بيک ٹو سکول پيکٹ ہر تعليمی سال کے آغاز ميں اس عمل کے بارے ميں بيان کرتا ہے جہاں والدين اپنے بچہ/بچي (بچوں) کے ہنگامي رابطہ معلومات کے کارڈ اور رابطہ معلومات کا جائزہ لے سکتے ہيں اور پاليسی کے سالانہ جائزے اور اعترافات کو مکمل کر سکتے ہيں۔ يہ عمل پيرنٹ ويو کے ذريعے آن لائن مکمل کيا جائے گا۔

Video - English & Español

پيرنٹ ويو کے ذريعے بيک ٹو سکول پيکٹ تک رسائی

  1. اپنے پيرنٹ ويو يوزر نيم اور پاس ورڈ کو استعمال کرتے ہوئے پيرنٹ ويو ايپ يا پيرنٹ ويو ويب سائٹ پر لاگ ان ہوں۔

    اگر آپ کو اپنے پيرنٹ ويو اکاؤنٹ تک رسائی کے ليے مدد درکار ہے تو براہ مہربانی اپنے بچہ/بچی کے سکول سے رابطہ کريں۔

  2. پيرنٹ ويو ميں لاگ ان ہونے کے بعد، سکرين پر دائيں طرف اوپر Online Records يعنی آن لائن ريکارڈ پر کلک کريں۔

    اگر ايپ استعمال کر رہے ہيں تو Online Records يعنی آن لائن ريکارڈ کلک کريں۔

    پيرنٹ ويو پيج کا سکرين شاٹ جس ميں والدين کو آن لائن ريکارڈ کے ٹيب کو منتخب کرنے کے بارے ميں ہدايت دي جا رہي ہے
  3. آن لائن رجسٹريشن کی ہوم سکرين پر، select 2022-23 *Back to School Packet (Returing PWCS students)* يعنی بيک ٹو سکول پيکٹ برائے 23-2022 ( PWCS واپس آنے والے طلباء) منتخب کريں۔

    2022-2023 بيک ٹو سکول پيکٹ منتخب کرنے کا سکرين شاٹ

  4. بيک ٹو سکول پيکٹ پر کام شروع کرنے کے ليے Begin Online Packet يعنی آن لائن پيکٹ کا آغاز کريں، پر کلک کريں۔

    آن لائن پيکٹ شروع کرنے کے ليے تير کے اشارے کا سکرين شاٹ

بيک ٹو سکول پيکٹ مکمل کرنا

يہ سيکشن ہر ايک سکرين کا جائزہ لے گا جو آپ بيک ٹو سکول پيکٹ کے ليے درکار معلومات کو مکمل کرنے کے بارے ميں ہدايات کے ساتھ ديکھيں گے۔

  • بيک ٹو سکول پيکٹ کے ذريعے اس عمل کو جاری رکھنے کے ليے، ہر سکرين کے آخر ميں محفوظ کريں اور جاري رکھيں پر کلک کريں۔
  • پچھلے سيکشن پر واپس جانے کے ليے، آپ کسی سکريں سے Back يعنی واپس جائيں کے بٹن پر کلک کر سکتے ہيں يا بائيں جانب نيويگيشن بار سے ماڈيول منتخب کر سکتے ہيں۔

    نوٹ: اگر ايپ استعمال کر رہے ہيں تو بائيں جانب اوپر کونے ميں آئکن کے ذريعے سائيڈ مينو ديکھ سکتے ہيں، آپ سکرين کے اختتام پر continue يعنی جاری رکھيں کے بٹن پر کلک کر کے سکرينوں کے درميان آ جا سکتے ہيں۔

ويلکم سکرين

Welcome يعنی خوش آمديد کہنے والی سکرين بيک ٹو سکول پيکٹ کے بارے ميں بنيادی معلومات فراہم کرتی ہے۔ براہ مہربانی آگے بڑھنے سے قبل ان معلومات کا جائزہ ليں۔

سٹوڈنٹ سمري سکرين

Student Summary يعنی طالبعلم/طالبہ کی معلومات کی سمری سکرين ميں ان تمام طلباء کی فہرست شامل ہے جو آپ کے پيرنٹ اکاؤنٹ سے منسلک ہيں۔ اگر کوئی معلومات غلط ہے يا کوئی طالبعلم/طالبہ شامل نہيں، تو براہ مہربانی آگے بڑھنے سے پہلے اپنے بچہ/بچی کے سکول سے رابطہ کريں۔

سگنيچر يعنی دستخط کرنے کی سکرين

جب بيک ٹو سکول پيکٹ کو مکمل کرنے کے قريب ہوں گے تو آپ سے ايک اليکٹرانک دستخط مکمل کرنے کو کہا جائے گا۔ براہ مہرباني اپنا نام اسي طرح لکھيں جيسا سکرين کے اوپر دائيں جانب نظر آ رہا ہے۔ اگر آپ کا نام غلط ہے، تو براہ مہرباني اس بيک ٹو سکول پيکٹ پر آگے بڑھنے سے پہلے اپنے سکول سے رابطہ کريں۔

