اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات
درخواست کے عمل سے متعلق سوالات
درخواست دینے کے طریقہ کار، کن دستاویزات کی ضرورت ہے، اور درخواست جمع کرانے کے بعد کیا ہوتا ہے، اس کے بارے میں معلومات کے لئے پری سکول درخواست کے عمل کا ویب پیج ملاحظہ کریں ۔
پری سکول پروگرام کے تحت کون کون سے سکولوں کے لئے خدمات فراہم کی جاتی ہیں؟
پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کم آمدنی والے خاندانوں کے لئے پری سکول پروگرام پیش کرتا ہے، جس میں 4 سے 5 سال کی عمر کے بچے درج ذیل ایلیمنٹری سکول کی حدود میں رہتے ہیں (آخری بار اپ ڈیٹ کی تاریخ 30 مارچ، 2024):
- Antietam
- Bel Air
- Belmont
- Bennett
- Bristow Run
- Buckland Mills
- Cedar Point
- Chris Yung
- Coles
- Covington-Harper
- Dale City
- Dumfries
- Ellis
- Enterprise
- Featherstone
- Fitzgerald
- Henderson
- Innovation
- John Jenkins
- Kerrydale
- KING
- Kilby
- Lake Ridge
- Leesylvania
- Loch Lomond
- Marumsco Hills
- McAuliffe
- Minnieville
- Montclair
- Mullen
- Neabsco
- Nokesville
- Occoquan
- Old Bridge
- Pattie
- PENN
- Piney Branch
- Potomac View
- River Oaks
- Rockledge
- Rosa Parks
- Signal Hill
- Sinclair
- Springwoods
- Sudley
- Swans Creek
- T. Clay Wood
- Triangle
- Tyler
- Vaughan
- Victory
- West Gate
- Westridge
- Williams
- Wilson
- Yorkshire
پرنس ولیئم کاؤنٹی میں ایلیمنٹری سکول کی حدود کے اندر رہنے والے خاندانوں کو صرف اسی صورت میں قبول کیا جا سکتا ہے جب قریبی کلاس روم میں (5 میل کے دائرے میں) جگہ دستیاب ہو۔ والدین کو علاقے سے باہر کے طلباء کے لئے سکول آنے/ جانے کے لئے ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنا ہو گی۔
مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میں کس سکول کے زون میں رہتا ہوں؟
یہ جاننے کے لئے کہ آپ کس زون والے علاقے میں رہتے ہیں اپنے سکول کو تلاش کریں کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
میں درخواست میں مدد کے لئے کس سے رابطہ کروں؟
مدد کے لئے پری سکول کے دفتر سے 8708-791-703 یا [email protected] پر رابطہ کریں. درخواستیں آن لائن، فون پر، یا ذاتی طور جا کر مکمل کی جا سکتی ہیں۔
پروگرام کے لئے درخواست دینے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
آن لائن درخواست مکمل کرنے اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے بعد، درخواست کا جائزہ لینے کے لئے پری سکول آفس اہل خانہ سے رابطہ کرتا ہے۔ اہل خانہ کو درخواست کا جائزہ لینے اور والدین سے رابطہ کرنے کے لئے پری سکول آفس کو 2 ہفتوں کی مہلت دینی چاہیے۔ ایک بار درخواست کا جائزہ لینے کے بعد، بچوں کو باضابطہ طور پر انتظار کی فہرست میں رکھا جاتا ہے۔
انتخاب کا آغاز اپریل میں ہوتا ہے اور نشتوں کے مکمل ہونے تک جاری رہتا ہے۔ اگر داخلہ دیا جاتا ہے، تو اہل خانہ کو مطلع کیا جاتا ہے۔
