Parent Academy - Urdu

پیرنٹ اکیڈمی

ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو یعنی ایک دوسرے سے سیکھنے والی ورکشاپ سیریز کے لیے گلوبل ویلکم سینٹر میں شامل ہوں جو ان کثیر لسانی خاندانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو امریکہ میں نئے ہیں۔ یہ ورکشاپس امریکی تعلیمی نظام کو سمجھنے کے لئے قابل قدر مہارتیں سکھائیں گی اور آپ کو آپ کے بچے کی تعلیم میں فعال طور پر حصہ لینے کے لئے بااختیار بنائیں گی۔

تقریب کی تفصیلات

ہر ورکشاپ والدین کے لئے ایک ایک گھنٹے کا تفریحی اور دلچسپ سیشن ہو گا:

  • پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کی ساخت، نصاب اور اہم سنگ میل سیکھیں۔
  • سکول کے نظام کے بارے میں اپنے سوالات کے جوابات حاصل کریں۔
  • دوسرے والدین اور PWCS کے معاون عملے سے ملیں۔

5 سال (خود سے غسل خانے جانے کا پتہ ہونا چاہیے)سے 12 سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے بچوں کی دیکھ بھال فراہم کی جائے گی 

انعامات، ہلکا پھلکا کھانا، اور بہت کچھ ہو گا!

پہلی ورکشاپ درج ذیل تاریخوں پر منعقد کی جائے گی:

  • پیر، 13 جنوری، 2025
  • جمعہ، 17 جنوری، 2025

ورکشاپ کے لئے رجسٹر کرنے کے بعد ورکشاپس کی تاریخوں اور اوقات کے بارے میں مزید تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔

ہم آپ کے ساتھ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لئے پرجوش ہیں۔ اپنے آپ کو بااختیار بنانے اور اپنے بچے کی تعلیم میں فرق پیدا کرنے کا یہ موقع ضائع نہ کریں!

رجسٹر کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات کے لئے گلوبل ویلکم سینٹر سے رابطہ کریں۔

Manassas گلوبل ویلکم سینٹر

Luz Rodriguez
[email protected]
571-402-3800

Woodbridge گلوبل ویلکم سینٹر

Adriana Mariscal
[email protected]
571-374-6572