس میں خلل کا باعث بنے انہیں کپڑے تبدیل کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔

1 جولائی، 2020 سے ورجینیا کوڈ§§ §§ 22.1-276.01 اور 22.1-279.6 کا نفاذ لباس اور تیاری کے لحاظ سے درج ذیل کا تقاضا کرتا ہے:

تعلیمی بورڈ تقاضا کرتا ہے کہ وہ طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل میں اپنے رہنما اصولوں اور ماڈل پالیسیوں کے لیے درج ذیل کو شامل کریں (i) طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کے کسی کوڈ کے نفاذ میں تعصب اور ہراسانی کو کم کرنے کے معیارات اور (ii) لباس یا تیاری کے کوڈ کے معیارات، جنہیں بل طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کے کسی پریکٹس، پالیسی، یا حصے کو بیان کرتا ہے جسے سکول بورڈ اختیار کرتا ہے تاکہ کسی داخل طالبعلم/طالبہ کے لباس پر نظر رکھے یا اس پر پابندی عائد کرے۔ بل تقاضا کرتا ہے کہ سکول بورڈ کے طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کے کوڈ میں لباس یا تیاری کا کوڈ شامل ہو یا بصورت دیگر سکول بورڈ نے اپنایا ہو جس میں (a) کسی طالبعلم/طالبہ کو کسی مذہبی اور اخلاقی لحاظ سے مخصوص سر کو ڈھانپنے یا بالوں کے سٹائل کی اجازت ہو جس میں حجاب، یہودیوں کی ٹوپی، سر ڈھانپنا، مینڈیاں، لاکز، اور کارن رو؛ (b) صنفی غیر جانبداری کو برقرار رکھیں، کسی بھی طالبعلم/طالبہ کی صنف سے قطع نظر اصولوں اور معیارات کا ایک ہی سیٹ رکھا جائے؛ (c) کسی خاص صنف کے طلباء پر کوئی مختلف اثر نہ پڑے؛ (d) استعمال ہونے والی اصطلاحات میں واضح، مخصوص اور بامقصد رہیں؛ (e) کسی سکول بورڈ ملازم کو منع کرتا ہے کہ لباس یا تیاری کوڈ کے نفاذ کے سلسلے میں طالبعلم/طالبہ یا طالبعلم/طالبہ کے لباس کے بارے میں براہ راست جسمانی رابطہ کرے؛ اور (f) کسی سکول بورڈ ملازم کو منع کرتا ہے کہ وہ کسی طالبعلم/طالبہ کو کسی دوسرے فرد کے سامنے کپڑے اتارنے کو کہے، بشمول اگر سکول بورڈ ملازم لباس یا تیاری کے کوڈ کی تعمیل میں اسے نافذ کرنا چاہ رہا ہے۔

PWCS کی سٹوٹنٹ کے لباس اور ظاہری تاثر کے رہنما اصول ریاست کی رہنمائی میں بنائے گئے ہیں طالبعلم/طالبہ کے اظہار اور سٹاف کے نفاذ میں مساوات کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں اور ان کا مقصد نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، صنفی شناخت، جنسی رجحان، عمر، معذوری، جینیاتی معلومات، یا کسی اور بنیاد پر امتیاز نہیں کرتا جو قانونی طور پر منع ہے۔ طلباء کو کسی قسم کے مخصوص مذہبی اور اخلاقی یا نمایاں سر کو ڈھانپنا یا بالوں کا سٹائل بنانے کی اجازت ہے۔

سر کو ڈھانپنے اور بالوں کے سٹائل جن کی اجازت ہے میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں:

  • حجاب؛
  • یہودیوں کی خصوصی ٹوپی؛
  • ہیڈ ریپ؛
  • چوٹیاں؛
  • لاکز؛ اور
  • کارن رو

ورجینیا کوڈ§§ §§ 22.1-276.01 22.1-279.6 کے مطابق، لباس اور ظاہری تاثر کے یہ رہنما اصول صنف کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ صنف سے قطع نظر ہر طالبعلم/طالبہ کے لیے اصولوں اور معیارات کا ایک ہی سیٹ ہو اور کسی مخصوص صنف کے طلباء پر مختلف اثر نہ ڈالے۔

کپڑوں کی ممنوعہ اشیا میں درج ذیل شامل ہیں:

ایسے کپڑے جو:

  • ننگی جلد کو اس حد تک ظاہر کرے جو دوسروں کی توجہ ہٹائیں یا دیگر طلباء یا سٹاف کی توجہ میں ممکنہ طور پر خلل ڈالے؛
  • انڈرگارمنٹس نظر آئیں؛
  • ایسے انداز میں پہنیں جائیں جس سے انڈرگارمنٹس نظر آئیں؛
  • ان پر غیر مہذب، امتیازی سلوک والے، واضح طور پر ناگوار یا فحش زبان یا تصاویر موجود ہوں؛
  • دھمکیاں یا گینگ کی علامات موجود ہوں؛
  • ہتھیاروں اور تشدد کے استعمال، یا شراب، تمباکو یا غیر قانونی منشیات، اور/یا متعلقہ پیرافیلیا کے استعمال کو فروغ دے؛
  • تدریسی ماحول میں خلل کی وجہ یا ممکنہ سبب بنے؛ اور
  • اشیا جو ہتھیار کے طور پر لی جا سکتی یا استعمال ہو سکتی ہے۔

درج ذیل استثنا کے ساتھ سر پر ایسا کپڑا جو پورے سر یا چہرے کو ڈھانپے:

  • کوئی اپنے مذہب کے حصے کے طور پر پہنے؛ یا
  • طبی وجوہات کی وجہ سے پہنے؛ یا
  • وبائی بیماری کے پھیلاؤ کی صورت میں ذاتی حفاظتی اقدامات کے لیے پہننا؛ یا
  • سکول کے منظور شدہ تقریب کی وجہ سے پہنے؛ یا
  • کسی کے ثقافتی یا اخلاقی پس منظر کے اظہار کی وجہ سے پہنے۔

زیورات یا دیگر اشیا جو ہتھیار کے طور پر لی جا سکتی یا استعمال ہو سکتی ہے۔

ٹیکنالوجی کا غلط استعمال - کمپیوٹرز، کمپیوٹر نیٹ ورکس اور دیگر الیکٹرانک ٹیکنالوجی کا استعمال صرف معقول تعلیمی مقاصد کے لیے اور سکول کے عملے کے رکن کی منظوری سے کیا جائے گا۔ سکول میں الیکٹرانک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، طلباء سے COB اور "قابل قبول استعمال کے رہنما اصولوں" - ٹیلی کمیونیکیشنز ٹیکنالوجیز (انٹرنیٹ، ٹیلی نیٹ، ڈیسک ٹاپ ویڈیو کانفرنس، الیکٹرانک میل، وغیرہ) کی پابندی کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے جو سکول عملے سے درخواست کرنے پر دستیاب ہے۔ طلباء کو PWCS کی پالیسی 295 ، "کمپیوٹر سسٹم و نیٹ ورک سروسز کے معیارات"، ضابطہ 295-1، " کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز - PWCS کے قابل جوابدہ استعمال اور انٹرنیٹ کے تحفظ کی پالیسی" اور ضابطہ 2-295 ، ویب سائٹ کی تیاری اور نفاذ" کے معیارات کی پابندی کرنا بھی ضروری ہے۔

ان پالیسیوں اور ضوابط کی نقول wwwpwcs.edu پر دستیاب ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ناقابل قبول استعمال میں شامل ہے، لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہے:

  • دوسروں کی رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی کرنا؛
  • فحاشی، عریانیت یا ایسے مواد کا استعمال، تیاری، تقسیم یا وصول کرنا جس سے دوسروں کو پریشانی ہو، ہراسانی ہو، انہیں ٹھیس پہنچے، انہیں دھمکی ملے یا ان کی توہین ہو۔ اس میں سائبر غنڈہ گردی، غنڈہ گردی کی ایک شکل جس میں الیکٹرانک پیغامات اور/یا تصاویر کی منتقلی شامل ہیں؛
  • وائرلیس رابطے کے آلے کا استعمال کر کے جنسی نوعیت کی تصویریں، پیغامات یا دیگر مواد تیار کرنا، منتقل کرنا، رکھنا اور/یا ان کا اشتراک کرنا؛
  • حق اشاعت کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تجارتی سافٹ ویئر کو نقل کرنا؛
  • ٹیکنالوجی کو مالی منافع یا تجارتی یا غیر قانونی سرگرمی کے لیے استعمال کرنا؛
  • ٹیکنالوجی کو مصنوعات کی تشہیر یا سیاسی حمایت کے لیے استعمال کرنا؛
  • مصنف کی پیشگی اجازت کے بغیر ذاتی مواصلات دوبارہ شائع کرنا؛
  • ٹیکنالوجی کو COB کے دوسرے اصول و ضوابط کے برخلاف استعمال کرنا؛ اور
  • ٹیکنالوجی کے ناقابل قبول استعمال کے دائرے میں ایسا استعمال شامل ہے جس میں سکول املاک کی حدود سے باہر ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال جس میں ایسا میٹریل ہے جو سکول ڈویژن کے کام کے عمل یا سکول ڈویژن کی عمومی فلاح کو متاثر کرے، تعلیمی عمل کے وقار کو متاثر کرے، طلباء، سٹاف یا سکول املاک کی فلاح و بہبود کو خطرے سے دوچار کر دے، یا بصورت دیگر ناقابل قبول استعمال سے طالبعلم/طالبہ یا اسٹاف کے حقوق پامال ہوتے ہیں۔

اس پالیسی، اور "قابل قبول استعمال کے رہنما اصولوں" کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ قانون کے مطابق اصلاحی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال کی رعایت سے محرومی، اور جرمانوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ جان بوجھ کر غیرذمہ داری کے مظاہرے کو عناد سمجھا جاسکتا ہے اور یہ اصلاحی کارروائی یا تعزیری جرمانے کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی سسٹم کی کارکردگی گھٹانے یا اس میں خلل ڈالنے کی ارادی کوشش کو قابل اطلاق ریاستی اور وفاقی قانون کے تحت مجرمانہ سرگرمی مانا جائے گا۔

چوری - سکول املاک یا دوسروں کی ذاتی املاک اجازت کے بغیر لینا یا اجازت کے بغیر لینے کی کوشش کرنا واضح طور پر ممنوع ہے۔ طالبعلم/طالبہ کے نسخے میں لکھی گئی ادویات کی چوری یا چوری کی کوشش سے متعلق تمام واقعات کی اطلاع پرنسپل یا ان کے نامزد کو دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے سکول میں اصلاحی کارروائی کے مستوجب ہیں اور قانونی کارروائی کے لیے انہیں مناسب حکام کے پاس بھیجا جا سکتا ہے۔

دھمکی - ایک دھمکی ایسا پریشان کن رابطہ یا طرزعمل ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ایک فرد اپنے تشدد یا دیگر طرزعمل کے ذریعے سکول سٹاف یا طلباء کے تحفظ کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے جو اسے خود کو یا دوسروں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ دھمکی کا اظہار زبانی، برتاؤ میں، تحریری، الیکٹرانک، یا دوسرے طریقوں سے ہو سکتا ہے؛ اور اسے خطرہ ہی سمجھا جائے گا چاہے ہدف کے لیے خطرے کا مشاہدہ یا رابطہ براہ راست ہو یا کوئی تیسرا فرد اس کا مشاہدہ یا رابطہ کرے، چاہے ہدف اس خطرے سے آگاہ ہو یا نہیں کہ خطرہ زبانی، بصری، تحریری یا الیکٹرانک طریقے سے موجود ہے۔ ہر سکول کی دھمکیوں کی جانچ کی ٹیم ہوتی ہے جو ان افراد کی جانچ اور مداخلت کرتی ہے جن کا طرز عمل سکول سٹاف یا طلباء کے تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ PWCS کی دھمکی کی جانچ کے طریقہ کار ضابطہ 1-777 "دھمکی کی جانچ کے طریقہ کار" میں درج ہیں۔

ٹائٹل IX کے تحت جنسی ہراسانی - ٹائٹل IX کے تحت، جنسی ہراسانی جنس ("ٹائٹل IX جنسی جنسی ہراسانی") کی بنیاد پر بدسلوکی کے طور ہے جو درج ذیل میں سے کسی ایک شرط پر پورا اترتا ہے: ۔1 PWCS کا ملازم/ملازمہ طالبعلم/طالبہ کی جنسی عمل میں شرکت کے نتیجے میں فرد کو PWCS کی مدد، فائدہ، یا خدمت فراہم کرے یا فراہم کرنے کی پیشکش کرے ؛ 2۔ ایک طالبعلم/طالبہ یا سٹاف ممبر ایسے ناپسندیدہ طرزعمل کا کی وجہ ہے جو اتنا شدید، وسیع، اور دل شکن ہے کہ فرد کو PWCS کے تعلیمی پروگرام یا سرگرمی کے مساوی رسائی سے انکار کیا گیا ہے؛ یا 3۔ ڈیٹنگ کے دوران تشدد، گھریلو تشدد، جنسی حملہ، یا تعاقب کرنا جیسا یو ایس کوڈ اور ضابطہ 1-738 میں بیان کیا گیا ہے۔ ٹائٹل IX ایک وفاقی قانون ہے جو سکولوں میں جنسی بنیادوں پر امتیازی سلوک بشمول ہراسانی کرنے سے منع کرتا ہے۔ ٹائٹل IX جنسی جنسی ہراسانی کے الزامات پر ضابطہ 738-1 - "طلباء کی جنسی بدتمیزی کے خلاف تنازعات کا حل" کے تحت بات کی جاتی ہے۔ جنسی نوعیت کا طرزعمل جو ایک طالبعلم/طالبہ، سٹاف کے رکن، یا تعلیمی عمل پر منفی اثر ڈالے مگر ٹائٹل IX جنسی ہراسانی کی تعریف کی شرط پر پورا نہ اترے، اس پر بھی COB کے تحت تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے۔ وہ طلباء جن کو یقین ہے کہ انہیں جنس یا جنس سٹیرو ٹائپنگ کی بنیاد پر ہراسانی یا غیر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے، ان کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ سکول پرنسپل یا ایکیوٹی اینڈ سٹوڈنٹ ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کو TitleIXEquity@pwcs.edu پر یا فون نمبر 571.374.6839 پر رپورٹ کریں۔

بیجا مداخلت - طلباء کو سکول کے معمول کے اوقات کے دوران سکول کی عمارت کے منظور شدہ حصوں یا احاطے میں موجود ہونا چاہیے، سکول کے اوقات کے علاوہ سکول کے عملے کے رکن کی اجازت سے سکول کی عمارتوں اور احاطوں کے منظور شدہ حصے میں رہنا چاہیے۔ طلباء کی اپنے داخلے والے سکول کے علاوہ کسی اور سکول میں موجودگی کو بیجا مداخلت خیال کیا جائے گا، الا یہ کہ وہ سکول کی کسی منظور شدہ سرگرمی میں شرکت کر رہے ہوں یا ان کے پاس سکول کے عملہ کے ممبر کی اجازت ہو۔ OSS طلباء کو پرنسپل کی تحریری اجازت کے بغیر سکول کی املاک پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ الہ یہ کہ طالبعلم/طالبہ کے پاس سکول املاک پر، سکول بسوں پر یا سکول کے زیر اہتمام سرگرمی میں موجود رہنے کے لیے سکول کے اسٹاف کی تحریری اجازت ہو۔ ایسے طالبعلم/طالبہ جن کی طویل مدتی معطلی یا مزید تادیبی کاروائی کے اقدامات کے کیس کا فیصلہ ہونا باقی ہے (سوائے ان کیسوں کی سماعت کے)، انہیں سکول کی املاک، سکول بسوں یا سکول کے زیر سرگرمیوں میں شرکت سے منع کر دیا گیا ہے۔ کسی سکول املاک پر بیجا مداخلت کرنے والے طلباء کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے اور وہ سکول میں تادیبی کارروائی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ سکول میں ملاقات کیلئے آنے والوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنی آمد کی اطلاع براہ راست دفتر میں دیں۔

بھگوڑہ پن- 18 سال کی عمر تک سکول میں پڑھنا لازمی سکول ہے الاّ یہ کہ طالبعلم/طالبہ کو اس قانون سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہو یا ® GED پروگرام مکمل کر لیا ہو۔ سکول کے حاضری افسران کو حاضری کے تقاضے لاگو کرنے اور ضرورت پڑنے پر طالبعلم/طالبہ اور/یا والدین کو قانونی کاروائی کے لیے عدالت میں پیش کرنے کا اختیار ہے۔

