Back to School

 

پرنس ولیئم کاؤنٹی میں 2021-22 کا تعلیمی سال ایک "نئے نارمل" کے ساتھ واپس آ رہا ہے کیونکہ تقریبا 97 فیصد طلباء کمرۂ جماعت میں رو برو واپس آئیں گے۔

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کو یقین ہے کہ طلباء کی رو برو صورتحال میں بہترین خدمت کی جا سکتی ہے۔ طلباء کی طلباء کی تعلیمی ترقی، ان کی سماجی اور جذباتی نشوونما اور بہبود کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ وہ جتنا جلدی اور جتنے محفوظ طریقے سے ممکن ہو وہ کمرۂ جماعتوں میں رُوبرُو واپس لوٹیں۔   

وہ اہل خانہ جنہوں نے 2021-22 کے تعلیمی سال کے لیے مکمل طور پر ورچوئل تدریس کو منتخب کیا ہے، PWCS اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر بچے/بچی کو اعلی درجے کی اور سخت ترین تعلیم فراہم کی جائے، قطع نظر اس کے کہ ان کی تعلیم حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے۔   

  • `تبدیلیوں کے ساتھ "نارمل" طریقے پر واپسی کی نیت۔  
  • سکول کا پہلا دن، 23 اگست، 2021 ہو گا۔
  • تمام طلباء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک ہفتے میں پیر تا جمعہ پانچ دن حاضر ہوں۔
  • تمام طلباء کو ناشتہ اور دوپہر کا کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔
  • تمام طلباء کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

والدین/سرپرستان: نئے تعلیمی سال کے لیے تیار ہوں

بیک ٹو سکول کے کاموں کو ابھی کریں! 

 

نئے تعلیمی سال کا پیکٹ، جہاں والدین/سرپرستان ایمرجنسی کارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں، رابطہ معلومات میں تبدیلی کر سکتے ہیں، اور کسی سالانہ پالیسی کا جائزہ اور اعتراف کرنے کے عمل کو مکمل کر سکتے ہیں، اب پیرنٹ ویو میں دستیاب ہے۔  تمام خاندانوں کو نئے تعلیمی سال کا پیکٹ جمعہ، 17 ستمبر،2021 تک مکمل کرنا چاہیے۔ جو معلومات آپ فراہم کریں گے، وہ سکول سٹاف کو اس تعلیمی سال میں آپ کے طفلِ مکتب کے تحفظ کی یقین دہانی کے قابل بنائے گا۔

  1. اپنے پیرنٹ ویو یوزر آئی اور پاس ورڈ کے ذریعے پیرنٹ ویو ایپ یا پیرنٹ ویو ویب سائٹ پر لاگ ان ہوں۔
  2. پیرنٹ ویو میں لاگ ان ہونے کے بعد، سکرین پر دائیں طرف اوپر آن لائن ریکارڈ کے بٹن پر کلک کریں۔

اگر آپ کو مدد درکار ہے یا آپ کا پیرنٹ ویو اکاؤنٹ چالو نہیں ہے تو براہ مہربانی اپنے بچہ/بچی کے سکول سے رابطہ کیجیئے۔

