ﭘﺭﻧﺱ ﻭﻟﻳﻡ ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ (PWCS) ﻣﻼﺯﻣﺕ ﻣﻳں ﻳﺎ ﺍﭘﻧﮯ ﺗﻌﻠﻳﻣﯽ ﭘﺭﻭﮔﺭﺍﻣﻭں، خدمات ﺍﻭﺭ ﺳﺭﮔﺭﻣﻳﻭں ﻣﻳں ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، ﻣﺫﮨﺏ، ﻗﻭﻣﯽ ﻧﺳﺏ، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، حمل، پچے کی پیدائش ﻳﺎ ﻣﺗﻌلقہ ﻁﺑﯽ ﮐﻳﻔﻳﺎﺕ، بشمول دودھ پلانا، ﻋﻣﺭ، ﺍﺯﺩﻭﺍﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﺳﺎﺑﻕ ﻓﻭﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﻣﻌﺫﻭﺭی، وراثتی معلومات ﻳﺎ کسی اور ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯی ﺳﻠﻭک نہیں کرتا جو قانونی طور پر منع ہے۔

ﭘﺭﻧﺱ ﻭﻟﻳﻡ ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ (PWCS) ﻣﻼﺯﻣﺕ ﻣﻳں ﻳﺎ ﺍﭘﻧﮯ ﺗﻌﻠﻳﻣﯽ ﭘﺭﻭﮔﺭﺍﻣﻭں، خدمات ﺍﻭﺭ ﺳﺭﮔﺭﻣﻳﻭں ﻣﻳں ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، ﻣﺫﮨﺏ، ﻗﻭﻣﯽ ﻧﺳﺏ، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، حمل، پچے کی پیدائش ﻳﺎ ﻣﺗﻌلقہ ﻁﺑﯽ ﮐﻳﻔﻳﺎﺕ، بشمول دودھ پلانا، ﻋﻣﺭ، ﺍﺯﺩﻭﺍﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﺳﺎﺑﻕ ﻓﻭﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، ﻣﻌﺫﻭﺭی، وراثتی معلومات ﻳﺎ کسی اور ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯی ﺳﻠﻭک نہیں کرتا جو قانونی طور پر منع ہے۔  

 

رابطہ معلومات

مزید معلومات، یا امتیازی سلوک یا ہراسانی میں شامل ہونے کی رپورٹ کرنے یا ایک یا زیادہ طلباء کی نشاندہی کرنے کے لیے، براہ مہربانی درج ذیل سے رابطہ کریں
Dana Scanlan ،ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر و سٹوڈنٹ ایکیوٹی آفیسر
Carey Williams، ، ٹائٹل IX تفتیش کار

ٹیلی فون نمبر: 8595-791-703
فیکس : 8124-791-703
ای میل: TitleIXEquity@pwcs.edu

ڈاک کا پتہ::
ٹائٹل IX اور سٹوڈنٹ ایکیوٹی آفس
P.O. Box 389
Manassas, Virginia 20108

دفتر کا پتہ: 14800
  Joplin Road
Building 3
Manassas, Virginia 20112
غیر امتیازی سلوک کی شرائط سے متعلق سوالات، امریکی محکمۂ تعلیم میں شہری حقوق کے دفتر (او آر سی) سے براہ راست پوچھے جا سکتے ہیں۔ ورجینیا میں او آر سی کے دفتر کا پتہ درج ذیل ہے
دفتر برائے شہری حقوق
امریکی محکمۂ تعلیم 400
 Maryland Avenue, SW
Washington, D.C. 20202-1475

ٹیلی فون نمبر: 6020-453-202
فیکس: 6021-453-202; TDD: 800-877-8339
ای میل: OCR.DC@ed.gov

 

 

جنسی ہراسانی

1972 کا تعلیمی ترامیم کا ٹائٹل IX تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے؛ ان ممانعت میں اب حمل اور شادی/والدین کی حیثیت بھی شامل ہو گئی ہے۔ مزید برآں، ورجینیا ہیومن رائٹس ایکٹ، جس کی ورجینیا ویلیوز ایکٹ کے تحت ترمیم کی گئی، تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں نسل، رنگ، مذہب، قومی نسب، جنس، حمل، بچے کی پیدائش یا متعلقہ طبی کیفیات، عمر، ازدواجی حیثیت، یا معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔

کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جسے یقین ہے کہ اسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے؛ ایسے طالبعلم/طالبہ کا والد یا والدہ؛ یا کوئی بھی فرد (جس میں دوسرا طالبعلم/طالبہ یا ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ کا ملازم شامل ہے) جسے یقین ہے کہ طالبعلم/طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کی گئی یا ہو رہی ہے، اسے تلقین کی جاتی ہے کہ وہ طالبعلم/طالبہ کے پرنسپل یا ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر و سٹوڈنٹ ایکیوٹی آفیسر کو ہراسانی کی رپورٹ کرے۔ ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ کا کوئی بھی منتظم جسے یقین ہے کہ طالبعلم/طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کی گئی ہے، اس کے لیے لازم ہے کہ وہ ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر و سٹوڈنٹ ایکیوٹی آفیسر کو اس کی رپورٹ کرے۔ 

جنسی ہراسانی کی رپورٹ ملنے پر، ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ کسی بھی ایسے طالبعلم/طالبہ کے لیے معاون اقدامات فراہم کرے گا جو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا شکار ہے اور کسی ایسے طالبعلم/طالبہ کو جس پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔ معاون اقدامات غیر انضباطی ہیں، بغیر سزا کے انفرادی خدمات جو مبینہ ہراسانی کو روکنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں، ایک یا زیادہ افراد کی حفاظت کرتی ہیں، اور تعلیمی پروگرام یا سرگرمی تک مساوی رسائی کو بحال کرتی یا محفوظ رکھتی ہے۔ معاون اقدامات میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، مشاورت، حتمی تاریخوں میں توسیع یا کورس سے متعلق دیگر تاریخوں میں تبدیلی، نشست اور/یا بس شیڈول تبدیل کرنا، کلاس شیڈول میں تبدیلی، فریقین کے مابین رابطہ میں مشترکہ پابندیاں، اور سکول کیمپس کے مخصوص حصوں کی حفاظت اور نگرانی میں اضافہ۔

ٹائٹل IX اور سٹوڈنٹ ایکیوٹی آفس جنسی ہراسانی کی کسی بھی رسمی شکار کی فوری، مکمل، اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے کا۔  تفتیش کے اختتام پر، اگر یہ تعین ہو کہ جنسی ہراسانی کی گئی تھی، تو ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ ان مناسب اقدامات کا اطلاق کرے گا جو ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ کے تعلیمی پروگرام یا سرگرمی تک مناسب رسائی کو بحال یا محفوظ بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ جب جنسی ہراسانی ثابت ہو جائے، تو تدارک کے درج ذیل اقدامات شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، شکار ہونے والے کے سکول سے حملہ آور کی قلیل المدت یا طویل المدت معزولی۔

طلباء، والدین، اور ملازمین جو جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات اور حل کے طریقوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ ٹائٹل IX اور سٹوڈنٹ ایکیوٹی آفس سے رابطہ کریں۔

جنسی ہراسانی کی رپورٹ کرنا

کوئی بھی فرد جنسی ہراسانی کی رپورٹ کر سکتا/سکتی ہے (چاہے وہ فرد جنسی ہراسانی کا مبینہ شکار ہو یا نہ ہو)۔ ایک طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ کو کسی جنسی ہراسانی کی رپورٹ فوری طور پر طالبعلم/طالبہ کے پرنسپل یا اسسٹنٹ پرنسپل کو کرنی چاہیے، اگرچہ سکول کا کوئی بھی ملازم ایسی رپورٹ وصول کر سکتا ہے۔ ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ کا کوئی بھی منتظم جسے یقین ہے کہ طالبعلم/طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کی گئی ہے، اس کے لیے لازم ہے کہ وہ ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر و سٹوڈنٹ ایکیوٹی آفیسر کو اس کی رپورٹ کرے۔ 

اگر کسی بھی وجہ سے، فرد سکول میں موجود ملازم کو مبینہ ہراسانی کی رپورٹ کرنے کو ترجیح نہیں دیتا/دیتی، وہ فرد اس ویب پیج پر موجود ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر کی رابطہ معلومات استعمال کرتے ہوئے، بذات خود، بذریعہ ڈاک، بذریعہ فون یا بذریعہ الیکٹرانک ڈاک، ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر کو براہ راست رپورٹ کر سکتا/سکتی ہے۔