توڑ پھوڑ - کوئی بھی طالبعلم/طالبہ حاسدانہ طور پر یا جان بوجھ کر سکول املاک یا دوسروں کی نگرانی کے لئے ذاتی چیزوں کو نقصان نہیں پہنچائے گا/ گی، انہیں بدشکل یا برباد نہیں کرے گا/ گی۔ (اس میں گرافٹی [بے ڈھنگی تصویریں] کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک غارت گری بھی شامل ہے۔) طالب علم املاک کے ٹوٹنے یا برباد ہونے پر اسکی اصل قیمت کی ادائیگی کیلئے ذمہ دار ہوں گے، یا سکول بورڈ کی ملکیت یا اسکی زیر نگرانی املاک کی واپسی میں ناکامی کی صورت میں بھی اصل قیمت کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے۔ سکول بورڈ کی زیر ملکیت یا زیر اختیار املاک واپس نہ کرنے والے طلباء کے خلاف اصلاحی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ورجینیا کا قانون سکول بورڈ کو ایسے طلباء کے والدین سے اس طرح کے نقصانات کی قیمتیں وصول کرنے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

سکول، کھیل، کلب، اور سرگرمی کے اصولوں کی خلاف ورزی - COB کے اصول و ضوابط کے علاوہ، طلباء سے اپنے سکولوں کے ذریعہ طے کردہ اصولوں کی اور جن سپورٹس، کلبز اور سرگرمیوں میں وہ شرکت کرتے ہیں ان کے اصولوں کی تعمیل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے اصلاحی کاروائی کے مستوجب ہیں جیسا کہ COB یا سکول کے کتابچے میں بیان کیا گیا ہے۔ طلباء کو ٹیم یا سرگرمی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر اسپورٹس، کلب یا سکول کی زیر کفالت دوسری سرگرمیوں میں شرکت کرنے سے معطل کیا جاسکتا ہے اگرچہ خلاف ورزی سکول کی عمارت سے باہر اور تعلیمی دن سے باہر ہوئی ہو۔ اس میں تمباکو، شراب یا دوسرے منشیات کے استعمال سے متعلقہ ٹیم کے تربیتی اصولوں کی خلاف ورزیاں شامل ہیں، لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہیں۔

اسلحہ - طلباء اسلحے، اسلحہ جیسی نظر آنے والی یا دیگر نقصان پہچانے والی چیزیں سکول کی ملاک پر اور سکول سے متعلق سرگرمیوں کے دوران نہیں رکھیں گے۔ ہتھیار اور دیگر خطرناک اشیا کے تحت اضافی معلومات ملاحظہ کریں۔

 

ﺳﮑﻭﻝ ﺑﺱ ﻣﻳں ﺳﻔﺭ ﮐﮯ ﻗﻭﺍﻋﺩ

عمومی اصول

PWCS پالیسیوں، ضوابط، اور اس ضابطۂ اخلاق (COB) میں طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل کے تمام طے شدہ اصول، طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل سکول بس، بس سٹاپ یا PWCS کی منظور شدہ گاڑی جو طلباء کو سکول لے کر جاتی یا سکول سے لاتی ہے اور/یا سکول سے متعلقہ تقریبات اور سرگرمیوں پر لاگو ہوتے ہیں۔

ورجینیا کوڈ کا سیکشن،§ 671-1.22 § سکول بورڈ کو طلباء کے لیےٹرانسپورٹیشن فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے، لیکن ان سے ایسا کرنے کا مطالبہ نہیں کرتا ہے۔ PWCS کے لیے، سکول کی حدود کے اندر ایک میل سے زیادہ دور رہنے والے طلباء کو ہر روز بس سروس فراہم کی جاتی ہے۔ ایسے طلباء جو ٹرانسپورٹیشن کے اہل ہوں گے ان کو اپنے معمول کے سکول بس اسٹاپ تک جانے کے لیے ایک میل تک چلنے کو کہا جا سکتا ہے۔ سکول سے ایک میل کے فاصلے کے اندر رہنے والے طلباء کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت حاصل نہیں۔

خصوصی پروگراموں میں داخل تمام طلباء کو ایکسپریس بس سروسز فراہم کی جائے گی۔ یہ سروس صرف ایکسپریس بس اسٹاپ تک جانے اور آنے کے لیے ہو گی۔ ایکسپریس بس اسٹاپ تک جانے/آنے کے لیے ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنا والد یا والدہ کی ذمہ داری ہے۔ کئی صورتوں میں، یہ بس سٹاپ طالبعلم/طالبہ کی رہائش سے دو تا تین میل دور ہو سکتے ہیں۔

وائرلیس مواصلاتی آلات کو سکول بسوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ آلہ ڈرائیور کا دھیان بٹانے، تحفظ پر سمجحوتہ کرنے کا سبب نہ بنے، یا دیگر سکول بس کے قونین اور ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرے۔

بس پکڑنا

ریاستی قانون کا تقاضا ہے کہ بسیں اپنے نظام الاوقات کے مطابق، روزانہ کی بنیاد پر اسی روٹ پر چلیں۔ والد یا والدہ (والدین) یا ان کے قائم مقام افراد سے اپنے چھوٹے بچے (بچوں) کو بس اسٹاپ تک ساتھ لانے اور وہاں سے لے جانے کی درخواست کی جاتی ہے۔ اہل خانہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے PWCS موبائل ایپ سے™ Here Comes the bus کے لیے سائن اپ کریں۔ یہ سکول بسوں کو ٹریک کرنے کے لیے ایک مددگار ٹول ہے۔

طلباء کو درج ذیل کرنا چاہیے:

  • وقت پر پہنچیں؛
  • پک اپ کے مستقل وقت سے کم از کم پانچ سے 10 منٹ پہلے اپنے بس سٹاپ پر پہنچیں؛
  • سڑک سے دور کھڑے ہوں۔ بس کا انتظار کرتے ہوئے سڑک کے سفر والے حصے پر کھڑے نہ ہوں؛
  • اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کریں؛
  • دوسروں کی املاک کا احترام کریں؛
  • بس کے رک جانے تک انتظار کریں؛ پھر اگلے دورازے پر جائیں۔ چلتی ہوئی بس کے ساتھ نہ بھاگیں؛
  • اپنی باری کے مطابق بس پر سوار ہوں؛ اور
  • اپنے گھر سے قریب ترین بس اسٹاپ کا استعمال کریں۔ بس پکڑنے کے لیے کسی دوست کے گھر تک پیدل جانے کی وجہ سے اکثر کسی مقررہ اسٹاپ پر زیادہ بھیڑ ہو جاتی ہے۔

بس پر سوار ہونے والے طلباء کو چاہیے کہ:

  • بس ڈرائیور اور/یا بس اٹینڈنٹ کی ہدایات پر عمل کریں؛
  • فوری طور پر بیٹھ جائیں؛
  • منہ آگے کی طرف کر کے بیٹھیں؛
  • مساوی طور پر نشستوں کا اشتراک کریں؛
  • خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں؛
  • املاک کا احترام کریں؛
  • جسم کے تمام اعضاء کو بس کے اندر رکھیں؛
  • نشستوں کے درمیان کے راستےکو خالی رکھیں؛ اور
  • اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کریں۔

درج ذیل کی اجازت نہيں ہے:

  • آگ جلانا؛
  • لڑائی جھگڑا؛
  • تمباکو نوشی؛
  • بد اخلاق زبان استعمال کرنا؛
  • اُدھم مچانا،
  • کھانا/پینا؛
  • تھوکنا؛
  • ناشائستہ اشارے استعمال کرنا؛
  • توڑ پھوڑ کرنا؛
  • بس سے اشیا پھینکنا؛
  • بلند شور برپا کرنا؛
  • کانچ کی اشیا رکھنا؛
  • بڑی اشیا لے کر بس میں سوار ہونا؛
  • ویڈیو ٹیپنگ، ریکارڈنگ، یا تصویریں لینا جس کا نتیجہ دوسروں کو نقصان پہنچانا ہے، ڈرائیور کے لیے خلل یا توجہ ہٹانا؛
  • آلات کو چھیڑنا؛
  • اسلحہ رکھنا؛
  • منشیات یا دیگر منضبط مواد یا متعلقہ پیرافیلیا کا استعمال، تصرف یا تقسیم؛
  • گندگی پھیلانا؛
  • دھمکیاں دینا؛
  • دوسروں کو خطرے میں ڈالنا اور؛
  • COB کی دیگر خلاف ورزیاں۔

بس سے اترتے ہوئے

طلباء کو درج ذیل کرنا چاہیے:

  • بس مکمل طور پر رکنے تک اپنی نشست پر بیٹھے رہیں؛
  • بس سے اپنی باری کے مطابق اتریں، اگلی نشستوں کے طلباء پہلے اتریں؛
  • بس سے نکلنے کے فوراً بعد ارد گرد کے راستے محفوظ ہیں تو بس سٹاپ سے چلے جائیں؛
  • بس کے اطراف بلا وجہ مت گھومیں؛
  • اگر ضروری ہو تو، بس کے آگے اور سامنے سے کم از کم 10 فٹ کی دوری سے سڑک پار کریں؛
  • راستہ اس وقت تک نہ پار کریں جب تک بس ڈرائیور یہ اشارہ نہ دے دے کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔ چار یا اس سے زیادہ ٹریفک لین یا منقسم سڑک پار کرنا منع ہے۔

اگر دوپہر بارہ بجے کے بعد نظم و ضبط کا کوئی مسئلہ پیش آئے اور مسئلہ ایسا ہو کہ ڈرائیور کے خیال میں آگے بڑھنا غیرمحفوظ ہو تو ڈرائیور نظم و ضبط کی فوری کاروائی اور/یا اعانت طلب کرنے کے لیے سکول واپس آ سکتے ہیں۔ بس ڈرائیوروں کو نظم و ضبط کی کوئی سی بھی خلادف ورزی کی اطلاع سکول کے پرنسپل/نامزد کردہ کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بسیں تبدیل کرنا

طلباء کو والدین سے ایک تحریری درخواست جمع کرانی ہوگی کہ وہ اپنی باقاعدہ طے شدہ بس پر اپنے باقاعدہ طے شدہ اسٹاپ کے علاوہ کسی دوسرے اسٹاپ پر جائیں یا متبادل بس میں سوار ہوں۔ یہ تحریری درخواست بس میں داخل ہونے سے پہلے سکول کے پرنسپل یا نامزد کی منظوری سے مشروط ہے۔ جب کسی طالبعلم کو متبادل سٹاپ یا بس میں تبدیل کرنے کی منظوری دی جائے تو بس ڈرائیوروں کو سکول کے دفتر سے اطلاع موصول کرنی چاہیے۔

ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیر بس اسٹاپ کے مقام اس کے راستوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

طے شدہ بسوں کے شیڈول میں سکول پرنسپل اور ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کی اجازت کے بغیر تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

غیر قانونی مداخلت

سکول بس (سکول املاک) پر صرف مجاز افراد کو ہی سوار ہونے کی اجازت ہے۔ "کسی بھی شخص کے لیے خواہ طالب علم ہو یا نہ ہو، مجاز فرد کی جانب سے املاک خالی کردینے کی ہدایت دینے کے بعد، سکول کی کسی بھی املاک میں داخل ہونا یا وہاں پر رہنا غیر قانونی ہوگا۔" (ورجینیا کوڈ §18.2-128 §)

سکول بس سے سفر کرنا ایک سہولت ہے٭

اگر طالبعلم/طالبہ کی رپورٹ پرنسپل کو کی جاتی ہے تو پرنسپل تادیبی کارروائی کا ذمہ دار ہو گا جس میں بس ٹرانسپورٹیشن کی رعایت سے محرومی شامل ہو سکتی ہے، جب تک کہ والد والدہ، بس ڈرائیور، پرنسپل، اور کچھ مثالوں میں ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ کسی ایسے حل پر پہنچیں جو مسئلے کو درست کرے۔ والد والدہ ان طلباء کو خود ٹرانسپورٹیشن دینے کے ذمہ دار ہوں گے جس سے سکول بس ٹرانسپورٹیشن کی سہولت لے لی گئی ہے۔

اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو براہ مہربانی، ضابطہ 431-4 "طلباء کے لیے ٹرانسپورٹیشن" ملاحظہ کیجیئے۔

دوسروں کو یا PWCS کی املاک کو نقصان پہنچانے کی زبانی یا تحریری دھمکیاں، جن کی منصوبہ بندی کی گئی ہو، یا سکول بس پر منصوبہ بندی کی گئی ہو، یا منصوبہ بندی کو سکول بس پر، سکول بس اسٹاپ پر یا سکول جاتے یا وہاں سے آتے ہوئے عملی صورت دینے کا ارادہ ہو، اس کا نتیجہ دیگر تادیبی کارروائی کے علاوہ ایک مخصوص وقت تک کے لیے یا سکول کے باقی دورانیے کے لیے ٹرانسپورٹیشن کی سہولت سے محرومی کی صورت میں برآمد ہو سکتا ہے۔

سکول بس پر ویڈیو آبزرویشن سسٹم کچھ بسوں پر ہونے والی سرگرمیاں ریکارڈ کرتا ہے۔ اپنے بچے کی ٹرانسپورٹیشن سے متعلق مسائل میں مدد کے لیے براہ مہربانی سکول پرنسپل یا ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ سے بلا جھجک رابطہ کریں۔

*سکول بس پر سوار ہونا ایک رعایت ہے، ماسوائے قانون کے ذریعے معذور طلباء کے لیے۔

منضبط مواد

پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کی طرف سے ممنوع کیے گئے نشہ آور مواد سے متعلق قواعد کا خلاصہ اس سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔ اس موضوع سے متعلق تمام معلومات کے لیے ضابطہ 1-735 ، "ممنوعہ مواد"، ملاحظہ کیجئے۔

ورجینیا کوڈ§ § 22.1-277.08 کی تعمیل میں، سکول بورڈ اجازت دے گا، مگر لازمی نہیں کہ کسی طالبعلم/طالبہ کا اخراج کا تعین کیا جائے جو منضبط مواد، یا اس سے ملتا جلتا منضبط مواد، یا بھنگ لایا ہے جیسا ورجینیا کوڈ§ 18.2-247 میں بیان کیا گیا ہے، سکول املاک یا سکول کی پیش کردہ سرگرمیاں میں۔ جو طلباء قانون کی خلاف ورزی کریں گے انہیں مقامی انتظامیہ عدالتی انصاف یا نوجوانوں کے کورٹ کے نظام میں مناسب کاروائی کیلیئے بھیجا جائے گا۔ تاہم، سکول بورڈ اور/یا سپرنٹنڈنٹ یا نامزد کردہ (لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، ڈائریکٹر برائے SMAPD، یا ایک SMAPD کا سماعتی افسر) کو اختیار ہو گا کہ مخصوص حالات کے حقائق کی بنیاد پر جب خاص صورت حال موجود ہو تو انضباطی کاروائی کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ مخصوص حالات میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، ورجینیا کوڈ § § 22.1-277.06 (C) میں طے کیا گیا ہے جیسا کہ ضابطہ 745-1، "طلباء کی طویل المدت معطلی" میں بیان کیا گیا ہے۔

ممنوعہ مواد اور پیرافیرنیلیا کی وہ فہرستPWCS جس کے تحت طالبعلم/طالبہ کو نکالا جا سکتا ہے اس فہرست سے بہت بڑی ہے جس کیلیئے قانون ممنوعہ مواد کے تحت لازمی اخراج کا حکم دیتا ہے۔ اگرچہ ممنوعہ مواد یا متعلقہ پیرافیلیا قانون کے ذریعہ ممنوع قرار دیے گئے مواد کے درجے میں نہیں آتے ہیں تو کوئی طالبعلم/طالبہ اس وقت اخراج کا مستوجب نہیں ہو گا جب تک کہ وہ ممنوعہ مواد یا پیرافیلیا رکھنے، استعمال کرنے، وصول کرنے یا وصول کرنے کی کوشش، خریدنے یا خریدنے کی کوشش کرنے، تقسیم کرنے یا تقسیم کی کوشش کرنے میں شامل ہو، الاّ یہ کہ سپرنٹنڈنٹ کے نامزد (لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹندنٹ، ڈائریکٹر برائے SMAPD، یا SMAPD کے سماعتی افسر) یا سکول بورڈ کو یہ پتہ چلے کہ دیگر حالات ایک کمتر تادیبی کارروائی کا یا مخصوص صورتحال کے حقائق کی بنیاد پر سرے سے کوئی کاروائی کم کرنے، یا کوئی کاروائی نہیں کرنے کا جواز دیتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں اس بارے میں ایک سوال ہو سکتا ہے کہ آیا منضبط مواد یا شے کو رکھنا، اس کا استعمال یا اس کی تقسیم خلاف ورزی ہے یا نہیں۔ اگر منضبط موادیا متعلقہ اسباب کی نوعیت اور ظاہری ہیئت، اس کے مقصد اور اس کے طریقۂ استعمال یا ارادۂ استعمال کو تادیبی کارروائی کے بارے میں فیصلے کرتے وقت زیر غور رکھا جائے گا۔

