PWCS والد یا والدہ/طالبعلم/طالبہ ڈیجیٹل ڈیوائس ہینڈ بک

PWCS میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال، PWCS کی تدریسی ماحول کا اہم حصہ ہے، اور ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی پالیسیاں تمام تعلیمی مقاصد کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ ضابطہ 2-426.01 کے تحت، ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی سالمیت کو قائم رکھنے کے لیے، تمام طلباء اور والدین/سرپرست کو استعمال کی درج ذیل شرائط کا مطالعہ کرنا اور اس پر اپنی رضا مندی ظاہر کرنا لازمی ہے:

1.1 عمومی معلومات

اس دستاویز میں دیے گئے طریقہ کار اور معلومات کا اطلاق ان تمام طلباء پر ہوتا ہے جو PWCS میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال کرتے ہیں۔ اساتذہ اپنے کلاس روم میں مزید شرائط لاگو کر سکتے ہیں۔

1.2 ڈیجیٹل ڈیوائس حاصل کرنا

سکول طالبعلم/طالبہ کو ڈیوائس جاری کریں گے اور ہب میں طالبعلم/طالبہ کی ڈیوائس انونٹری نمبر تفویض کیا جائے گا۔

والدین/سرپرستان کو ہر تعلیمی سال کے آغاز میں لازمی طور پر ہب میں طالبعلم/طالبہ کا ڈیجیٹل ڈیوائس ادھار لینے کا معاہدہ سائن کرنا ہے۔

1.3 ڈیجیٹل ڈیوائس کی واپسی

ڈیجیٹل ڈیوائس اسی سکول کو واپس کی جائے گی جہاں سے وہ جاری کی گئی۔ وہ طلباء جو PWCS سے چلے گئے، معطل ہوئے یا نکال دیے گئے یا داخلہ منسوخ کر دیا گیا، انہیں اسی تاریخ کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائس اور اس کی متعلقہ اشیاء واپس کرنا ہوں گی۔ ڈیوائس واپس کرنے میں ناکامی کی صورت میں سکول ڈویژن ایسے طلباء کے والدین سے ہرجانہ وصول کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کرے گا ۔

2.1 ڈیجیٹل ڈیوائس کی حفاظت

2.2 عمومی رہنما اصول

  • سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط کے ساتھ ساتھ مقامی، ریاستی اور وفاقی قوانین پر عمل کریں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو محفوظ اور نقصان سے بچا کر رکھیں۔
  • یقینی بنائیں کہ ڈیوائس پر کیا جانے والا کام سکول کے لحاظ سے مناسب ہو۔
  • براؤزر کی ہسٹری کو ڈلیٹ نہ کریں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو لاوارث مت چھوڑیں۔

2.3 سکول آنے جانے کے دوران

  • سفر کرنے سے پہلے ہمیشہ ڈیجیٹل ڈیوائس مکمل طور پر بند کریں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو موسمی اثرات سے بچا کر رکھیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائسز کو گاڑی میں مت چھوڑیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائسز کو اٹھانے کے لیے بیک پیک یا دونوں ہاتھوں کا استعمال کریں۔
  • اگر کوئی ڈیجیٹل ڈیوائس چھیننے کے لیے آپ کو خطرناک دھمکی دے رہا ہے تو اسے دے دیں اور سکول پہنچتے ہی اس کی اطلاع عملے کے رکن کو دیں۔

2.4 لاکرز اور بیک پیک

  • ڈیجیٹل ڈیوائسز کو اپنے لاکر یا بیک پیک میں سب سے نیچے نہیں رکھنا چاہیے۔
  • کتابیں یا کوئی دوسری چیزیں ڈیجیٹل ڈیوائس کے اوپر نہیں رکھنی چاہیے۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس بیگ میں لاوارث یا کھلے لاکر میں نہیں چھوڑنا چاہیے۔