کیا آپ مزید جاننا چاہتے ہیں؟

ورچوئل لرننگ کے بارے میں معلومات

ان کے لیے تفصیلات جنہوں نے صرف ورچوئل تدریس کا انتخاب کیا ہے

صحت/حفاظتی اقدامات FAQ

عام سوالات کے جوابات

سالانہ کیلنڈر

تعطیلات اور دیگر چھٹیوں کے دن 

ٹیکنالوجی

  • PWCS اب ایک ون-ٹو-ون سکول ڈویژن ہے، اور تمام طلباء کو پہلے دن تک/کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ براہ مہربانی پیرنٹ/سٹوڈنٹ ڈیوائس ہینڈ بک کا جائزہ لیں
  • اگر طلباء/والدین طلباء کے لیے جاری کی گئی HP پروبکس کے لیے اختیاری انشورنس لینا چاہتے ہیں تو ان طلباء کے لیے PWCS کے پاس Securranty کی طرف سے گروپ پالیسی ڈسکاؤنٹ ہے۔
  • طلباء رُوبرُو اور ورچوئل دونوں تدریس کے لیے سکول کے جاری کردہ لیپ ٹاپ استعمال کریں گے۔
  • ضرورت مند طلباء کو گھر پر مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔   
  • رُوبرُو اور ورچوئل دونوں قسم کی تدریس کے لیے کینوس کو تدریسی انتظامی سسٹم کے لیے استعمال کیا جائے گا۔  
  • گریڈ اور طلباء دیگر معلومات پر نظر رکھنے کے لیے ہب (پیرنٹ/سٹوڈنٹ ویو) پلیٹ فارم ہی استعمال کیا جائے گا۔   
  • Hub کے سٹوڈنٹ ویو اور پیرنٹ ویو ایپلیکیشن کو استعمال کرنے کے بارے میں معلومات Hub ویب پیج پر موجود ہیں۔ 

Two laptops open with the screens showing students working at desks.

ماسک کے لیے رہنمائی

2021-22 کے تعلیمی سال کے آغاز سے، PWCS کے تمام سکولوں میں تمام اساتذہ، سٹاف، طلباء اور ملاقاتیوں کے لیے ویکسینیشن کے سٹیٹس سے قطع نظر کچھ استثنیٰ کے ساتھ نیوورسل ان ڈور ماسکنگ یعنی بند جگہوں پر ہر کوئی ماسک پہنا لازمی ہو گا۔

ماسک کے لیے رہنمائی ملاحظہ کریں

×
محفوظ طریقے سے چہرہ ڈھانپنا

PWCS میں 2021-22 کے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے ماسک سے متعلق رہنمائی٭

سیٹنگ مکمل طور پر ویکسین لگوانے والے
ماسک لازمی ہیں٭٭
ویکسین نہ لگوانے والے
ماسک لازمی ہیں٭٭
بند جگہوں پر — سکولوں میں جی ہاں
(ویکسین شدہ عملے کے لیے استثنیٰ جب تدریس فراہم نہیں کی جا رہی٭٭٭)
جی ہاں
سکول بسیں جی ہاں جی ہاں
عمارتوں کے اندر — کھانے کے دوران جی نہیں جی نہیں
عمارتوں کے اندر — PE یعنی جسمانی تعلیم تجویز کردہ تجویز کردہ
عمارتوں سے باہر — PE ، جسمانی فاصلے کے ساتھ وقفہ، کھیل، بس سٹاف جی نہیں جی نہیں
عمارتوں کے اندر — کھیلوں کے دوران جی نہیں تجویز کردہ
عمارتوں کے اندر — سکول ملاقاتی بشمول کھیلوں کے تماشائی جی ہاں جی ہاں
عمارتوں کے اندر — کورس کے دوران جی ہاں جی ہاں
عمارتوں کے اندر — ووڈ ونڈ اور براس کے آلات اگر چھ فٹ سے کم فاصلے پر ہیں جی ہاں جی ہاں
عمارتوں کے اندر — مرکزی دفاتر گروپ سیٹنگ یا کامن ایریا میں جی ہاں جی ہاں
  • کلاس رومز

    ممکنہ حد تک جسمانی فاصلہ قائم رکھیں۔ کچھ استثنیٰ کے ساتھ چہرےکو ڈھانپنا لازمی ہے۔
  • بسیں

    موجودہ وفاقی شرائط کے تحت سکول بسوں پر سواری کرنے والوں اور ڈرائیوروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے۔   بسیں مکمل گنجائش پر چلیں گی۔  
  • کیفے ٹیریا

    جب بھی ممکن ہو سکول فاصلہ برقرار رکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کام کریں گے۔ 

