Preschool Programs - Urdu

پینٹتحریرڈومینو

پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز ریاستی اور وفاقی امداد کے ذریعے پری سکول پروگرام کی پیش کش کرتے ہیں۔ وہ بچے جو PWCS پری سکول پروگرام میں شرکت کرتے ہیں وہ سکول میں داخل ہوتے ہیں اور USDA فوڈ پروگرام، مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، اور اہل خانہ کے لیے خدمات حاصل کرتے ہیں۔ پری سکول کی سرگرمیاں بچوں کو ذہنی، سماجی، جذباتی اور جسمانی طور پر بڑھنے میں مدد کرتی ہیں۔

میرا بچہ PWCS پری سکول کے لیے کیسے اہل ہو سکتا ہے؟

  1. آپ کے بچے کے لیے 30 ستمبر یا اس سے پہلے چار سال کا ہونا ضروری ہے؛ اور
  2. آپ کے خاندان کو آمدنی کے رہنما خطوط پر اترنا چاہیے (آمدنی کی حد ذیل میں ملاحظہ کریں)؛اور
  3. آپ کو پروگرام کے ذریعہ پیش کردہ سکول کے حاضری والے علاقے میں رہنا چاہیے (ذیل میں پیش کردہ سکول کے علاقوں کی فہرست ملاحظہ کریں)۔

پری سکول کے بارے میں مزید معلومات جاننے یا درخواست دینے کے لیے رجسٹریشن کی معلومات کا جائزہ لیں یا پری سکول کے دفتر سے 8708-791-703 پر فون کریں یا [email protected] پر رابطہ کریں۔

آمدنی کے رہنما خطوط

آمدنی کی اہلیت

وہ خاندان جو TANF، SNAP، SSI حاصل کرتے ہیں، یا جو بے گھر ہیں وہ ہیڈ سٹارٹ اور ورجینیا پری سکول انیشیٹو (VPI) دونوں کلاسوں کے لیے اہل ہیں۔ جو بچے رضاعی دیکھ بھال میں ہیں وہ بھی داخلے کے اہل ہیں۔ ہیڈ سٹارٹ اور VPI دونوں IEP والے بچوں کے لیے کل داخلے دراج کا 10 فیصد محفوظ رکھتے ہیں۔

پری سکول کلاسز کے لیے آمدنی کی حد فیڈرل پاورٹی گائیڈ لائن کا 200 فیصد ہیں۔

خاندان کے افراد کی تعداد 200% PGL
1 $30,120
2 $40,880
3 $51,640
4 $62,400
5 $73,160
6 $83,920
7 $94,680
8 $105,440
ہر اضافی فرد کے لیے یہ رقم شامل کریں $10,760

درج ذیل ایلیمنٹری سکولوں میں پیش کیا جا رہا ہے

پرنس ولیم کاؤنٹی سکولز کم آمدنی والے خاندانوں کے ان بچوں کے لیے پری سکول پروگرام پیش کر رہا ہے جن کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان ہیں اور جو درج ذیل ایلیمنٹری سکول کی حدود میں رہتے ہیں (آخری اپ ڈیٹ 30 مارچ 2023):

  • Antietam
  • Bel Air
  • Belmont
  • Bennett
  • Bristow Run
  • Buckland Mills
  • Cedar Point
  • Chris Yung
  • Coles
  • Covington-Harper
  • Dale City
  • Dumfries
  • Ellis
  • Enterprise
  • Featherstone
  • Fitzgerald
  • Henderson
  • Innovation
  • John Jenkins
  • Kerrydale
  • King
  • Kilby
  • Lake Ridge
  • Leesylvania
  • Loch Lomond
  • Marumsco Hills
  • McAuliffe
  • Minnieville
  • Montclair
  • Mullen
  • Neabsco
  • Nokesville
  • Occoquan
  • Old Bridge
  • Pattie
  • Penn
  • Piney Branch
  • Potomac View
  • River Oaks
  • Rockledge
  • Rosa Parks
  • Signal Hill
  • Sinclair
  • Springwoods
  • Sudley
  • Swans Creek
  • T. Clay Wood
  • Triangle
  • Tyler
  • Vaughan
  • Victory
  • West Gate
  • Westridge
  • Williams
  • Wilson
  • Yorkshire

پرنس ولیم کاؤنٹی میں دیگر ایلیمنٹری سکول حدود کے اندر رہنے والے خاندانوں کو صرف اس صورت میں قبول کیا جا سکتا ہے جب قریبی کلاس روم (5 میل کے دائرے میں) میں جگہ دستیاب ہو۔ والدین علاقے سے باہر کے طلباء کے لیے سکول جانے/سکول سے لانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن کے ذمہ دار ہوں گے۔