موسم خزاں 2019


PWCS کے عزیز والدین اور سرپرستان:


جب خراب موسم یا ہنگامی صورتحال پیش آتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کو سکول بند کرنے پڑیں، دیر سے کھلیں یا جلدی بند ہوں۔ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ، درج ذیل کچھ اہم باتوں کو یاد رکھنا ضروری ہے۔


فیصلے کرتے وقت، ہمارے طلباء اور سٹاف کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
o پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز ہنگامی صورتحال کی انتظامیہ، ماہرین موسمیات کی معلومات، اور سٹیٹ ہائی وے کے منتظمین کی سڑکوں کے حالات کا جائزہ لیتا ہے، اور سکول حکام کاؤنٹی بھر میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور پارکنگ لاٹس اور بس کی لینوں کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔ سطح سمندر سے نمایاں تبدیلیوں کے ساتھ، 350 مربع میل کی حدود میں رہنے والے طلباء، عملے، اور رہائشیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے، یہ فیصلے کاؤنٹی بھر کے حالات اور موسم کی پیش گوئی کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ اس سے مراد ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے گرد و نواح میں حالات اتنے خراب نہ ہوں جبکہ سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہو۔
جتنی جلدی ممکن ہو، فیصلوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
o اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اہل خانہ کو مناسب انتظامات کے لیے کافی وقت مل سکے، PWCS پوری کوشش کرتا ہے کہ تاخیر سے کھولنے اور بند کرنے سے متعلق فیصلے جتنا جلدی ممکن ہو، کیے جائیں۔ ماسوائے غیر معمولی حالات کے جن میں ہنگامی حالات کا مطالبہ کیا جاتا ہے، فیصلہ ایک رات پہلے، یا بند ہونے یا تاخیر سے کھلنے کی صبح 4:30 سے پہلے پہلے کیا جاتا ہے۔
حتمی فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔
o بطور والدین اور سرپرستان، اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ حالات محفوظ نہیں ہیں اور سکول کھلا ہے، تو آپ کو اختیار ہے کہ آپ اپنے بچہ/بچی (بچوں) کو سکول مت بھیجیں۔ طلباء منظور شدہ غیر حاضری وصول کریں گے۔ براہ مہربانی اپنے بچے/بچی کے سکول کو غیر حاضری کے بارے میں بتائيں۔ انہیں تعلیمی طور پر سزا وار نہیں ٹھہرایا جائے گا البتہ انہیں چھوٹ جانے والے ذمیہ کاموں کو پورا کرنا ہو گا۔
ایک ایسا منصوبہ تیار رکھیں جن سے سب آگاہ ہوں۔
o بچوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اگر والد یا والدہ گھر پر موجود نہیں تو انہیں کہاں جانا ہے یا کیا کرنا ہے۔ سکول تاخیر سے کھلنے کی صورت میں بچوں کو جلدی سکول لے کر مت آئیں کیونکہ سٹاف بھی سکول میں موجود نہیں ہو گا۔
باخبر رہیں۔
o اپ ڈیٹنگ [تازہ ترین اطلاعات] کی تیز رفتاری کی وجہ سے، سرکاری PWCS ٹوئٹر اکاؤنٹ (pwcsnews@) عام طور پر اطلاع دینے کا تیز ترین طریقہ ہے۔ براہ مہربانی آگاہ رہیں کہ بڑے پیمانے پر ای میلز کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ ٹویٹر اشاعت اور آپ کے ان باکس میں آنے والی ای میل کے درمیان کچھ وقت حائل ہو۔
o جتنا جلدی ممکن ہوا رابطے کے دیگر ذرائع کے ذریعے تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں گی جن میں ای میل، ٹیکسٹ، PWCS ایپ، PWCS ویب سائٹس، کام کاسٹ پر ٹی چینل 18 اور فائیوس پر چینل 36، دیگر سوشل میڈیا:، اور خبروں کے چینل۔
o براہ مہربانی موسم کے کوڈز کو جاننے کی کوشش کریں جو ہم  میں اس وقت استعمال کرتے ہیں جب سکول بند ہوں یا سکول دیر سے کھلنے ہوں۔
خراب موسم سے متعلق فیصلوں اور طریقۂ کار کے بارے میں جاننے کے لیے، PWCS ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

----

اس صفحے کو PDF ورژن میں پرنٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