شہریوں کا تبصرے کرنے کا وقت                                 

شہریوں کو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز  کے معاملات کو جاننے یا شہریوں کیلیئے تبصروں کے وقت کے دوران بورڈ سے خطاب کرنے کیلیئے اجلاس میں شرکت کرنے اور اس سے باخبر  ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔

جو افراد شہریوں کیلییئے مخصوص کیے گئے وقت کے دوران سکول بورڈ سے خطاب کرنے کے خواہشمند ہیں، انہیں بورڈ کلرک کو تحریری طور پر درج ذیل پتے پر
P.O. Box 389, Manassas, VA 20108؛ یا بذریعہ فون 703.791.8709 پر؛ یا بذریعہ ای میل pwcsclerk@pwcs.edu بورڈ اجلاس والے دن کی دوپہر تک مطلع کرنا چاہیئے اور ان کا نام مقررین کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ یا، شہری بورڈ کے باقاعدہ اجلاس کے آغاز سے پہلے شام 6:55 تک سکول بورڈ اجلاس کے کمرے کے باہر رکھی گئی مقررین کی فہرست پر دستخط کر کے شامل ہو سکتے ہیں۔ براہ مہربانی اپنا نام، پتہ، فون نمبر اور جس موضوع پر آپ بات کرنا چاہتے ہیں، فراہم کیجیئے۔ ان طریقۂ کار میں کسی قسم کا ردوبدل چیئرمین کی صوابدید پر ہو گا۔

تمام مقررین سکول بورڈ کلرک کو لازماً اپنا پتہ اور فون نمبر مہیا کریں تاکہ ان کی رہائش کی تصدیق کی جا سکے اور اس بات کی اجازت کہ اگر ضروری ہو تو کلرک ان سے رابطہ کر سکے۔ درخواست پر، کلرک مقرر کا پتہ اور فون نمبر عام لوگوں کو جاری نہیں کرے گا۔ تاہم، ایسی معلومات کی درخواست فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ
(FOIA) کے تحت ہی کی جا سکتی ہے۔ مقررین کو خطاب کرتے ہوئے عوامی تشویش کے مسئلے کی لازماً نشاندہی کرنی چاہیئے۔