ممنوعہ مواد کی رپورٹ کرنے کی ذمہ داری - PWCS کے تمام ملازمین اور طلباء سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ پرنسپل، اسسٹنٹ پرنسپل، کسی کمیونٹی کے ریسورس افسر، سیکوریٹی حکام، استاد/استانی، یا سکول کے کسی دوسرے ملازم کو مطلع کریں فوری اگر ان کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی وجہ ہے کہ سکول میں، سکول املاک پر، سکول بسوں پر، بس سٹاپ پر، سکول جاتے یا واپسی پر یا کسی سکول کی متعلقہ سرگرمی میں ممنوعہ مواد یا اس جیسا موجود ہے۔ ایسے طلباء جن کو ایسی بات کا علم ہے مگر وہ ممنوعہ مواد یا متعلقہ پیرافیرنیلیا کی موجودگی یا متوقع موجودگی کی رپورٹ کرنے میں ناکام رہے تو انہیں بھی تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پرنسپل یا پرنسپل کا نامزد کردہ طلباء اور سٹاف کے تحفظ اور بہبود کو یقین بنانے کیلیئے سکول ڈویژن کی پالیسی کے اندر اندر اس کی مناسبت سے فوری طور پر قدم اٹھانے پر عمل کریں گے۔ اس کاروائی میں پرنسپل کی مدد کیلیئے سکول ڈویژن اور مقامی پولیس ڈیپاٹمنٹ کے وسائل دستیاب ہوں گے۔

ممنوعہ منضبط مواد کی خلاف ورزی کے نتائج - ممنوعہ منضبط مواد کی خلاف ورزی کے ارتکاب کرنے والے طالبعلم/طالبہ کے خلاف تادیبی کاروائی ہو گی۔ اس میں پانچ دن کی معطلی کے علاوہ پرنسپل یا اسسٹنٹ پرنسپل کے ساتھ غیر رسمی کانفرنس ہو سکتی ہے تاکہ واقعہ کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔ غیر رسمی کانفرنس کے بعد، سکول منتظم متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ سے بات کرے گا، اور اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا مزید تادیبی کاروائی کے لیے SMAPD کو سفارش کی جا سکتی ہے، ایسی صورت میں ضابطہ 1-745، "طویل مدتی معطلی" میں بیان کردہ طریقہ کار یا طلباء کی اخراج،" ضابطہ 2-745، "معذور طلباء کا نظم و ضبط،" اور ضابطہ 1-747، "سٹوڈنٹ مینجمنٹ اینڈ آلٹرنیٹیو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD)، کی مناسب کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ پرنسپلز یا ان کے نامزد، مواد کے غلط استعمال کے مرتکب ہونیوالوں اور ان کے والدین کو ہائی سکول لیول پر نیو ہورائزن پروگرام میں رضاکارانہ طور پر شرکت کرنے کا بھی موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

مواد کے غلط استعمال کی وجہ سے معطلی کے ساتھ ساتھ، سکول کی تمام سرگرمیوں (ٹیموں، کلبز اور اسکول کی زیر اہتمام دیگر سبھی سرگرمیوں) میں کم از کم 30 تقویمی دنوں کے لیے شرکت سے فوری طورپر معطل کر دیا جائے گا۔ الہ یہ کہ طالبعلم/طالبہ کے پاس سکول املاک پر، سکول بسوں پر یا سکول کے زیر اہتمام سرگرمی میں موجود رہنے کے لیے سکول کے اسٹاف کی تحریری اجازت ہو۔ ایسے طالبعلم/طالبہ جن کی طویل مدتی معطلی یا اخراج کے کیس کا فیصلہ ہونا باقی ہے (سوائے ان کیسوں کی سماعت کے)، انہیں سکول کی املاک، سکول بسوں یا سکول کے زیر سرگرمیوں میں شرکت سے منع کر دیا گیا ہے۔ چاہے سکول سے معطل کیا جائے یا نہیں، کوچ اور/یا سپانسر سکول انتظامیہ کی منظوری سے ممنوعہ مواد کے سلسلے میں ٹیم، کلب یا سرگرمی کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مدنظر طلباء کو سکول کی زیر اہتمام سرگرمیوں میں شرکت سے معطل کر سکتے ہیں۔ اس میں سکول احاطوں سے باہر اور تعلیمی دن کے علاوہ ہونے والی ممنوعہ مواد کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔ طالب علم 90 تقویمی دنوں کے لیے تادیبی نگرانی کے بھی مستوجب ہو سکتے ہیں، جس کے دوران پرنسپلز مواد کے بے جا استعمال کی روک تھام کیلئے عملے کو فالو اپ اقدامات کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

ہتھیار اور دیگر خطرناک اشیا

PWCS کے ذریعہ ممنوع قرار دیئے گئے اسلحہ اور دیگر اشیاء پر نافذ العمل اصولوں کا خلاصہ اس حصے میں بیان کیا گیا ہے۔ اس موضوع سے متعلق سبھی معلومات کے لیے ضابطہ -1 775 ، "اسلحہ اور دیگر ممنوعہ اشیاء"، سے رجوع کریں۔

سکول املاک یا سکول کی سرگرمیوں میں طلباء، سٹاف اور دیگر افراد کے تحفظ اور بہبود کو یقینی بنانے کیلیئے، اور سکول املاک کی حفاظت کیلیئے، کسی سکول املاک پر، سکول بسوں پر، سکول جاتے یا واپس آتے یا کسی سکول سے متعلق سرگرمی میں اس بات سے قطع نظر کہ سرگرمی کہاں واقع ہوئی، ہتھیار اور دیگر اشیاء منع ہیں۔ سکول املاک سے مراد ہے کوئی اصل املاک جو سکول بورڈ کی ملکیت ہو یا لیز پر ہو یا کوئی گاڑی جو ملکیت، لیز پر ہو یا سکول بورڈ کے طرف سے چلائی جائے۔ طلباء کو ہتھیاروں کے جرائم کی بناء پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اگرچہ وہ سکول املاک سے باہر ہوں، اگر جرم کا نتیجہ سکول کے عمل میں مداخلت یا ممکنہ مداخلت ہو، اگر جرم سکول میں یا سکول کی سرگرمیوں میں کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی، اگر جرم تب کیا گیا جب طالبعلم/طالبہ سکول حکام غیر رسمی سرپرستی (loco parentis) کے تحت ہے، اگر جرم طلباء، سٹاف یا سکول املاک کے تحفظ اور بہبود کے لیے خطرہ ہو، یا اگر جرم کسی دوسری صورت سے سکول سے متعلق ہو۔

مخصوص اسلحہ/آتشیں اسلحہ والے جرائم کے لیے لازمی اخراج - وفاق کا بندوق سے پاک سکول سے متعلق ایکٹ اور ورجینیا کے قانون کے مطابق، سکول کو کم سے کم ایک سال (365 دن) کے لیے کسی بھی ایسے طالبعلم/طالبہ کو سکول کی حاضری سے خارج کردینا چاہیے جس کے پاس سکول کی املاک میں یا اسکول بس پر یا اسکول سے متعلقہ کسی بھی سرگرمی میں آتشیں اسلحہ، تخریبی آلہ، آتشیں اسلحہ والا گلوبند، آتشیں اسلحہ والا سائلنسر یا ہوائی بندوق کی موجودگی کا تعین ہوا ہو۔ تاہم، سکول بورڈ اور/یا سپرنٹنڈنٹ یا ان کے نامزد کردہ (لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، ڈائریکٹر، برائے سٹوڈنٹ منیجمنٹ و آلٹرنیٹیو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD) یا ایک SMAPD کا سماعتی افسر) کو اختیار ہو گا کہ ایسے جرائم کے اخراج کی شرائط کو تبدیل کر سکیں، یا مخصوص حالات کے حقائق کی بنیاد پر جب خاص صورت حال موجود ہو تو انضباطی کاروائی کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ مخصوص حالات میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، ورجینیا کوڈ § § 22.1-277.06 (C) میں طے کیا گیا ہے جیسا کہ ضابطہ 1-745، "طلباء کی طویل المدت معطلی" میں بیان کیا گیا ہے۔ جو طلباء قانون کی خلاف ورزی کریں گے انہیں مقامی انتظامیہ عدالتی انصاف یا نوجوانوں کے کورٹ کے نظام میں مناسب کاروائی کیلیئے بھیجا جائے گا۔

ہتھیاروں اور ممنوعہ مواد اور پیرافیرنیلیا کی وہ فہرست جس میں PWCS کے قوانین کے تحت، طالبعلم/طالبہ کو نکالا جا سکتا ہے، ہتھیاروں کی اس فہرست سے بہت بڑی ہے جس کیلیئے قانون لازمی اخراج کا حکم دیتا ہے۔ وہ اسلحہ قانون کے ذریعہ ممنوعہ اسلحوں کے درجے میں نہیں آنے پر بھی، سبھی اسلحے رکھنے، استعمال کرنے، حاصل کرنے یا حاصل کی کوشش کرنے، خریدنے یا خریدنے کی کوشش کرنے، تقسیم کرنے یا تقسیم کرنے کی کوشش کرنے پر طلباء کے لیے اخراج کی سفارش کی جا سکتی ہے، الّا یہ کہ سپرنٹنڈنٹ کے قائم مقام (پرنسپل لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے تعاون سے، ڈائریکٹر برائے SMAPD یا SMAPD کا سماعتی افسر) کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ خصوصی حالات کی وجہ کم شدت کی تادیبی کارروائی یا سرے سے ہی کاروائی نہیں کرنی چاہئیے۔ بعض معاملات میں کسی چیز کا قبضےمیں ہونے یا اسکی تقسیم سے متعلق سوال کیا جا سکتا ہے کہ آیا یہ خلاف ورزی ہے یا نہیں۔ کچھ صورتوں میں اس بارے میں ایک سوال ہوسکتا ہے کہ آیا کسی شئے کو رکھنا، اس کا استعمال یا اس کی تقسیم خلاف ورزی ہے یا نہیں۔ چیز کی قسم، اس کے مقاصد اور اسے کیسے استعمال کیا گیا اس بات کا تعین کریں گے جب تادیبی کاروائی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ہتھیاروں اور ممنوعہ مواد کی رپورٹ کرنے کی ذمہ داری - PWCSکے تمام ملازمین اور طلباء سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر پرنسپل، اسسٹنٹ پرنسپل، کسی کمیونٹی کے ریسورس افسر، سیکوریٹی حکام، استاد/استانی، یا سکول کے کسی دوسرے ملازم کو فوری طور پر مطلع کریں اگر ان کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی وجہ ہے کہ سکول میں، سکول املاک پر، سکول بسوں پر، بس سٹاپ پر، سکول کی کسی متعلقہ سرگرمی میں ہتھیار یا ہتھیار جیسا لگنا موجود ہے۔ ایسے طلباء جن کو ایسی بات کا علم ہے مگر وہ ہتھیار کی موجودگی یا متوقع موجودگی کی رپورٹ کرنے میں ناکام رہے تو انہیں بھی تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پرنسپل یا پرنسپل کا نامزد کردہ طلباء اور سٹاف کے تحفظ اور بہبود کو یقین بنانے کیلیئے سکول ڈویژن کی پالیسی کے اندر اندر اس کی مناسبت سے فوری طور پر قدم اٹھانے پر عمل کریں گے۔ اس کاروائی میں مدد کیلیئے سکول ڈویژن اور مقامی پولیس کے وسائل دستیاب ہوں گے۔ اگر کسی طالبعلم/طالبہ کو یہ پتہ چلتا ہے کہ اس کے پاس ایک ایسی شے ہے جسے "اسلحہ" خیال کیا جا سکتا ہے تو اسے فوری طور پر انتظامیہ یا عملہ کے دیگر سٹاف ممبر کو اس کی اطلاع دینی چاہیے۔ اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کرنے کے لیے اس بات کو مد نظر رکھا جائے گا کہ طالبعلم رضاکارانہ طور پر یہ معاملہ لے کر عملہ کے پاس آیا ہے۔

ہتھیار رکھنے سے متعلق خلاف ورزی کے نتائج - کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو ہتھیا یا دیگر ممنوعہ شے (اشیاء) رکھنے کے جرم کے الزم میں ملوث پایا جائے گا، وہ سکول پرنسپل یا اسسٹنٹ پرنسپل کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کرے گا/گی۔ کانفرنس اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ جائزے کے بعد، اخراج یا دیگر تادیبی کارروائی کی سفارش کی جائے گی، جس میں کیس ضابطہ 1-745، " طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" اور ضابطہ 1-747، "سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD)" یا ضابطہ 2-745، "معذور طلباء کا نظم و ضبط"، میں طے کردہ اصولوں کے تحت عمل کیا جائے گا، جیسا مناسب ہو گا۔

نظم و ضبط کے ضابطے کا خلاصہ

PWCS غیر پسندیدہ طرزعمل کے روک تھام اور بحالی کے نقطۂ نظر کے فلسفے پر یقین رکھتا ہے جو ورجینیا محکمہ تعلیم کے "ماڈل رہنمائی برائے مثبت اور بچاؤ طالبعلم/طالبہ کا ضابطہ طرزعمل کی پالیسی اور معطلی کے متبادل" کے مطابق ہے۔ اگر غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے نتیجے میں طلباء کے تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو استاد/استانی، پرنسپل اور/ یا دیگر مناسب تعلیمی عملے کے ممبران گریجویٹڈ ریسپانس سسٹم کے ذریعے مناسب اصلاحی اقدام کا تعین کریں گے جو تدریسی، بحالی اور عمر کے لحاظ سے رسپانس استعمال کرتا ہے۔ جب مداخلتوں کے جواب میں طالبعلم/طالبہ کا طرز عمل غیر ذمہ دار ہوتا ہے اور تعدد، شدت اور مدت میں بڑھتا ہے تو ردعمل کا درجہ شدت میں بڑھ سکتا ہے۔

طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل کی درج ذیل زمرے جیسا کہ ورجینیا محکمۂ تعلیم نے بیان کیے ہیں، اس بات کو سمجھنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے کہ طرزعمل کے اثرات کو سمجھا جائے جو سکول کی تدریسی ماحول میں ہوتے ہیں اور ردعمل کی حوصلہ افزائی کی جائے جو سماجی-جذباتی تدریسی قابلیت کو فروغ دیتے ہیں۔

