رجسٹریشن کی معلومات - Urdu

سمر پروگرام رجسٹریشن کی معلومات

سمر پروگرام کی رجسٹریشن کی تاریخیں

  • ایلیمنٹری اور مڈل سکول سمر سکول - 7 اپریل تا 23 مئی، 2025
  • ہائی سکول سمر سکول - 7 اپریل تا 6 جون، 2025
  • ڈسکوری انرچمنٹ پروگرام - 10 مارچ تا 25 مئی 2025

سمر سکول کی رجسٹریشن

والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان) کو لازمی طور پر پیرنٹ ویو میں سمر سکول رجسٹریشن مکمل کرنی چاہیے۔

ایلیمنٹری اور مڈل سکول رجسٹریشن کے لئے ہدایات

  1. PWCS کے سٹوڈنٹ کو سمر سکول میں رجسٹر کرنے کے لیے پیرنٹ ویو پر لاگ ان کریں۔
  2. اوپر دائیں کونے میں آن لائن ریکارڈ منتخب کریں۔
  3. آن لائن رجسٹریشن پیکٹ کی تفصیل کے تحت سکرین کے آخر تک سکرول کریں اور موجودہ 2025-2024 تعلیمی سال میں سٹوڈنٹ کے گریڈ لیول کی بنیاد پر، سمر سکول رجسٹریشن کا لنک منتخب کریں۔
    • 2024-2025 سمر سکول رجسٹریشن (کنڈرگارٹن تا گریڈ 8)
  4. سب سے نیچے "آن لائن پیکٹ شروع کریں" پر کلک کریں۔
  5. جب آپ رجسٹریشن کے ذریعے آگے بڑھیں گے تو آپ کو معلومات کا جائزہ لینے اور تصدیق کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ آگے بڑھنے کے لئے اور محفوظ کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔
    1. تعارف - (اس سیکشن کے آخر میں، آپ کو اپنے الیکٹرانک دستخط درج کرنے کے لیے کہا جائے گا؛ یقینی بنائیں کہ یہ سکرین کے اوپر دائیں جانب آپ کے نام سے میل کھاتا ہو۔)
    2. خاندان
    3. پیرنٹ/سرپرست
    4. ہنگامی صورتحال میں رابطہ معلومات
  6. ایک بار جب آپ طلباء کے عنوان سے سیکشن میں آتے ہیں، تو براہ مہربانی درج ذیل کریں:
    1. اپنے کسی بھی بچے کے لیے خارج کریں بٹن کو منتخب کریں جسے آپ سمر سکول میں داخل نہیں کرائیں گے۔
    2. اسی سکرین سے، آپ جس بچے کا داخلہ کریں گے اس کے لیے ترمیم کریں، کے بٹن کو منتخب کریں۔
      1. ٹرانسپورٹیشن (سمر سکول کے لیے بس سٹاپ اور روٹ کے شیڈول جون میں دستیاب ہوں گے۔)
      2. مقام (ڈراپ ڈاؤن میں دکھایا گیا مقام وہ سکول ہے جس میں سٹوڈنٹ سمر سکول کے لیے شرکت کرے گا)
  7. "محفوظ کریں اور جاری رکھیں"، کے بٹن پر کلک کریں
  8. آن لائن درخواست کا جائزہ لیں اور سکرین کے نیچے جمع کرائیں پر کلک کریں۔

