سکول میں داخلے (کلاس شروع ہونے) سے پہلے
پری سکول پروگرام میں قبول کیے جانے کے بعد، اہل خانہ اپنے تفویض کردہ فیملی سروس ورکر کے ساتھ سکول میں داخلے کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ پرنس ولیم کاؤنٹی سکولز میں داخلے کے عمل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے نیچے ملاحظہ کریں۔
اہل خانہ درکار دستاویزات بذریعہ ای میل، براہ راست اپ لوڈ، ٹیکسٹ میسیج یا خود آ کر جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے پری سکول کے دفتر سے 703-791-8708 یا [email protected] پر رابطہ کریں۔
آن لائن سٹوڈنٹ رجسٹریشن PWCS
ایک مرتبہ سرکاری طور پر قبول ہونے کے بعد، اہل خانہ PWCS آن لائن سٹوڈنٹ رجسٹریشن مکمل کریں گے۔ والدین کو سکول رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے لازمی طور پیرنٹ ویو اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر کرنا چاہیے۔
والدین آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے کے لیے پری سکول رجسٹریشن آن لائن منتخب کریں گے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ صحیح تعلیمی سال منتخب کریں۔
والدین درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کریں گے:
- بچے کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی نقل
- رہائش کا ثبوت
- والد یا والدہ کی فوٹو آئی ڈی کی نقل
- حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ
- جسمانی معائنہ
رہائش کے قابل قبول ثبوت اور تصدیق شدہ دستاویزات کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے درخواست کا صفحہ ملاحظہ کریں۔
پیرنٹ ویو اکاؤنٹ بنانے، آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے، یا درکار دستاویزات میں مدد کے لیے، براہ مہربانی پری سکول دفتر سے رابطہ کریں۔
والد یا والدہ کی تعارفی ملاقات
اہل خانہ سے کہا جائے گا کہ مزید تفصیلی معلومات کے لیے پری سکول پیرنٹ اورینٹیشن ویڈیو دیکھیں اور پیرنٹ ہینڈ بک (PDF) ملاحظہ کریں، مکمل ہونے کے بعد، والدین اپنے فیملی سروس ورکر کو مطلع کرتے ہیں جو والد یا والدہ کی ذمہ داری اور رضامندی کے فارم پر دستخط کرنے کے لیے انہیں فارم ای میل کرے گا۔
پیرنٹ ہینڈ بک - اردو (PDF)
استاد کا بچے کے گھر کا ابتدائی دورہ
اہل خانہ درکار دستاویزات بذریعہ ای میل، براہ راست اپ لوڈ، ٹیکسٹ میسیج یا خود آ کر جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے پری سکول کے دفتر سے بچوں کی کلاس شروع کرنے سے پہلے، استاد ان کے گھر کا دورہ مکمل کرے گا۔ اہل خانہ کے ساتھ ملاقاتیں سکول شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل شیدول کی جاتی ہیں۔ گھر کا ابتدائی دورہ اہل خانہ کے لیے اپنے بچے کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے، سوالات پوچھنے اور استاد کے بارے میں مزید جاننے کا بہترین وقت ہے۔
عام طور پر گھر کے دورے کے دوران اہل خانہ کو بس کی معلومات دی جاتی ہیں۔
طبی معلومات
سکول میں داخلے سے پہلے، مکمل جسمانی معائنے کی رپورٹ اور حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ جمع کرانا ضروری ہے۔ اگر بچوں کو صحت کا کوئی مسئلہ یا کھانے کی کوئی الرجی ہے تو اضافی فارم کی ضرورت ہو گی۔
تعلیمی سال کے دوران پری سکول آفس اہل خانہ کے ساتھ کام کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بچوں کے دانتوں کے معائنے اور ضروری طبی پیروی کی جائے۔