پری سکول کے لیے درخواست کا طریقہ کار
مرحلہ 1: آن لائن پری سکول کی درخواست
- پری سکول کے لیے درخواستیں 1 فروری سے 30 جون تک دستیاب ہیں۔
- موجودہ پری سکول طلباء کے والدین، دوسرے بچے کی درخواست دینے کے لیے براہ مہربانی پری سکول کے دفتر کو فون کریں۔
- اگر آپ کو مدد درکا ہے تو براہ مہربانی بذات خود ملنے کا وقت لینے کے لیے پری سکول کے دفتر کو 8708-791-703 پر فون کریں یا [email protected] پر ای میل کریں۔
مرحلہ 2: آن لائن درخواست کے عمل کے دوران درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کریں
- خاندان کی آمدنی کا ثبوت
- رہائش کا ثبوت
- بچے کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی نقل
- والد یا والدہ کی فوٹو آئی ڈی کی نقل
- بچے کے حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ اور جسمانی صحت کے معائنے کی رپورٹ
مرحلہ 3: پری سکول کے فیملی سروس ورکر کے ساتھ فون انٹرویو مکمل کریں
- اپ لوڈ کردہ دستاویزات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ہر خاندان کے ساتھ فون یا ذاتی انٹرویو کے دوران اہلیت پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
- درخواستوں کو آمدنی کے دستاویزات، پیدائش کے سرٹیفکیٹ، اور کم از کم ایک پتہ کے ثبوت کے بغیر مکمل نہیں سمجھا جاتا ہے۔
براہ مہربانی سوالات کے لیے یا آن لائن درخواست مکمل کرنے میں مدد کے لیے پری سکول آفس سے رابطہ کریں:
- ای میل [email protected]
- فون نمبر: 8708-791-703
آمدنی کا ثبوت
آمدنی کے ثبوت کے لیے قابل قبول دستاویزات میں درج ذیل شامل ہیں:
- پچھلے سال کے انکم ٹیکس کی نقل،
- W-2 سٹیٹمنٹ،
- تازہ ترین پے سٹب یعنی تنخواہ کی رسید،
- چائلڈ سپورٹ کا بیان،
- TANF، SNAP، یا SSI سٹیٹمنٹ،
- کل آمدنی بتاتے ہوئے آجر کا خط یا
- ریٹائرمنٹ کا خط
رہائش کا ثبوت
داخلے سے پہلے پتے کے کل تین (3) ثبوت درکار ہیں۔ ایک بنیادی دستاویز اور دو معاون رہائشی دستاویزات۔ دستاویزات تازہ ترین (دو ماہ کے اندر) ہونے چاہیں اور ان میں والد یا والدہ یا سرپرست کا نام اور پورا پتہ شامل ہونا چاہیے۔
رہائش کا بنیادی ثبوت:
- لیز،
- کرائے کا معاہدہ،
- رہن کے کاغذات، یا
- ڈیڈ
رہائش کے دو اضافی ثبوت:
- والد یا والدہ کا ڈرائیور لائسنس،
- گاڑی کی رجسٹریشن،
- یوٹیلیٹی بل،
- پراپرٹی ٹیکس بل، یا
- دیگر سرکاری بل یا بیان جس میں رہائش گاہ اور والد یا والدہ کا نام درج ہو
پیدائش کا سرٹیفکیٹ
بچے کے داخلے کے لیے پیدائش کا درست سرٹیفیکیٹ اور والد یا والدہ (والدین) یا سر پرست (سرپرستوں) کی تصویری شناخت کی ایک نقل درکار ہے۔
حفاظتی ٹیکے اور جسمانی معائنہ
داخلے سے پہلے حفاظتی ٹیکوں کے موجودہ ریکارڈ اور پچھلے بارہ مہینوں میں مکمل ہونے والے جسمانی معائنے کی ضرورت ہے۔ جسمانی معائنے میں ٹی بی سکریننگ/ٹیسٹ، لیڈ ٹیسٹ، اور ہیموگلوبن ٹیسٹ شامل ہونا چاہیے۔