ویپنگ ڈیٹرنس پائلٹ پروگرام
PWCS سکول کے طہارت خانے میں ویپنگ (ای سگریٹ نوشی) روکنے کے لیے ایک پائلٹ پروگرام شروع کر رہا ہے۔ یہ پہل ہماری حکمت عملی منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر طالب علم ہمارے سکول کی عمارت کے تمام حصوں، بشمول طہارت خانوں میں، محفوظ اور معاون محسوس کرے۔
جنوری 2025 سے اس کا آغاز کرتے ہوئے پائلٹ پروگرام سات سکولوں میں نافذ کیا جائے گا، جہاں مخصوص باتھ رومز میں خصوصی ویپنگ ڈٹیکشن سسٹمز نصب اور فعال کیے جائیں گے۔ یہ سسٹم ویپنگ سرگرمیوں نشاندہی کرنے اور سکول حکام کو خبردار کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ بروقت تدارک اور معاونت فراہم کی جا سکے۔
اس پائلٹ پروگرام میں شریک ہونے والے سکولز
ہائی سکولز
- آزاد نن ٹریڈشنل سکول
- پیٹریاٹ ہائی سکول
- پوٹومیک ہائی سکول
- یونٹی ریڈ ہائی سکول
مڈل سکولز
- گینس ویلے مڈل سکول
- لیک رج مڈل سکول
- پارکسائیڈ مڈل سکول
کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات
- پائلٹ پروگرام کے اہداف کیا ہیں؟
-
- ابتدائی تدارک: ویپنگ کے واقعات کی جلد نشاندہی اور ان کا حل نکالنا تاکہ صورتحال بگڑنے سے روکا جا سکے۔
- محفوظ لرننگ ماحول: ویپنگ اور اس سے متعلق خلل میں کمی لانا تاکہ ایک توجہ مرکوز اور محفوظ ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
- سکولز میں سیفٹی کا احساس بہتر بنانا: طلبہ کے اعتماد میں اضافہ کرنا کہ ان کا سکول ایک محفوظ مقام ہے۔
- سکول کے طہارت خانے میں آرام دہ: یہ یقینی بنانا کہ طلباء اسکولی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ اور آرام دہ محسوس کریں۔
- ویپ ڈٹیکٹر کیسے کام کرتا ہے؟
-
ویپ ڈٹیکٹرز ویپنگ کے واقعات ہونے پر پر فوری ردعمل فراہم کرتا ہے، جیسے ہی واقعات پیش آتے ہیں ایک قابل سماعت الارم کے ساتھ، متنی اور ای میل الرٹس ارسال کرتا ہے۔ یہ موجودہ سیکورٹی سسٹمز کے ساتھ ضم ہو جاتا ہے اور لڑائی جھگڑے کی نشاندہی کرنے والے شور کی صورتحال پر بھی الرٹ بھیج سکتا ہے۔
- ویپ ڈیٹیکٹر کی مدد سے بیت الخلاء کی نگرانی کس طرح کی جائے گی؟
-
ویپ ڈیٹیکٹرز والے طہارت خانے میں واضح اور نظر آنے والے نشانات نظر آئیں گے۔ پورے سکولی دن سیکورٹی چیکس میں اضافی جانچ شامل کی جائے گی، مخصوص طہارت خانے کو استعمال کے لیے مختص کیا جائے گا، اور ان طہارت خانوں کے نزدیک عملے کے لیے ڈیوٹی اسٹیشنز تفویض کیے جائیں گے۔
- ویپ ڈٹیکٹر پر کس طرح کی وارننگ ٹریگر ہوسکتی ہے؟
-
ویپ ڈٹیکٹرز ای سگریٹ میں پائی جانے والی چیزیں جیسے نکوٹین یا پروپیلین گلائکول سے فعال ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ کہ، ہیئر سپرے یا زیادہ دھول جیسے وسیلے سے پیدا ہونے والے ایروسولز کی زیادہ مقدار بھی ڈٹیکٹرز کو متحرک کر سکتی ہے۔ حتیٰ کہ پرفیوم یا دیگر خوشبودار مصنوعات کی تیز خوشبو، اگر ان میں وہ کیمیائی مرکبات موجود ہوں جو ویپ کے دھوئیں میں پائے جاتے ہیں، بھی ویپ ڈٹیکٹر کو متحرک کر سکتی ہے۔
- ویپ ڈٹیکٹر الرٹ ہونے پر کیا ہوتا ہے؟
-
جب ویپ ڈٹیکٹر الرٹ ہوجاتا ہے تو انتظامیہ، سیکورٹی، یا معلمین بر وقت کیمرے(طہارت خانے کے داخلی دروازے کے باہر کیمرے نصب کیے گئے ہیں- غسل خانے کے اندر کوئی کیمرہ استعمال نہیں کیا جا رہا ہے) چیک کرتے ہیں یا مزید خود متحرک ہوتے ہیں۔ الرٹ تلاش کرنے کا معقول سبب فراہم کرتا ہے۔ تمام واقعات کو دستاویزی شکل دی جاتی ہے، اور کسی بھی طالب علم کے ریفرک کو طلبہ کے معلوماتی نظام میں درج کیا جاتا ہے۔ کوئی بھی ممنوعہ شئی برآمد ہونے کی صورت میں اسے سکول ریسورس افسر (SRO) کے حوالے کیا جاتا ہے۔ پہلی دفعہ خلاف ورزی کرنے والوں کو اسٹوڈنٹ ہیلتھ اینڈ ویلنس ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ اختیاری ورچوئل 'رک جائیں اور غورو فکر کریں' پروگرام پیش کیا جاتا ہے۔
- ای سگریٹ نوشی کرنے والے طلبہ کو کس قسم کی روک تھام یا مشاورت فراہم کی جاتی ہے؟
-
طلبہ اپنے دوستوں یا ساتھیوں کی صحت سے متعلق خدشات کی اطلاع دینے کے لیے 'کچھ بتائیں' گمنام ٹپ لائن استعمال کر سکتے ہیں۔ ہائی سکولز میں سیو (SAVE) کلبس بھی ویپنگ خطرات کے بارے میں ساتھیوں کے درمیان مباحثہ کو فروغ دیتے ہیں۔ منشیات کے استعمال کے مسائل میں مدد فراہم کرنے کے لیے نیو ہورائزن معالج بھی ہائی سکولز میں دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں، طلبہ کو کمیونٹی رسورسز بشمول نشے سے متعلق خدشات کے لیے مشاورتی خدمات کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔
- ویپ ڈٹیکٹر کتنا مؤثر ہے PWCS اس کا تعین کس طرح کرے گا؟
-
ویپ ڈٹیکٹرز کی تاثیر کئی عوامل سے طے کی جائے گی: ای سگریٹ کے لیے ڈسپلن کوڈز میں کمی، مقام یا سکول کی طرف سے ڈٹیکشن الرٹس میں کمی، اور سکول میں مجموعی طور پر تحفظ کے احساس میں اضافہ، جیسا کہ سالانہ سٹوڈنٹ کلچر اور کلائمٹ سروے میں اطلاع دی گئی ہے۔