- خناق، تشنج، اور پرٹیوسس (DTaP، DTP، یا Tdap)
|
کم از کم چار مناسب فاصلہ والی خوراکیں۔ ایک بچے کو ان کی چوتھی سالگرہ کے بعد کم از کم ایک خوراک DTaP یا DTP ویکسن لگوانا ضروری ہے۔ DT (ڈِف تھیریا، ٹیٹنس) ویکسین ان بچوں کے لیے ضروری ہے جو پرٹوسس والی ویکسین (DTaP یا DTP) سے طبی لحاظ سے مستثنیٰ ہیں۔ ایڈلٹ Td ویکسین ان بچوں کے لیے ضروری ہیں جو سات سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں اور جو ٹیٹنس اور ڈِف تھیریا کے لیے مطلوب کم از کم تقاضے پورے نہیں کر رہے ہیں۔ جماعت 7 میں داخل ہونے والے تمام بچوں کے لیے Tdap ویکسین کی ایک بوسٹر خوراک ضروری ہے۔ |
- ہیمو فیلس انفلوئنزا ٹائپ بی (Hib) ویکسن
|
یہ ویکسین صرف 60 مہینے تک کے بچوں کے لیے ضروری ہے۔ ایک بنیادی سیریز یا تو دو یا تین خوراکوں پر مشتمل ہوتی ہیں (کمپنی پر منحصر ہوتا ہے)۔ تاہم، بچے کی موجودہ عمر نہ اس سے قبل موصول ہونے والی خوراکوں کی تعداد مطلوبہ خوراک کی تعداد کنٹرول کرتی ہے۔ 15 سے 60 ماہ کی عمر کے غیر ٹیکہ لیے ہوئے بچوں کو صرف ایک خوراک ویکسن کی ضرورت ہوتی ہے۔ |
- ہیپاٹائٹس اے (HAV) ویکسن
|
ہیپاٹائٹس اے ویکسین کی کم از کم دو خوراکیں۔ پہلی خوراک 12 مہینے یا اس سے زیادہ عمر میں دی جانی چاہیے۔ |
- ہیپاٹائٹس بی ویکسن
|
تمام بچوں کے لیے ہیپاٹائٹس بی ویکسین کی تین مناسب فاصلہ والی خوراک کی ایک مکمل سیریز دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، FDA نے صرف 11 سے 15 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے دو خوراکوں کا نظام الاوقات منظور کیا ہے اور یہ صرف اس صورت میں ہے جب مرک برانڈ والی (RECOMBIVAX HB) بالغوں کی ہیپاٹائٹس بی ویکسن کا استعمال کیا جائے۔ اگر دو خوراک کا نظام الاوقات 11-15 سال کی عمر کے نوعمروں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تو اسے سکول کے فارم پر واضح طور پر تحریر کرنا لازمی ہے۔ |
- خسرہ، ممپس، اور روبیلا (MMR)ویکسن
|
کم از کم دو خسرہ، دو ممپس اور ایک روبیلا۔ (اکثر بچے ہر ایک کی دو خوراکیں لیتے ہیں کیونکہ عام طور پر جو ویکسین لگائی جاتی ہے اس میں MMR ویکسن کا مجموعہ ہوتا ہے)۔ پہلی خوراک 12 ماہ یا اس سے زیادہ عمر میں دی جانی چاہیے۔ ویکسن کی دوسری خوراک کنڈرگارٹن میں داخلہ سے قبل لگوانا ضروری ہے، لیکن یہ پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان کم از کم وقفے کے بعد کسی بھی وقت لگوائی جا سکتی ہے۔ |
- نیوموکوکل (PCV) ویکسن
|
یہ ویکسن صرف 60 ماہ سے کم عمر کے بچوں کے لیے ضروری ہے۔ نیوموکوکل کنجوگیٹ ویکسین کی ایک سے چار خوراکیں، جو عمر کے لحاظ سے پہلی خوراک پر منحصر ہوتی ہیں، ضروری ہیں۔ |
- روٹا وائرس ویکسن
|
یہ ویکسین صرف آٹھ ماہ سے کم عمر کے بچوں کے لیے ضروری ہے۔ روٹا وائرس ویکسن کی دو یا تین خوراکیں (مینوفیکچرر پر منحصر) ضروری ہیں۔ |
- پولیو (IPV) ویکسن
|
پولیو ویکسن کی کم از کم چار خوراکیں۔ ایک خوراک چوتھی سالگرہ پر یا اس کے بعد دی جانی چاہیے۔ اضافی معلومات کے لیے ضمیمہ رہنمائی دستاویز ملاحظہ کریں۔ |
- وریسیلا (چکن پاکس) ویکسن
|
مورخہ 1 جنوری، 1997 کو اور اس کے بعد پیدا ہونے والے تمام بچوں کو 12 ماہ یا اس سے زیادہ عمر میں چکن پاکس ویکسن کی ایک خوراک لگوانی ضروری ہے۔ دوسری خوراک کنڈرگارٹن میں داخل ہونے سے پہلے خوراک دہانی کی جانی چاہیے لیکن خوراک ایک اور خوراک دو کے مابین ضروری کم از کم وقفہ کے بعد کسی بھی وقت دی جا سکتی ہے۔ |
|
ساتویں جماعت میں داخل ہونے سے قبل |
- خناق، تشنج، اور پرٹوسس (DTaP, DTP یا Tdap)
|
جماعت 7 میں داخل ہونے والے تمام بچوں کے لیے Tdap ویکسن کی ایک بوسٹر خوراک ضروری ہے۔ (اس ویکسن کے بارے میں اضافی معلومات اس چارٹ کی ابتداء میں مل سکتی ہیں۔) |
- ہیومن پپیلوما وائرس (HPV) ویکسن
|
جماعت 7 میں داخل ہونے والے طلباء کے لیے HPV کی دو خوراکوں کی ایک مکمل سیریز ضروری ہے۔ پہلی خوراک بچے کے جماعت 7 میں داخل ہونے سے قبل دی جائے گی۔ صحت بورڈ کی منظوری شدہ تعلیمی مواد کا جائزہ لینے کے بعد، والدین یا سرپرست اپنی صوابدید پر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ بچے کو HPV ویکسن دی جائے یا نہیں۔ |
- میننگوکوکل کونجوگیٹ (MenACWY) ویکسن
|
کم از کم MenACWY ویکسن کی دو خوراکیں۔ پہلی خوراک جماعت 7 میں داخلہ سے قبل دی جانی چاہیے۔ آخری خوراک جماعت 12 میں داخل ہونے سے پہلے دی جانی چاہیے۔ |
|
12ویں جماعت میں داخل ہونے سے قبل |
- میننگوکوکل کونجوگیٹ (MenACWY) ویکسن
|
ابتدائی خوراک 7ویں جماعتمیں داخل ہونے سے پہلے دی جانی چاہیے۔ آخری خوراک 12ویں جماعت میں داخل ہونے سے پہلے دی جانی چاہیے۔ |