PWCS اہل خانہ کی شموليت کی سيريز

اہل خانہ کی شمولیت کی سیریز کا مقصد خاندانوں کو متعدد وساغل فراہم کرنا ہے جو ان کے بچوں کی کامیابی میں معاون ثابت ہوں گے۔ یہ سیریز ایکویٹی ڈیپارٹمنٹ، سٹوڈنٹ آپرچیونٹی اینڈ ملٹی لینگوئل سروسز ڈیپارٹمنٹ اور PWCS کے دیگر ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوشش ہے۔ اس سیریز کو کمیونٹی اور کاروباری شراکت داروں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

قابل توجہ: ہر ایک کے لیے تدریس اور کامیابی: ریاضی اور پڑھائی میں اہل خانہ کی مدد

متعلقہ سامعین: PWCS کے تمام اہل خانہ

منگل، 7 مارچ، 2023 شام 7 بجے – براہ راست ورچوئل سیشن

منگل، 7 مارچ، 2023 کو ایک سیشن کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں جو خاندانوں کی مدد کرنے کے لیے حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ وہ گھر میں اپنے بچے (بچوں) کو پڑھنے اور ریاضی میں بہترین مدد کریں۔ شرکاء کو ہوم ورک کو بہتر بنانے، سیکھنے کو مضبوط بنانے اور آپ کے بچے (بچوں) کے ساتھ تعلیمی تعلقات کو ایک خوشگوار تجربہ بنانے کے دس بہترین طریقے سیکھیں گے۔

پیش کرنے والوں میں Pam Allyn اور Annabell Burrell؛ تعلیمی رہنما اور Dewey کے نمائندے

منگل، 7 مارچ کے لیے رجسٹر کریں - زوم سیشن

زبان کے مترجم کی سہولت کے لیے براہ مہربانی یہ فارم جمعرات، 2 مارچ تک مکمل کریں۔

قابل توجہ: ہر ایک کے لیے تدریس اور کامیابی: ایلیمنٹری طلباء کے لیے خواندگی اور تحریر نویسی میں وسائل

متعلقہ سامعین: ایلیمنٹری طلباء کے اہل خانہ

منگل، 14 مارچ، 2023 شام 7 بجے – براہ راست ورچوئل سیشن

منگل، 14 مارچ, 2023 کو ایک سیشن کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں جو ایلیمنٹری سکول میں نان فکشن ٹیکسٹ کا استعمال کرتے ہوئے سننے، بولنے، پڑھنے اور لکھنے کو مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ متن کے تحریری جوابات پیدا کرنے میں مدد کے لیے خاندانوں کو الیکٹرانک طور پر وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

پیش کرنے والوں میں پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کی Gretchen Drzewucki، لینگوئج آرٹ کریکولم سپروائزر شامل ہیں۔

منگل، 14 مارچ کے لیے رجسٹر کریں - زوم سیشن

زبان کے مترجم کی سہولت کے لیے براہ مہربانی یہ فارم جمعرات، 9 مارچ تک مکمل کریں۔

قابل توجہ: مثبت ماحول اور ثقافت: دائمی غیر حاضری اور سکول چھوڑنے کا تدارک: اہل خانہ کے لیے دستیاب وسائل

متعلقہ سامعین: PWCS کے تمام اہل خانہ

منگل، 21 مارچ، 2023 شام 7 بجے – براہ راست ورچوئل سیشن

منگل، 21 مارچ, 2023 کو ایک سیشن کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں جو اندرونی اور بیرونی ضروریات کو پورا کرنے والے تعلیمی پروگرام/سکول میں دوبارہ شمولیت اور دوبارہ داخلے کے مواقع پر توجہ مرکوز کرے گا۔ PWCS میں دوبارہ داخلے اور رجسٹریشن کی تقریبات میں خاندانوں کو ان کے بچے (بچوں) اور ممکنہ طور پر خود اپنی تعلیمی ضروریات کی نشاندہی کرنے میں مدد فراہم کرنے پر بات کی جائے گی۔

پیش کرنے والوں میں پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے ڈاکٹر Jillian O’Callaghan، ایڈمینسٹریٹر برائے ڈراپ آؤٹ انٹروینشن اینڈ ٹرانسی انٹروینشن، اور ڈاکٹر Tamaica Martin سپروائزر برائے سٹوڈنٹ پریوینشن پروگرامز اینڈ فیملی اسسٹنس شامل ہیں۔

منگل، 21 مارچ کے لیے رجسٹر کریں - زوم سیشن

زبان کے مترجم کی سہولت کے لیے براہ مہربانی یہ فارم جمعرات، 16 مارچ تک مکمل کریں۔

قابل توجہ: ہر ایک کے لیے تدریس اور کامیابی: مڈل اور ہائی سکول طلباء کے لیے خواندگی اور تحریر نویسی میں وسائل

متعلقہ سامعین: مڈل اور ہائی سکول طلباء کے اہل خانہ

منگل، 28 مارچ، 2023 شام 7 بجے – براہ راست ورچوئل سیشن

منگل، 28 مارچ، 2023 کو ایک سیشن کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں جو مڈل اور ہائی سکول میں نان فکشن ٹیکسٹ کا استعمال کرتے ہوئے سننے، بولنے، پڑھنے اور لکھنے کو مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ متن کے تحریری جوابات پیدا کرنے میں مدد کے لیے خاندانوں کو الیکٹرانک طور پر وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

پیش کرنے والوں میں پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے لینگوئج آرٹ آفس کے Gretchen Drzewucki اور Ryan Holt شامل ہیں۔

منگل، 28 مارچ کے لیے رجسٹر کریں - زوم سیشن

زبان کے مترجم کی سہولت کے لیے براہ مہربانی یہ فارم جمعرات، 23 مارچ تک مکمل کریں۔