2.5 حفاظتی شرائط

  • کسی دوسرے کو لاگ ان اور پاس ورڈ دینے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ (استثنا: طلباء یہ معلومات والدین/سرپرست کو دے سکتے ہیں)۔
  • دوسروں کو ہراساں کرنے کے لیے اس کا استعمال، پروگرام تیار کرنا یا ان کی تقسیم کرنا، وائرس داخل ہونے دینا، یا فائل کی تبدیلی قابل قبول نہیں ہے۔
  • کبھی بھی ذاتی شناختی معلومات دوسروں کو نہ دیں۔

3.1 سکول میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال

ہر تعلیمی دن کے دوران ڈیجیٹل ڈیوائسز کا استعمال استاد/استانی کی ہدایت پر کیا جائے گا۔ طلباء کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائسز تمام کلاسوں میں لازمی لانی چاہیئں الا یہ کہ کسی استاد/استانی نے اسے نہ لانے کو کہا ہو۔

3.2 ڈیجیٹل ڈیوائس گھر پر بھول آنا

سکول میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا نہ ہونا، کلاس میں شرکت یا کام مکمل نہ کرنے کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔ ایسے طلباء جو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائس گھر پر بھول آئے ہیں یا اسے چارج نہیں کیا ہوا ہے تو انہیں وقتی استعمال کے لیے ڈیجیٹل ڈیوائس نہیں ملے گی۔

3.3 ڈیجیٹل ڈیوائس کی مرمت

مستعار دی گئی ڈیجیٹل ڈیوائس کی مرمت کی وجہ سے وقتی طور پر استعمال کے لیے کوئی اور ڈیجیٹل ڈیوائس دی جا سکتی ہے۔

3.4 کمرۂ جماعت میں استعمال

  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو اپنی گود یا میز/ڈیسک پر درمیان میں رکھیں۔
  • ہمیشہ اپنی فائلیں مائیکرو سافٹ آفس 365 کو استعمال کرتے ہوئے OneDrive میں محفوظ کریں۔
  • ڈیوائس کے چارجر یا کیبلز کسی کو مستعار نہ دیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس سے دور جانے سے پہلے اسے بند کر دیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کے لیے استاد/استانی کی تمام ہدایات پر عمل کریں۔

3.5 ہال وے

  • ڈیجیٹل ڈیوائسز کو اٹھانے کے لیے ہمیشہ دونوں ہاتھوں کا استعمال کریں۔
  • انہیں اٹھا کر چلتے وقت ڈیجیٹل ڈیوائسز کو بند رکھیں۔
  • کلاسیں تبدیل کرتے وقت ڈیجیٹل ڈیوائسز کو لاگ آف اور بند کریں۔

3.6 تصاویر اور ویڈیوز

  • ویب کیمرے کا استعمال استاد/استانی کی ہدایات کے مطابق اور صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
  • ویب کیمرے کو سکول کے پراجیکٹس جیسے ریکارڈنگ ویڈیو، کسی طالبعلم/طالبہ کی تقریر، یا طالبعلم/طالبہ کی پرفارمنس، میوزک کی ریہرسل، یا تصاویر لینے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

3.7 آواز، موسیقی، گیمیں، یا فلمیں

کلاس روم میں اس کی آواز بند ہونی چاہیے الا یہ کہ اس کی استاد/استانی سے اجازت لی گئی ہو۔ ڈیجیٹل ڈیوائس پر موجود تمام مواد (موسیقی، گیمیں، یا فلمیں) لازمی طور پر موزوں ہونی چاہئیں، انہیں ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کیا جائے، اور استاد/استانی کی ہدایات کی روشنی میں استعمال کیا جائے۔

3.8 ایپس

کیونکہ ڈیجیٹل ڈیوائس میں سپیس محدود ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ یہ تعلیمی مقاصد کے لیے دستیاب رہے، طلباء کو اس کی اجازت نہیں کہ وہ اس پر ایپلی کیشنز یا ذاتی سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کریں الا یہ کہ اس کی اجازت استاد/استانی نے دی ہو۔

3.9 ڈیجیٹل ڈیوائس میں کسی خرابی کی صورت میں:

