PWCS امیگریشن پروٹیکشنز اور - Urdu

امیگریشن پروٹیکشنز اور PWCS

پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کو امریکا کی امیگریشن پالیسی اور اس کے نفاذ سے متعلق جاری بحث کے خدشات کا علم ہے۔ براہ کرم یقین رکھیں کہ سیاسی بحث و مباحثے کے باوجود، سکول ڈویژن کی پالیسیاں اور طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔ PWCS تمام طلباء، عملے، اور کمیونٹی کے اراکین کی حفاظت اور ذہنی طمانیت کے لیے پُرعزم ہے، خواہ ان کا نسلی پس منظر، رنگ، یا قومی اصل کچھ بھی ہو، اور تمام طلباء کو تعلیم دینے کے لیے بھی پُرعزم ہے، خواہ ان کا امیگریشن کیفیت کچھ بھی ہو۔

  • PWCS تمام لوگوں کے لیے ایک خوش آئند، جامع ماحول اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
    ‎ ‎
    ماضی کی طرح جب طلبہ اور ان کے گھر والوں کی قانونی حیثیت انتہائی گرما گرم موضوع بنی تھی، آگے بھی PWCS اپنی پالیسیوں اور ضوابط پر عمل کرے گا جو نسل، رنگ، یا قومی اصلیت کی بنیاد پر امتیاز سلوک کو ممنوع قرار دیتی ہیں۔ یہ 1982 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی عکاسی کرتا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں کو تمام طلباء کو ان کی امیگریشن سٹیٹس سے قطع نظر تعلیم دینی ہوگی۔
  • فی الحال، ہمیں PWCS کے سکولوں میں امیگریشن انفورسمینٹ میں کسی اضافے کا علم نہیں ہے۔
    ‎ ‏
    ‎ PWCS کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسی (ICE) یا مقامی قانون نافذ کنندگان حکام کے ذریعہ PWCS کے سکولوں میں طلباء، والدین، یا عملے کو گرفتار یا حراست میں لینے کے لیے داخل ہونے کی کسی بھی کوشش کا علم نہیں ہے۔ مورخہ 21 جنوری، 2025 کو محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ ICE اب سکولوں اور دیگر مقامات، جو پہلے "محفوظ علاقے" سمجھے جاتے تھے، میں انفورسمینٹ کی سرگرمیاں انجام دینے کے مجاز ہیں۔ اگر PWCS کے سکولوں میں انفورسمینٹ کے اقدامات کیے جاتے ہیں، تو PWCS اپنے موجودہ ضوابط اور پالیسیوں پر عمل کرے گا جس کے تحت قانون نافذ کنندگان اداروں کے ذریعہ طلباء اور طلباء کے ریکارڈ کی معلومات تک رسائی کا اہتمام کرتی ہیں۔
  • ہمیشہ کی طرح، PWCS ہمارے سکولوں میں موجود تمام طلباء اور عملے کے قانونی حقوق کی حفاظت کرے گا۔
    ‎ ‎
    اگر ICE یا قانون نافذ کنندگان ادارے سکولوں میں رسائی طلب کرنے کی صورت میں انہیں قانونی جواز فراہم کرنا چاہیے اور طلباء اور عملے کے حقوق کے تحفظ کے لیے PWCS کی منظوری کا انتظار کرنا چاہیے۔
  • ‎ PWCS امیگریشن اسٹیٹس دریافت نہیں کرتا اور مناسب قانونی جواز کے بغیر طالب علم کی معلومات کا اشتراک نہیں کرتا ہے۔
    ‎ ‏
    ‎ ‏ PWCS طلباء اور ان کے اہل خانہ کے امیگریشن سٹیٹس کے بارے میں تفتیش نہیں کرتا۔ علاوہ ازیں، PWCS صرف ریاستی اور وفاقی قوانین کے مطابق، جس کے تحت اس طرح کے آتے ہیں، قانون نافذ کنندگان حکام کو طالب علم کی خفیہ معلومات/ریکارڈز جاری کرے گا۔

جو اپنے امیگریشن سٹیٹس کو لے کر فکر مند ہیں ہم ان گھر والوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی PWCS ہنگامی رابطہ معلومات اپڈیٹ کریں۔ اس سے ہمیں ان لوگوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی جنہیں آپ کسی بھی صورتحال میں نامزد کرتے ہیں۔ گھر والوں کو بھی چاہیے کہ وہ معلومات کی ڈائریکٹری اور رابطہ معلومات کا بذات خود رضاکارانہ انکشاف سے متعلق اپنے فیصلے پر غور کریں۔ معلومات اپڈیٹ کرنے کے لیے اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔

PWCS میں طلبہ کے اندراج پر مزید معلومات کے لیے، گلوبل ویلکم سینٹر ویب پیج وزٹ کریں۔