عزیز والد یا والدہ/سرپرست:

ہم خوش ہیں کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ ہماری متنوع کمیونٹی کا حصّہ ہیں، جہاں اب ایک سو سے زائد مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔ پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز اپنے ہر طالبعلم/طالبہ کوعالمی معیار کی  تعلیم فراہم کرنے کا عہد رکھتا ہے۔ چونکہ اہل خانہ کی شمولیت اس عمل میں بہت اہم ہے، لہذا ہم ہر والد والدہ اور سرپرست کی ان کے بچہ/بچی کی تعلیم میں شامل ہونے اور اس کو سمجھنے میں مدد کیلیئے بنیادی معلومات پیش کرنے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ 

تمام تعلیمی مواد انگریزی میں فراہم کیا جاتا ہے؛ تاہم، ہم اہم دستاویزات اور معلومات کا ہمارے علاقے میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں مسلسل ترجمہ کر رہے ہیں۔

بیشتر زبانیں بولنے والے پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کی وﻳﺏ سائٹ—pwcs.edu—اور انفرادی سکول سائٹس دونوں جگہوں سے تازہ ترین اور اہم معلومات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اردو بولنے والوں کیلیئے خاص طور پر ترجمہ کیئے گئے دستاویزات، PWCS کے تمام ویب پیجز پر اوپر والی لائن میں "اردو" پر کلک کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مزید برآں،  تمام ویب سائٹس پر Google Translation کی سہولت موجود ہے جو 50 سے زائد زبانوں کا محدود ترجمہ فراہم کرتا ہے۔ کمپیوٹر کا ترجمہ عام طور پر بالکل ٹھیک نہیں ہوتا، مگر پھر بھی سکول کی معلومات تک اہم لنک فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں کمپیوٹر کی سہولت موجود نہیں تو آپ پبلک لائبریری میں استمعال کر سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ سکول ڈویژن پیشہ ورانہ ترجمانوں تک رسائی فراہم کرتا ہے، تاکہ تقریبا سب ہی زبانیں بولنے والے افراد بچوں اور والد والدہ کے حقوق، ذمہ داریاں، توقعات، اور سکول سے تعلق رکھنے والے دیگر مسائل اور طلباء کو موصول ہونے والی خدمات اور ادائیگیوں سے تعلق رکھنے والے دستاویزات سمجھ سکیں۔ والدین کے ساتھ  سکول کانفرنس کے دوران، ان معاملات میں مترجم والدین کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دونوں اطراف سے معلومات ایک دوسرے کو پہنچ گئی ہیں اور انہیں سمجھ بھی لیا گیا ہے۔ یہ خدمات اہل خانہ کو بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔

 کوئی بھی مخصوص معاونت حاصل کرنے کیلیئے درج ذیل طریقوں میں سے کوئی طریقہ استعمال کیجیئے۔

  •  آن لائن—translations.pwcs.edu پر جائیے۔
  • بالمشافہ ملاقات—اپنے بچہ/بچی کے سکول جائیے۔ اس بات کا امکان نہایت کم ہے کہ سکول میں آپ کی زبان کو سمجھنے والا موجود ہو۔ تاہم ایک ملازم آپ کی مدد کے لئے پوسٹر کا استعمال کرے گا۔
  • تمام صورت حال میں آپ کو درج ذیل فراہم کرنے کو کہا جائے گا:

 آپ کا نام اور آپ کے بچہ/بچی کا نام؛

آپ کے بچہ/بچی کے سکول، گریڈ، اور استاد/استانی کا نام؛

آٓپ جس فرد (نام یا اس کا عہدہ) سے بات کرنا چاہتے ہیں، اور بات کرنے کا موضوع؛ اور

اپنا ٹیلی فون نمبر اور وہ وقت بتائیے کہ جس وقت آپ سے رابطہ کرنا مناسب ہے۔

 اگر آپ کا بچہ/بچی سکول سے میٹنگ کی درخواست کی خبر لائے؛ یا اگر آپ خود کسی استاد یا سکول کے کسی دوسرے افسر کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں تو اوپر بیان کیئے گئے طریقہ کار کے ذریعے ان اہم گفتگو میں مدد کے لئے ترجمان کی درخواست کریں۔ کوئی نہ کوئی جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گا۔

آپ کی شرکت سے آپ کے بچ/بچی کی تعلیم پر مثبت اثر پڑے گا، اور ہم آپ کو ان خدمات کے ذریعے مدد فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ یہ خط واضح طور پر پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کی آپ اور آپ کے بچہ/بچی کے ساتھ  ہماری وابستگی کی وضاحت کرتا ہے۔ مجھے اس بات پر بھرپور اعتماد ہے کہ ہر طالبعلم/طالبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کی خواہش میں آپ ہمارا ساتھ دیں گے۔ 

مخلص،

Dr. Steven L. Walts

 

سپرنٹنڈنٹ برائے سکولز

 

*جب pwcs.edu پر ملاحظہ کریں تو اس پیغام میں بیان کی گئی معلومات کے صفحات دیکھنے کیلیئے رنگ برنگے گلوب کو دیکھیئے۔گلوب کی تصویر