  • جب کوئی خرابی پیدا ہو، طلباء کو لازمی فوری طور پر اپنا کام آفس 365 میں OneDrive پر محفوظ کریں۔
  • طلباء پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ فنی خرابی کے حل کے لیے پہلے درج ذیل اقدامات کریں:
    1. ڈیجیٹل ڈیوائس کو دوبارہ سٹارٹ کریں؛
    2. استاد/استانی سے مدد کے لیے درخواست کریں؛
    3. خرابی دور کرنے میں مدد کے لیے انسٹرکشنل ٹیکنالوجی کوچ (ITC) یا ٹیکنالوجی سپورٹ سپیشلسٹ (TSSPEC) سے رابطہ کریں۔
    4. ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔

4.1 گھر پر استعمال

4.2 مناسب دیکھ بھال

  • ڈیجیٹل ڈیوائس گھر پر چارج کر کے ہر روز سکول میں لائیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو فرش پر نہ رکھیں، اسے میز یا ڈیسک پر رکھیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس، اس کی تاروں اور چارجر کی شکل مت بگاڑئیے یا اس پر سٹیکر یا نشان مت لگائیے۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو شدید گرمی یا سردی، کھانے پینے کی چیزوں، پانی یا نمی اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔

4.3 گھر کے انٹرنیٹ کا استعمال

  • گریڈ k تا12 کے طلباء کو اجازت ہے کہ گھر پر ڈیوائس استعمال کرنے کے لیے وائر لیس انٹر نیٹ سے کنکشن حاصل کریں۔ گھر میں ڈیجیٹل ڈیوائس استعمال کرنے پر والدین/سرپرستان سے نگرانی کی توقع کی جاتی ہے۔ سکول میں، PWCS کی طرف سے انٹرنیٹ پر کی جانے والی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ٹیکنالوجی کے حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں جیسے فلٹرز لگانا وغیرہ جس سے الیکٹرانک کی ترسیل کو بلاک کیا جا سکتا ہے، اور فلٹر کے عمل کا اطلاق تمام مواد پر ہوتا ہے جو غیر مناسب ہے، اور یہ قابل اطلاق قوانین کے تحت ہوتا ہے۔ تاہم PWCS کی فلٹرنگ ٹیکنالوجی جو تحفظ سکول میں فراہم کرتی ہے وہ گھر پر دینے کی پیشکش نہیں کرتے۔
  • اگر آپ کو گھر پر انٹرنیٹ میں مدد کی ضرورت ہے تو اپنے سکول سے رابطہ کریں، گھر پر مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی مدد دستیاب ہے۔

5.1 فائلوں کو ترتیب دینا اور اپنے کام کو محفوظ کرنا

5.2 دستاویزات کو محفوظ کرنا

طلباء مائیکرو سافٹ آفس 365 استعمال کرتے ہوئے OneDrive میں اپنا کام محفوظ کر سکتے ہیں، جو ایک کلاؤڈ بیسڈ کمیونیکیشن ٹول ہے، جس کا کام مائیکرو سافٹ اور انتظام PWCS کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ طلباء اساتذہ کو دستاویزات بھیجنے یا اپنے آپ کو بیک اپ ای میل کے لیے اپنے مائیکرو سافٹ آفس 365 سٹوڈنٹ ای میل اکاؤنٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل ڈیوائس میں کسی خرابی کو اسائنمنٹس جمع نہ کرانے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

5.3 پرنٹنگ

PWCS کی ڈیجیٹل ڈیوائسز کے ساتھ پرنٹنگ کی سہولت نہیں ہے۔ جس دستاویز کو پرنٹ کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے سکول یا گھر کے کمپیوٹر پر لاگ اِن ہو کر، طالبعلم/طالبہ کے آفس 365 اکاؤنٹ پر جا کر پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔

6.1 ذمہ دارانہ استعمال

6.2 ذمہ داری کا بیان

درج ذیل رہنما اصولوں اور شرائط کا تعین کیا گیا ہے تاکہ طلباء اور والدین/سرپرست PWCS کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہوں۔ جب PWCS کی ٹیکنالوجی کے اثاثے اور ٹیکنالوجی کے دیگر وسائل استعمال کئے جائیں تو یہ لازمی ہے کہ طلباء اور والدین/سرپرست ان رہنما اصولوں اور شرائط پر عمل درآمد کریں جن کا ذکر اس دستاویز، ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کا معاہدہ، اور PWCS کے سکول بورڈ کی قابل اطلاق پالیسیوں، اور ضوابط میں شامل ہیں لیکن انہی تک محدود نہیں؛ کمپیوٹر سسٹم و نیٹ ورک سسٹم-PWCS کا قابل قبول استعمال اور انٹر نیٹ سیفٹی، طالبعلم/طالبہ کا "ضابطہ اخلاق"، اور کلاس روم کے تمام قابل اطلاق قواعد۔