  • وہ طرزعمل جو تعلیمی ترقی میں رکاوٹ ڈالے (BAP):
    یہ طرز عمل طالبعلم/طالبہ یا طلباء کی تعلیمی پیشرفت میں رکاوٹ ہے۔ وہ عام طور طالبعلم/طالبہ کی خود کو منظم کرنے یا خود آگاہی کی کمی کے بارے میں اشارے ہیں۔ کبھی کبھار، طالبعلم/طالبہ کو یہ سمجھنے میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے کہ طرزعمل دوسروں پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے۔ لہذا، نتیجے کے طور پر، سماجی آگاہی میں تربیت کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔
  • سکول کے معمولات سے متعلقہ طرز عمل (BSO):
    یہ طرز عمل سکول کے طریقۂ کار کے روزانہ کے کام میں مداخلت کرتے ہیں۔ ان طرزعمل کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ہو سکتا ہے کہ خود کو منظم کرنے، خود آگاہی، یا سماجی بیداری کی مہارتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو۔
  • طرز عمل میں تعلق (RB):
    یہ طرز عمل دو یا زیادہ لوگوں کے درمیان منفی رشتہ پیدا کرتے ہیں مگر اس کا نتیجہ جسمانی نقصان پہنچانا نہیں ہوتا۔ طرزعمل کا تعلق سکول کی پوری کمیونٹی پر اثرانداز ہوتا ہے کیونکہ سکول کا ماحول عام طور پر یہ تاثر دیتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے کیسے پیش آتے ہیں۔ وہ طلباء جن کو طرزعمل کے تعلقات میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، ہو سکتا ہے کہ انہیں دیگر سماجی-جذباتی قابلیتوں میں بھی مشکل کا سامنا ہو۔
  • تحفظ سے متعلق طرزعمل پیش کرتا ہے خدشات (BSC):
    یہ طرز عمل طلباء، سٹاف، اور سکول کے ملاقاتیوں کے لیے غیر محفوظ حالات پیدا کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس قسم کے طرزعمل کی بنیادی وجوہات کسی سماجی-جذباتی صلاحیتوں میں چھپی ہوں لہذا منتظم کو طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل کے اس بنیاد محرک کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ سماجی بیداری اور فیصلہ سازی میں تربیت عام طور پر کسی طرزعمل میں ظاہر کرتے ہیں جو حفاظت سے متعلق خدشات پیدا کرتا ہے۔
  • وہ طرزعمل جو خود کے لیے یا دوسروں کے لیے خطرناک ہے (BESO):
    یہ طرز عمل یا تو طالبعلم/طالبہ یا سکول کمیونٹی میں دوسروں کی صحت، تحفظ، اور فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ شدت کے اس درجے پر بڑھنے والے طرزعمل عام طور پر پیچیدہ ہوتے ہیں۔ اگرچہ وہ فیصلہ سازی کی ناقص صلاحیت ظاہر کرتے ہیں، طلباء جو ان طرزعمل کا اظہار کرتے ہیں ان میں سماجی-جذباتی صلاحیتوں کی ترقیاتی کمی بھی ہو سکتی ہے۔
  • مستقل خطرناک طرز عمل (PDB):
    یہ طرز عمل ان رویوں کی شناخت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جنہیں سکول مستقل طور پر خطرناک شناخت کرتا ہے۔ "مسلسل طور پر خطرناک سرکاری سکولوں کا تعین کرنے کے اقدامات کے طور پر استعمال ہونے والے واقعات وہ پرتشدد جرائم ہیں جو کسی شخص کے خلاف ہیں اور منشیات کی تقسیم یا فروخت کے ارادے سے رکھنا، ان سب کو کوڈ آف ورجینیا کے مجرمانہ سیکشن میں جرم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے (ٹائٹل 18.2۔)" یہ رویے سپرنٹنڈنٹ کے دفتر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے قابل رپورٹ ہیں اور اس کو سطح 5 کے جواب کے مطابق انداز میں حل کیا جانا چاہیے۔

ضابطۂ اخلاق (COB) کے اصول و ضوابط طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل کو سکول کی عمارتوں، سکول بسوں، سکول جانے اور وہاں سے آنے، اور PWCS کے زیر اہتمام کسی سرگرمی میں شرکت میں رہنمائی کے لئے ہیں۔ جیسا کہ COB میں بیان کیا گیا ہے، تادیبی کاروائی کے لیے جن وجوہات کو مد نظر رکھا جاتا ہے ان میں درج ذیل شامل ہیں، لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں۔ ان طرزعمل کے نتائج انتظامی ردعمل کی صورت میں ہو سکتے ہیں جو درج ذیل جدول میں لیول 1 تا لیول 5B میں بیان کیے گئے ہیں۔

طالبعلم/طالبہ کے رویے کے زمرے

*درج ذیل چارٹ ان تادیبی نتائج کی نشاندہی کرتا ہے جن کی سفارش ورجینیا کے محکمہ تعلیم نے بعض بدتمیزی کے جواب میں کی ہے۔ تادیبی ردعمل صرف ان لوگوں تک ہی محدود نہیں ہیں جن کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو بار بار برتاؤ یا طرز عمل کے لیے اعلیٰ انتظامی ردعمل کی سطح تک بڑھایا جا سکتا ہے جس میں بڑھتے ہوئے حالات شامل ہوں، جس کے نتیجے میں ان ہدایات سے زیادہ تادیبی نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

رویے کے زمرے طرز عمل کا بیان ممکنہ انتظامہ ردعمل
(انتظامی ردعمل لیول میں مختلف ہو سکتا ہے)
ردعمل کے ممکنہ درجات

زمرہ A

وہ طرزعمل جو تعلیمی ترقی میں رکاوٹ ڈالے (BAP)

(وہ طرزعمل جو طلباء کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں ذیل میں درج ہیں مگر ان تک محدود نہیں)۔

ایلیمنٹری سکول:

  • کمرۂ جماعت میں باتیں کرنا اور بہت زیادہ شور
  • کام نہ کرنا؛ نشست پر نہ بیٹھنا
  • ایسی اشیا کا تصرف جو کمرۂ جماعت میں تعلیم میں خلل کا سبب بنیں
  • ہال وے میں بہت زیادہ شور
  • دوسری کلاسوں میں مداخلت
  • نقل کرنا
  • کلاس یا سکول سے غیر منظور شدہ غیر حاضری

مڈل اور ہائی سکول:

  • کمرۂ جماعت میں تعلیم کے دوران مداخلت
  • کمرۂ جماعت سے باہر تعلیم کے دوران مداخلت
  • تعلیمی بددیانتی
  • کلاس کی تیاری کے لیے طویل ناکامی
  • کلاس یا سکول سے غیر منظور شدہ غیر حاضری

لیول 1: کمرۂ جماعت کی معاونت، مداخلت، یا چھوٹے نتائج

لیول 2: معمولی نتائج میں تین دنوں تک کی زیادہ سے زیادہ معطلی

قطار I
قطار II
قطار III

زمرہ B

سکول کے معمولات سے متعلقہ طرز عمل (BSO)

(وہ طرزعمل جو طلباء کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں ذیل میں درج ہیں مگر ان تک محدود نہیں)۔

ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی سکول:

  • ایک سرکاری دستاویز کو تبدیل کرنا
  • سکول املاک پر غیر مجاز افراد کو لانا/اجازت دینا
  • بددیانتی/ سٹاف کو غلط معلومات دینا
  • تفویض کردہ کلاسوں یا سکول املاک پر نظم وضبط کی کاروائی کے لیے حاضر ہونے میں ناکامی
  • جوئے بازی
  • ادھم مچانا
  • طالبعلم/طالبہ کا نامناسب لباس
  • کمیونیکیشن ڈیوائسز کا غلط استعمال
  • سکول کے الیکٹرانک سامان کا غیر مجاز استعمال
  • ٹیکنالوجی/انٹرنیٹ پالیسی کا نامناسب استعمال
  • توڑ پھوڑ، گرافٹی یا سکول یا ذاتی املاک کو نقصان

لیول 1: کمرۂ جماعت کی معاونت، مداخلت، یا چھوٹے نتائج

لیول 2: معمولی نتائج میں تین دنوں تک کی زیادہ سے زیادہ معطلی

لیول 3: چار اور پانچ دنوں کی معطلی

قطار I
قطار II
قطار III

زمرہ C

طرز عمل میں تعلق (RB)

(یہ طرز عمل دو یا زیادہ افراد کے درمیان منفی تعلق پیدا کرتے ہیں جس کا نتیجہ جسمانی نقصان نہیں ہوتا، اس میں درج ذیل شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں)۔

ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی سکول:

  • غنڈہ گردی/سائبر غنڈہ گردی
  • سٹاف کی درخواست پر جواب دینے میں ناکامی
  • نامناسب جسمانی چھونا جو جنسی نوعیت کا ہو
  • مواد یا لٹریچر شائع کرنا، تقسیم کرنا، مشتہر کرنا یا بانٹنا بشمول الیکٹرانک
  • براہ راست یا الیکٹرانک طریقے سے جنسی مجوزہ تبصرے، تجاویز یا دیگر خیالات کہنا یا لکھنا
  • جنسی بدتمیزی (ٹائٹل ٹائٹل IX جنسی ہراسانی کے علاوہ)
  • کسی سے غیر مہذبانہ، غیر اخلاقی انداز میں بات کرنا
  • چھیڑنا، طعنہ زنی کرنا، زبانی محاذ آرائی میں ملوث ہونا، زبانی طور پر لڑائی کو بھڑکانا
  • بے ہودہ یا فحش زبان یا اشاروں کا استعمال (قسم کھانا، کوسنا، نفرت انگیز تقریر، گینگ کی علامات، یا اشارے)
  • اصل یا سمجھی ہوئی نسلی، عقائد، رنگ، قومت، شہریت/امیگریشن حیثیت، وزن، صنف، صنفی شناخت، صنفی اظہار، جنسی رجحان، یا معذوری یا دیگر بنیاد جن کی قانون کے تحت ممانعت ہے، کی بنیاد پر بدنام کرنا۔

لیول 1: کمرۂ جماعت کی معاونت، مداخلت، یا چھوٹے نتائج

لیول 2: معمولی نتائج میں تین دنوں تک کی زیادہ سے زیادہ معطلی

لیول 3: چار سے پانچ دنوں کی معطلی

لیول 4: چھ اور 10 دنوں کے درمیان معطلی

لیول 5A: 10 مسلسل دنوں تک معلطلی، مگر 365 مسلسل دنوں سے کم، (SMAPD کی سماعت درکار ہے)

لیول 5B: اخراج کی سفارش (SMAPD کی سماعت درکار ہے)

قطار II
قطار III

زمرہ D

تحفظ سے متعلق طرزعمل کے خدشات (BSC)

(یہ طرز عمل میں سکول کے طلباء، سٹاف، اور ملاقاتیوں کے لیے غیر محفوظ صورت حال پیدا کرنا ہے جس میں درج ذیل شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں)۔

ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی سکول:

  • تصرف، استعمال، یا تقسیم
  • جسمانی چوٹ کی کوئی دھمکی یا بم یا املاک یا عمارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش
  • غنڈہ گردی/سائبر غنڈہ گردی: مداخلتوں کے بعد جاری
  • بس: ڈرائیور کو پریشان کرنا، بس میں موجود دوسروں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنا
  • منشیات: منشیات پیرافیلیا، غیر نسخہ جاتی ادویات، یا اس جیسی لگنے والی ادویات کا تصرف
  • لاپرواہی والے برتاؤ میں ملوث ہونا جو خود یا دوسروں کو چوٹ پہنچنے کا خطرہ پیدا کرے
  • جسمانی اعضا کو بے نقاب کرنا: فحش یا غیر مہذب
  • جان بوجھ کر فائر الارم چلانا
  • آگ سے متلعق: ایسا سامان رکھنا جو آگ لگانے یا آگ لگنے کی وجہ بن سکتا ہے یا بہت زیادہ دھواں پیدا کر سکتا ہے
  • ہراسانی یا دھمکانا، بشمول ٹائٹل IX جنسی ہراسانی
  • بھڑکانا/سکول کے معمولات یا سٹاف اور/یا طلباء کے تحفظ میں کافی خلل پیدا کرنا
  • اجازت کے بغیر سکول املاک چھوڑنا
  • جنسی نوعیت کا جسمانی تعلق: جسمانی اعضا کو تھپکنا، چٹکی لینا، کپڑے کھینچنا
  • جسمانی جنسی جارحیت اور/یا دوسرے کو جنسی سرگرمی میں ملوث کرنے پر مجبور کرنا
  • ایک طالبعلم/طالبہ کو دھکیلنا، دھکا دینا، مارنا جس میں کوئی واضح چوٹ شامل نہ ہو
  • رقم یا جائیداد چوری کرنا: جسمانی طاقت کے بغیر یا استعمال کرتے ہوئے یا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے
  • ایک چیز پھینکنا جس کا ممکنہ وجہ خلل، چوٹ، یا املاک کو نقصان پہنچانا ہے
  • تمباکو: تمباکو سے بنی اشیاء، الیکٹرانک سگریٹ، ویپنگ سامان کا تصرف/استعمال
  • غیر قانونی مداخلت
  • ہتھیار: کوئی ہتھیار رکھنا یا بیچنا (آتش گیر اسلحہ شامل نہیں)

لیول 1: کمرۂ جماعت کی معاونت، مداخلت، یا چھوٹے نتائج

لیول 2: معمولی نتائج میں تین دنوں تک کی زیادہ سے زیادہ معطلی

لیول 3: چار اور پانچ دنوں کی معطلی

قطار II
قطار III

زمرہ E

وہ طرزعمل جو خود کے لیے یا دوسروں کے لیے خطرناک ہے (BESO)

(یہ طرز عمل یا تو طالبعلم/طالبہ یا سکول کمیونٹی میں دوسروں کی صحت، تحفظ، اور فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالتے ہیں ان میں درج ذیل شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں)۔

  • حملہ: دوسرے فرد کو جسمانی چوٹ کی وجہ بننے کی نیت
  • حملہ اور زدوکوب: دوسرے فرد کو جسمانی چوٹ کی وجہ بننا
  • بم کی دھمکی: بم کی دھمکی دینا
  • منشیات: تصرف/اس کے زیر اثر/استعمال/تقسیم (منضبط مواد، غیر قانونی منشیات، مصنوعی ہیلوچینجیز، یا غیر مجاز نسخہ جاتی ادویات)
  • لڑائی/فسادات: طلباء یا دوسرے فرد کے درمیان جسمانی تشدد یا استعمال جس میں چوٹ شامل نہیں
  • آگ: آگ لگانے کی کوشش، لگانے کی کوشش یا آگ لگانا
  • گینگ سے متعلقہ: دھمکی آمیز یا خطرناک طرز عمل میں شامل
  • نووادر کی درگت بنانا
  • جسمانی جنسی جارحیت اور/یا دوسرے کو جنسی سرگرمی میں ملوث کرنے پر مجبور کرنا
  • ہتھیاروں یا اس جیسے لگنے والوں کا تصرف، تقسیم یا استعمال
  • ہڑتالی سٹاف: سٹاف کے رکن کے خلاف طاقت کا استعمال جب کوئی چوٹ کی وجہ نہ بنے
  • دھمکی دینا یا تشدد کو بھڑکانا، دوسرے طالبعلم/طالبہ یا سٹاف رکن کو چوٹ یا نقصان پہنچانا
  • ہتھیار: آتش گیر مواد یا تباہ کن ڈیوائس کا تصرف
  • ہتھیار: سکول افراد، طلباء یا دیگر کو دھمکی دینے یا زخمی کرنے کی کوشش کے لیے کسی ہتھیار کا استعمال

لیول 1: کمرۂ جماعت کی معاونت، مداخلت، یا چھوٹے نتائج

لیول 2: معمولی نتائج میں تین دنوں تک کی زیادہ سے زیادہ معطلی

لیول 3: چار اور پانچ دنوں کی معطلی

لیول 4: چھ اور 10 دنوں کے درمیان معطلی

لیول 5A: 10 مسلسل دنوں تک معلطلی، مگر 365 مسلسل دنوں سے کم، (SMAPD کی سماعت درکار ہے)

لیول 5B: اخراج کی سفارش (SMAPD کی سماعت درکار ہے)

درجہ III

زمرہ F

مستقل خطرناک طرز عمل (PDB)

(یہ طرز عمل اس بات کے اشارے ہیں کہ طالب علم کو مداخلت کی ضرورت ہے اور معاونت میں درج ذیل شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں ہیں۔)

  • آتشیں اسلحے یا دوسرے ہتھیار سے قتل میں قدرتی، حادثاتی، یا خودکشی کے علاوہ دیگر وجوہات سے ہونے والی موت بھی شامل ہے
  • جنسی زیادتی کے جرائم کی تعریف بغیر رضامندی کے جنسی عمل کے طور پر کی گئی ہے اور اس میں قانونی عصمت دری اور نابالغ کی جسمانی معلومات شامل ہیں
  • بم کے استعمال میں کوئی بھی دھماکہ خیز ڈیوائس شامل ہے
  • آتشیں اسلحہ یا دوسرے ہتھیار سے حملہ میں کسی فرد کو جان بوجھ کر جسمانی نقصان پہنچانا شامل ہے
  • بغیر کسی ہتھیار کے بدنیتی پر مبنی زخم میں جان بوجھ کر کسی دوسرے شخص کو جسمانی چوٹ پہنچانا شامل ہے، جس کے ارادے سے معذوری، شکل بدلنا، معذور کرنا یا قتل کرنا ہے
  • بڑھتی ہوئی جنسی بیٹری میں جنسی بیٹری اور پندرہ سال سے کم عمر کے شخص کے خلاف بدسلوکی شامل ہے
  • اصل اور ڈکیٹی کی کوشش
  • اغوا/حبس بے جا میں رکھنا
  • ہینڈگن، رائفل/ شاٹ گن، پرکشیپی ہتھیار، بم، یا دیگر آتشیں اسلحے کا غیر قانونی قبضہ
  • تقسیم یا فروخت کرنے کے ارادے سے کنٹرول شدہ منشیات اور مادوں کا غیر قانونی قبضہ

