پری سکول کی درخواست کا طریقہ کار
پری سکول کے لیے درخواستیں 1 فروری سے 30 جون تک دستیاب ہیں۔
مرحلہ 1: اہل خانہ آن لائن پری سکول کی درخواست مکمل کریں گے۔
آن لائن درخواست کو مکمل کرنے کے لئے لازمی دستاویزات:
- خاندان کی آمدنی کا ثبوت
- رہائش کا ثبوت
- بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ
- پیرنٹ/سرپرست کی فوٹو آئی ڈی
- بچے کے حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ اور جسمانی معائنے کی رپورٹ
اگر آپ کو مدد درکا ہے تو براہ مہربانی بذات خود ملنے یا فون پر درخواست مکمل کرنے کا وقت لینے کے لیے پری سکول کے دفتر کو 8708-791-703 پر فون کریں یا [email protected] پر ای میل کریں۔
موجودہ پری سکول طلباء کے والدین، دوسرے بچے کی درخواست دینے کے لیے براہ مہربانی پری سکول کے دفتر کو فون کریں۔
آمدنی کے ثبوت کے لئے قابل قبول دستاویزات
آمدنی کے ثبوت کے لیے قابل قبول دستاویزات میں درج ذیل شامل ہیں:
- پچھلے سال کے انکم ٹیکس کی نقول
- W-2 سٹیٹمنٹ،
- تازہ ترین پے سٹب یعنی تنخواہ کی رسید،
- چائلڈ سپورٹ یعنی بچوں کی مدد کا سٹیٹمنٹ
- عوامی امداد کی معلومات: TANF, SNAP, یا SSI سٹیٹمنٹ
- کل آمدنی بتاتے ہوئے آجر کا خط
- ریٹائرمنٹ سٹیٹمنٹ
رہائش کے ثبوت کے لئے قابل قبول دستاویزات
داخلے سے پہلے پتے کے کل تین ثبوتوں کی ضرورت ہے: ایک بنیادی دستاویز اور دو معاون رہائشی دستاویزات۔
دستاویزات تازہ ترین (دو ماہ کے اندر) ہونے چاہیں اور ان میں والد یا والدہ یا سرپرست کا نام اور پورا پتہ شامل ہونا چاہیے۔
رہائش کا بنیادی ثبوت:
- لیز؛
- کرائے کا معائدہ؛
- رہن کے کاغذات؛ یا
- ڈیڈ
رہائش کے دو اضافی ثبوت:
- والد یا والدہ کا ڈرائیور لائسنس؛
- گاڑی کی رجسٹریشن؛
- یوٹیلیٹی بل؛
- پراپرٹی ٹیکس بل؛ یا
- دیگر سرکاری بل یا بیان جس میں رہائش گاہ اور والد یا والدہ کا نام درج ہو
جسمانی معائنہ اور حفاظتی ٹیکوں کی معلومات
سکول شروع کرنے سے پہلے، پری سکول کے بچوں کے پاس مکمل جسمانی معائنے اور حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ ہونا لازمی ہے۔ اہل خانہ ابتدائی درخواست کے دوران یا سرکاری قبولیت کے بعد معلومات جمع کرا سکتے ہیں۔
جسمانی معائنے کی معلومات لازمی طور پر:
- مطلوبہ سکول فزیکل ہیلتھ فارم (PDF) (ایسپینول) پر درج ہونی چاہیے۔
- گزشتہ 12 ماہ میں مکمل کیا گیا ہو
- ٹی بی سکریننگ/ٹیسٹ، لیڈ ٹیسٹ ، اور ہیموگلوبن ٹیسٹ شامل ہو
- عمر کے تمام مناسب حفاظتی ٹیکے شامل ہوں (سکول، چائلڈ کیئر، یا پری سکول میں شرکت کے لئے کم از کم لازمی شرائط کے مطابق)۔ حفاظتی ٹیکوں کی شرائط (PDF) (ہسپانوی) ملاحظہ کریں
مرحلہ 2: درخواست کا جائزہ لینے کے لئے پری سکول آفس فیملی سے رابطہ کرتا ہے
پری سکول فیملی سروس ورکرز اہلیت پر تبادلہ خیال کرنے اور درخواست کے ذریعے جمع کردہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے لئے ہر خاندان کے ساتھ انٹرویو شیڈول کرتے ہیں۔ اہل خانہ کو اپنے بچے کی درخواست کے بارے میں فالو اپ کے لئے دو ہفتوں تک انتظار کرنا چاہیے۔
درخواستوں کو اس وقت تک مکمل نہیں سمجھا جاتا جب تک کہ تمام مطلوبہ دستاویزات جمع نہ ہو جائیں۔
مرحلہ 3: پری سکول کی درخواستوں کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، قبول ہونے پر اہل خانہ کو مطلع کیا جائے گا
اہل خانہ کے ساتھ جائزہ لینے کے بعد، درخواستوں کو تفویض کردہ سکول کے لئے انتظار کی فہرست میں رکھا جاتا ہے۔ انتخاب کا آغاز اپریل میں ہوتا ہے اور نشتوں کے مکمل ہونے تک جاری رہتا ہے۔
- اہل خانہ فیملی سروس ورکر کی طرف سے ای میل کے ذریعے قبولیت کا سرکاری نوٹس موصول کریں گے۔
- بچوں کو داخلے کے معیار کے مطابق قبول کیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سب سے زیادہ ضرورت والے بچوں کو ترجیح دی جائے۔