ان رہنما اصولوں اور شرائط کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ تادیبی کاروائیوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

6.3 والد یا والدہ/سرپرستان کی ذمہ داریاں

  • ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال اور دیکھ بھال اور انٹر نیٹ کے استعمال کے بارے میں اپنے بچے/بچی سے بات چیت کریں اور انہیں بتائیے کہ آپ اس حوالے سے کن اقدار اور معیار کی توقع کرتے ہیں۔
  • والدین/سرپرست نصاب سے متعلقہ براہ راست اسائنمنٹس کے لیے، PWCS کے انٹرنیٹ کی قابل قبول استعمال اور تحفظ کی پالیسی اور PWCS کی ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی پالیسی و ضوابط اور نیٹ ورک سروسز کے ذمہ دار ہوں گے۔
  • والد یا والدہ/ سرپرست سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی نگرانی کریں گے۔ سکول ڈویژن طالبعلم/طالبہ کے استعمال کے تمام پہلوؤں کو کنٹرول نہیں کر سکتا جب طالبعلم/طالبہ اس کا استعمال سکول کی حدود سے باہر کرتا/کرتی ہے۔ طلباء سکول کی حدود سے باہر بھی انہی رہنما اصولوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔
  • انٹر نیٹ کی حفاظتی تدریس کی ذمہ داری PWCS کے تمام تدریسی افراد کے ساتھ ساتھ والد یا والدہ/سرپرست کی مدد پر ہے جب وہ سکول میں نہیں ہے۔ اضافی وسائل ڈیجیٹل سیٹیزن شپ، انٹرنیٹ سیفٹی و میڈیا لٹریسی ویب پیج پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

6.4 طالبعلم/طالبہ کی ذمہ داری

  • ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال ذمہ دارانہ طور پر اور اخلاقی اصولوں کے مطابق کریں۔
  • ضابطہ 1-295، "کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز-PWCS کی ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ تحفظ کی پالیسی"، طالبعلم/طالبہ کا "ضابطہ اخلاق"، میں دیے گئے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔
  • ان پالیسیوں، ضوابط اور قابل قبول استعمال کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ قانون کے مطابق اصلاحی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال کی رعایت سے محرومی، اور جرمانوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ PWCS کمپیوٹرز، نیٹ ورکس، اور انٹرنیٹ کے نظاموں کا استعمال ایک استحقاق ہے، نہ کہ حق، اور کسی بھی وقت سکول ڈویژن کی طرف سے واپس لیا جا سکتا ہے.
  • سکول ڈویژن کے طریقہ کار کے مطابق تعلیمی سال کے اختتام پر ڈیجیٹل ڈیوائس واپس کریں۔ جاری پروگراموں کے لیے، طلباء اگلے تعلیمی سال کے لیے یہی ڈیجیٹل ڈیوائس دوبارہ حاصل کریں گے۔
  • کوئی طالبعلم/طالبہ جان بوجھ کر یا بد نیتی سے سکول کی املاک کو نقصان، خراب، یا برباد نہیں کرے گا۔ اس میں کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک کی بربادی شامل ہے۔ طلباء املاک کے ٹوٹنے یا برباد ہونے پر اسکی اصل قیمت کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے، یا سکول ڈویژن کی ملکیت یا اسکی زیر نگرانی املاک کی واپسی میں ناکامی کی صورت میں بھی اصل قیمت کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے۔ جو طلباء سکول ڈویژن کی ملکیت والی اشیاء واپس کرنے میں ناکام رہیں گے، ان کے خلاف تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے جس میں ایسے طلباء کے والدین/ سرپرست سے ایسے نقصان کی قیمت وصول کرنے کے لیے قانونی اقدامات شامل ہیں۔

