مئی 2020

پرنس ولیئم کاونٹی کے عزیز اہل خانہ:

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) طلباء پر زور دیتے ہیں کہ وہ  اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کیلئے سخت محنت طلب تعلیمی کورسز میں حصہ لیں جو انہیں گریجوئشن کے بعد کی زندگی کیلئے تیار کرتا ہے۔ ان میں سے ایک طریقہ جو ہم اپناتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہائی سکول کے کریڈٹ کے حامل قلیل تعداد میں کچھ کورس طلباء کو مڈل سکول میں پیش کرتے ہیں۔ جب طلباء کو ان کورسوں میں مشکل پیش آتی ہے تو ہم  ان کے ہائی سکول کی مارکس  شیٹ پر ممکنہ منفی اثر کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے، ورجینیا میں  سرکاری سکولوں کی ایکریڈیشن  کے معیارات طے کرنے والے قواعد و ضوابط  والدین کو یہ  درخواست دینے  کی اجازت دیتے ہیں کہ اگر وہ چاہیں تو مڈل سکول میں کریڈٹ والے کورسوں کے گریڈز اور کریڈٹس طالبعلم/طالبہ کے ہائی سکول کی مارکس شیٹ سے ختم کرا سکتے ہیں۔ 

اس کا اطلاق کسی بھی ایسے طالبعلم/طالبہ پر ہوتا ہے جس نے الجبرا، جیومیٹری، غیر ملکی زبان، اور/یا ہائی سکول کے کریڈٹ کیلئے کوئی بھی منظور شدہ کورس لیا ہو۔ اگر طالبعلم/طالبہ کی مارکس شیٹ سے ہائی سکول کریڈٹ کے حامل کورس سے ایسا کریڈٹ نکالا جاتا ہے جو گریجویشن مکمل کرنے کے لیئے لازمی ہے، تو گریجویشن کی شرط پوری کرنے کیلئے اس کورس کریڈٹ کو دہرانا لازمی ہے۔ اگر طالبعلم کی ہائی سکول کے کریڈٹ کے حامل غیر ملکی زبان  کے کورس کا  کریڈٹ مارکس شیٹ سے نکالا جاتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ اسے ایڈوانسڈ ڈپلومہ کی شرائط پوری کرنے کیلئے یہ کورس دہرانا پڑے۔ تاہم، سٹینڈرڈ ڈپلومہ  کیلئے، غیر ملکی زبان کے کورس کی شرط نہیں ہے۔

والد یا والدہ/سرپرست کو لازمی "مڈل سکول میں لیئے گئے ہائی سکول کے کورس نکالنے کی درخواست" کا فارم پُر کرنا اور اسے مڈل یا ہائی سکول کے متعلقہ پرنسپل کے پاس جمع کرانا چاہیئے۔ یہ فارم PWCS  کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، ویب سائٹ پر دائیں جانب اوپر کی طرف "اردو" کے لنک پر کلک کیجیئے اور پھر بائیں طرف "تعلیمی دستاویزات" پر کلک کر کے حاصل کر سکتے ہیں، اور یہ آپ کے طفل مکتب کے کونسلر سے رابطہ کر کے سکول میں بھی دستیاب ہیں۔ اگر آپ کا طفل مکتب گریڈ سات یا آٹھ میں مکمل کئے گئے کورس کے  گریڈ خارج کرنا چاہتے ہیں، طالبعلم/طالبہ کے 10ویں گریڈ کے پہلے دن تک فارم جمع کروا دیں۔ کورس کی تکمیل سے قبل درخواستیں جمع نہیں کروائی جا سکتیں۔  

سمر سکول پروگرام کی تاریخیں ڈویژن کی ویب سائٹ سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔ والدین جو مارکس شیٹ سے گریڈ نکالنے کا انتخاب کرتے ہیں انہیں آگاہ ہونا چاہئیے کہ گریڈ خارج کرنے کے فیصلے کی پابندی کرنا ہو گی اور درخواست قبول ہو جانے کے بعد گریڈ یا متعلقہ کریڈٹ نہیں دیا جائے گا۔ 

اس خدمت سے متعلق سوالات کیلیئے اپنے بچے کے سکول کونسلر سے رابطہ کیجیئے۔

مخلص،

Rita E. Goss
ﺍﻳﺴﻮﺳﯽ ﺍﻳﭧ ﺳﭙﺮﻧﮣﻨﮉﻧﭧ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﺳﮣﻮڈﻧﭧ ﻟﺮﻧﻨﮓ ﻭ ﺍﮐﺎﺅﻧﮣﻴﺒﻠﮣﯽ