جنسی ہراسانی کی باقاعدہ شکایت کا آغاز کرنا

جنسی ہراسانی کی رسمی یا باقاعدہ شکایت ایک دستاویز ہے جسے طالبعلم/طالبہ، طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ، یا ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر مکمل کرتے اور دستخط کرتے ہیں، جس میں جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے اور ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ سے ان الزامات کی تحقیقات کی درخواست کرتے ہیں۔ تحریری رسمی شکایت لازمی طور پر ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر کو ذاتی طور پر، بذریعہ یو ایس ڈاک، یا الیکٹرانک ڈاک کے جمع کرائی جانی چاہیے۔ اگرچہ شکایت فارم لازمی نہیں ہے، مگر ایسا فارم دستیاب ہےامتیازی سلوک یا ہراسانی کی شکایت کا فارم (PDF).

اگر جنسی ہراسانی کی رپورٹ کی جاتی ہے مگر رسمی شکایت درج نہیں کی جاتی تو کسی بھی ایسے طالبعلم/طالبہ کے لیے معاون اقدامات فراہم کیے جائیں گے جو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا شکار ہے اور کسی ایسے طالبعلم/طالبہ کو جس پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔ تحقیقات کے التوا اور رپورٹ کے حل تک معاون اقدامات دستیاب ہوں گے جن پر طالبعلم/طالبہ کے ضابطۂ اخلاق کے تحت عمل درآمد کیا جائے گا۔

رازداری

جنسی ہراسانی کی تمام رپورٹیں اور شکایات کو خفیہ رکھا جائے گا ماسوائے جب تحقیقات کو انجام دینے اور مناسب اصلاحی اقدامات اٹھانے کے لیے ضرورت ہو۔ جب ایک طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ کو جنسی ہراسانی کی رپورٹ کریں مگر رازداری کی درخواست کریں تو ایسی درخواست تحقیقات اور ضروری اصلاحی اقدامات کی اہلیت کو محدود کر سکتی ہے۔ جب ایک طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ کو جنسی ہراسانی کی رپورٹ کریں مگر ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ سے تحقیقات نہ کرنے کی درخواست کریں تو ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا قابل اطلاق قوانین کے تحت ایسی درخواست پر عمل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ ایسی صورتحال میں، ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ تعین کرے گا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کو رپورٹ، یا دونوں۔

جوابی کاروائی اور غلط بیانات کی ممانعت ہے

جن طلباء یا سکول ملازمین نے جنسی ہراسانی کی رپورٹ کی یا معلومات فراہم کیں، ان کے خلاف جوابی کاروائی ممنوع ہے اور ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ اسے برداشت نہیں کرے گا۔

جن افراد نے جان بوجھ کر غلط رپورٹ یا شکایت کی، اور اس کے علاوہ کسی طالبعلم/طالبہ یا ملازم نے جانتے بوجھتے غلط بیان پیش کیا، ان کے خلاف ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ کے قابل اطلاق ضوابط کے تحت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ ٹائٹل نائن ٹیم کی تربیت

ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ ٹائٹل IX ٹیم کے اراکین کے پاس موجودہ رہنما اصولوں پر تازہ ترین معلومات موجود ہیں اور وہ درج ذیل عنوانات پر تربیت میں شرکت کرنا جاری رکھیں گے جیسے جنسی ہراسانی کی تعریف؛ ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ کے تعلیمی پروگرام یا سرگرمی کا سکوپ؛ تحقیقات کیسے کریں اور شکایات کے عمل کو کیسے سرانجام دیں؛ بشمول مطابقت کے امور سے نمٹنا اور ایک تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنا؛ اور کیسے غیر جانبداری سے خدمت انجام دینا، بشمول مسئلے، مفادات کے تنازعات، اور تعصب کے حقائق پر قبل از وقت رائے قائم کرنے سے گریز کرنا۔

 

 

امتیازی سلوک یا ہراسانی کے دیگر فارم

 

1964 کا سول رائٹس ایکٹ کا ٹائٹل VI تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں نسل، رنگ، اور قومیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔ مزید برآں، ورجینیا ہیومن رائٹس ایکٹ، جس کی ورجینیا ویلیوز ایکٹ کے تحت ترمیم کی گئی، تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں نسل، رنگ، مذہب، قومی نسب، جنس، حمل، بچے کی پیدائش یا متعلقہ طبی کیفیات، عمر، ازدواجی حیثیت، یا معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔

کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جسے یقین ہے کہ نسل، رنگ، مذہب، قومیت، یا کسی دوسری وجہ سے جو قانونی طور پر منع ہے، اس کے ساتھ امتیازی سلوک یا ہراسانی کی گئی ہے (ان قوانین کے علاوہ جو خصوصی تعلیمی خدمات کے تحت ہیں، جو ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹ سروسز اور ڈائریکٹر برائے خصوصی تعلیم کی ذمہ داری ہیں)؛ ایسے طالبعلم/طالبہ کا والد یا والدہ؛ یا کوئی فرد (بشمول دوسرے طالبعلم/طالبہ یا ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ کے ملازم کے) جسے یقین ہے کہ ایک طالبعلم/طالبہ کے ساتھ امتیازی سلوک یا ہراسانی کی گئی یا کی جا رہی ہے، اسے تلقین کی جاتی ہے کہ وہ طالبعلم/طالبہ کے پرنسپل یا ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ ٹائٹل IX کوآرڈینیٹر و سٹوڈنٹ ایکیوٹی آفیسر کو ہراسانی کی رپورٹ کرے۔

قانونی طور پر ممنوع امتیازی سلوک یا ہراسانی کی کسی بنیاد کی رپورٹ ملنے کے بعد، ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ حفاظتی اقدامات کا آغاز کرے گا جو مبینہ ہراسانی روکنے، ایک یا زائد افراد کی حفاظت کرنے، اور تعلیمی پروگرام یا سرگرمی تک مساوی رسائی بحال کرنے یا محفوظ رکھنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ حفاظتی اقدامات میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، مشاورت، حتمی تاریخوں میں توسیع یا کورس سے متعلق دیگر تاریخوں میں تبدیلی، نشست اور/یا بس شیڈول تبدیل کرنا، کلاس شیڈول میں تبدیلی، فریقین کے مابین رابطہ میں پابندیاں، سکول کی سہولیات میں تبدیلیاں اور سکول کیمپس کے مخصوص حصوں کی حفاظت اور نگرانی میں اضافہ۔

ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ امتیازی سلوک یا ہراسانی کی کسی شکایت کی تحقیقات کرے گا جس میں طلباء شامل ہیں یا مطلوب ہیں۔ ٹائٹل IX اور سٹوڈنٹ ایکیوٹی آفس تحقیقات اور حل کے عمل کی چھان بین یا نگرانی کرے گا اور اہل خانہ کے لیے وسائل کے طور پر بھی خدمات انجام دے گا۔ اگر اس بات کا تعین ہوتا ہے کہ امتیازی سلوک یا ہراسانی کی گئی ہے تو ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ مناسب اقدامات اٹھائے گا جو ایسے امتیازی سلوک یا ہراسانی کو دوبارہ ہونے سے بچانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں؛ ایسے اقدامات میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، شکار ہونے والے کے سکول سے جرم کرنے والے طالبعلم/طالبہ کی قلیل المدت یا طویل المدت معزولی۔

طلباء، والدین، اور ملازمین جو ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات اور حل کے طریقوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ ٹائٹل نائن اور سٹوڈنٹ ایکیوٹی آفس سے رابطہ کریں۔ امتیازی سلوک یا ہراسانی کی شکایت، ۔امتیازی سلوک یا ہراسانی کا فارم (PDF)استعمال کرنے ہوئے جمع کرائی جا سکتی ہے

 

اضافی معلومات

متعلقہ پالیسیاں اور ضوابط

ﭘﺭﻧﺱ ولیئم ﮐﺎﺅﻧﮢﯽ ﭘﺑﻠﮏ ﺳﮑﻭﻟﺯ اس وقت درج ذیل پالیسیاں اور ضوابط کو اپ ڈیٹ کرنے کے عمل میں ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ یونائیڈ سٹیٹس کے محکمۂ تعلیم کے ٹائٹل IX کے ضوابط کے مطابق ہوں جو 6 مئی، 2020 کو جاری کیے گئے تھے۔ درج ذیل پالیسیوں اور ضوابط کا جائزہ اور دہرائی کی جا رہی ہے