کیا میرے بچے کو سمر سکول میں جانے کی ضرورت ہے؟

ڈسکوری پروگرام سبھی طلباء کے لیے دستیاب ہیں جو کہ دلچسپی اور متعلقہ گریڈ پر منحصر ہے۔

لانچ سمر سکول پروگرامز K تک گریڈ 8 کے طلباء کے لیے دستیاب ہیں جن کی شناخت شرکت کی ضرورت کے طور ان کے اساتذہ اور/یا کونسلر نے کی ہے۔ اگر آپ کے اس بارے میں سوالات ہیں کہ آیا آپ کا بچہ لانچ سمر سکول پروگرام کے لیے اہل ہے، تو اپنے بچے کے استاد یا اسکول کونسلر سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کے پاس ہائی سکول کا کوئی بچہ جو کورس میں ناکام رہا ہے، تو انہیں کورس کو دہرانے اور کریڈٹ حاصل کرنے کے لیے لانچ سمر سکول پروگرام میں داخلہ لینا چاہیے۔

میرا سینئر (گریڈ بارہ) کا بچہ اس موسم بہار میں گریجویشن کرنے کے ٹریک پر نہیں ہے۔ کون سے سمر پروگرام دستیاب ہیں؟
گریڈ اکیڈمی ان سینیئرز کے لیے ہے جو اگست میں اضافی مطلوبہ مدد کے ساتھ گریجویشن کرنے کے اہل ہیں اور اس سمر میں گریجویٹ ہونے کے لیے ڈپلومہ کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے دو کریڈٹ تک کی ضرورت ہے۔ براہ مہربانی اپنے سینئر سٹوڈنٹ سے کہیں کہ وہ اپنے ہائی سکول کے کونسلر سے اس بات کی تصدیق کریں کہ اگر گریجویٹ ہونے کے لیے گریڈ اکیڈمی کی ضرورت ہے۔
کیا مجھے اپنے بچے کے سمر سکول جانے کے لیے فیس ادا کرنا ہو گی؟
اگر آپ کے بچے کو ان کے سکول نے لانچ اکیڈمک پروگرام میں شرکت کے لیے شناخت کیا ہے، تو اس میں شرکت کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ ڈسکوری بہتری کے پروگراموں کے لیے ٹیوشن ہے، جو تمام طلباء کے لیے دستیاب ہے۔
اگر ایک طالبعلم اس وقت پانچویں جماعت میں داخل ہے، تو وہ سمر سکول کے لیے پانچویں یا چھٹی جماعت کے کورسز کے لیے سائن اپ کرے گا؟
سمر اسکول 2022-23 تعلیمی سال کی توسیع ہے، اور طلباء کو اس پروگرام کے لیے سائن اپ کرنا چاہیے جو ان کے موجودہ گریڈ لیول سے مطابقت رکھتا ہو۔
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرا بچہ کون سے سمر سکول جائے گا؟
سمر سکولوں کے لیے سکول منتخب کیے جائیں گے۔ لانچ پروگرام میں شرکت کرنے والے سکول کا تعین بچے کے بیس [علاقے کا] سکول سے ہو گا۔ لانچ پروگرام کے تمام میزبان سکولوں اور ان سکولوں کی فہرست دیکھیں جو ان میزبان سکولوں کے تحت آتے ہیں
کیا میرے بچے کو ہر روز سمر سکول جانے اور واپس آنے کے لیے بس دستیاب ہو گی؟
جی ہاں۔ لانچ یا ڈسکوری پروگراموں میں داخل تمام طلباء کو ٹرانسپورٹیشن فراہم کی جائے گی۔ سمر سکول کے بس سٹاپ رواں تعلیمی سال کے مختص کردہ بس سٹاپس سے مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔ کسی انفرادی سٹوڈنٹ کے لیے نئے بس سٹاپ مختص نہیں کیے جائیں گے۔ سمر سکول کے بس سٹاپ کے مقامات کی تفصیلات سمر پروگرام کے شروع ہونے قبل فراہم کی جائیں گی۔ براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے سمر سکول ٹرانسپورٹیشن کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔
کیا میرے بچے کو سمر سکول کے دوران ناشتہ اور دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا؟
جی ہاں۔ تمام طلباء کو ناشتہ اور دوپہر کا کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔
میرا بچہ سمر کے دوران AlphaBEST سمر پروگرام میں ہے۔ کیا منتخب ہونے پر انہیں ان کے لانچ سمر سکول پروگرام کے لیے ٹرانسپورٹ دی جائے گی؟
AlphaBEST سمر کیمپ سے لانچ اکیڈمک سمر سکول کی PWCS بس ٹرانسپورٹیشن کے لیے، والدین کو AlphaBEST Education کے ساتھ رجسٹر کرنا لازمی ہے۔
کیا اس وقت PWCS سکول میں داخل نہ ہونے والے طلباء سمر سکول جا سکتے ہیں؟
جی ہاں۔ طلباء کو پھر بھی سمر سکول کے تعلیمی معیار پر پورا اترنا چاہیے اور لانچ پروگرام کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے تعلیمی اصلاح کی ضرورت ظاہر کرنی چاہیے۔ آپ اپنے موجودہ سکول کے ایک خط کے ساتھ SummerSchool@pwcs.edu پر سمر سکول آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں، اور آپ کو رجسٹریشن کے مقاصد کے لیے ایک فارم ای میل کیا جائے گا۔
ہائی سکول کے طلباء کو سمر سکول میں کریڈٹ کے لیے کتنے کورسز لینے کی اجازت ہے؟
لانچ پروگرام میں طلباء سمر کے لیے ایک کورس لے سکتے ہیں۔ گریڈ اکیڈمی میں داخلہ لینے والے سینیئرز کریڈٹ کے لیے دو کورسز تک لینے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
کیا کوئی طالبعلم آگے بڑھنے کے لیے سمر سکول میں نیا کورس لے سکتا ہے؟
وہ طلباء جو ترقی کے لیے نیا کورس لینا چاہتے ہیں اور پہلی بار کریڈٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں ورچوئل پرنس ولیم کے ذریعے کورس لینا چاہیے۔
میرے بچے نے SOL کی شرط پوری نہیں کی ہے۔ کیا وہ چھ ہفتے کے لانچ پروگرام میں داخلے کے بغیر سمر کے دوران SOL ٹیسٹ لے سکتے ہیں؟
جی ہاں۔ طلباء دو ہفتے کی صلاح اور ٹیسٹنگ، یا صرف ٹیسٹ کے اختیار کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی طالبعلم پہلے ہی چھ ہفتے کے لانچ پروگرام میں داخل ہے، تو وہ متعلقہ SOL لیں گے۔
اگر کوئی طالبعلم کریڈٹ ریکوری کے لیے لانچ پروگرام میں کسی کلاس کے لیے سائن اپ ہوتا ہے، تو کیا طالبعلم کو SOL کورس کے لیے بھی سائن اپ کرنے کی ضرورت ہے؟
اگر کوئی طالبعلم کسی ایسے کورس کے لیے سائن اپ ہوتا ہے جس میں متعلقہ SOL ہے (مثلاً، الجبرا، حیاتیات)، تو ضرورت پڑنے پر طالبعلم خود بخود SOL کے لیے سائن اپ ہو جائے گا۔
اگر ایک طالبعلم متعدد کورسز میں ناکام ہو گیا ہے، تو انہیں کیسے پتہ چلے گا کہ سمر سکول میں کس کے لیے سائن اپ کرنا ہے؟
اگر آپ کے کسی مخصوص کورس یا ٹیسٹ لینے کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی طالبعلم کے کونسلر سے بات کریں۔