لازمی دستاویزات
ایک سٹوڈنٹ کو رجسٹر کرنے اور ٹیسٹ کرنے سے پہلے درج ذیل اشیاء کی ضرورت ہو گی:
- سٹوڈنٹ کا پیدائشی سرٹیفکیٹ (اصل یا مصدقہ کاپی)
- ایڈریس کا ایک اہم ثبوت:
- ڈیڈ
- مارٹگیج یعنی رہن کے تصفیے کا معاہدہ
- لیز کا معاہدہ
- ایڈریس کے دو اضافی ثبوت:
- یوٹیلیٹی بل
- گاڑی کی رجسٹریشن
- بنک کا بیان
- حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ
- تپ دق ٹیسٹ کا ثبوت
- جسمانی معائنہ (صرف ایلیمنٹری سکول کے لئے)
- واپسی کی تاریخوں اور گریڈوں کے ساتھ سابقہ سکول سے اخراج کے کاغذات، (صحیح گریڈ میں داخلے کے لئے اہم)
- نویں جماعت یا اس کے مساوی (صرف ہائی سکول) سے شروع ہونے والے کورسز اور/ یا جاری کورسز کے ساتھ ساتھ گریڈز کو دکھانے والے تعلیمی ٹرانسکرپٹ
اگر آپ کے پاس کوئی ڈیڈ، تصفیہ بیان، یا لیز نہیں ہے تو آپ کو رہائش کا حلفیہ بیان کو نوٹرائزڈ حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ یہ آپ کے پتے کے اہم ثبوت کے طور پر کام کرے گا۔ پہلا صفحہ پیرنٹ/سرپرست کو پر کرنا چاہیے۔ دوسرا صفحہ گھر کے مالک کو پر کرنا چاہیے اور تصفیہ بیان/ڈیڈ/لیز فراہم کی جانی چاہیے۔
اگر آپ کے پاس بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ نہیں ہے تو آپ کو برتھ سرٹیفکیٹ کا حلف نامہ نوٹرائز کرنے کی ضرورت ہو گی۔