ہوم ايڈريس سکرين

Home Address يعنی گھر کے پتے کی سکرين خاندان کے گھر کا موجودہ پتہ دکھاتی ہے۔ اگر پتہ تبديل نہيں ہوا تو Save and Continue يعنی محفوظ کريں اور آگے چليں پر کلک کريں؛ ورنہ، * Check here if your address has changed کے باکس کو منتخب کريں اور اپنا نيا پتہ درج کرنے کے ليے ہدايات پر عمل کريں۔

* اگر پتہ تبديل ہو گيا ہے تو آپ کو اپنے نئے پتے کا ثبوت اپ لوڈ کرنا ہو گا۔ سکول کا سٹاف پتے کا جائزہ لے گا تاکہ اس بات کا تعين ہو سکے کہ اگر اپ ابھی بھی سکول کی حدود کے اندر ہيں، اور اگر اضافی معلومات درکار ہوں گی تو آپ سے رابطہ کريں گے۔ اگر نيا پتہ سکول کی حدود سے باہر ہے تو آپ سے تبادلے کی درخواست مکمل کرنے کو کہا جائے گا۔

ميل ايڈريس سکرين

Mail Address يعنی ڈاک کا پتہ سکرين فائل پر موجودہ ڈاک کا پتہ ظاہر کرتی ہے اور ضرورت کے مطابق اس ميں تبديلی کی جا سکتی ہے۔

والد يا والدہ/سرپرست کی ڈيموگرافک سکرين

Parent/Guardian Demographics يعنی والد يا والدہ/سرپرست کی ڈيموگرافک سکرين طالبعلم/طالبہ کے ريکارڈ سے منسلک والد يا والدہ/سرپرست کی زندگی کی عمومی معلومات ظاہر کرتی ہے۔ والد يا والدہ/سرپرست اس سکرين پر درج ذيل معلومات ميں تبديلی کر سکتے ہيں:

  • والد يا والدہ/سرپرست کی تحريری مواد حاصل کرنے کے ليے ترجيحی زبان
  • والد يا والدہ/سرپرست کے فوجی تعلق کی حيثيت اور فوجی خدمت کي قسم

والدين/ سرپرست: رابطہ معلومات کي سکرين

والد يا والدہ/ سرپرست: Contact Information يعنی رابطہ معلومات کی سکرين والد يا والدہ/سرپرست کے تمام فون نمبر اور ترجيحی ای ميل ايڈريس ظاہر کرتی ہے۔ ضرورت کے مطابق اس معلومات ميں تبديلی کريں۔

والد يا والدہ/سرپرست کي سکرين

Parent/Guardian يعنی والد يا والدہ/سرپرست سکرين ايک يا زيادہ طالبعلم/طالبہ کے ريکارڈ سے منسلک تمام والدين اور سرپرستان کو ظاہر کرتی ہے۔ باقی کے والد يا والدہ کے ريکارڈ کی درستگی کا جائزہ لينے کے ليے، Edit بٹن پر کلک کريں جو والد يا والدہ کے نام کے بائيں جانب موجود ہے۔ اگر ضروری ہو تو اضافی والدين/سرپرستوں کو شامل کيا جا سکتا ہے۔ ہر طالبعلم/طالبہ سے رشتہ کی معلومات ميں تبديلی يا وضاحت اس عمل کے آخر ميں بھی کی جا سکتی ہے۔ يوزر يعنی استعمال کرنے والا/والی اس وقت تک آگے نہيں جا سکتے جب تک تمام موجودہ والد يا والدہ کے ريکارڈ کا جائزہ نہ لے ليں، حتی کہ اگر کسی تبديلی کی بھی ضرورت نہيں۔

والدين صرف ان والدين/سرپرستان کی معلومات ميں تبديلی کر سکتے ہيں جو اسی گھر کے پتے پر رہتے ہيں۔

ايمرجنسي سکرين

Emergency يعنی ہنگامی صورتحال سے متعلق سکرين ايک يا زياد طالبعلم/طالبہ کے ريکارڈ سے منسلک ہنگامی حالت ميں رابطے کے تمام فرد کو فہرست کرتی ہے۔ رابطے کے نام کے بائيں جانب Edit يعنی ترميم کريں کے بٹن پر کلک کر کے ہنگامی صورتحال ميں رابطے کے ہر ريکارڈ کا جائزہ ليں۔ يوزر يعنی استعمال کرنے والا/والی اس وقت تک آگے نہيں جا سکتے جب تک موجودہ رابطے کے تمام ريکارڈ کا جائزہ اور/يا حذف نہ کر ليں۔

براہ مہربانی اس بات کی تسلی کريں کہ ہنگامی صورتحال ميں رابطے کے کوئي بھی دہرے ريکارڈ ڈيليٹ کر ديں۔

