خصوصی پروگراموں/خدمات سے متعلق حقوق

اس نوٹس کا مقصد کمیونٹی کو طالبعلم/طالبہ کے مفت، مناسب عوامی تعلیم اور پروگراموں اور خدمات بشمول خصوصی تعلیم کی دستیابی کے بارے میں مطلع کرنا ہے۔ معذور افراد کی تعلیمی بہتری کا قانون (IDEA) اور بحالی ایکٹ کا سیکشن 504 وہ وفاقی قوانین ہیں جو سکول ڈویژن کو معذور طلباء کو خصوﺻﯽ پروگرام مہیا کرنے کیلیئے خاص ذمہ داریاں دیتے ہیں۔ IDEA اور سیکشن 504 کے تحت، سکول ڈویژن کی ذمہ داری ہے کہ وہ فعال اور مستقل بنیادوں پر ان بچوں کی شناخت، نشاندہی، اور تشخیص کرے، جو شیر خوار سے 21 سال کی عمر کے ہیں، پرنس ولیئم کاؤنٹی میں رہنے والے جن کو خاص تعلیم اور /یا متعلقہ خدمات، یا باقاعدہ تعلیمی خدمات میں مطابقت یا موزونیت کی ضرورت ہے یہ قوانین سکول ڈویژن سے درج ذیل کی مانگ کرتے ہیں:

  •     وہ سکول جانے کی عمر والے کسی طالبعلم/طالبہ کی ممکنہ تشخیص کرے جو سکول ڈویژن میں رہتا/رہتی ہے اور جس کے بارے میں سکول  کے سٹاف کے رکن کو شبہ ہے کہ وہ معذور ہے۔
  •     وہ معذور طلباء کو جامع ماحول میں زیادہ سے زیادہ وسیع مناسب حد تک مناسب تعلیمی اور سکول سے متعلقہ مواقع فراہم کرے۔
  •     وہ قریبی علاقے کے نجی سکولوں، بچوں کے ماہرین اور صحت کے شعبے کو ان خدمات، ان کی اقسام اور مقامات کی دستیابی سے متعلق نوٹس فراہم کرے۔
  •     وہ والدین/سرپرست کو معذور طلباء کے حقوق سے سالانہ، طالبعلم/طالبہ کی تشخیص اور داخلے سے پہلے، یا ان کے طالبعلم/طالبہ کے داخلے میں اہم تبدیلی کی صورت میں آگاہ کرے۔
  •     معذور طلباء کی شناخت، تشخیص، اور داخلے سے متعلق لیے گئے اقدامات کے قانونی طریقہ کار کو بنائے اور عملدرآمد کروائے۔
  •     معذوری کی بنیاد پر، طالبعلم/طالبہ کی امتیازی سلوک یا ہراسانی کی شکایات کی رپورٹنگ، تحقیقات، اور حل کے طریقے فراہم کیے جاتے ہیں جو ضابطہ 1-738، "امتیازی سلوک یا ہراسانی سے متعلق طالبعلم/طالبہ کے دعووں کی شکایات کے طریقۂ کار" میں موجود ہیں۔
  •     وہ سکول ڈویژن کے قانونی طریقہ کار کے تحریری نوٹس کو والدین یا سرپرست کو فراہم کرے۔

اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کے بچہ/بچی میں ایسی معذوری ہے جو آپ کے طالبعلم/طالبہ کی نشوونما یا تعلیمی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے، یا ایک ذہنی یا جسمانی معذوری ہے جو کہ کافی حد تک زندگی کی اہم سرگرمی کو محدود کرتی ہے تو براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے 703.791.7287 پر خصوصی تعلیم کے ڈائریکٹر سے رابطہ کریں۔