تعلیمی سال شروع کرنے کے بارے میں معلومات

 

بس کی معلومات

والدین اور طلباء اب منگل، 17 اگست، 2021 کو اپنے بس کے ابتدائی شیڈول Hub میں (بذریعہ پیرنٹ ویو اور سٹوڈنٹ ویو) دیکھ سکتے ہیں۔ طلباء کے داخلے کی وجہ سے تعلیمی سال کے آغاز میں بس روٹ کی معلومات تبدیل ہو سکتی ہیں، اور Hub والدین اور طلباء کو موقع دیتا ہے کہ وہ بس کی تازہ ترین معلومات حاصل کر سکیں۔ والدین/ سرپرست کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ کسی قسم کی تبدیلیوں پر نظر رکھیں۔

والدین/سرپرستان کو بس شیڈول ای میل نہیں کیے جائیں گے اور سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ہم اپنی ویب سائٹ پر بس روٹ شائع نہیں کریں گے۔

بس روٹ کے بارے میں سوالات یا خدشات؟

سکول کے لحاظ سے رابطے کی فہرست ملاحظہ کریں

بس سٹاپ تک اور بس سٹاپ سے کنڈرگارٹن طلباء کو لازمی طور پر والد یا والدہ، سرپرست یا دیگر نامزد کردہ فرد کے ساتھ رہنا ہے۔ تمام کنڈرگارٹن کے والدین/سرپرستان کو لازمی کنڈرگارٹن اجازت نامے کا فارم مکمل کرنا چاہیے اور اپنے بچہ/بچی کے سکول کو مکمل شدہ فارم واپس بھجوانا چاہیے۔ آپ کے بچے/بچی کو صرف بااختیار فرد (افراد) کے ساتھ جانے کی اجازت ہو گی جو درج ذیل ہیں: (1) جن کے نام کنڈرگارٹن کے اجازت نامے کے فارم پر درج ہیں اور (2) ہر روز بس ڈرائیور کو دکھانے کے لیے ان کے پاس سرکاری/ریاستی آئی ڈی موجود ہے۔ اگر بس سٹاپ پر کوئی بااختیار فرد نہیں ہو گا یا نامزد فرد کے پاس قانونی سرکاری/ریاستی شناختی کارڈ نہیں ہو گا تو آپ کے بچے/بچی کو سکول واپس لے جائیں گے۔

بیل کا شیڈول

رُوبرُو طلباء کے لیے سکول بیل کے اوقات (یہ وقت اندازے سے ہیں، ہر سکول اپنا درست وقت بعد میں بتائے گا)۔ 2021-22 کے لیے بیل کا ابتدائی شیڈول ملاحظہ کریں – اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے

  • ہائی سکول؛ صبح 7:30 تا دوپہر 2:10
  • مڈل سکول: صبح 8:15 تا دوپہر 2:55
  • ایلیمنٹری سکول: صبح 9 بجے تا دوپہر 3:40

سکول فوڈ و نیوٹریشن/کھانے

تمام طلباء کو 2021-22 کے پورے تعلیمی سال کے دوران ناشتہ اور دوپہر کا کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔

مفت یا کم قیمت کھانوں کی درخواست جو خاندانوں کی دیگر خدمات پر اثر ڈالتی ہے، سکول فوڈ و نیوٹریشن سروس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہو گی جب یہ USDA کی طرف سے دستیاب ہو گی۔

طلباء کی صحت کی معلومات

سٹوڈنٹ ہیلتھ سروسز کے ہوم پیچ پر درج ذیل سے متعلق بہت سے اہم وسائل اور معلومات موجود ہیں:

  • صحت کی روزانہ سکرینگ کا طریقۂ کار
  • بیک ٹو سکول کووڈ-19 سے متعلق حفاظتی گائیڈ
  • کووڈ-19 کی ویکسینیشن سے متعلق معلومات
  • حفاظتی ٹیکوں کے تقاضے
  • سکول میں ادویات
  • صحت کے لازمی فارم
  • ضوابط اور حقائق پر مبنی مواد
  • جب طلباء بیماری کی وجہ سے غیر حاضر ہو سکتے ہیں

