Grading - اُردو

PWCS میں گریڈنگ

تعلیمی کارکردگی کے بارے میں معلومات سے آگاہ ہونا، تدریسی عمل کا ایک اہم حصّہ ہے۔ ہر کواٹر کے بعد، اساتذہ طالبعلم/طالبہ کی ترقی کے بارے میں رپورٹ کارڈ گریڈ کی شکل میں رسمی رپورٹ دیتے ہیں۔ مگر اب طلباء اور ان کے اہل خانہ کو، طالبعلم/طالبہ کی تدریس اور ان کی کارکردگی کے بارے میں ہفتوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ رپورٹ کارڈز کے نمونے ملاحظہ کریں۔

ہر روز، اساتذہ اپنے طلباء کو اپنے اسباق کے تدریسی مقاصد یا اہداف کے بارے میں بتاتے ہیں۔ تدریس کے ان مقاصد میں یہ تفصیل شامل ہے کہ استاد/استانی کو کیسے پتہ چلے گا کہ ایک طالبعلم/طالبہ نے اس چیز میں مہارت کا مظاہرہ کیا ہے، جس کے بارے میں اسے سیکھنا تھا اور ایک سبق یا اسباق کے تسلسل کے نتیجے میں کرنے کے قابل ہوا/ہوئی ہے۔ انہیں عام طور پر "معیار پر مبنی تدریس" کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

اپنی تدریس کے اظہار کے لیے طلباء جن کاموں میں مشغول ہوتے ہیں، انہیں مشق (فارمیٹیو [تشکیلی] جانچ) کے لیے کیا جا سکتا ہے یا طالبعلم/طالبہ کی تدریس کے زیادہ رسمی اور حتمی ثبوت دینے کے لیے فراہم کیا جاتا ہے (سمیٹیو [مجموعی] جانچ)۔ طلباء اور ان کے اہل خانہ ان معلومات کو آن لائن، آن لائن گریڈ بک میں دیکھ سکتے ہیں، جنہیں ہر استاد/استانی فراہم کرتے ہیں۔

کاموں کو بیان کرنے کے لیے عنوان کو استعمال کیا جائے گا تاکہ اس چیز کو واضح کیا جا سکے کہ طلباء کیا سیکھ رہے تھے۔ مثال کے طور پر، ایک کام کو کچھ وضاحتی نام دیا جائے گا جیسے: امریکی انقلاب کی وجوہات پر کوئز۔ اکثر اوقات، مخصوص تدریسی معیار کی نشاندہی کے لیے عنوان کے بعد نمبر اور حروف آ سکتے ہیں۔

گریڈ کیے گئے کاموں کو واضح طور پر بیان کیے گئے تدریسی مقاصد کے برابر لانے کے طریقۂ کار کو ریاست کےے معیارات سے اخذ کیا گیا ہے، جسے اکثر "معیار پر مبنی گریڈنگ" کے طور پر جانا جاتا ہے۔ طلباء سے کیا جاننے اور کرنے کی توقع، اور آن لائن گریڈنگ رپورٹس پر کاموں کو واضح انداز میں لیبل کرنے کے بارے میں واضح رابطے کے ساتھ، ہم طالبعلم/طالبہ کی تدریس یا ہر طالبعلم/طالبہ کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کارڈز کے نمونے