لیول 5A: 10 مسلسل دنوں تک معلطلی، مگر 365 مسلسل دنوں سے کم، (SMAPD کی سماعت درکار ہے)

لیول 5B: اخراج کی سفارش (SMAPD کی سماعت درکار ہے)
درجہ III

طالبعلم/طالبہ کے درجہ وار جوابات کی مثالیں

قطار I
سکول/کمرۂ جماعت کی مداخلتوں اور جوابات کی مثالیں

مداخلتیں:

  • جماعت کی ملاقات
  • خلل انگیز رابطے یا تفریحی ڈیوائس کی ضبطگی
  • تمباکو اور ویپنگ کے استعمال کی روک تھام پر توجہ دیں
  • مطلوبہ طرزعمل کی دوبارہ تعلیم یا ماڈلنگ
  • مناسب رویے کو پہچاننا/انعام دینا
  • ایڈمنسٹریٹر/سٹوڈنٹ کانفرنس اور/یا ایڈمنسٹریٹر/سٹوڈنٹ/ٹیچر کانفرنس
  • تحریری عکاسی یا معافی کا خط
  • ہم مرتبہ ثالثی یا تنازع کا حل
  • رویے میں بہتری کا چارٹ
  • کمیونٹی خدمات (رویے کو بہتر کرنے کے لیے مناسب)
  • منتظم/استاد/ٹیچر/پیرنٹ/ سرپرست کانفرنس

تادیبی جوابات:

  • بحالی
  • سیٹ میں تبدیلی
  • سکول کی مراعات کا نقصان
  • انتظامیہ کی طرف سے ضبطگی
  • نظر بندی (سکول سے پہلے، کھانے کے وقت، ،سکول کے بعد)
    • رویے کی ہدایات اور تعلیمی مدد کے ساتھ سکول میں معطلی (ایک سے دو دن)

قطار II
انتظامی مداخلتوں اور جوابات کی مثالیں

مداخلتیں:

  • سٹوڈنٹ کانفرنس
  • ایڈمنسٹریٹر/ٹیچر/کونسلر/سٹوڈنٹ کانفرنس (متوقع رویے کی دوبارہ تعلیم شامل ہے)
  • منتظم/استاد/ٹیچر/پیرنٹ/ سرپرست کانفرنس
  • چیک ان/چیک آؤٹ
  • ثالثی یا تنازع کا حل
  • سپورٹ سروسز کے لیے ریفرل (جیسے سکول کونسلر، رویے میں مداخلت کرنے والے، مینٹور پروگرام، اور مسائل کو حل کرنے والی ٹیم (ایکس VTSS), منضبط مواد کا استعمال اور مداخلت کا پروگرام)
  • انفرادی تعلیمی منصوبے (IEP) کی ٹیم کو ریفرل
  • کمیونٹی خدمات (رویے کو بہتر کرنے کے لیے مناسب)
  • کمیونٹی میں موجود سروسو کے لیے ریفرل

تادیبی جوابات:

  • شیڈول میں تبدیلی
  • نظر بندی (سکول سے پہلے، کھانے کے وقت، یا سکول کے بعد)
  • ہفتے والے دن کا سکول
  • بحالی
  • ضبطگی
  • سہولیات کا عارضی نقصان
  • رویے کی مداخلتوں اور/یا بحالی کے طریقوں کے ساتھ سکول میں معطلی (ایک سے تین دن)

قطار III
توسیعی معطلیاں اور جوابات کی مثالیں

  • فعالی طرز عمل کی تشخیص کرنا اور طرز عمل کے مداخلتی منصوبہ
  • SMAPD کا اضافی تادیبی کاروائی کے اقدامات (طویل المدت معطلی یا اخراج کے لیے سفارش)
  • سکول کی طرف سے پیش کردہ سرگرمی میں شرکت سے انکار
  • غیر روایتی تعلیمی داخلہ
  • بے جا مداخلت کی اجازت نہیں کا حکم دینا
  • سکول سے باہر معطلی
  • پولیس/عدالتی کاروائی
  • مناسب کمیونٹی میں موجود ایجنسی، ذہنی صحت کی خدمات، منضبط مواد سے متعلق کونسلنگ کی خدمات کے لیے ریفر کرنا، وغیرہ
  • بحالی

ان مداخلتوں اور جوابات کا مقصد مناسب اور متبادل طرز عمل کی تعلیم دینا ہے تاکہ طلباء محفوظ اور باعزت طرز عمل سیکھیں اور اس کا مظاہرہ کر سکیں۔ مذکورہ بالا مثالوں میں تمام شامل نہیں اور نہ ہی سب استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر کیس میں، سٹاف کو خصوصی ضروریات والے طلباء کی مدد کے لیے منصوبوں میں نظر ثانی پر غور کرنا چاہیے (مداخلت، چائلڈ سٹڈی، IEP یا 504 پر جواب)

ﺳﮑﻭﻝ ﮐاﻧﻔﺭﻧﺱ

جب بھی طلباء یا والدین کو یہ محسوس ہو کہ کسی فرد یا گروپ کے بہترین مفادات کو نظرانداز کیا گیا ہے، استاد/استانی، اسپانسر، کوچ، کونسلر یا سکول کے دیگر عملے کے ساتھ ایک کانفرنس کا انتظام کیا جانا چاہیے۔ اگر طالب علم (طلباء) اور سکول کے عملے کے درمیان حسب معمول اتفاق رائے نہ ہوپائے تو پھر طالبعلم کو حق ہے کہ:

  • پرنسپل یا نامزد اسٹنٹ پرنسپل کے ساتھ ایک ملاقات کا انتظام کرے تاکہ اس صورتحال یا فیصلوں پر گفتگو کی جائے جن پر طالبعلم/طالبہ (طلباء) کا نقطہ نظر مختلف ہے۔
  • ابتدائی ملاقاتوں سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں والدین، طالبعلم/طالبہ اور پرنسپل کے درمیان کانفرنس کی درخواست کریں۔
  • "اپیل کا طریقہ کار" ملاحظہ کریں اور ضابطہ 731 ، "طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل" میں بیان کیا گیا ہے۔

استاد/استانی کا طلباء کو جماعت سے الگ کرنا

استاد کی طرف سے کلاس سے طالبعلم/طالبہ کا اخراج سے متعلق سکول بورڈ کی پالیسی 702 کے مطابق "اساتذہ کا طلباء کو کلاس سے باہر نکالنا"، جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔

ورجینیا کوڈ کا سیکشن § § 22.1-276.2 استاد/استانی کو ابتدائی اختیار دیتا ہے کہ وہ خلل انگیز طرز عمل کی وجہ سے طالبعلم/طالبہ کو جماعت سے نکال دیں۔ مزید برآں، ورجینیا ضابطہ خلل انگیز طرز عمل کی تعریف، "سکول بورڈ ضوابط کی خلاف ورزی کے طور پر کرتا ہے جو طالبعلم/طالبہ کے ایسے طرز عمل کا ذمہ دار ہے جو تدریسی ماحول میں خلل یا رکاوٹ ڈالتا ہے"۔

طلباء اور والدین کو قانونی نوٹس

طلباء اور والدین درج ذیل پالیسیوں اور ضوابط کو پڑھنے اور ان سے واقف ہونے کے ذمہ دار ہیں جو انہیں پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے نظم و ضبط کے پروگراموں اور طریقوں سے آگاہ رکھتے ہیں:

  • پالیسی 681 اور ضابطہ 1-681، "غیر روایتی تعلیمی پروگرامز"
  • پالیسی 702، - "استاد/استانی کا طلباء کو جماعت سے الگ کرنا"
  • پالیسی 715، " "طالبعلم کے سکول کی حیثیت کا نوٹس جو داخلے کی شرط کے لیے لازمی ہے" اور ضابطہ 715-5، " بچے کے نظم وضبط اور داخلے سے پہلے مجرمانہ ریکارڈ کا اظہار"
  • پالیسی 730، "طالبعلم/طالبہ کا طرزعمل اور ذمہ داریاں" اور ضابطہ 730-1، "طرزعمل"
  • پالیسی 731 اور ضابطہ 1-731، "طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل"
  • پالیسی 735 اور ضابطہ 1-735، "ممنوعہ مواد"
  • پالیسی 743 اور ضابطہ 1-743، "طالبعلم/طالبہ کا نظم و ضبط"
  • پالیسی 744 اور ضابطہ 1-744، "طلباء کی قلیل المدت معطلیاں"
  • پالیسی 745، طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج، دوبارہ داخلہ، اور اخراج/داخلہ"، ضابطہ 1-745، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" ضابطہ 4-745، "طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی اپیل کی سماعت سے متعلق سکول بورڈ کی انضباطی کمیٹی کا طریقۂ کار"، ضابطہ 5-745، "دوبارہ داخلہ، اور اخراج/داخلہ" اور ضابطہ 6-745، "سکول بورڈ کو طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں"
  • پالیسی 747 اور ضابطہ 1-747 طلباء، "سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD)"
  • پالیسی اور ضابطہ 1-775، "ہتھیار اور دیگر ممنوعہ اشیاء"

معطلی کے طریقہ کار

سکول سے باہر معطلی پر نافذ العمل اصول کا خلاصہ اس سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔ پرنسپل یا اسسٹنٹ پرنسپل کسی طالبعلم کو غلط طرز عمل کی وجہ سے سکول سے معطل کر سکتے ہیں، جس میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیاں شامل ہیں لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہے۔ براہ کرم قلیل المدت اور طویل المدت معطلیوں پر نافذ العمل اصولوں کے لیے ضابطہ 1-744 ، "طلباء کا قلیل المدت اخراج"، اور 1-547 "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" سے رجوع کریں۔ خصوصی تعلیم والے طلباء کے لیے اخراج، ضابطہ 2-745 "معذور طلباء کا نظم و ضبط" کے مطابق ہو گا۔ جب بھی معطلی کا اطلاق ہو گا، پرنسپل/نامزد تمام جائز کوششیں کریں گے کہ والد یا والدہ (والدین) کو ہونے والی معطلی سے مطلع کرنے کیلیئے رابطہ کریں اور طالبعلم/طالبہ کے گھر واپس آنے سے متعلق مناسب انتظامات کریں۔

ورجینیا کوڈ 70.772-1.22 §§ یا 80.772-1.22 § §میں بیان کے علاوہ، کسی طالبعلم کو پری سکول سے تیسرے گریڈ کے دوران تین تعلیمی دنوں سے زیادہ کیلیئے معطل نہیں کیا جائے گا یا سکول حاضری سے معطل نہیں کیا جائے گا الّا یہ کہ (i) جرم میں جسمانی نقصان یا دوسروں کو ممکنہ حد تک جسمانی نقصان کی دھمکی ہو یا (ii) سکول بورڈ یا سپرینٹنڈنٹ یا نامزد کو لگے کہ شدید حالات موجود ہیں، جس کا متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ تعین کرے (چھ تا 10 دن) یا سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ SMAPD (10 تعلیمی دنوں سے زیادہ)، بطور سپرنٹندنٹ کے نامزد کے۔ پری سکول سے گریڈ تین تک کے طالبعلم/طالبہ کو سکول سے معطل کیا جا سکتا ہے اگر سکول ڈویژن کو رپورٹ ملے کہ ورجینیا کوڈ §503-1.61 § کے فیصلے کی حکم عدولی ہے یا ورجینیا کوڈ 062-1.61 § §کے ذیلی سیکشن میں فہرست جرم کیا گیا ہے۔

معطلی کے عرصے میں چھوٹ جانے والی اسائنمنٹ حاصل اور مکمل کرنا طالب علم کی ذمہ داری ہے۔ ان اسائنمنٹس کو سکول کے ذریعہ طے کردہ میعاد میں مکمل کرنا ضروری ہے۔ تاہم، پرنسپل کو دیگر اسائنمنٹس یا تلافی کے ایسے اختیارات فراہم کرنے کی آزادی ہے جو کسی مقررہ طالب علم کے رویے کو تبدیل کرنے میں زیادہ مؤثر ہوں گے۔ جن طلباء کو سکول سے معطل کیا جاتا ہے انہیں اپنی معطلی کے عرصے تک اسکول کی املاک (بشمول اسکول بسوں پر) اور سکول سے متعلقہ سرگرمیوں میں شریک ہونے سے روک دیا جاتا ہے اور بیجا مداخلت پر انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ الہ یہ کہ طالبعلم/طالبہ کے پاس سکول املاک پر، سکول بسوں پر یا سکول کے زیر اہتمام سرگرمی میں موجود رہنے کے لیے سکول کے اسٹاف کی تحریری اجازت ہو۔ ایسے طالبعلم/طالبہ جن کی طویل مدتی معطلی یا اخراج کے کیس کا فیصلہ ہونا باقی ہے (سوائے ان کیسوں کی سماعت کے)، انہیں سکول کی املاک، سکول بسوں یا سکول کے زیر سرگرمیوں میں شرکت سے منع کر دیا گیا ہے۔ سکول سے معطل ہونے والے طلباء کو مشق سمیت، سکول کی سبھی سرگرمیوں (ٹیموں، کلبز اور اسکول کے زیر اہتمام دیگر سبھی سرگرمیوں) میں شرکت سے بھی معطل کر دیا جائے گا۔ ان صورتوں میں جہاں والدین یا بالغ طالب علم معطلی کے وقت ہی پرنسپل کو اطلاع دیتے ہیں کہ اپیل کی جائے گی، طالب علم کو مقدمے کی سماعت اور حتمی فیصلہ سنانے تک سکول آنے کی اجازت دی جائے گی، سوائے اس صورت کے جب پرنسپل یہ خیال کریں کہ طالب علم کی موجودگی سے سکول میں افراد یا املاک کی صحت، سلامتی اور/یا بہبود کو رواں اور مسلسل خطرہ پیدا ہوتا ہے یا اس کی وجہ سے تعلیمی عمل میں خلل پڑتا ہے۔

طویل المدت معطلی - ضابطے کی سنگین خلاف ورزی کی صورت میں جس کی وجہ سے سکول کے 10 دنوں سے زیادہ یا 45 تقویمی دنوں سے کم کی معطلی ہو سکتی ہے، پرنسپل طالبعلم کو پانچ تعلیمی دنوں کے لیے سکول سے معطل کریں گے اور طالبعلم/طالبہ اور طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ (سرپرستوں) کو مجوزہ کاروائی اور اس کی وجہ کی تحریری اطلاع فراہم کریں گے۔ ایک طویل المدت معطلی 45 تعلیمی دنوں سے بڑھ سکتی ہے مگر 364 تقویمی دنوں سے نہیں بڑھے گی اگر (i) جرم ورجینیا کوڈ §§§ 22.1 - 277.07 یا §22.1-277.08 میں سے ایک میں بیان کیا گیا ہے یا شدید جسمانی چوٹ ملوث ہے؛ یا (ii) سکول بورڈ یا سپرنٹنڈنٹ یا نامزد کو پتہ چلتا ہے کہ سنگین صورتحال موجود ہے جیسا کہ ورجینیا ڈیپاٹمنٹ آف ایجوکیشن میں بیان کیا گیا ہے۔ ضابطہ 1-745 ، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج"، 1-747 "سٹوڈنٹ منیجمنٹ اور آلٹرنیٹیو پروگرام (SMAPD)" میں بیان کردہ طریق کار کے مطابق سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ SMAPD کے ذریعہ ایک سماعت کا اہتمام کیا جائے گا۔ آئندہ کوئی اپیل ضابطہ 1-731 ، "طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل" اور ضابطہ، 6-745، "طویل المدت معطلیاں اور اخراج کی اپیلیں" اور ضابطہ 2-745، "معذور طلباء کا نظم و ضبط" کے مطابق ہو گی۔

قلیل المدت معطلی - ایسی صورت کہ پرنسپل یا پرنسپل کا نامزد کردہ طالبعلم/طالبہ کو 10 یا اس سے کم تعلیمی دنوں کیلیئے معطل کرے تو طالبعلم/طالبہ کو اس کے خلاف زبانی یا تحریری نوٹس دیا جائے گا اور اگر طالبعلم/طالبہ خلاف ورزی سے انکار کرے تو سکول حکام کو حقائق کی وضاحت دی جائے گی اور طالبعلم/طالبہ کو واقعے سے متعلق اس کے نقطۂ نظر کو پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ طالبعلم/طالبہ کی قلیل المدت معطلی کا طریقہ اور بروقت ہونے کا بیان ضابطہ 744-1، "طلباء کی قلیل المدت معطلی" میں موجود ہے۔