والدین اور سرپرستوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ ہر صبح طالبعلم/طالبہ کو سکول بس میں سوار کرانے یا سکول پہنچنے سے پہلے صحت کی روزانہ کی سکرینگ کو لازمی مکمل کریں۔ تعلیمی سال کے آغاز کے لیے، PWCS نے ویکسینیشن کی حیثیت سے قطع نظر، سکول عمارتوں میں تمام افراد کے لیے یونیورسل ماسنگ کو لاگو کیا ہے۔

سٹوڈنٹ ہیلتھ سروسز کا ویب پیج

کلاس کے شیڈول

  • ایلیمنٹری شیڈول بدھ، 18 اگست، 2021 سے Hub میں دستیاب ہوں گے۔
  • سیکنڈری بشمول کنڈرگارٹن تا گریڈ 8 اور روایتی سکولوں کے شیڈول جمعہ، 20 اگست، 2021 سے Hub میں دستیاب ہوں گے۔

پیرنٹ ویو

پیرنٹ ویو کیا ہے؟

پیرنٹ ویو ایک ٹول ہے جو والدین اور سرپرستوں کو طالبعلم/طالبہ کے گریڈ، حاضری کی معلومات اور بہت سی چیزوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ والدین اور سرپرستان کے موقع ہو گا کہ وہ پیرنٹ ویو پیرنٹ ویو کے ذریعے رابطہ معلومات میں تبدیلی کر سکیں، حاضری پر نظر رکھ سکیں اور طے شدہ وقت کے دوران کورس کی درخواستیں جمع کرا سکیں۔

میں پیرنٹ ویو اکاؤنٹ کیسے حاصل کروں؟

والدین کو ایک ایکٹیویشن کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے پیرنٹ ویو اکاؤنٹ کے لیے اپلائی کرنا چاہیے جو انہیں اس ای میل اکاؤنٹ پر بذریعہ ای میل بھیجا گیا جو سکول کے ریکارڈ میں درج ہے۔ اکاؤنٹ بناتے وقت، والدین اپنے یوزرنیم اور پاس ورڈ منتخب کر سکتے ہیں اور پیرنٹ ویو لاگ ان پیج سے More Options/Forgot Password یعنی مزید اختیار/پاس ورڈ بھول گیا استعمال کرتے ہوئے اپنا پاس ورڈ تبدیل کر سکتے ہیں۔

پیرنٹ ویو: شروع کریں


میں پیرنٹ ویو تک رسائی کیسے حاصل کروں؟

پیرنٹ ویو ویب براؤزر کے ذریعے یا آپ کے فون یا ٹیبلٹ کے لیے بذریعہ ایک ایپ گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور پر دستیاب ہے۔
نوٹ کریں کہ ایپ ورژن میں اس کا استعمال محدود ہے لہذا جب بھی ممکن ہو ویب ورژن کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

پیرنٹ ویو میں لاگ ان کریں


میں مدد یا حمایت کے لیے کس سے رابطہ کروں؟

  • اگر آپ ایک اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں اور آپ کو ایکٹیویشن کوڈ نہیں مل رہا اور ایک نیا کوڈ حاصل کرنے کے لیے مدد درکار ہے تو براہ مہربانی اپنے سکول سے براہ راست رابطہ کریں۔

  • اگر آپ کا ایک اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے مگر اپنا پاس ورڈ بھول گئے ہیں تو آپ پیرنٹ ویو لاگ ان پیج سے More Options/Forgot Password یعنی مزید اختیار/پاس ورڈ بھول گیا، پر کلک کر کے نیا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔

کینوس

کینوس کیا ہے؟

کینوس رُوبرُو اور ورچوئل دونوں متعلمین کے لیے تدریسی انتظامی سسٹم ہے۔  

والدین کے لیے کینوس کا لاگ ان پیج

میں ایک کینوس اکاؤنٹ کیسے بنا سکتا/سکتی ہوں؟

والدین اور سرپرستان کے کینوس اکاؤنٹ ان کے بچے/بچی یا ایک سے زیادہ بچوں کے اکاؤنٹ سے لنک ہوں گے جس سے وہ کورس کے مواد، بچوں کے گریڈ، اسائنمنٹس، تقریبات اور کورس سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ والد یا والدہ/سرپرست کے اکاؤنٹ بنانے کے لیے (جو آبزرور اکاؤنٹ کہلاتے ہیں)، آپ کو اپنے بچے کے لیے ایک پیرنگ کوڈ کی ضرورت ہو گی۔ ایک اکاؤنٹ بننے کے بعد، دیگر بچوں کے اضافی پیرنگ کوڈ آپ کے اکاؤنٹ میں شامل کیے جا سکتے ہیں تاکہ آپ ایک کینوس آبزرور اکاؤنٹ سے اپنے تمام بچون کے کینوے کلاس روم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

پیرنگ کوڈ اور کینوس آبزرور رول اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات PWCS کینوس اور زوم ویب پیج پر موجود ہیں۔

نوٹ: والدین کو PWCS زوم اکاؤنٹ مہیا نہیں کیے جائیں گے۔


میں کینوس میں مدد کے لیے ٹیکنیکل مدد کیسے حاصل کروں؟

اگر والدین یا طلباء کو کینوس کے استعمال میں کوئی مشکلات درپیش ہیں تو براہ مہربانی مدد اور خرابیوں کا پتہ لگانے کے لیے اپنے سکول اور/یا اساتذہ سے رابطہ کریں۔


رابطے میں رہیں

پیغامات کا لوگو

طلباء کے والدین اور سرپرستان اور پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے ملازمین فون، ٹیکسٹ، اور ای میل پیغامات کے لیے خود بخود PWCS نوٹیفیکیشن کے سروس (سکول میسنجر) میں خود بخود شامل ہیں۔ PWCS کے سینٹرل آفس اور سکول اس سسٹم کو سکول دیر سے کھلنے اور بند ہونے کی معلومات، ہنگامی صورتحال میں پیغامات، اور حاضری، کھانے کے اکاؤنٹ بیلنس، اور سکول کی بنیاد پر پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ براہ مہربانی ہمیں ان سبسکرائب یا بلاک مت کریں۔

اگر آپ اپنے سکول یا PWCS سے ای میل وصول نہیں کر رہے تو براہ مہربانی اپنے بچہ/بچی کے سکول سے یہ پتہ کرنے کے لیے رابطہ کریں کہ کہیں آپ نے غلطی سے تو ہمیں بلاک ان سبسکرائب تو نہیں کر دیا۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں

  Facebook
  Twitter
   Instagram @pwcsnews
   SnapChat @pwcsnews
   YouTube

PWCS کے رابطوں کے کے بارے میں اضافی معلومات کے لیے Staying Connected webpage ملاحظہ کریں۔

 

 

 

اہم پالیسیاں، نوٹس اور دستاویزات

ضروری نوٹیفیکیشن ملاحظہ کریں

 

حاضری کی پالیسی

سکولوں کے لیے طلباء کی حاضری کے طریقے موجود ہیں جو درست طریقے سے رو برو اور ورچوئل دونوں ماحول میں حاضری کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

جب آپ نئے تعلیمی سال کا پیکٹ آن لائن مکمل کریں گے تو آپ سے تقاضا کیا جائے گا کہ آپ اس بات کا اعتراف کریں کہ آپ نے PWCS کی حاضری پالیسی کو پڑھ لیا ہے۔

حاضری اور عذر (ضابطہ 1-724)

