ایلیمنٹری سائنس کی حفاظت کے قواعد


PWCS کا دفتر برائے سائنس اور خاندانی زندگی کی تعلیم

Julia Renberg، سپروائزر


سائنسی قواعد پر عبور حاصل کرنے کیلیئے عملی تجربہ نہایت ضروری ہے۔ سائنس کی کلاس کے دوران، طلباء مختلف اقسام کے مواد اور آلات کا استعمال کرتے ہيں محفوظ اور فائدہ مند تعلیمی ماحول ہر طالبعلم/طالبہ کا حق ہے۔ کسی بھی سائنسی سرگرمی سے پہلے، طالبعلم/طالبہ کا منسلکہ قواعد پر دستخط کرنا ضروری ہے۔


سائنس کے قواعد

1. میں دھیان سے بات سنوں گا/گی اور تمام تحریری اور زبانی ہدایات پر عمل کروں گا/گی۔
2. اگر مجھے کچھ سمجھ نہ آئے تو میں سوالات پوچھوں گا/گی۔
3. میں اپنے استاد/استانی کی اجازت کے بغیر کسی بھی سائنسی مواد کو نہ تو ہاتھ لگاؤں گا/گی یا کھیلوں گا/گی۔
4. میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کروں گا/گی۔
5. میں سائنسی سرگرمیوں کے دوران اپنے ہاتھ اپنے چہرے، آنکھوں اور منہ سے دور رکھوں گا/گی۔
6. میں اپنے علاقے کو صاف رکھوں گا/گی اور اپنے استاد/استانی کی ہدایات کے مطابق مواد پھینکوں گا/گی۔
7. میں سائنسی سرگرمیوں کے بعد اپنے ہاتھ دھوؤں گا/گی۔
8. میں کچھ بھی یا کسی کو غیرمحفوظ دیکھنے کی صورت میں استاد/استانی کو مطلع کروں گا/گی۔ 
9. میں ٹوٹے ہوئے آلات دیکھنے کی صورت میں استاد/استانی کو مطلع کروں گا/گی۔
10. میں نوکیلی اشیاء (جیسے قینچی) یا کانچ کی اشیا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لوں گا/گی۔
11. میں کسی بھی سائنس کی سرگرمی میں استعمال ہونے والی چیز کو اس وقت تک نہ تو ہاتھ لگاؤں گا/گی، نہ کھاؤں گا/گی، نہ پئیوں گا/ گی اور نہ سونگھوں گا/گی، جب تک استاد/استانی ایسا کرنے کی ہدایات نہ دے۔
12. میں اپنے استاد/استانی کی ہدایات کے مطابق حفاظت آلات پہنوں گا/گی اور استعمال کروں گا/گی۔

PWCS ایلیمنٹری سائنس کی حفاظت کا عہد

میں ذمہ دار سائنس دان بنوں گا/گی۔ میں نے اپنے استاد/استانی اور والد والدہ/ سرپرست کے ساتھ ان حفاظتی قواعد کا جائزہ لیا ہے۔ میں ان قواعد اور سکول اور/یا استاد/استانی کی طرف سے ملنے والی اضافی تحریری یا زبانی ہدایات پر عمل کرنے پر رضامند ہوں۔ میں سمجھتا/سمجھتی ہوں کہ ہمارے کمرۂ جماعت میں سائنس سے متعلق تحفظ ہر طالبعلم/طالبہ کی ذمہ داری ہے۔
_____________________________________________________________________________________
طالبعلم/طالبہ کا نام                                                                             تاریخ
_____________________________________________________________________________________
والد یا والدہ/سرپرست کے دستخط                                                     تاریخ