سٹوڈنٹ سکرين

Student سٹوڈنٹ سکرين تمام موجودہ داخل طلباء کي فہرست ظاہر کرتی ہے۔ طالبعلم/طالبہ کي معلومات کا جائزہ لينے کے ليے طالبعلم/طالبہ کے نام کے بائيں طرف Edit بٹن پر کلک کريں۔ بيک ٹو سکول پيکٹ پر آگے جانے سے پہلے تمام طلباء کي معلومات کا جائزہ لينا ضروری ہے۔ طلباء کي درج ذيل معلومات ميں تبديلی کی جا سکتی ہے:

  • جس گھر ميں رہتا/رہتي ہے (اگر پتہ تبديل ہوا ہے)
  • گھر کی قسم
  • طالبعلم/طالبہ کے فون نمبر
  • طالبعلم/طالبہ کا ترجيحی نام/نک نيم
  • طالبعلم/طالبہ کا ذاتی ای ميل
  • بے گھر ہونے کي حيثيت
  • ہيلتھ انشورنس
  • ڈاکٹر/ڈينٹسٹ کي معلومات
  • صحت کی معلومات (صحت کي حالت، ادويات)
  • ہنگامی صورتحال ميں رابطہ کے افراد
  • PWC پاليسياں اور اعترافات
  • رہائش کا ثبوت اور آئی ڈی دستاويز کو اپ لوڈ کرنا

دستاويزات کي سکرين

Documents يعنی دستاويزات کي سکرين تمام درکار دستاويزات کي فہرست ظاہر کرے گی جو بيک ٹو سکول پيکٹ کو مکمل کے دوران تبديليوں کي بنياد پر سکول کو فراہم کرنے کي ضرورت ہو گی۔ درکار دستاويزات ميں درج ذيل شامل ہو سکتے ہيں:

  • رہائش کا ثبوت - گھر کے پتے ميں تبديلی کی صورت ميں درکار ہو گا
  • حفاظتی ٹيکوں کا ثبوت - طالبعلم/طالبہ کي عمر اور/يا گريڈ ليول کی مطابقت کی بنياد پر درکار ہو گا جو ورجينيا ڈيپاٹمنٹ برائے ہيلتھ کے حفاظتي ٹيکوں کے تقاضے کے مطابق ہو گا۔
  • خصوصی تحويل کي دستاويزات - طالبعلم/طالبہ کی تحويل کی حيثيت ميں تبديلی کي صورت ميں درکار ہوں گے

بيک ٹو سکول پيکٹ کے فارم سکرين کے نيچے دستياب ہوں گے۔ آپ اپنے ريکارڈ کے ليے ان دستاويزات کو پرنٹ کر سکتے ہيں۔ سکول کو ايک نقل بھيجنے کي ضرورت نہيں ہے کيونکہ دستاويزات اليکٹرانک طريقے سے بھيجے جائيں گے۔

جائزہ/جمع کرانا

سکول ميں جمع کرانے سے قبل بيک ٹو سکول کے تمام پيکٹوں کا جائزہ لازمی ليا جانا چاہيے۔ بيک ٹو سکول پيکٹ کا جائزہ لينے کے ليے Review يعنی جائزہ کے بٹن پر کلک کريں۔ Review/Submit يعنی جائزہ/جمع کرانا سکرين پر تمام تبديليوں کا جائزہ ليں۔ آسان حوالے کے ليے تبديلياں نماياں کی گئی ہيں۔

اگر کسی قسم کی اضافی تبديليوں کی ضرورت ہے تو سيکشن کے بائيں طرف Edit بٹن پر کلک کريں جو ترميم کرنے کے ليے مخصوص صفحے پر لے جائے گا۔ جب ترميم مکمل ہو جائے تو Save and Continue يعنی جائزہ/جمع کرانا کے صفحے پر واپس جانے کے ليے Save and Continue يعنی محفوظ کريں اور جاری رکھيں پر کلک کريں۔

جب بيک ٹو سکول پيکٹ کا جائزہ مکمل ہو جائے تو ميں نے I have reviewed all registration data and verified that is correct يعنی رجسٹريشن کے تمام ڈيٹا کا جائزہ لے ليا ہے اور تصديق کرتا/کرتی ہوں کہ يہ درست ہے، کے باکس پر نشان لگائيں اور Submit يعنی جمع کرائيں پر کلک کريں۔

تصديق کا ايک پيغام ظاہر ہو گا، جس ميں بتايا جائے گا کہ ايک دفعہ بيک ٹو سکول پيکٹ جمع کرانے کے بعد مزيد تبديلياں نہيں کی جا سکتيں۔ Review/Submit يعنی جائزہ/جمع کرانا کی سکرين پر واپس جانے کے ليے، Cancel يعنی منسوخ کريں پر کلک کريں؛ ورنہ OK پر کلک کريں۔