- وہ بچے جو سکول کی حدود میں رہتے ہیں انہیں پہلی ترجیح ملتی ہے۔
- ہر کلاس روم میں 19 نشستیں ہوتی ہیں اور جب کوئی چھوڑ کر جاتا ہے تو نشست بھرنے کے لیے انتظار کی فہرستیں رکھی جاتی ہیں۔
- درخواست مکمل کرنا اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ کے بچے کو پری سکول پروگرام میں قبول کیا جائے گا۔
قبولیت کے لئے اضافی معلومات
داخلے کے معیار
بچوں کو داخلے کے معیار کے مطابق قبول کیا جاتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ضرورت کے اعلیٰ درجے کے اہل بچوں کو ترجیح ملے۔
بچوں کو پہلے آئیں، پہلے پائیں، کی بنیاد پر قبول نہیں کیا جاتا۔
داخلے کے معیار اور اہلیت کے تقاضے وفاقی اور ریاستی رہنما خطوط، ہیڈ سٹارٹ اور ورجینیا پری سکول انیشیٹو (VPI) کے ذریعے طے کیے گئے ہیں۔
انتظار کی فہرست
تمام بچوں کو ان کی درخواست مکمل ہونے کے بعد انتظار کی فہرست میں رکھا جاتا ہے۔ اپریل کے آغاز سے ہر سکول کے لیے انتظار کی فہرستوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور بچوں کو داخلے کے طے شدہ معیار اور اہلیت کے تقاضوں (عمر، آمدنی کی سطح، اور گھر کا پتہ) کی بنیاد پر قبول کیا جاتا ہے۔
ہر پری سکول کے کلاس روم میں 19 نشستیں ہوتی ہیں اور ان کو پُر کرنے کے لیے انتظار کی فہرستیں رکھی جاتی ہیں۔
درخواست مکمل کرنا اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ کے بچے کو پری سکول پروگرام میں قبول کیا جائے گا۔
اگر آمدنی زیادہ ہے
اہل خانہ کو پری سکول پروگرام کے لئے اہل ہونے کے لئے آمدنی کی شرائط کو پورا کرنا ہو گا. اگر تمام اہل بچوں کے اندراج کے بعد بھی کلاس رومز میں جگہ باقی رہ جاتی ہے، تو ان خاندانوں کو قبول کیا جا سکتا ہے جو آمدنی سے زیادہ ہیں۔
یہ پروگرام آمدنی کی حد سے زیادہ افراد کے لیے کل داخلے کے 10 فیصد تک محدود ہے۔
علاقے سے باہر کے رہائشی
ہر ایلیمنٹری سکول میں پری سکول پروگرام نہیں ہوتا ہے۔ وہ بچے جو ایلیمنٹری سکول کی حدود میں رہتے ہیں انہیں پہلی ترجیح ملتی ہے۔
ایسے بچے جو پرائمری سکول کی حدود میں نہیں رہتے ہیں انہیں پری سکول کے لیے باہر کے علاقے کا سمجھا جاتا ہے۔ علاقے سے باہر کے بچے، جن کے والدین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں یا جن کے پاس سکول کی حدود میں ڈے کیئر پرووائیڈر موجود ہے، اگر تمام اہل بچوں کے داخلے کے بعد جگہ باقی رہ جاتی ہے تو انہیں قبول کیا جا سکتا ہے۔
علاقے سے باہر کے بچوں کے لیے قبولیت جولائی تک شروع نہیں ہوتی، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اس علاقے کے طلبا کے پاس درخواستیں مکمل کرنے کا وقت ہو۔
علاقے سے باہر کے بچوں کو ان کے گھر کے پانچ میل کے دائرے میں سکولوں کے لیے انتظار کی فہرست میں رکھا جاتا ہے۔
خصوصی تعلیم
پری سکول پروگرام معذور طلباء کے لیے 10فیصد کوٹہ محفوظ رکھتا ہے۔ پروگرام ارلی چائلڈ ہڈ سپیشل ایجوکیشن آفس سے ریفرل موصول کرتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ اس وقت IEP کے تحت ہے، تو براہ مہربانی خصوصی تعلیم کے اپنے استاد سے اس بات پر بات کرنے کے لیے رابطہ کریں کہ آیا آپ کے بچے کے لیے عمومی تعلیم کی پری سکول کی کلاس صحیح ہو گی یا نہیں۔
کیا آپ کے اپنے بچے کے بولنے یا نشوونما سے متعلق کوئی تحفظات ہیں اور سکرینگ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟ یا کیا آپ کا بچہ کسی دوسرے سکول ڈسٹرکٹ میں IEP کے تحت ہے؟
اگر ہاں، تو براہ مہربانی پری سکول چائلڈ فائنڈ ایویلیویشن سینٹر سے 8857-791-703 پر رابطہ کریں۔
مرحلہ 4: ایک بار قبول ہونے کے بعد، اہل خانہ سکول میں داخلے کا عمل مکمل کرتے ہیں