پری سکول درخواست کے عمل، انتظار کی فہرست، داخلے کے عمل، اور مطلوبہ دستاویزات کے بارے میں مزید جانیں۔
اگر میرا بچہ آئی ای پی سٹوڈنٹ ہے تو کیا میں اس کے پری سکول جانے کے لئے درخواست دے سکتا ہوں؟
پری سکول پروگرام معذور طلباء کے لیے 10فیصد کوٹہ محفوظ رکھتا ہے۔ پروگرام ارلی چائلڈ ہڈ سپیشل ایجوکیشن آفس سے ریفرل موصول کرتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ اس وقت IEP کے تحت ہے، تو براہ مہربانی خصوصی تعلیم کے اپنے استاد سے اس بات پر بات کرنے کے لیے رابطہ کریں کہ آیا آپ کے بچے کے لیے عمومی تعلیم کی پری سکول کی کلاس صحیح ہو گی یا نہیں۔
IEP رکھنے والے بچوں کو پری سکول کلاس میں داخلے کی ضمانت نہیں دی جاتی ہے۔
پروگرام کس طرح منتخب کرتا ہے کہ کس بچے کو داخلہ دینا ہے؟
بچوں کو پہلے آئیں، پہلے پائیں، کی بنیاد پر قبول نہیں کیا جاتا۔ بچوں کو ہیڈ سٹارٹ اور ورجینیا پری سکول انیشی ایٹو گرانٹ دونوں کے ذریعہ مقرر کردہ داخلے کے معیار کے مطابق داخلہ دیا جاتا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اعلی درجے کی ضرورت والے بچوں کو ترجیح دی جائے۔
انتظار کی فہرست کیسے کام کرتی ہے؟
ہر پری سکول کلاس روم میں 17 سے 19 سلاٹ یعنی سیٹیں ہیں۔ ایک بار سلاٹ بھر جانے کے بعد، دوسرے بچے انتظار کی فہرست میں رہیں گے۔ پری سکول پروگرام کے لئے لازمی ہے کہ وہ داخلے کی تعداد مکمل نمبر پر رکھے۔ تعلیمی سال کے دوران، جب کوئی ڈراپ ہوتا یعنی چھوڑتا ہے، تو بچوں کو انتظار کی فہرست سے نکال کر کلاس میں داخل کیا جاتا ہے۔
اگر میرا خاندان آمدنی کی حد سے تجاوز کر گیا ہے تو کیا ہو گا؟
اہل خانہ کو پری سکول پروگرام کے لئے اہل ہونے کے لئے آمدنی کی شرائط کو پورا کرنا ہو گا.
اگر تمام اہل بچوں کے اندراج کے بعد بھی کلاس رومز میں جگہ باقی رہ جاتی ہے، تو ان خاندانوں کو قبول کیا جا سکتا ہے جو آمدنی سے زیادہ ہیں۔
زیادہ آمدنی والے بچوں کی قبولیت جولائی تک شروع نہیں ہوتی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اہل خاندان کے پاس درخواستیں مکمل کرنے کا وقت ہو۔
یہ پروگرام آمدنی کی حد سے زیادہ افراد کے لیے کل اندراج کے 10 فیصد تک محدود ہے۔
اگر میں سکول کے زون والے علاقے سے باہر رہتا ہوں تو کیا ہو گا ؟
وہ بچے جو پری سکول پروگرام والے ایلیمنٹری سکول کے زون والے علاقے کے اندر نہیں رہتے ہیں، انہیں علاقے سے باہر والے سمجھا جاتا ہے۔ علاقے سے باہر کے بچے، جن کے والدین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں یا جن کے پاس سکول کی حدود میں ڈے کیئر پرووائیڈر موجود ہے، اگر تمام اہل بچوں کے داخلے کے بعد جگہ باقی رہ جاتی ہے تو انہیں قبول کیا جا سکتا ہے۔
علاقے سے باہر کے بچوں کے لیے قبولیت جولائی تک شروع نہیں ہوتی، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اس علاقے کے طلبا کے پاس درخواستیں مکمل کرنے کا وقت ہو۔
علاقے سے باہر کے بچوں کو ان کے گھر کے پانچ میل کے دائرے میں سکولوں کے لیے انتظار کی فہرست میں رکھا جاتا ہے۔
