تعلیم جاری رکھنے کے لیے کینوس اور زوم
کینوس کیا ہے اور اسے تعلیم میں مدد کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
کینوس اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ورچوئل کلاس روم بنا سکیں، جو تدریس کی دونوں اقسام یعنی براہ راست (سینکرونوس) اور اپنی مرضی سے (اے سینکرونوس) دونوں کی مدد کرتا ہے۔ کینوس مشترکہ اور گھر سے تدریس کے لیے ایک بہت طاقتور ٹول ہے۔
زوم کیا ہے اور اسے تعلیم میں مدد کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
زوم ایک ویڈیو کانفرنس کا پلیٹ فارم ہے جو اساتذہ اپنی براہ راست آن لائن کلاسوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمارے ڈویژن کے زوم لائسنس میں مضبوط حفاظتی انتظامات ہیں اور ایک توسیعی خصوصیت تیار ہے جسے مشغول رکھنے میں مدد اور مل کر سیکھنے کے تجربات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ذیل میں زوم کی کچھ سیکیورٹی خصوصیات درج ہیں:
زوم روم میں شرکت کرتے وقت، تمام شرکاء کی واضح شناخت ان کے ناموں سے کی جاتی ہے۔
جب شرکاء پہلی دفعہ شرکت کرتے ہیں تو ویٹنگ روم میں داخل ہوتے ہیں اور صرف استاد/استانی ہی انہیں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔
زوم سیشن صرف اساتذہ ہی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
شرکت کرنے والے تمام طلباء اپنے پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز آفس 365 اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے زوم اکاؤنٹ کی تصدیق کرتے ہیں۔
طلباء اپنے ماحول کو نجی رکھنے کے لیے اپنے پس منظر کو خود سیٹ کر سکتے ہیں۔