سمر پروگرام کے لیے رجسٹریشن بند ہو چکی ہے۔
PWCS سمر پروگرامز
پرنس ولیم کاؤنٹی سکولز کنڈرگارٹن سے لے کر گریڈ 12 کے طلباء کے لیے اکیڈمک ریکوری/ سپورٹ (لانچ) پروگرام اور بہتری (ڈسکوری) پروگرام دونوں پیش کرتا ہے۔
لانچ کی پیشکشیں ان طلباء کے لیے ہیں جنہیں آئندہ تعلیمی سال کی تیاری کے لیے اضافی تعلیمی مدد اور بحالی کی ضرورت ہے۔ طلباء کے موجودہ اساتذہ یا کونسلر لانچ پروگرام کے لیے ان کی سفارش کریں گے۔ آپ کو آپ کے بچے کے سکول کی طرف سے مطلع کیا جائے گا اگر اس پروگرام میں شرکت کے لیے ان کو منتخب کیا گیا۔ منتخب ہونے والے طلباء کے لیے لانچ پروگرام مفت ہیں۔ تمام لانچ پروگراموں کی رجسٹریشن پیرنٹ ویو میں کی جاتی ہے۔
ڈسکوری کے بہتری کے پروگرام کی پیشکش طلباء کو دلچسپیاں تلاش کرنے اور مہارتوں کو مضبوط کرنے کے قابل بناتی ہے۔ تاریخیں اور اوقات مختلف ہو سکتے ہیں۔ ڈسکوری پروگراموں کے لیے ٹیوشن ادا کرنا ہو گی۔ تمام ڈسکوری پروگراموں کے لیے رجسٹریشن سٹوڈنٹ کیوئک پے کے ذریعے کی جائے گی۔
سمر کے تمام پروگراموں کے لیے ٹرانسپورٹیشن خدمات فراہم کی جائیں گی۔ *بس سٹاپ سال کے مختص کردہ بس سٹاپس سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
میرے بچے کے لیے کون سا سمر پروگرام مناسب ہے؟
K تا گریڈ 5 لانچ (ایلیمنٹری)
تین ہفتوں کا پروگرام - 10 تا 28 جولائی
صبح 9 بجے تا دوپہر 12:30 - پیر تا جمعہ
یہ پروگرام تعلیمی سال کی توسیع کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور طلباء کو اگلے تعلیمی سال میں کامیاب ہونے کے لیے تیار کرنے کے لیے ہنر پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام ایک پرکشش کیمپ نما ماڈل میں پڑھنے، لکھنے اور ریاضی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
طلباء کو ان کے موجودہ اساتذہ یا سکول کونسلر K تا گریڈ لانچ پروگرام کے لیے ان کی سفارش کریں گے۔
گریڈ 6 تا 8 لانچ (مڈل)
تین ہفتوں کا پروگرام 10 تا 28 جولائی
صبح 7:45 تا 11:30 - پیر تا جمعہ
یہ پروگرام تعلیمی سال کی توسیع کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور طلباء کو اگلے تعلیمی سال میں کامیاب ہونے کے لیے تیار کرنے کے لیے ہنر پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام ایک پرکشش کیمپ نما ماڈل میں پڑھنے، لکھنے اور ریاضی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
طلباء کے موجودہ اساتذہ یا سکول کونسلر 6 تا 8 لانچ پروگرام کے لیے ان کی سفارش کریں گے۔
ہائی سکول لانچ اور گریڈ اکیڈمی
چھ ہفتوں کا پروگرام - 26 جون تا 4 اگست
صبح 7:30 تا دوپہر 12:45
*4 جولائی چھٹی کا دن ہے۔
گریڈ 9 تا 12 کے طلباء سمر کورسز کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ وقت پر گریجویشن میں مدد مل سکے۔
9 تا 12 لانچ ہائی سکول کے ان موجودہ طلباء کے لیے ہے جو ایک کورس میں ناکام ہوئے ہیں۔ گریڈ 9 تا 12 کے طلباء بغیر کسی قیمت کے دہرائے جانے (بحالی کے) کریڈٹ کے لیے ہائی سکول کا ایک کورس لے سکتے ہیں۔
گریڈ اکیڈمی ان سینیئرز کے لیے ہے جو جون میں گریجویٹ ہونے کے ٹریک پر نہیں ہیں، لیکن جو اضافی مطلوبہ مدد کے ساتھ اگست میں گریجویشن ہونے کے اہل ہیں۔ گریڈ اکیڈمی کے شرکاء ڈپلومہ کی ضروریات کو پورا کرنے اور اس سمر میں فارغ التحصیل ہونے کے لیے دو کریڈٹ تک حاصل کر سکتے ہیں۔
* ہائی سکول طلباء کے لیے سمر میں اضافی مواقع ہیں جنہیں SOL کی بحالی اور ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے۔
ہائی سکول طلباء کو اپنے سکول کونسلر سے اس بارے میں بات کرنی چاہیے کہ ان کے لیے درج بالا اختیارات میں سے کون سا صحیح ہے۔
K تا 12 ڈسکوری بہتری کے پروگرام
ايليمنٹری، مڈل اور ہائی سکول کے طلباء اپنے شوق کو دريافت کرنے اور مختلف قسم کے مواد والے شعبوں ميں سيکھنے کے نئے تجربات کو دريافت کرنے کے خواہاں ہوں گے وہ ڈسکوری پروگرام ميں داخلہ لينا چاہيں گے۔ ڈسکوری پروگراموں کی تاريخيں اور اوقات مختلف ہوں گے ليکن عام طور پر ايک ہفتہ چلتے ہيں۔ طلباء ايک ڈسکوری پروگرام ميں داخلہ لے سکتے ہيں۔ *تمام ڈسکوری پروگراموں کے ليے ٹيوشن فيس ہے۔
ابتدائی کریڈٹ کے کورس کے خواہاں ہائی سکول کے طلباء آن لائن کورس کے اختیارات کے لیے ورچوئل پرنس ولیم سے معلومات لے سکتے ہیں۔ براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے ورچوئل پرنس ولیئم کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
کیا کوئی سوالات ہیں؟
اکثر پوچھے گئے سوالات کے جوابات کے لیے ہمارے اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔
آپ اپنے سوالات کے لیے SummerSchool@pwcs.edu سے رابطہ کر سکتے ہیں یا اپنے بچے کے سکول کونسلر سے بات کر سکتے ہیں۔
ٹرانسپورٹیشن سے متعلق سوالات کے لیے، براہ مہربانی سمر پروگرام ٹرانسپورٹیشن کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔
(سمر پروگراموں کی ٹرانسپورٹیشن کی معلومات کو ہر پروگرام کے آغاز کی تاریخ کے قریب اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔)
سمر سکول کے کوآرڈینیٹر
Mandy Livings
571-374-6893
Laura Gast
571-402-3763