میں رجسٹریشن کا عمل PWCS - Urdu

سٹوڈنٹ سکول بس میں سوار ہو رہے ہیں

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز رجسٹریشن کا عمل

مرحلہ 1: اپنے زون والا سکول تلاش کریں

والدین کو پرنس ولیم کاؤنٹی منتقل ہوتے ہی اپنے بجے کو سکول میں داخل کرانا چاہیے۔ اپنا سکول تلاش کریں کا ٹول کا استعمال کریں۔

  • وہ والدین جن کے بچے اس وقت پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز PWCS کے کسی پری سکول پروگرام میں داخل ہیں (پری سکول یا خصوصی تعلیم)، انہیں کنڈرگارٹن کے آن لائن رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی بجائے براہ مہربانی اس سکول کے رجسٹرار سے رابطہ کریں جہاں ان کے بچے آنے والے تعلیمی سال میں کنڈرگارٹن میں جائیں گے۔
  • اگر آپ کے پاس سکول کے داخلے کے بارے میں اضافی سوالات ہیں تو ، آپ اپنے زون والے سکول سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سکول کی قسم کے لحاظ سے PWCS سکول ملاحظہ کریں

اپنا سکول تلاش کریں

مرحلہ 2: اپنے بچے کو رجسٹر کرانے کے لئے ضروری دستاویزات جمع کریں

آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہو گی:

  1. آپ کے بچے کا اصل پیدائشی سرٹیفکیٹ یا مصدقہ کاپی۔
    • بچے کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی نقل اس تقاضے کو پورا نہیں کرتی۔
    • سرکاری کاروبار کے مقاصد کے لئے، آپ محکمہ صحت عامہ یا وائٹل ریکارڈ آفس سے تصدیق شدہ برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہیے جہاں آپ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اسے اکثر "سرکاری" کاپی کے طور پر بھی بیان کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنے بچے کے ورجینیا برتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیق شدہ کاپی نہیں ہے تو، براہ کرم مدد کے لئے ورجینیا ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ آفس آف وائٹل ریکارڈز ویب پیج ملاحظہ کریں۔
  2. پرنس ولیم کاؤنٹی میں گھر کی ملکیت یا جائیداد کی لیز کی حمایت کے دستاویزات۔
    • پرنس ولیئم کاؤنٹی میں اپنی رہائش کے لئے دستاویزی ثبوت کے بارے میں مزید معلومات کے لئےبراہ کرم ضابطہ 3-711 پڑھیں۔
  3. درج ذیل میں سے منتخب کردہ اپنی رہائش کو ثابت کرنے کے لئے دو (2) اضافی دستاویزات:
    • موجودہ پتے والا ورجینیا کا قانونی ڈرائیور لائسنس
    • گاڑی کی رجسٹریشن
    • یوٹیلیٹی (بجلی، گیس، پانی) کا بل یا ان کے کنکشن کے دستاویزات
    • نجی ملکیت کا ٹیکس بل
    • بنک کا بیان
    • تنخواہ کی رسید
    • ووٹر رجسٹریشن
    • گاڑی یا گھر کی انشورنس پالیسی سٹیٹمنٹ یا کارڈ
    • دیگر دستاویزی ثبوت جو رہائش کے ثبوت کے لۓ معقول ہو
  4. وہ طلباء جو رجسٹریشن کی تاریخ سے پچھلے پانچ سالوں کے دوران، تین یا زیادہ مسلسل مہینے امریکہ یا امریکی علاقے سے باہر رہے ہیں انہیں تپ دق سکریننگ کے منفی نتائج مہیا کرنے ہوں گے۔ تپ دق کی سکریننگ کے بارے میں مزید جانیں۔
  5. گریڈ کنڈرگارٹن سے 5 کے طلباء کے لئے ایک جامع جسمانی امتحان سٹوڈنٹ کے پہلی بار سرکاری سکول میں داخل ہونے کی تاریخ سے 12 ماہ کے اندر کیا گیا تھا. داخلے سے پہلے ورجینیا محکمہ تعلیم اور ورجینیا محکمہ صحت کو کامن ویلتھ آف ورجینیا اسکول انٹری ہیلتھ فارم (PDF) سے دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔
  6. لازمی حفاظتی ٹیکوں کا ثبوت
  7. خصوصی تعلیمی خدمات وصول کرنے والے طلباء کا موجودہ انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کے منصوبے کی نقل۔
  8. تحویل کے دستاویزات، اگر قابل اطلاق ہوں۔

مرحلہ 3: آن لائن رجسٹر کریں

والدین کو موجودہ خاندانوں کے لیے ہدایات کو منتخب کرنا چاہیے اگر درج ذیل میں سے کوئی قابل اطلاق ہے:

  • اس وقت پیرنٹ کا ایک بچہ (بچے) PWCS سکول یا پروگرام میں داخل ہے۔
  • پیرنٹ کا ایک بچہ (بچے) جو پہلے PWCS سکول میں داخل تھا یا پہلے مرکزی دفتر کے مقام پر اس کی جانچ کی گئی تھی۔
  • پیرنٹ کا کسی وقت PWCS میں ایک اکاؤنٹ تھا۔

براہ کرم نیچے دیئے گئے اس بٹن کو منتخب کریں جو آپ کے خاندان پر لاگو ہوتا ہے۔

مرحلہ 4: رجسٹریشن اپائنٹمنٹ کا وقت لینے کے لئے سکول سے رابطہ کریں

آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد، اپنے بچے کے زون والے سکول میں رجسٹرار سے رابطہ کریں۔ اپنے بچے کے سکول کا ای میل رابطہ تلاش کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس کا استعمال کریں۔

گلوبل ویلکم سینٹر – زبان کی جانچ اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کا جائزہ