پروگرام کے بارے میں عمومی سوالات
پری سکول کی کلاسیں کب شروع ہوتی ہیں؟
پری سکول کلاسیں 20 اور 21 اگست، 2025 سے شروع ہوں گی۔
پری سکول کلاس کے اوقات کیا ہیں؟
کلاس روم کے اوقات سکول کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں اور ان کا تعین ٹرانسپورٹیشن کے محکمہ کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
زیادہ تر پری سکول کلاسیں روزانہ 6 گھنٹے ہوتی ہی ، جس میں کچھ صبح/شام کی کلاسیں روزانہ 3.5 گھنٹے کی ہوتی ہیں۔
میرے بچے کو کس قسم کے سکول کے لوازمات کی ضرورت ہو گی؟
پری سکول کے بچوں کو ایک اتنا بڑا بک بیگ کی ضرورت ہو گی جس میں صرف ایک فولڈر آ سکے۔ سکول کا دیگر تمام سامان ہیڈ سٹارٹ/VPI پروگرام فراہم کرے گا۔
کیا پری سکول کے بچے، ایس اے سی سی کے سکول اوقات سے پہلے/بعد کے دیکھ بھال کے پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں؟
پری سکول کے بچے SACC پروگرام کے اہل نہیں ہیں۔
سکول اوقات سے پہلے/بعد میں دیکھ بھال کے لئے ضرورت مند خاندان، بچوں کی دستیاب دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے بارے میں معلومات کے لئے فاؤنڈیشن فرسٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
- فون نمبر: 7600-287-571 (3 نمبر دبائیں)
- ای میل: [email protected]
اگر مجھے اپنے بچے کے بولنے یا نشوونما کے بارے میں خدشات ہیں تو میں کس سے رابطہ کروں؟
اگر آپ کو اپنے بچے کے بولنے یا نشوونما کے بارے میں خدشات ہیں تو سکریننگ کے بارے میں معلومات کے لئے 8857-791-703 پر پری سکول چائلڈ فائنڈ ایویلیویشن سینٹر سے رابطہ کریں۔
میرا بچہ پری سکول پروگرام میں کیا سیکھتا ہے؟
پری سکول پروگرام طلباء کو تعلیمی، معاشرتی اور جذباتی طور پر بڑھنے میں مدد کرنے کے لئے ہائی سکوپ، دوسرا مرحلہ، اور شعوری نظم و ضبط کے نصاب کا استعمال کرتا ہے۔
کیا تمام بچوں کو بس ٹرانسپورٹ ملتی ہے؟
پری سکول کے طلباء جو سکول کے زون کے علاقے کے اندر رہتے ہیں، یا سکول کے زون کے علاقے کے اندر ایک دیکھ بھال کرنے والا موجود ہے تو بس ٹرانسپورٹیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ والدین کو درج ذیل سے آگاہ ہونا چاہیے:
- سکول کے ایک میل کے علاقے میں واقع سکول واک زون یعنی پیدل جانے اور آنے والا سمجھا جاتا ہے۔ پیدل آ اور جا سکنے والے علاقے میں طلباء کو بس کی ٹرانسپورٹیشن نہیں ملتی ہے۔
- بس سٹاپس کا تعین ٹرانسپورٹیشن کا محکمہ کرتا ہے۔ پری سکول طلباء کو ان کے گھر کے سامنے نہیں لیا جاتا ہے۔
اگر پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز بند ہیں یا تاخیر سے کھلتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟
جب سکولوں کو تاخیر سے کھلنے یا جلدی بند کا اعلان کیا جائے گا، تو یہ پری سکول کے اوقات کار کو بھی تبدیل کرے گا۔ والدین/سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کے سکولوں کے بند ہونے اور تاخیر سے کھلنے سے متعلق طریقہ کار پر عمل کریں۔