6.5 مائیکرو سافٹ آفس 365 استعمال کرتے وقت طالبعلم/طالبہ کی ذمہ داری

  • Outlook ای میل اور OneDrive کا استعمال لازمی طور پر تعلیمی مقاصد کے لیے کیا جائے۔
  • یہ جان رکھیں کہ موزوں استعمال کو یقینی بنانے کے لیے Outlook ای میل اور OneDrive کو PWCS کی طرف سے زیرنگرانی رکھا جاتا ہے۔
  • یہ جان رکھیں کہ Outlook ای میل، OneDrive اور مواد، PWCS کی ملکیت ہیں اور کسی بھی وقت ان کی چھان بین کی جا سکتی ہے۔
  • اگر طالبعلم/طالبہ OneDrive پر کوئی غیر موزوں ای میل یا دستاویز موصول کرتا/کرتی ہے تو وہ فوراً اسکی اطلاع اساتذہ کو دیں۔
  • Outlook ای میل اور OneDrive صرف اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے استعمال کی جانی چاہئیں۔

7.1 ذمہ داری

والدین/ سرپرست/طالبعلم/طالبہ 30 دن کے اندر اندر کسی ڈیجیٹل ڈیوائس کی تبدیلی کی قیمت کے ذمہ دار ہوں گے اگر ڈیوائس:

  • واپس نہ کی گئی؛
  • جان بوجھ کر نقصان پہنچایا گیا؛
  • لاپرواہی کی وجہ سے گم یا خراب ہو گئی؛ یا
  • چوری ہو گئی۔ اگلے تعلیمی دن لازمی طور پر اسکی رپورٹ کا اندراج سکول سیکیورٹی آفسر کے پاس ہونا چاہئیے۔

7.2 ڈیوائس کی اختیاری انشورنس

والدین/سرپرستان کے پاس اختیار ہے کہ اگر وہ چاہیں تو PWCS کے منظور شدہ تیسرے فریق وینڈر، Securranty کے ذریعے طالبعلم/طالبہ کی ڈیوائس کی سستی انشورنس لے سکتے ہیں۔

  • انشورنس خریدنے پر، انشورنس ہر چیز کے لامحدود مرمت یا متبادل کو کور کرتا ہے جس میں سکرین کا ٹوٹ جانا، چارجر کھو جانا، اور حادثاتی نقصان شامل ہے، اس کے علاوہ سکول کے جاری کردہ HP ڈیوائس پر ایک سال کے لیے صفر ڈیڈکٹیبل یعنی کوئی اضافی رقم نہیں دینی پڑے گی۔ انشورنس کی قیمت 32.95 ڈالر ہے جو انشورنس کے بغیر کسی مرمت یا متبادل کی قیمت سے نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے۔
  • خریدنے کے لیے Securranty ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

8.1 ڈیجیٹل ڈیوائسز کا خراب یا گم ہونا

PWCS سمجھتا ہے کہ سکول ڈویژن اور والدی یا والدہ/سرپرست/طالبعلم/طالبہ دونوں کی ڈیجیٹل ڈیوائس پروگرام پر کی گئی لاگت کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے۔ جو طلباء ڈیجیٹل ڈیوائس (جیسے ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ) کو کھو دیتے ہیں یا خراب کر دیتے ہیں جو مستقبل میں قابل استعمال نہیں رہتے اور ڈیجیٹل ڈیوائس کی انشورنس نہیں ہے، انہیں سکول کے فنانس آفسر کو اس نقصان کا ازالہ بھرنے کو کہا جا سکتا ہے۔ مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کے طلباء کو زیر غور رکھا جائے گا۔ تعین کرنے کے لیے درج ذیل قیمت عمومی رہنمائی فراہم کرتی ہے:

  • ڈیوائس کا متبادل (نئی) 499 ڈالر
  • پاور اڈیپٹر کا متبادل 63 ڈالر
  • کھوئی ہوئی چابیوں کا متبادل 151.50 ڈالر