اخراج کے طریقہ کار

اخراج، دوبارہ داخلہ، اور اخراج پر نافذ العمل اصول کا خلاصہ اس سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔ براہ کرم اس موضوع سے متعلق تمام معلومات کے لیے ضابطہ -1 745، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج"، ضابطہ 5-745، "دوبارہ داخلہ اور اخراج/داخلے"، ضابطہ 745-6 "سکول بورڈ کے لیے طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں" اور ضابطہ 1-747 "سٹوڈنٹ منیجمنٹ اور متبادل پروگرامز (SMAPD)"، سے معلومات ملاحظہ کریں۔ خصوصی تعلیمی خدمات حاصل کرنے والے طلباء کے اخراج سے متعلق معلومات کے لیے ضابطہ -2 745 ، "معذور طلباء کا نظم و ضبط" سے رجوع کریں۔

سکول بورڈ مناسب وجہ کی بنیاد پر طلباء کو نکال سکتا ہے۔ طلباء کو اس صورت میں پرنس ولیم کاؤنٹی کے کسی سکول میں جانے کے حق سے منع کیا جا سکتا ہے جب:

  • وہ طالبعلم/طالبہ دوسروں کی صحت، بہبود یا تحفظ کے لیے امکانی یا مسلسل خطرہ ہو؛ یا
  • طالبعلم/طالبہ کا برتاؤ تعلیمی مشن یا سکول کے باقاعدہ عمل کے لیے خلل انگیز ہو؛ یا
  • طالبعلم/طالبہ ایسے برتاؤ میں ملوث ہوا ہو جس سے سکول ڈویژن کی پالیسیوں اور ضوابط کی یا "ضابطۂ اخلاق" کی خلاف ورزی ہوتی ہو یا دوسرے ایسے برتاؤ میں ملوث ہوتا ہے جس سے سکول کے تحفظ اور سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوتا ہو یا بصورت دیگر جس کا رابطہ سکول سے ہو؛ یا
  • طالبعلم/طالبہ نے جرائم کا ایک انبار حاصل کر لیا ہے جس کے لیے اخراج لازم ہو گیا ہے (صرف عمومی تعلیم والے طلباء)؛ یا
  • دیگر حالات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبعلم/طالبہ کا اخراج مقامی سکول یا سکول ڈویژن کے بہترین مفاد میں ہے۔

ورجینیا کوڈ 70.772-1.22§ § یا 80.772-1.22 § § میں بیان کے علاوہ، کسی طالبعلم/طالبہ کو پری سکول سے تیسرے گریڈ کے دوران معطل نہیں کیا جائے گا الّا یہ کہ (i) جرم میں جسمانی نقصان یا دوسروں کو ممکنہ حد تک جسمانی نقصان کی دھمکی ہو یا (ii) سکول بورڈ یا سپرینٹنڈنٹ یا نامزد کو لگے کہ شدید حالات موجود ہیں جیسا کہ ورجینیا ڈیپاٹمنٹ آف ایجوکیشن میں بیان کیا گیا ہے۔ پری سکول سے گریڈ تین تک کے طالبعلم/طالبہ کو سکول سے معطل کیا جا سکتا ہے اگر سکول ڈویژن کو رپورٹ ملے کہ ورجینیا کوڈ §503-1.61 § کے فیصلے کی حکم عدولی ہے یا ورجینیا کوڈ 062-1.61 § §کے ذیلی سیکشن میں فہرست جرم کیا گیا ہے۔

سکول املاک پر یا اس سے باہر پیش آنے والا کسی طالبعلم/طالبہ کا کوئی ایسا برتاؤ جس سے طلباء یا عملہ کے تحفظ یا سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوتا ہو، جس کے نتیجے میں سکول کے عمل میں ٹھوس خلل پڑتا ہو، جس کا منصوبہ سکول میں یا سکول کی سرگرمیوں میں بنایا گیا ہو، جو اس وقت پیش آئے جب طالب علم والدین کی غیر موجودگی میں سکول کے اختیار میں ہو یا بصورت دیگر جس کا ربط سکول سے ہو، معطلی کے اسباب ہو سکتے ہیں۔

طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی سفارش درج ذیل کی وجہ سے کی جا سکتی ہے۔

  • ضابطہ 1-735، "ممنوعہ مواد" کے تحت ممنموعہ اشیا رکھنا، استعمال اور تقسیم کرنا منع ہے؛
  • ہتھیار کا تصرف، جیسا کہ ضابطہ -1 775 ، "اسلحہ اور دیگر ممنوعہ اشیاء" میں بیان کیا گیا ہے؛
  • سکول عملہ کے ممبر پر جسمانی حملہ، جیسا کہ ضابطہ -1 745، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" میں بیان کیا گیا ہے؛ اور
  • گروہی حملے، جیسا کہ ضابطہ -1 745 ، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج" میں بیان کیا گیا ہے؛

اپیل کا طریقۂ کار

سکول کی بنیاد پر انتظامیہ کا ایک مقصد سکول لیول پر انتظامیہ سطح پر مسائل کو حل کرنا ہے۔ اس حصے میں درج معلومات میں اپیل کے طریق کار کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔ ضابطہ 1-731 ، "طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل"، اس موضوع کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

اپیل کیلیئے طریقہ کار اور بروقت ہونے کا خلاصہ

تعلیمی اپیلیں - گریڈ میں داخلہ؛ جماعت کے کام؛ گریڈ اور/یا تفویض، امتحانات اور امتحانات کے گریڈ؛ ترقی/یاد رکھنا؛ آنرز رولز؛ اور مخصوص جگہ کے پروگراموں میں داخلہ۔

  • پہلی اپیل - کاروائی کی اطلاع کے تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر پرنسپل (یا پرنسپل کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی جو سفارشات دے) کو تحریری اپیل، اپیل کی وجہ بتاتے ہوئے اور پھر امداد کی کوشش کی جائے گی۔ پرنسپل یا کمیٹی پانچ تعلیمی دنوں کے اندر اندر تحریری طور پر جواب دے گی یا اگر ممکن ہوا تو جلد از جلد۔
  • حتمی اپیل - پرنسپل کے فیصلے کے اطلاع نامے کے تین کاروباری دنوں کے اندر اندر مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ یا اس کے نامزد کو تحریری اپیل۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ پانچ کاروباری دنوں کے اندر اندر تحریرطور پر جواب دے گی یا اگر ممکن ہوا تو جلد از جلد۔

مڈل اور ہائی سکول میوزک پرفارمنس میں شرکت اور تعلیمی/گریڈ سے متعلقہ تناغات کے خلاف اپیلیں:

  • طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ سکول پرنسپل کو تحریری بیان کے ذریعے انفرادی صورتحال کے بارے میں براہ راست اپیل کر سکتے ہیں۔
  • سکول پرنسپل اپیل کا جائزہ لیں گے اور اپیل وصول ہونے کے بعد والد یا والدہ کی درخواست اور پرنسپل کی سفارشات دو تعلیمی دنوں کے اندر اندر جمع کرائیں گے۔ اگر اپیل کا تعلق طالبعلم/طالبہ کے مڈل اور ہائی سکول میوزک پرفارمنس سے ہے تو پرنسپل درخواست اور سفارش سپروائزر برائے آرٹس کو بھیج دیں گے۔ اگر اپیل کا تعلق طالبعلم/طالبہ کے مڈل اور ہائی سکول میوزک پرفارمنس سے ہے تو پرنسپل لیول ایسوسی ایٹ برائے سپرنٹنڈنٹ کو مطلع کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ اگر اپیل کا تعلق تعلیمی/گریڈ سے متلعقہ مسائل سے ہے تو پرنسپل درخواست اور سفارش لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو بھیجیں گے۔
  • لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اور سپروائزر برائے آرٹس کے فیصلے حتمی ہوں گے۔

بین المدارسی سرگرمیاں اور مقابلوں کی اپیلیں:

  • طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ سکول پرنسپل کو تحریری بیان کے ذریعے انفرادی صورتحال کے بارے میں براہ راست اپیل کر سکتے ہیں۔
  • سکول پرنسپل اپیل کا جائزہ لیں گے اور سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کو اپیل وصول ہونے کے بعد دو تعلیمی دنوں کے اندر اندر درخواست یا سفارشات جمع کرائیں گے۔ پرنسپل لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو اس قدم کے بارے میں مشورہ دینے کا بھی ذمہ دار ہیں۔
  • سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کا پیش کیا گیا فیصلہ حتمی ہو گا۔

ہم نصابی اور غیر نصابی پروگرام: اہلیت کی اپیلیں - طالبعلم/طالبہ ورجینیا ہائی اسکول لیگ اور ڈسٹرکٹ اہلیت کو پورا کرتا ہے مگر کاؤنٹی کی اہلیت کے معیار حاصل کرنے میں ناکام رہتا/رہتی ہے۔

  • طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ سکول پرنسپل کو تحریری بیان کے ذریعے براہ راست اپیل کر سکتے ہیں جس میں وہ معیار حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ بیان کر سکتے ہیں۔ یہ اپیل رپورٹ کارڈ کے جاری ہونے کے بعد تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر کی جانی چاہیے۔
  • سکول پرنسپل اپیل کا جائزہ لیں گے اور اپیل کی تمام درخواستوں کے ساتھ ساتھ پرنسپل کی سفارشات کو سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کو اپیل وصول ہونے کے بعد تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر جمع کرائیں گے۔ سپروائزر برائے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کا پیش کیا گیا فیصلہ حتمی ہو گا۔

گریجویشن کی اپیلیں ان اپیلوں میں وقت کی اہمیت کی وجہ سے طریقۂ کار اور ٹائم لائن کو تیز ہونا چاہیے۔

  • حتمی اپیل - پرنسپل کے ساتھ غیر رسمی کانفرنس۔
  • حتمی اپیل - مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ یا نامزد کو تحریری اپیل۔

تبادلے کی اپیلیں - طریقۂ کار اور ٹائم لائن کو لازمی طور پر ضابطہ 1-721 "طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری/مڈل سکول" اور ضابطہ 2-721، "طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ - ہائی سکول" میں بیان کیے گئے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری/مڈل سکول اپیلیں:

  • حتمی اپیل - درخواست کردہ سکول کے تبادلے کے انکار کے بعد تعلیمی سال کے 1 جون تک (مڈل سکول) کے لیے تحریری اپیل سپروائزر برائے سیکنڈری کونسلنگ اینڈ سٹوڈنٹ سٹوڈنٹس سروسز کو یا (کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری سکول) کے لیے سپروائزر برائے ایلیمنٹری کونسلنگ اینڈ ریلیٹڈ سروسز کو جمع کرائی جا سکتی ہے۔ متعلقہ سپروائزر سٹوڈنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سے مشورہ کریں گے اور حتمی فیصلے سے والد یا والدہ/سرپرست کو 30 جون تک آگاہ کر دیں گے۔

ہائی سکول اپیلیں:

  • حتمی اپیل - درخواست کردہ سکول کے تبادلے کے انکار کے بعد تعلیمی سال کے 1 جون تک کیلییئے تحریری اپیل سپروائزر برائے سیکنڈری کونسلنگ اور سروسز کو جمع کرائی جا سکتی ہے۔ سیکنڈری کونسلنگ اور متعلقہ خدمات کا سپروائزر سٹوڈنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سے مشورہ کرے گا اور اپیل کے حتمی فیصلے سے 30 جون تک والدین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

فیصلے کی اپیل جس میں امتیازی سلوک یا ایذا رسانی کی شکایت شامل ہو۔

  • جو طالبعلم/طالبہ ضابطہ 1-738، "طالبعلم/طالبہ کی جنسی بدتمیزی کے خلاف الزامات کا حل" کے تحت شکایت درج کرتے ہیں، وہ اس ضابطے کے تحت اپیل اور ٹائم لائن پر عمل کریں گے۔
  • جو طالبعلم/طالبہ ضابطہ 3-738، "طالبعلم/طالبہ کی امتیازی ہراسانی کے خلاف الزامات کا حل" کے تحت شکایت درج کرتے ہیں، وہ اس ضابطے کے تحت اپیل اور ٹائم لائن پر عمل کریں گے۔

غیر روایتی تعلیمی پروگرام (خصوصی تعلیم کو چھوڑ کر) میں داخلہ/مخصوص سکول کو رپورٹ کرنے والے الزامات کیلیئے تقرری کی اپیل

غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں سکول کا ریفرل:

  • پہلی اپیل - پرنسپل یا اس کے نامزد کردہ کے فیصلے کے تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر، طالبعلم/طالبہ SMAPD سماعت افسر کے پاس سماعت کے لیے SMAPD میں ایک تحریری درخواست جمع کروا سکتا ہے۔
  • آخری اپیل - تحریری اپیل سکول بورڈ کو SMAPD فیصلے کے خط کی تاریخ کے 10 تقویمی دنوں کے اندر اندر SMAPD کے دفتر کے ذریعے جمع ہو جانی چاہیے۔ سکول بورڈ درخواست اور SMAPD سماعت کے ریکارڈ کا جنتا جلدی ممکن ہو سکا جائزہ لے گا۔ سکول بورڈ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

والد یا والدہ کی غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں داخلے سے انکار کی اپیل:
اپیل - اپیل کی تحریری درخواست متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو انکار کے فیصلے کی رسید کے تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر جمع کرا دینی چاہیے۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

مخصوص مجرمانہ یا دیگر جرائم کے لیے SMAPD کی دوبارہ تفویض/داخلہ جو ورجینیا کوڈ §§ §§ 22.1-209.1 یا 22.1:277.2:1 کے تحت ہے:

  • پہلی اپیل - SMAPD کے ساتھ سماعت
  • آخری اپیل - اگر طالبعلم/طالبہ، والد یا والدہ، یا سرپرست SMAPD سماعت کے نتائج سے مطمئن نہ ہوں تو طالبعلم/طالبہ، والد یا والدہ یا سرپرست SMAPD کے فیصلے کے خلاف سکول بورڈ کو اپیل کر سکتے ہیں۔ ایسی اپیل SMAPD دفتر کے فیصلے کے خط کی تاریخ کے 10 تقویمی دنوں کے اندر اندر SMAPD کے دفتر کے ذریعے جمع ہو جانی چاہیئے۔ سکول بورڈ درخواست اور SMAPD سماعت کے ریکارڈ کا جنتا جلدی ممکن ہو سکا جائزہ لے گا۔ سکول بورڈ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

طویل المدت معطلی یا اخراج کے بعد سکول میں واپس آنے پر SMAPD کے ذریعے داخلہ:

  • حتمی اپیل - سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کی تحریری اپیل۔
  • آخری اپیل - اگر ایک طالبعلم/طالبہ کی طویل المدتی معطلی یا اخراج کی سفارش کی جائے، تو ضابطہ 1-745، "طلباء کی طویل المدتی معطلی یا اخراج" اور ضابطہ 6-745،"سکول بورڈ کو طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں" لاگو ہوں گی۔ طویل المدتی معطلی اور اخراج کے دوران یا بعد میں، ایک طالبعلم/طالبہ کو روایتی تعلیمی پروگرام میں حاضر ہونے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

طویل المدت معطلی کی اپیلیں: ضابطہ 1-744، "طلباء کی قلیل المدت معطلیاں" ملاحظہ کریں۔

قلیل المدت معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل (ایک تا پانچ تعلیمی دن):
  • جن طلباء کی قلیل المدت معطلی زیرالتوا ہے جو اپنی اپیل کے التوا کے دوران سکول حاضر ہو سکتے ہیں تاوقتیکہ ان کی موجودگی تحفظ کے لیے خطرہ نہ ہو یا ان کی موجودگی مسلسل خلل اندازی کا باعث نہ بنے۔
  • سکول لیول کے خلاف اپیل: طالبعلم/طالبہ اور/یا والد والدہ (والدین) معطلی کے نوٹس ملنے کے تین تعلیمی دنوں کے اندر اندر پرنسپل کو تحریری اپیل جمع کرائیں گے۔ تحریری اپیل ملنے کے پانچ تعلیمی دنوں کے اندر اندر، والد یا والدہ/ (والدین) کو پرنسپل کے فیصلے کی حیثیت سے تحریری طور پر مطلع کیا جائے گا۔
  • لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو اپیل: اگر پرنسپل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جاتی ہے، والد یا والدہ (سرپرستان) کو دیئے گئے پرنسپل کے فیصلے کے اطلاع نامے کے تین دن کے اندر اندر فیصلے کے خلاف اپیل کی تحریری درخواست متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو موصول ہو جانی چاہیئے۔ اپیل میں لازمی طور پر طالبعلم/طالبہ کا واقعہ اور معطلی ناجائز ہونے پر یقین کرنے کی وجوہات موجود ہونی چاہیے۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے فیصلے کا تحریری نوٹیفیکیشن والد یا والدہ (والدین) کو پرنسپل کے فیصلے کی تحریری اپیل کی رسید کے پانچ کاروباری دنوں کے اندر اندر فراہم کی جائے گی۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔

قلیل المدت معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل (چھ تا 10 تعلیمی دن):

  • پرنسپل (یا نامزد کردہ) کا چھ تا 10 تعلیمی دنوں کی معطلی کے فیصلے کا نفاذ خودبخود متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو اپیل کا حق دیتا ہے اور والد یا والدہ (والدین) کو کوئی قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ پرنسپل (یا نامزد کردہ) کے اقدام اور طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کا جائزہ لیں گے اور پرنسپل کی غیر رسمی کانفرنس کے بعد اور اپیل پر فیصلہ کرنے سے پہلے پرنسپل (یا نامزد کردہ) سے مشورہ کریں گے۔

طویل المدت معطلی کی اپیلیں: ضابطہ 745-6 "سکول بورڈ کو طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں" ملاحظہ کریں۔

  • والد یا والدہ (والدین) یا طالبعلم/طالبہ SMAPD کے سماعتی افسر کا طالبعلم/طالبہ کو 10 دن سے زائد معطل کرنے، اور/یا طالبعلم/طالبہ کو متبادل تعلیمی داخلہ کے لیے تفویض کرنے کے فیصلے کے خلاف سکول بورڈ کی تین رکنی نظم و ضبط کی کمیٹی (SBDC) کو اپیل کر سکتے ہیں۔ کسی دوسرے داخلے سے متعلق یا معطلی کے دوران طالبعلم/طالبہ کو مہیا کی جانے والی تعلیمی خدمات سے متعلق SMAPD کا فیصلہ حتمی ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔ SMAPD کے فیصلے کے خلاف سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی (SBDC) کو کی جانے والی اپیل کو SMAPD کے فیصلے کے خط کی تاریخ کے 10 تقویمی دنوں کے اندر اندر مل جانی چاہیئے۔ SBDC کو SMAPD کے سماعتی افسر کے فیصلے کی تحریری اپیل کا جائزہ بند سیشن میں لے گا اور اپیل کی درخواست جمع کروانے کے 30 تقویمی دونوں کے اندر اندر اپیل کا فیصلہ کرے گا۔ سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے بند اجلاس کے دوران سکول سٹاف، SMAPD سٹاف، طالبعلم/طالبہ، والد یا والدہ (والدین) یا طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ (والدین) کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہو گا۔ SBDC صرف SMAPD سماعت کے دوران پیش کیے گئے ثبوتوں پر غور کرے گا ماسوائے اپیل کے خط کے جو SBDC کو مہیا کیا گیا۔ ایسی صورتحال میں کہ اپیل میں ایسے خدشات یا حقائق اٹھائے جاتے ہیں جو SMAPD ہیرنگ میں نہیں اٹھائے گئے تو SMAPD سماعتی افسر ایک خط یا دستاویز پیش کر سکتا ہے جس میں صرف نئے مسائل یا حقائق پر بات کی گئی ہو اور والد یا والدہ (والدین)/طالبعلم/طالبہ کو ایک نقل فراہم کی جائے گی۔ SBDC کے پاس اختیار ہے کہ وہ طریقے کے مسائل صرف اور/یا متبادل داخلے کی دستیابی یا موجودگی یا تعلیمی خدمات سے متعلق SMAPD سٹاف سے مزید معلومات کی درخواست کر سکتا ہے۔ SBDC کسی دوسری دستاویز یا ثبوت پر غور نہیں کرے گا۔ اگر SBDC معذور طالبعلم/طالبہ کی طویل المدت معطلی برقرار رکھتا ہے تو ایک انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کی ٹیم مناسب تعلیمی خدمات کے تسلسل کا تعین کرنے کیلیئے ملاقات کرے گی۔
  • اپیل پر، SBDC انکار کو برقرار رکھ سکتا ہے یا SMAPD سماعتی افسر کے فیصلے میں ترمیم کر سکتا ہے یا دیگر تادیبی کارروائی بشمول اخراج کا تعین کر سکتا ہے۔ SBDC کا فیصلہ حتمی ہو گا ماسوائے کہ فیصلے پر اتفاق رائے نہ ہو، جس صورت میں طالبعلم/طالبہ کمیٹی کے فیصلے کے سات کاروباری دنوں کے اندر اندر، SMAPD کو تحریری طور پر مطلع کر سکتے ہیں کہ وہ SBDC کے فیصلے کے خلاف مکمل سکول بورڈ میں اپیل کر سکتے ہیں، جو مکمل طور پر انتظامی ریکارڈ کی بنیاد پر اپیل کا جائزہ لے گی جو SBDC کو پیش کیا جائے گا اور اپیل کی وصولی کے 30 تقویمی دنوں کے اندر اندر فیصلہ دے گی۔
  • ایسی صورت میں کہ SBDC تعین کرتی ہے کہ اخراج کا فیصلہ درست ہے، طالبعلم/طالبہ کو SMAPD کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے سامنے اپیل کرنے کا حق رکھتا ہے جیسا کہ اس ضابطہ 6-745 ، "سکول بورڈ کو طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں" میں اخراج کے طریقہ کار کے مطابق بیان کیا گیا ہے۔ اس صورت میں کہ طالبعلم/طالبہ سماعت کی درخواست نہ کرے یا درخواست کرنے کے بعد سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو تو SBDC تحریری ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گا۔

اﺧراج کی اپیلیں: ضابطہ 6-745"سکول بورڈ کو طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں" ملاحظہ کریں۔
اگر SMAPD طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی سفارش کرتا ہے تو والد یا والدہ (والدین) اور طالبعلم/طالبہ SBDC کو SMAPD کے سماعتی افسر کی تادیبی کاروائی کی سفارش کی اپیل کو کر سکتے ہیں۔ SMAPD کا کوئی فیصلہ کہ طالبعلم/طالبہ کو دوبارہ داخلے پر متبادل تعلیمی پروگرام میں رکھا جائے کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔ تاہم، SMAPD کا کوئی دوسرا فیصلہ حتمی ہو گا اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔ SBDC کو پیش کی جانے والی سماعت کی تحریری درخواست SMAPD کو فیصلے کے خط کی تاریخ کے 10 تقویمی دنوں کے اندر اندر وصول ہو جانی چاہیئے۔

  • پہلی اپیل - SBDC سے پہلے سماعت
  • حتمی اپیل - سکول بورڈ کو تحریری اپیل (SPDC کا فیصلہ مگر متفقہ نہیں) ۔

دوبارہ داخلہ - وہ طلباء جو پہلے بھی پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز سے نکالے جا چکے ہیں، ان کے سکول میں دوبارہ داخلہ کا طریقہ، ٹائم لائن اور دوبارہ داخلے کی اپیل کا طریقہ ضابطہ 745-5 "دوبارہ داخلہ اور اخراج/داخلہ" میں بیان کیے گئے ہیں۔ جن کیسوں پر اپیل کی جاتی ہے، بورڈ ایک بند اجلاس میں ریکارڈ کا جائزہ لے گا اور کھلے سیشن میں دوبارہ داخلے کے فیصلے پر ووٹ کرے گا۔ سکول بورڈ SMAPD کو دوبارہ داخلے کے لیے جمع کراوائے گئے دستاویزات کو ہی زیر غور لائے گا۔ اپیل کے خط کے علاوہ کوئی اضافی دستاویزات غور کرنے کے لیے جمع نہیں کروائی جائیں گی۔ طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین) کو سکول بورڈ کے فیصلے سے تحریر طور پر مطلع کیا جائے گا۔

سکول سے اخراج - جن طلباء کو دوسرے سکول ڈویژن یا نجی سکول کے ذریعہ سکول میں حاضری سے خارج کیا گیا یا معطل کیا گیا ہے اور جو پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں داخلے کی درخواست کر رہے ہیں ان کے اپیل کا طریقۂ کار ضابطہ 5-745 ، "دوبارہ داخلہ اور اخراج/داخلے" میں مذکور ہیں۔ جن کیسوں پر اپیل کی جاتی ہے، بورڈ ایک بند اجلاس میں SMAPD کے داخلے کی سماعت میں زیر غور دستاویزات اور والد والدہ کی اپیل کے خط کا جائزہ لے گا اور کھلے سیشن میں اخراج کی سفارش پر ووٹ کرے گا۔ اخراج یا داخلے سے دستبرداری کی صورت میں سکول بورڈ 30 دنوں کے اندر اندر طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین) کو تحریری طور پر مطلع کرے گا، اور 30 دنوں سے زیادہ کی معطلی کی صورت میں 15 دنوں کے اندر اندر۔ سکول بورڈ نکالے گئے طالبعلم/طالبہ کو غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں جانے کا تقاضا کر سکتا ہے جو کہ کسی بیس سکول سے کسی اخراج کی مدت کیلیئے سکول بورڈ نے مہیا کی ہو۔

غیر اختیاری داخلوں کے لیے روایتی سکول میں دوبارہ داخلہ

SMAPD کے داخلے
جیسا ضابطہ 681-1 "غیر روایتی تعلیمی پروگرام" میں بیان کیا گیا ہے کہ تادیبی کاروائی والے طلباء کے داخلے کے لیے ایک SMAPD جائزہ کمیٹی جائزہ لے گی۔ SMAPD کی جائزہ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

بیس بیس سکول کے ریفرل

  1. Independence غیر روایتی روایتی سکول کے طلباء - Independence غیر روایتی روایتی سکول کے پرنسپل یا نامزد کردہ طالبعلم/طالبہ کی روایتی سکول میں واپسی کے خلاف سفارش کرتے ہیں۔
    • پہلی اپیل - SMAPD کی جائزہ کمیٹی کو تحریری اپیل۔
    • حتمی اپیل - ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ و پروفیشنل لرننگ کو تحریری اپیل
  2. دیگر متبادل تعلیمی پروگراموں میں طلباء - دیگر متبادل تعلیمی پروگراموں کے پرنسپل/ڈائریکٹر طالبعلم/طالبہ کی رویتی سکول میں واپسی کے خلاف سفارش کرتے ہیں۔
    • پہلی اپیل - SMAPD کی جائزہ کمیٹی کو تحریری اپیل۔
    • حتمی اپیل- ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سپیشل ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سپیشل ایجوکیشن و سٹوڈنٹس سروسز کو تحریری اپیل

انضباطی اقدامات میں تبدیلی کا اختیار - تمام انضباطی اپیلوں کے طریقۂ کار کے ہر لیول پر اپیل کو منظور یا مسترد کیا جا سکتا ہے اور متعلقہ نتائج (اصلاحی اقدامات) کو بڑھایا، کم کیا یا اسی حالت میں رہنے دیا جا سکتا ہے۔ اس اپیل کی صورت میں کہ سکول بورڈ طویل المدت معطلی کو برقرار رکھنے کا تعین کرے، SMAPD طالبعلم/طالبہ سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے سامنے اپیل کرنے کے حق سے مطلع کرے گا۔ اس صورت میں کہ طالبعلم/طالبہ سماعت کی درخواست نہ کرے یا درخواست کرنے کے بعد سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو تو سکول بورڈ تحریری ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گا۔ اس صورت میں مکمل سکول بورڈ کمیٹی ایک فیصلے پر متفق نہ ہو تو طالبعلم/طالبہ سکول بورڈ کو تحریری اپیل جمع کروا سکتا/سکتی ہے۔

امتیازی سلوک اور ہراسانی

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز PWCS پڑھنے اور کام کرنے کے ایسے ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ہر قسم کے امتیازی سلوک یا ہراسانی سے پاک ہیں۔ طلباء یا عملے کے ساتھ امتیازی سلوک یا ہراسانی ایک غیر قانونی عمل ہے جس کی COB میں ممانعت کی گئی ہے۔ PWCS طلباء، والدین، ملازمین، اور کمیونٹی اراکین کو غیر امتیازی سلوک اور ہراسانی کی تمام اقسام کی روک تھام اور تدارک کے لیے مل کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

ضابطہ 1-738 ، "طلباء کی جنسی بدتمیزی کے خلاف تنازعات کا حل"، اور 3-738 ، "طلباء کے غیر امتیازی یا ہراسانی کے الزامات کا حل"، ان طریقوں کی تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے جن کے ذریعے PWCS ان تمام الزامات کا جواب دے گا جس کے تحت ایک طالبعلم/طالبہ غیر امتیازی سلوک یا ہراسانی میں ملوث ہے۔ ذیل میں ان ضوابط سے معلومات کا خلاصہ درج ہے؛ اس معلومات اور ضابطہ 1-738 اور 3-738 میں اختلاف کی صورت میں ضوابط کنٹرول حاصل کریں گے۔

جنسی بدتمیزی اور ٹائٹل IX جنسی ہراسانی جنسی بدتمیزی ایک ایسا طرزعمل ہے جو جنسی نوعیت کا یا غلط رویہ ہے جس کی بنیاد جنس یا جنس یا جنسی دقیانوسی چیزوں پر ہے۔ جنسی بدتمیزی لفظی، غیر لفظی، الیکٹرانک، یا جسمانی ہو سکتی ہے اور ایک طالبعلم/طالبہ یا سٹاف ممبر کو نشانہ بنا سکتا ہے، قطع نظر اس کے کہ فرد کی جنس، صنفی شناخت، یا جنسی رجحان کیا ہے۔ جنسی بدتمیزی میں درج ذیل شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں:

  • جنسی بڑھوتی کرنا جن میں جنسی احسان کی درخواستیں، شہوت پرستی سے دیکھنا، یا ناپسندیدہ اور بار بار چھیڑنے میں مشفول ہونا۔
  • جنس کی بنیاد پر لفظی زیادتی میں مشغول ہونا جس میں بدنام کرنا یا ناموں سے پکارنا یا گرافک بنانا اور/یا کسی فرد کے جسم کے بارے میں ہتک آمیز تفصیلات بنانا۔
  • جنس کی بنیاد پر لطیفے، اشارے، ، تصاویر(جن میں ڈرائنگ، تصاویر یا ویڈیو شامل ہیں) بنانا، بانٹنا اور/یا اظہار کرنا۔
  • جنس کی بنیاد پر افواہیں پھیلانا؛
  • جنس کی بنیاد پر دھمکیاں یا جنسی انداز کی دھمکیاں دینا؛
  • جنسی طور پر دھمکی دینے کے انداز میں ایک فرد کی حرکت میں رکاوٹ کھڑی کرنا یا روکنا؛ یا
  • جنسی حملہ یا دوسرے فردہ کو نامناسب طریقے سے چھونا۔

تمام جنسی بدتمیزیاں جو سکول املاک، سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں پر پیش آتی ہیں یا جو ایک طالبعلم/طالبہ کو محفوظ طریقے سے سکول جانے یا واپس آنے سے روکے جو یہ PWCS COB کی خلاف ورزی ہے اور سکول حکام اس کی تحقیقات کریں گے اور اس کے جواب دہ ہوں گے۔

جنسی بدتمیزی کی کچھ اقسام ٹائٹل IX جنسی ہراسانی ہے جو قانونی طور پر منع ہے۔ ٹائٹل IX جنسی ہراسانی کو جنس کی بنیاد پر بدسلوکی کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جو درج ذیل ایک یا زائد شرائط پر پورا اترتا ہے:

  • PWCS کا ایک ملازم/ملازمہ ایک طالبعلم/طالبہ کو جنسی طرزعمل میں شرکت کے بدلے میں PWCS کی مدد، فائدے یا خدمت کی پیشکش کرتا یا مہیا کرتا ہے۔
  • ایک طالبعلم/طالبہ یا سٹاف ممبر کو ایسے ناگوار طرزعمل کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو اتنا شدید، وسیع اور جارحانہ ہے کہ فرد کو PWCS کے تعلیمی پروگرام یا سرگرمی کی مساوی رسائی سے محروم کیا جاتا ہے؛ یا
  • یو ایس کوڈ اور ضابطہ 1-738 کے تحت مرضی سے ملاقات میں تشدد، گھریلو تشدد، جنسی زیادتی، یا ڈنڈا مارنا۔