گلوبل ویلکم سینٹر ان خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے جو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز میں نئے ہیں اور جو انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولتے اور/یا سمجھتے ہیں۔ گلوبل ویلکم سینٹر نئے طلباء کی رجسٹریشن، انگریزی زبان میں مہارت کی جانچ، گریڈ لیول میں داخلے اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کی تشخیص میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید سوالات کے کے لیے ہمارے گلوبل ویلکم سینٹر کے Manassas کیمپس سے 3800-402-571 پر یا Woodbridge کیمپس سے 6813-374-571 پر رابطہ کریں یا [email protected] پر ایک ای میل بھیجیں۔ سٹاف کا رکن آپ سے دو کاروباری دنوں کے اندر اندر مدد کے لیے رابطہ کرے گا/گی۔

کووڈ-19 کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے، تمام نئی رجسٹریشن نئے خاندانوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے عارضی طور پر مکمل کی جا رہی ہے۔ اپنے بچے کے زون کا سکول تلاش کرنے کے لیے PWCS اپنا سکول تلاش کریں کا ٹول استعمال کریں۔ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد، درج ذیل لنک میں سے ایک کے ذریعے اپنے سکول کے رجسٹرار سے رابطہ کریں:

 

بچے کو رجسٹر کروانے والے افراد جو پیرنٹ نہیں یا یہاں کے رہائشی نہیں

اگر آپ پرنس ولیئم کاؤنٹی میں داخل کروانے والے بچے/بچی کے والدیا والدہ نہیں یا یہاں کے رہائشی نہیں ہیں تو مددگار معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

25-2024 کے تعلیمی سال کے لیے فیس درج ذیل ہے:

  • ریاست کے اندر کے رہائشی کے لیے: 9,462 ڈالر فی سال
  • ریاست سے باہر رہائشی کے لیے: 18,159 ڈالر فی سال

کوئی مستقل رہائش گاہ نہیں

اگر آپ ایسے سٹوڈنٹ کو داخل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جو بے گھر ہے تو براہ مہربانی ہمارا ہوم لیس نیس ویب پیج ملاحظہ کریں۔

مک کینی-وینٹو کے ہوم لیس اسسٹنٹ ایکٹ کے مطابق، بے گھر ہونے سے مراد ہے کہ بچے اور نوجوان دونوں کے پاس مستقل، باقاعدہ اور رات کو سونے کی کافی جگہ نہیں ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کو اگر درج ذیل میں سے کسی بھی صورتحال کا سامنا ہے تو انہیں بے گھر سمجھا جائے گا:

  • رہائش گاہ کے نقصان، مالی معاشی مشکلات، یا اس جیسی وجوہات کی وجہ سے دیگر افراد کے ساتھ رہائش پذیر ہونا؛
  • ہنگامی صورتحال یا منتقلی کی پناہ گاہوں میں رہنا؛
  • مناسب متبادل سہولیات کی کمی کی وجہ سے موٹل، ہوٹل، ٹریلر پارکس، کیمپ گراؤنڈ میں رہنا؛
  • گاڑیوں، پارکوں پبلک جگہوں، بس یا ٹرین سٹیشنوں یا متروک عمارتوں میں رہنا؛
  • ایک ایسی بنیادی رات کی قیام گاہ رکھتے ہیں جو عوامی یا نجی مقام ہو جسے عام طور پر باقاعدہ سونے کی جگہ کی سہولت کے طور پر شناخت نہ کیا گیا ہو؛ اور
  • اوپر بیان کردہ حالات میں رہنے والے مہاجر بچے یا نوجوان۔

کسی قسم کے سوالات کے لیے براہ مہربانی مک کینی-وینٹو ہوم لیس رابطہ کار، Tami Eppolite سے [email protected] پر رابطہ کریں۔

سرٹیفائیڈ ٹیوٹر آپشن

سیکشن 254-22.1 کوڈ آف ورجینیا والدین کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک استاد کے ذریعہ پڑھائے جو بورڈ آف ایجوکیشن کی طرف سے مقرر کردہ ٹیچر لائسنس کی اہلیت پر پورا اترتا ہے جب اس شخص کو سکول ڈویژن سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ٹیوٹر کے طور پر منظور کیا گیا ہو۔ بورڈ آف ایجوکیشن کی طرف سے مقرر کردہ قابلیت کو پورا کرنے کے لئے، ٹیوٹر کے پاس کسی بھی علاقے میں ورجینیا کا قانونی تدریسی لائسنس ہونا ضروری ہے اور ایک پیرنٹ ہو سکتے ہیں جو ٹیوٹر کی قابلیت پر پورا اترتے ہیں۔

ٹیوٹرز کو منظور کیا جاتا ہے اگر ان کا تدریسی لائسنس قانونی ہے۔ تعلیمی پیشرفت کے ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔

PWCS میں، ہوم انسٹرکشن آفس سرٹیفائیڈ ٹیوٹر کے تعلیمی اختیارات کے لئے تصدیق کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ اس آپشن کا انتخاب کرنے والے والدین کو میل کے ذریعے ہوم انسٹرکشن آفس کو مطلع کرنا ہو گا: PWCS Student Services Department, Home Instruction, P.O. Box 389, Manassas, VA 20108, or email: [email protected].

براہ مہربانی اپنے خط و کتابت میں درج ذیل کو شامل کریں:

  • سٹوڈنٹ کا نام
  • ٹیوٹر کے قانونی (موجودہ) ورجینیا ٹیچنگ لائسنس کی کاپی

سکول میں داخلے کے بارے میں اضافی سوالات

اگر آپ کے سکول میں داخلے کے بارے میں کوئی اضافی سوالات ہیں تو آپ اپنے زون والے سکول سے رابطہ کر سکتے ہیں۔