ورجینیا قانون تقاضا کرتا ہے کہ حاضری کی عمر والے تمام طلباء سے سکول کھلے ہونے کی صورت میں ہر تعلیمی دن حاضر ہوں، تاوقیکہ، بصورت دیگر سکول بورڈ کی پالیسی یا ورجینیا قانون کے تحت منظور شدہ غیر حاضری ہو۔ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے باقاعدگی سے سکول حاضر ہوں۔ والدین کو آگاہ ہونا چاہیے کہ سکول کے حاضری افسران کو حاضری کے تقاضے لاگو کرنے اور ضرورت پڑنے پر طلباء اور/یا ان کے والدین کو قانونی کاروائی کے لیے عدالت میں پیش کرنے کا اختیار ہے۔

ضابطۂ اخلاق

ضابطۂ اخلاق

ہماری سکول ڈويژن ميں طلباء اور بالغان کی کاميابی کي رہنمائي کے ليے ضابطہ اخلاق (COB) ميں اہم معلومات شامل ہيں۔ والدين اور سرپرستوں کے ليے يہ بہت اہم ہے کہ وه پاليسيوں، ذمہ داريوں، توقعات، اور اصولوں کے خلاصے کو سمجهيں اور اپنے بچوں کو اس کی اہميت پر تاکيد کريں۔ آپ کے تعاون سے، ہم تمام سکولوں ميں محفوظ اور مثبت تعليمی ماحول کو يقينی بنا سکتے ہيں۔

ہر طالبعلم/طالبہ کے والد يا والدہ يا سرپرست کو اس بات کي تصديق کرنی ہے کہ انہيں COB کے مواد سے آگاہی حاصل ہے جو کہ ورجينيا کوڈ §22 1-279.3 کے تحت قانونی شرط ہے۔ جب آپ پيرنٹ ويو ميں نئے تعليمی سال کا پيکٹ آن لائن مکمل کريں گے تو آپ سے تقاضا کيا جائے گا کہ آپ اس بات کا اعتراف کريں کہ آپ نے PWCS کا ضابطۂ اخلاق پڑھ ليا ہے۔

PWCS کے طلباء اور سٹاف کی صحت، تحفظ، اور حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے، اور ہمارے تدريسی ماحول کو بہتر بناتے ہوئے، PWCS کے مواقعوں اور مشکلات سے نمٹنے کے ليے "اصولوں کا راستہ" کو استعمال کريں۔

ضابطۂ اخلاق پر جائيں

دیگر فارم اور دستاویزات

جب آپ اوپر نئے تعلیمی سال کا پیکٹ مکمل کر لیں گے تو آپ کو دیگر اہم فارم اور دستاویزات کا جائزہ لینا چاہیے جنہیں آپ کو مکمل کرنا اور اپنے بچے کے سکول میں جمع کرانا ہے۔

صحت/طبی فارم

والدین کے لیے صحت کی درکار معلومات اور فارم

آپ وہ تمام ضروری فارم اور رہنمائی حاصل کریں گے جو ہمارے سٹوڈنٹ ہیلتھ ویب پیج پر آپ کے بچے کی طبی معلومات میں تازہ ترین معلومات درج کرنے کے لیے لازمی ہیں۔ کسی طالبعلم/طالبہ کو اس وقت تک کوئی دوا نہیں دی جا سکتی جب تک اجازت نامے کے مناسب فارم مکمل نہ ہوں اور فائل میں جمع نہ ہوں۔ کوئی بھی دوا ایک نئے، نئے، سیل شدہ ڈبے میں مکمل شدہ اجازت نامے کے فارم کے ساتھ فراہم کی جانی چاہیے۔ طلباء کو دوا ازخود سکول لانے اور لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کوئی بھی ادویات جو PWCS کے ضوابط پر پورا نہیں اتریں گے، انہیں آپ کے بچے/بچی کو نہیں دیا جائے گا۔

ہیلتھ فارم/دستاویزات پر جائیں