PWCS ٹائٹل I فیملی کیمپ "سپرنگ ان ٹو STEM"
ٹائٹل I پروگرام سپرنگ فیملی انگیجمنٹ تقریب کی میزبانی کر رہا ہے۔
یہ ایونٹ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی (STEM) کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرے گا، اور دو مختلف تاریخوں پر دو مختلف مقامات پر پیش کیا جائے گا۔ براہ مہربانی اس تاریخ کے لیے رجسٹر کریں جس میں آپ شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ رجسٹریشن لازمی ہے۔
مشرقی پرنس ولیئم کاؤنٹی
تاریخ: منگل، 7 مارچ، 2023
مقام: Swans Creek Elementary School (17700 Wayside Dr. Dumfries, VA 22026)
وقت: شام 6 تا 8 بجے
رات کا مفت کھانا شام 6 سے 6:30 تک دیا جائے گا اور سیشن شام 6:30 تا 8 بجے تک ہوں گے۔
مغربی پرنس ولیئم کاؤنٹی
تاریخ: جمعرات، 16 مارچ، 2023
مقام: Mullen Elementary School (8000 Rodes Dr., Manassas, VA 20109)
وقت: شام 6 تا 8 بجے
رات کا مفت کھانا شام 6 سے 6:30 تک دیا جائے گا اور سیشن شام 6:30 تا 8 بجے تک ہوں گے۔
ٹائٹل 1 فیملی کیمپ کے لیے رجسٹر کروائیں PWCS "STEMسپرنگ ان ٹو"
سیشن
اہل خانہ ہر رات دو سیشن میں شرکت کر سکتے ہیں۔ تمام پانچ پریزنٹیشنز ہر سیشن کے دوران پیش کی جائیں گی۔
- سیشن نمبر 1 شام 6:30 تا 7:10 تک ہو گا
- سیشن نمبر 2 شام 7:15 سے 8 بجے تک ہو گا۔
پیش کیے گئے تمام سیشن کنڈرگارٹن سے گریڈ 12 تک کے لیے ہیں۔
گفٹڈ پر ایک نظر: گفٹڈ ایجوکیشن کے لیے پیرنٹ گائیڈ
گفٹڈ ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے کنڈرگارٹن تا گریڈ 12 میں طلباء کو دستیاب خدمات کے بارے میں مزید جانیں۔ اس سیشن میں، ہم اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ "گفٹڈ" ہونے کا کیا مطلب ہے، پروگرام کے لیے طلباء کی شناخت کیسے کی جاتی ہے، اور والدین گھر پر اپنے گفٹڈ یعنی ہونہار اور ایڈوانس سیکھنے والوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔گفٹڈ ایجوکیشن پروگرام کی پیشکش
STEM سپورٹ 24/7: پیپر آن لائن ٹیوٹرنگ
اس سال، PWCS نے کنڈرگارٹن سے گریڈ 12 کے تمام طلباء کے لیے مفت، لامحدود آن لائن ٹیوشن سپورٹ لانے کے لیے پیپر آن لائن ٹیوشن کے ساتھ شراکت کی۔ پیپر میں ٹیوٹر کے ساتھ کام کرنے یا ریاضی کے الفاظ کے مسائل پر خود، جب بھی وہ چاہیں مشق کرنے کا اختیار شامل ہے۔ سروس کے بارے میں جاننے کے لیے اس پریزنٹیشن میں شامل ہوں اور سنیں کہ کتنے طلباء اور فیملیز اپنے کچن ٹیبل سے ٹیوٹرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جب بھی وہ چاہیں!
Ryan Quillard، پیپر آن لائن کی پیشکش
CTE میں STEM کا اطلاق
کیرئیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن (CTE) ڈیپارٹمنٹ کی پیشکش
پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک لائبریریوں کی طرف سے پیش کردہ خدمات
پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک لائبریریوں کی طرف سے پیش کردہ ہماری مفت خدمات کے بارے میں جانیں۔ یہ پیشکش عوام کو پیش کی جانے والی STEM خدمات پر توجہ مرکوز کرے گی، جیسے میکر اسپیس، لیپ ٹاپ، اور مزید!پرنس ولیم پبلک لائبریری سسٹم کی طرف سے پیش کش
عملی سرگرمیاں
اہل خانہ STEM کی کچھ ایسی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں گے جو گھر پر کی جا سکتی ہیں۔
پیش کرنے والے:
- Swans Creek ایلیمنٹری سکول: Nicole Boissiere اور Kelly Riley
- Mullen ایلیمنٹری سکول: Katherine Cezeaux
کیا کوئی سوالات ہیں؟
براہ مہربانی ٹائٹل I کے دفتر سے 7248-791-703 پر رابطہ کریں۔