دیگر امتیازی سلوک اور امتیازی ہراسانی
سائبر غنڈہ گردی سمیت تمام بدتمیزیاں یا غنڈہ گردی والے طرزعمل جو سکول املاک، سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں پر پیش آتی ہیں یا جو ایک طالبعلم/طالبہ کو محفوظ طریقے سے سکول جانے یا واپس آنے سے روکے جو یہ PWCS COB کی خلاف ورزی ہے اور سکول حکام اس کی تحقیقات کریں گے اور اس کے جواب دہ ہوں گے۔ تاہم، تمام بدتمیزیاں یا غنڈہ گردی والے طرزعمل امتیازی سلوک یا امتیازی ہراسانی کے تحت نہیں آتے۔

امیتیازی سلوک اس وقت پیش آتا ہے جب ایک یا زیادہ افراد کو مختلف طریقے سے پیش آیا جائے یا مناسب سلوک نہ کیا جائے یا درج ذیل کی بنیاد پر دوسروں جیسے مواقع نہ دیے جائیں جیسے ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، ﻣﺫﮨﺏ، ﻗﻭﻣﯽ ﻧﺳﺏ، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، ﻋﻣﺭ، ﻣﻌﺫﻭﺭی، وراثتی معلومات ﻳﺎ کسی اور ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯی ﺳﻠﻭک نہیں کرتا جو قانونی طور پر منع ہے۔

ہراسانی امتیازی سلوک کی ایک شکل ہے؛ یہ ناپسندیدہ طرز عمل کا ایک طریقہ ہے جو نسل، رنگ، مذہب، قومی اصل، عمر، ازدواجی حیثیت، سابق فوجی کی حیثیت، معذوری، جینیاتی معلومات، یا قانون کے ذریعہ ممنوع کسی دوسری بنیاد پر ایک یا زیادہ افراد کو نشانہ بناتا ہے۔ امتیازی ہراسانی کسی فرد یا گروپ کو اس طریقے سے بے عزت کرتی، دھمکاتی، ڈراتی یا نقصان پہنچاتی ہے جو تحفظ کے لیے پریشانی یا خطرہ بنتا ہے۔

امتیازی ہراسانی

  • امتیازی طور پر ہراساں کرنا کسی فرد یا گروہ کو نیچا، دھمکانا، یا نقصان پہنچاتا ہے، جس سے اضطراب یا خوف پیدا ہوتا ہے۔ ایک خوفناک، دشمنی، اور/یا جارحانہ ماحول پیدا کرتا ہے؛ طالب علم کی تعلیم میں کافی یا غیر معقول طور پر مداخلت کرتا ہے؛ یا دوسری صورت میں کسی فرد کی PWCS تعلیمی پروگرام میں حصہ لینے یا اس سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے۔
  • امتیازی ہراسانی کسی ایسے فرد کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے جس میں ایسی کوئی خصوصیت نہیں ہے جو ہراسانی کی بنیاد بن سکتی ہے (لہذا ہراسانی کی بنیاد اس یقین پر ہے کہ ہدف میں ایسی خصوصیات موجود ہیں)۔
  • امتیازی ہراسانی کا اظہار مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے جس میں جسمانی عمل یا بذریعہ زبانی، غیر زبانی، الیکٹرانک، یا تحریری رابطے شامل ہیں۔ امتیازی ہراسانی کی بہت سی اقسام ہیں جن میں درج ذیل شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں:
    • جارحانہ تبصرے، نام لینا، اشارے، "مذاق"، یا افواہیں؛
    • تذلیل کرنے والی ڈرائنگ، کارٹون یا گرافٹی؛ یا
    • افراد یا ان کی املاک کی طرف جارحیت کے اقدامات جن میں دھمکی یا جسمانی حملے شامل ہیں۔

مشتبہ امتیازی سلوک یا ہراسانی کی رپورٹ کرنا
جن طلباء یقین ہے کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک یا ہراسانی کی گئی تو انہیں معاملے کی رپورٹ سکول پرنسپل یا ایکیوٹی اور سٹوڈنٹ ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کو TitleIXEquity@pwcs.edu پر یا فون نمبر 571.374.6839 پر کرنی چاہیے۔ ابتدائی رپورٹ زبانی یا تحریری ہو سکتی ہے؛ رپورٹ کرنے کا فارم PWCS کے ایکیوٹی اور سٹوڈنٹ ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ویب پیج پر موجود ہے؛ اسے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اگرچہ ضروری نہیں ہے۔

امتیازی سلوک اور ہراسانی سے بچاؤ
سکول حکام امتیازی سلوک اور ہراسانی کو روکنے اور بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ طلباء درج ذیل طریقے سے امتیازی سلوک اور جنسی ہراسانی کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں:

  • بات کرنا اور بدسلوکی میں ملوث طلباء کو یہ بتانا کہ ان کا رویہ تکلیف دہ ہے اور انہیں روکنا چاہیے؛
  • والد یا والدہ، استاد/استانی، کونسلر، سکول منتظم، یا کسی اور بااعتماد بالغ سے مدد مانگ کر؛ اور
  • بدسلوکی کی سکول منتظم، سکول میں کسی دوسرے بااعتماد بالغ، یا ایکیوٹی اور سٹوڈنٹ ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنا۔

PWCS کی متعلقہ پالیسیاں اور ضوابط

  • پالیسی 738، "طلباء کا غیر امتیازی سلوک اور ہراسانی"
  • ضابطہ 1-738 "طالبعلم/طالبہ کا امتیازی سلوک یا ہراسانی کے دعووں کی شکایات کے طریقۂ کار"
  • ضابطہ 2-738، "ٹائٹل IX - تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں تک رسائی"
  • ضابطہ 3-738 ، "طلباء کی ہراسانی"
  • ضابطہ 4-738، "معذوری کی بنیاد پر طلباء کے خلاف غیرامتیازی سلوک"

مدد کے ذرائع یا اضافی معلومات
کوئی بھی طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ جن کے امتیازی سلوک یا ہراسانی سے متعلق سوالات ہیں جس میں ایک یا زیادہ طلباء ملوث ہیں تو انہیں تاکید کی جاتی ہے کہ وہ پرنسپل، اسسٹنٹ پرنسپل، سکول کونسلر، ایکیوٹی اور سٹوڈنٹ ریلیشن ڈیپارٹمنٹ سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

ٹیلی فون: 571.374.6839
فیکس نمبر: 571.503.2230
ای میل: TitleIXEquity@pwcs.edu

ڈاک کا پتہ:
Equity and Student Relations Department
Prince William County Public Schools
P.O. Box 389
Manassas, Virginia, 20108

غنڈہ گردی

طلباء کی غنڈہ گردی کی اجازت نہیں ہے

ہر سکول کا ایسا ماحول دینے کیلیئے پرعزم ہے جہاں طلباء غنڈہ گردی سے آزاد ہوں۔ طلباء کو سکول انتظامیہ کو واقعات کی اطلاع دینے کی تاکید کی جاتی ہے۔ سکول منتظمین طلباء کی طرف سے غنڈہ گردی کی اطلاع کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مناسب اقدامات کریں گے۔ طلباء غنڈہ گردی کے واقعات کی اطلاع کے لیے غنڈہ گردی کی شکایت کا فارم (PDF) استعمال کر سکتے ہیں۔ "غنڈہ گردی کی شکایت" کا فارم کونسلنگ ڈیپارٹمنٹ یا سکول کے مرکزی دفتر میں بھی موجود ہے۔

سوال: غنڈہ گردی کیا ہے؟

جواب: غنڈہ گردی سے مراد کوئی بھی جارحانہ اور بے جا سلوک، جس کا مقصد نشانہ بننے والے کو نقصان پہنچانا، خوف زدہ کرنا یا ذلیل کرنا ہے؛ جس میں جارح فرد یا افراد اور اس کے ہدف کے درمیان حقیقی یا بظاہر طاقت کا عدم توازن شامل ہوتا ہے؛ اور اس کو باربار دہرایا جاتا ہے یا جس کے نتیجے میں جذباتی چوٹ پہنچتی ہے۔ غنڈہ گردی میں سائبر غنڈہ گردی شامل ہے۔ غنڈہ گردی میں معمولی چھیڑ خانی، اودھم مچانا، بحث کرنا یا دوستوں کا جھگڑا شامل نہیں ہے۔

سوال: سائبر غنڈہ گردی یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے غنڈہ گردی کیا ہے؟

جواب: سائبر غنڈہ گردی میں غنڈہ گردی کی وہ شکل جس میں الیکٹرانک پیغامات اور/یا تصاویر بھیجنا، وصول کرنا، یا اظہار کرنا شامل ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے غنڈہ گردی میں ایک طالبعلم/طالبہ کا کسی دوسرے کو عام طور پر ای میل، ٹیکسٹ، یا ویب سائٹ (جیسے بلاگ، سوشل نیٹ ورک سائٹ) پر دھمکی دینا شامل ہو سکتا ہے۔ الیکٹرانک رابطہ جو جان جان بوجھ کر، دشمنانہ، تکلیف دہ، نفرت انگیز پیغامات کی تائید کرے جس کا مقود دوسروں کو نقصان پہنچانا ہے، غنڈہ گردی کی مثالیں ہیں۔ سائبر غنڈہ گردی میں مطلبی، بیہودہ یا دھمکی آمیز پیغامات یا تصاویر بھیجنا؛ دوسرے فرد کی حساس، ذاتی معلومات شائع کرنا؛ کسی شخص کو برا دکھانے کے لیے اپنے آپ کو اس کی جگہ پیش کرنا؛ اور ذلت آمیز آن لائن ذاتی پولنگ ویب سائٹس شامل ہو سکتی ہیں۔

PWCS انٹرنیٹ، PWCS کمپیوٹرز، یا سکول کے اندر سکول املاک پر، یا سکول سے متعلق سرگرمیوں میں رابطے کے دیگر وائر لیس آلات کو استعمال کرتے ہوئے میں سائبر غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سائبر غنڈہ گردی اگر سکول کی حدود سے باہر ہو، اور/یا اس کے لیے PWCS کا انٹرنیٹ یا کمپیوٹرکا استعمال نہ ہوا ہو تب بھی تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے، بشرطیکہ اس وجہ سے عملی طور پر سکولوں یا سکول ڈویژن کے انتظام میں خلل واقع ہوا ہو یا واقع ہو نے کے امکانات ہوں، اس وجہ سے طلباء یا سٹاف کی حفاظت یا انکی ذہنی/ جسمانی بہبود خطرے سے دوچار ہو جائے یا اس سے سکول کی عمارتوں یا املاک کو خطرہ لاحق ہو جائے۔

سوال: کن رویوں کو غنڈہ گردی والے رویے سمجھا جاتا ہے؟

جواب: غنڈہ گردی کے طرزعمل کی کچھ مثالوں میں جان بوجھ کر دوسروں کو چھوڑنا، طعنے، دھمکیاں، اشارے، توہین، گپ شپ، ذلت، چھیڑخانی، سائبر غنڈہ گردی، جسمانی جارحیت، املاک چرانا یا تباہ کرنا، یا کسی پر لعنت بھیجنا یا ہنسنا۔ غنڈہ گردی کی بہت سی اقسام ہیں۔ مثالیں: کبھی کبھار، غنڈہ گردی میں لوگ دوسرے لوگوں کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں؛ اور کبھی کبھار یہ کسی کو مارنے، چھیڑنے یا کسی کو چوٹ پہنچانے کی دھمکی ہوتی ہے۔ کسی کے لنچ یا کتابوں کو چوری کرنا یا نقصان پہنچانا بھی غنڈہ گردی ہو سکتی ہے؛ اسی طرح عینک یا مختلف قسم کے کپڑے پہننے کی وجہ سے یا کھیلوں میں قابلیت نہ رکھنے کی وجہ سے کسی کا مذاق اڑانا بھی غنڈہ گردی ہے۔ لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے انٹرنیٹ یا کمپیوٹر کا استعمال کرنا غنڈہ گردی کی ایک اور شکل ہے۔

سوال: غنڈہ گردی کی رپورٹ کس طرح دی جا سکتی ہے؟

جواب: کوئی بھی طالبعلم/طالبہ کسی منتظم یا بااعتماد سکول سٹاف سے بات کر کے یا غنڈہ گردی کا فارم مکمل کر کے غنڈہ گردی کی اطلاع دے سکتا ہے۔ کوئی بھی عملے کا رکن جو رپورٹ وصول کرتا ہے، اسے لازمی غنڈہ گردی کی اطلاع سکول انتظامیہ کو دینی ہے۔

سوال: اگر بدمعاش کسی طالبعلم/طالبہ کو دھمکی دے یا پریشان کرے؟ سکول حکام طالبعلم/طالبہ کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

جواب: کوئی بھی طالبعلم/طالبہ کسی دھمکایا یا ڈرایا جا رہا ہے (یا وہ جانتا ہے کہ کسی دوسرے طالبعلم/طالبہ کو ڈرایا یا دھمکایا جا رہا ہے) تو اس کو بھرپور تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس بدسلوکی کی اطلاع سکول منتظم، کونسلر، یا کسی دوسرے بااعتماد سکول سٹاف کو دے۔ الزامات کی فوری تحقیقات کی جائیں گی اور اس کی سکول کے دھمکی کی جانچ کرنے والی ٹیم کو اطلاع دی جائے گی، جو دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ طلباء اور سکول کے ماحول کو محفوظ بنانے کی یقین دہانی کے لیے مناسب اقدامات کرے گی۔

سوال: غنڈہ گردی کا عمل جاری رہنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: سکول متنظم یا بااعتماد عملہ کے ممبر کو فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔ غنڈہ گردی جاری رہنے کے بارے میں اپنے والد یا والدہ (والدین) کو بھی بتانا ضروری ہے۔ اگر غنڈہ گردی کا ملزم غنڈہ گردی کرنے والے رویے کی اطلاع دینے والے شخص سے بدلہ لینے کی کوشش میں اس کے پاس واپس جاتا ہے تو منتظمین تادیبی کارروائی کریں گے جس میں اخراج بھی شامل ہو سکتا ہے۔

سوال: اگر مجھ سے غنڈہ گردی کی جاتی ہے تو کیا میں فوری کاروائی کر سکتا ہوں؟

جواب: جی ہاں۔ جی ہاں، ان اقدامات میں یہ ہیں:

  • غنڈہ گردی کرنے والے کو سخت الفاظ میں رکنے کو کہیں؛ اور
  • فوری طور پر واقعہ کے بارے میں عملہ کے کسی ممبر، مشیر، منتظم یا والد یا والدہ سے بات کریں۔

غنڈہ گردی کی شکایت

پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے "ضابطہ اخلاق" (COB) کے مطابق، کوئی بھی جارحانہ اور بے جا سلوک، جس کا مقصد نشانہ بننے والے کو نقصان پہنچانا، خوف زدہ کرنا یا ذلیل کرنا ہے؛ جس میں جارح فرد یا افراد اور اس کے ہدف کے درمیان حقیقی یا بظاہر طاقت کا عدم توازن شامل ہوتا ہے؛ اور اس کو باربار دہرایا جاتا ہے یا جس کے نتیجے میں جذباتی چوٹ پہنچتی ہے۔ غنڈہ گردی میں انٹرنیٹ کے ذریعے غنڈہ گردی بھی شامل ہے، جس میں الیکٹرانک پیغامات یا تصاویر کی منتقلی، وصولی، یا اظہار شامل ہے۔ غنڈہ گردی میں معمولی چھیڑ خانی، اودھم مچانا، بحث کرنا یا دوستوں کا جھگڑا شامل نہیں ہے۔ اس سکول کے پرنسپل اور سٹاف COB پر عمل کروانے کے لیے پرعزم ہیں اور غنڈہ گردی کی شکایات کا فوری طور پر اور مناسب طریقے سے جواب دیتے ہیں۔ کوئی بھی طالبعلم/طالبہ ایک منتظم سے بات کر کے اور/یا اس فارم کو مکمل کر کے اور اسے واپس پرنسپل یا اسسٹنٹ پرنسپل کو دے کر شکایت درج کروا سکتا/سکتی ہے۔ سٹاف کا کوئی رکن بھی طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ جو غنڈہ گردی کی رپورٹ کریں، کے کہنے پر یہ فارم مکمل کر سکتا/سکتی ہے۔

"غنڈہ گردی کی شکایت" کا فارم (PDF)