آپ کو آٹومیٹڈ ای میل کے ذریعے تصدیق ملے گی کہ آپ کی رجسٹریشن جمع ہو گئی ہے۔

ہائی سکول رجسٹریشن کے لئے ہدایات

  1. PWCS کے سٹوڈنٹ کو سمر سکول میں رجسٹر کرنے کے لیے پیرنٹ ویو پر لاگ ان کریں۔
  2. اوپر دائیں کونے میں آن لائن ریکارد منتخب کریں۔
  3. آن لائن رجسٹریشن پیکٹ کی تفصیل کے تحت سکرین کے آخر تک سکرول کریں اور موجودہ 2025-2024 تعلیمی سال میں سٹوڈنٹ کے گریڈ لیول کی بنیاد پر، سمر سکول رجسٹریشن کا لنک منتخب کریں۔
    • 2024-2025 سمر سکول رجسٹریشن (گریڈ 9 تا 12)۔
  4. سب سے نیچے "آن لائن پیکٹ شروع کریں" پر کلک کریں۔
  5. جب آپ رجسٹریشن کے ذریعے آگے بڑھیں گے تو آپ کو معلومات کا جائزہ لینے اور تصدیق کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ آگے بڑھنے کے لیے، محفوظ کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔
    1. تعارف - (اس سیکشن کے آخر میں، آپ کو اپنے الیکٹرانک دستخط درج کرنے کے لیے کہا جائے گا؛ یقینی بنائیں کہ یہ سکرین کے اوپر دائیں جانب آپ کے نام سے میل کھاتا ہو۔)
    2. خاندان
    3. پیرنٹ/سرپرست
    4. ہنگامی صورتحال میں رابطہ معلومات
  6. ایک بار جب آپ طلباء کے عنوان سے سیکشن میں آتے ہیں، تو براہ مہربانی درج ذیل کریں:
    1. اپنے کسی بھی بچے کے لیے خارج کریں بٹن کو منتخب کریں جسے آپ سمر سکول پروگرام میں داخل نہیں کرائیں گے۔
    2. اسی سکرین سے، آپ جس بچے کا داخلہ کریں گے اس کے لیے ترمیم کریں، کے بٹن کو منتخب کریں۔
      1. وہ پروگرام منتخب کریں جس کے لیے آپ کے بچے کو سمر سکول پروگرام ڈراپ ڈاؤن میں تجویز کیا گیا تھا۔
      2. اس کے لیے ہاں یا نہیں کا انتخاب کریں کہ آیا آپ کا بچہ جولائی میں گریجویٹ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں۔
      3. ٹرانسپورٹیشن (ہائی سکول سمر پروگرام کے لیے بس سٹاپ اور روٹ کے شیڈول جون میں دستیاب ہوں گے۔)
      4. مقام (ڈراپ ڈاؤن میں دکھایا گیا مقام وہ سکول ہے جس میں سٹوڈنٹ سمر سکول کے لیے شرکت کرے گا)
  7. "محفوظ کریں اور جاری رکھیں"، کے بٹن پر کلک کریں
  8. آن لائن درخواست کا جائزہ لیں اور سکرین کے آخر میں جمع کرائیں پر کلک کریں۔

آپ کو آٹومیٹڈ ای میل کے ذریعے تصدیق ملے گی کہ آپ کی رجسٹریشن جمع ہو گئی ہے۔

رجسدٹریشن کو منسوخ یا اس میں تبدیلی کیسے کریں

ہم سمجھ سکتے ہیں کہ سمر کے منصوبوں میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ ہم درج ذیل انتخابات پیش کر رہے ہیں:

  1. اس پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے جس میں آپ کا بچہ فی الحال رجسٹرڈ ہے، پیرنٹ ویو میں ایک نئی رجسٹریشن مکمل کریں۔ آپ کی نئی رجسٹریشن پرانی رجسٹریشن کو منسوخ کر دے گی۔
  2. 7 جون سے پہلے رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کو 7 جون کے بعد رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ضرورت ہے، تو اپنے بچے کا نام اور سکول کا نام [email protected] پر ای میل کریں۔

ڈسکوری انرچمنٹ پروگرام

والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) سٹوڈنٹ کوئیک پے استعمال کرتے ہوئے طلباء کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔

ڈسکوری انرچمنٹ پروگرام رجسٹریشن کے لئے ہدایات

رجسٹریشن کی معلومات

  1. والدین/سرپرست سٹوڈنٹ کوئیک پے کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹر کرائیں گے۔
  2. لاگ ان سکرین پر، آپ ان کے اکاؤنٹ میں لاگ ان کر سکتے یا نیا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ کوئیک پے اکاؤنٹ بنانے کے طریقے کے بارے میں ہدایات دیکھیں۔
  3. ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد، آپ کو اپنے بچے (بچوں) کا نام نظر آئے گا۔ اس سٹوڈنٹ کو منتخب کریں جسے آپ رجسٹر کر رہے ہیں۔
  4. سمر سکول ٹیب کو منتخب کریں۔
  5. پھر، جس پروگرام کے لیے آپ رجسٹر کرنا چاہتے ہیں، اس پروگرام پر کلک کر کے اسے منتخب کریں۔
  6. مطلوبہ فیلڈز کو پُر کر کے رجسٹریشن فارم مکمل کریں۔
    • اگر آپ کے بچے کو درج ذیل میں سے کوئی بھی خدمات موصول ہوتی ہیں یا اسے کوئی طبی مسئلہ درپیش ہے، تو آپ لاگو ہونے والے باکس (باکسوں) پر نشان لگائیں۔
  7. مناسب ٹرانسپورٹیشن کا مناسب طریقہ منتخب کریں اور اگر آپ PWCS ٹرانسپورٹیشن کا انتخاب کر رہے ہیں تو ایکسپریس بس سٹاپ کا انتخاب کریں جو آپ کے لئے سب سے زیادہ قریب ہے۔
  8. اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے باکس کو چیک کریں کہ آپ نے رجسٹریشن کی معلومات کا بیان پڑھ لیا ہے۔
  9. تمام معلومات مکمل ہونے پر کارٹ میں شامل کریں، کو منتخب کریں۔
  10. ایک بار جب آپ کے کورس کے انتخاب کو آپ کی کارٹ میں شامل کر لیا جائے تو، چیک آؤٹ کرنے کے لیے اوپر دائیں جانب شاپنگ کارٹ کا آئیکن منتخب کریں۔
  11. ادائیگی کا فارم مکمل کریں اور مکمل ہونے پر ادائیگی جمع کروائیں پر کلک کریں۔ آپ کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے لیے کورسز کی مکمل ادائیگی کرنی ہو گی؛ جزوی ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔ نوٹ: رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے آپ کو ادائیگی جمع کرانا ضروری ہے، ایک بار جمع کرنے کے بعد آپ کو تصدیق کے لئے ایک ای میل وصول ہو گی۔

رجسٹریشن کی اضافی معلومات:

  • اگر آپ کو درج ذیل پیغام ملتا ہے کہ، "آپ نے پہلے ہی اس پروگرام کو اپنی کارٹ میں شامل کر لیا ہے،" تو کورس میں مزید داخلے کی جگہ نہیں ہے۔
  • براہ مہربانی نوٹ کریں: اگر آپ کا بچہ SACC میں داخل ہے تو ، SACC کا عملہ طلباء کو بس اسٹاپ پر لے جانے میں مدد نہیں کر سکتا۔

کیا رجسٹریشن سے متعلق کوئی سوال ہے؟ براہ مہربانی [email protected] سے رابطہ کریں۔

رجسٹریشن کیسے منسوخ کریں اور فیس کی واپسی کی دررخواست کیسے کریں

ہم سمجھ سکتے ہیں کہ سمر کے منصوبوں میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ ہم سمر 2025 فیس کی واپسی کی پالیس کے لئے درج ذیل انتخابات پیش کر رہے ہیں:

  1. انرچمنٹ پروگرام کی رجسٹریشن کو منسوخ کر کے فیس واپس لینے کی آخری تاریخ 31 مئی ہے اس تاریخ کے بعد انرچمنٹ پروگرموں کے لئے کوئی فیس واپسی یا کریڈٹ نہیں دیا جائے گا۔
  2. 31 مئی سے پہلے رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے اپنے بچے  کا نام اور ڈسکوری کورس کا نام [email protected] پر ای میل کریں۔