ایک بار پری سکول پروگرام میں قبول کیے جانے کے بعد، اہل خانہ اپنے تفویض کردہ فیملی سروس ورکر کے ساتھ سکول میں داخلے کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن اور اورینٹیشن یعنی تعارفی ملاقات کے عمل کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ذیل میں ملاحظہ کریں۔
اہل خانہ درکار دستاویزات بذریعہ ای میل، براہ راست اپ لوڈ، ٹیکسٹ میسیج یا خود آ کر جمع کرا سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے پری سکول کے دفتر کو 8708-791-703 پر فون کریں یا [email protected] پر رابطہ کریں۔
داخلے کے عمل میں درج ذیل شامل ہیں:
پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز پری سکول آن لائن رجسٹریشن
ایک مرتبہ سرکاری طور پر قبول ہونے کے بعد، اہل خانہ PWCS آن لائن سٹوڈنٹ رجسٹریشنمکمل کرتے ہیں۔ والدین کو سکول رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے لازمی طور پر پیرنٹ ویو اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر کرنا چاہیے۔
والدین آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے کے لیے "پری سکول رجسٹریشن" آن لائن پیکٹ منتخب کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ صحیح تعلیمی سال منتخب کریں۔
- تعارفی سکرین آپ کے بچے کی آن لائن رجسٹریشن سے متعلق بہت سی اہم معلومات پیش کرتی ہے، جن میں پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے داخلے کے وسائل اور ضوابط کے مددگار لنک شامل ہیں۔ اپنی درخواست پر آگے بڑھنے سے پہلے اس صفحے پر معلومات کا جائزہ لیں پھر Continue یعنی جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- ہدایات پر عمل کریں اور آگے بڑھنے کے لیے ہر سکریں کے اختتام پر Save and Continue یعنی محفوظ کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔ جیسے ہی ایک سیکشن مکمل ہو گا، اس سیکشن کے نام کے سامنے ایک سبز چیک باکس ظاہر ہو گا۔
- آن لائن رجسٹریشن کے لئے حوالہ کی معلوماتدیکھیں۔
والدین درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کرتے ہیں:
- بچے کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی نقل
- رہائش کے تمام لازمی ثبوت
- والد یا والدہ کی فوٹو آئی ڈی کی نقل
- حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ
- جسمانی معائنہ
پیرنٹ ویو اکاؤنٹ بنانے، آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے، یا درکار دستاویزات میں مدد کے لیے، براہ مہربانی پری سکول دفتر سے رابطہ کریں۔
پیرنٹ اورینٹیشن یعنی تعارفی ملاقات
اہل خانہ سے کہا جائے گا کہ پری سکول پالیسیوں کے بارے مین مزید تفصیلی معلومات کے لیے پری سکول پیرنٹ کی تعارفی ویڈیو دیکھیں اور پیرنٹ ہینڈ بک (PDF) ملاحظہ کریں۔ مکمل ہونے کے بعد، والدین اپنے فیملی سروس ورکر کو مطلع کرتے ہیں جو والد یا والدہ کی ذمہ داری اور رضامندی کے فارم پر دستخط کرنے کے لیے انہیں فارم ای میل کرے گا۔
طبی معلومات
سکول میں داخلے سے پہلے، مکمل جسمانی معائنے کی رپورٹ اور حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ جمع کرانا ضروری ہے۔ اگر بچوں کو صحت کا کوئی مسئلہ یا کھانے کی کوئی الرجی ہے تو اضافی فارم کی ضرورت ہو گی۔
تعلیمی سال کے دوران پری سکول آفس اہل خانہ کے ساتھ کام کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بچوں کے دانتوں کے معائنے اور ضروری طبی پیروی کی جائے۔
استاد کا گھر کا ابتدائی دورہ
بچوں کی کلاس شروع کرنے سے پہلے، استاد ان کے گھر کا دورہ مکمل کرے گا۔ اہل خانہ کے ساتھ ملاقاتیں سکول شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل شیڈول کی جاتی ہیں۔ گھر کا ابتدائی دورہ اہل خانہ کے لیے آپ کے بچے کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے، سوالات پوچھنے اور استاد کے بارے میں مزید جاننے کا بہترین وقت ہے۔
عام طور پر گھر کے دورے کے دوران اہل خانہ کو بس کی معلومات دی جاتی ہیں۔