ایلیمنٹری سمر سکول پروگرام - Urdu

سمر سکول کے لئے رجسٹریشن 7 اپریل تا 23 مئی، 2025 تک دستیاب ہے

ایلیمنٹری سمر سکول پروگرام

گریڈز K تا 5

یہ پروگرام تعلیمی سال کی توسیع کے لیے ہے اور طلباء کو اگلے تعلیمی سال میں کامیاب ہونے کے لیے تیار کرنے کے لیے ہنر پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام متعامل اور پرکشش سرگرمیوں کے ذریعے ضروری مہارتیں بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ طلباء فنون زبان اور ریاضی میں تدریس وصول کریں گے۔ اہل خانہ کو ان کے سکول کے ذریعہ کنڈرگارٹن تا گریڈ 8 سمر سکول کے پروگراموں کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

اگر آپ کا بچہ سکول کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال (SACC) اور سمر سکول میں تعلیم حاصل کر رہا ہے تو:

  1. اپنے بچے کو SACC کے لئے رجسٹر کریں
  2. سمر سکول کے لئے اپنے بچے کو رجسٹر کریں
  3. اس مقام کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں جہاں آپ کا بچہ SACC میں شرکت کرے گا۔

شیڈول

  • میزبان ایلیمنٹری سکول سائٹس پر اوپن ہاؤس:
    • 20 جون، 2025
    • دوپہر 1 تا 3
  • تین ہفتوں کا سیشن - 23 جون تا 11 جولائی، 2025
    • 4 جولائی کو چھٹی ہو گی
    • پیر تا جمعہ
    • صبح 9 تا دوپہر 1 بجے

مقام

میزبان ایلیمنٹری سکول کے مقامات درج ذیل ہیں:

  • Buckland Mills, Chris Yung, Coles, Covington-Harper, Kilby, Kyle Wilson, Mary Williams, Pattie, Penn, Potomac View, Signal Hill, Sinclair, Springwoods, اور West Gate ایلیمنٹری سکول

مزید معلومات کے لیے سمر سکول مقامات کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔

حاضری

حاضری لازمی ہے۔ پروگرام کے مختصر ہونے کی وجہ سے 14 روزہ پروگرام میں مسلسل دو دن سے زائد غیر حاضر رہنے والے طلباء کو نکالا جا سکتا ہے۔

ٹرانسپورٹیشن

ٹرانسپورٹیشن کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ بس سٹاپ سال کے مختص کردہ بس سٹاپس سے مختلف ہوں گے۔ کسی انفرادی سٹوڈنٹ کے لیے نئے بس سٹاپ مختص نہیں کیے جائیں گے۔

سمر سکول بس سٹاپ کے مقامات کا شیڈول سمر سکول شروع ہونے سے قبل پیرنٹ ویو میں شائع کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے سمر سکول ٹرانسپورٹیشن کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔ اگر آپ کے اپنے بچے کی ٹرانسپورٹیشن کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی 3940-402-571 پر فون کریں۔

ٹیوشن

PWCS ایلیمنٹری سمر سکول پروگرام مفت ہیں۔

رجسٹریشن 7 اپریل سے 31 مئی، 2023 تک کھلی ہے۔

ابھی رجسٹر کریں

حتمی تاریخ کے بعد رجسٹریشن وصول نہیں کی جائے گی۔

کیا ابھی بھی کوئی سوالات ہیں یا وضاحت کی ضرورت ہے؟

اکثرو بیشتر پوچھے جانے والے سوالات

یا اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں

توسیعی تعلیمی سال (ESY) کی خدمات کے بارے میں سوالات کے لئے، براہ مہربانی اپنے بچے کے خصوصی تعلیم کے استاد سے رابطہ کریں۔

بہتری کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ڈسکوری انرچمنٹ پروگرامز یعنی بہتری کے پروگرام کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