طلباء کے پبلک سکول میں داخلے کے لیے لازمی حفاظتی ٹیکوں کی شرائط کے تحت ٹیکے لگوانے کی حتمی تاریخ 19 اگست، 2022 ہے۔ اگر 19 اگست، 2022 تک لازمی حفاظتی ٹیکوں کا مکمل ثبوت فراہم نہیں کیا جاتا تو طالبعلم/طالبہ کو 22 اگست، 2022 سے سکول سے خارج کر دیا جائے گا، جب تک کہ حفاظتی ٹیکوں کی لازمی دستاویزات سکول کو فراہم نہیں کر دی جاتیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو برائے مہربانی سکول نرس سے رابطہ کریں۔
سکول کے لیے حفاظتی ٹیکوں کے تقاضے
ورجینیا کوڈ تقاضا کرتا ہے کہ تعلیمی سال شروع کرنے سے پچھلے بارہ مہینوں کے اندر اندر بچوں کا جامع جسمانی معائنہ (§ 22.1-270) ہونا چاہیے اور پبلک کنڈرگارٹن یا ایلیمنٹری سکول کے آغاز سے پہلے بارہ مہینوں کے اندر اندر ضروری حفاظتی ٹیکے (§ 22.1-271.2) لگوائیں۔ کسی بھی بچے کو کسی سکول میں اس وقت تک داخلہ نہیں دیا جائے گا تاوقتیکہ داخلہ کے وقت طالب علم یا اس کے والدین داخلے کے اہل کار کو کامن ویلتھ آف ورجینیا سکول میں داخلہ کے ہیلتھ فارم پر حفاظتی ٹیکوں کا دستاویزی ثبوت نہیں فراہم کر دیتے یا تاوقتیکہ طالب علم کسی طبی یا مذہبی وجوہات کی بناء پر حفاظتی ٹیکہ لگوانے سے قاصر ہو، طالبعلم/طالبہ ایک بے گھر بچہ/بچی ہے یا وہ نوجوان یا طالبعلم/طالبہ فوسٹر کیئر [رضاعی نگہداشت والی جگہ] میں ہے۔ اضافی معلومات کے لیے ضابطہ 6-723 ، "حفاظتی ٹیکوں کی شرائط" ملاحظہ کریں۔
ورجینیا محکمۂ صحت (VDOE) کی معلومات:
- ہیلتھی بیک ٹو سکول کووڈ-19 سیفٹی گائیڈ
- ورجینیا چائلڈ ہڈ و ایڈولیسینس ویکسینیشن شیڈول
- کووڈ-19 ویکسینیشن ریسپونس (بچوں اور نوجوانوں کے لیے کووڈ-19 سے متعلق معلومات)
- American Academy of Pediatrics Article: یہ بات کیوں اتنی اہم ہے کہ کووڈ-19 کے وبائی مرض کے دوران میرے بچوں کو ان بچپن کے تمام حفاظتی ٹیکے لگے ہوں؟
K تا 12ویں گریڈ کے طلباء کے لیے لازمی حفاظتی ٹیکے
- خناق، ٹیٹنس اور کالی کھانسی (DTaP, DTP, or Tdap)
- خناق، ٹیٹنس اور کالی کھانسی (DTaP, DTP, or Tdap) - مناسب وقت کے ساتھ کم از کم چار خوراکیں۔ بچے کو DTaP یا DTP کی کم از کم ایک خوراک چوتھی سالگرہ پر یا اس کے بعد دی گئی ہو۔ DT (ڈپتھیریا، ٹٹینس) کا ٹیکہ لگوانا ان طلباء کے لیے ضروری ہے جنہیں pertussis والا ٹیکہ ( DTaP یا DTP) سے استثنٰی دیا گیا ہے۔ 7 سال یا اس سے زائد عمر کے بچے جو ٹیٹنس اور خناق کی کم از کم ضرورت پر پورے نہیں اترتے، انہیں اڈلٹ Td لگوانے کی ضرورت ہے۔ Tdap کی مؤثر A بوسٹر خوراک 7ویں گریڈ میں داخل ہونے والے تمام بچوں کے لیے لازمی ہے۔
- Meningococcal Conjugate (MenACWY) ویکسین
- 1جولائی، 2021 سے MenACWY ویکسین کی کم از کم دو خوراکیں۔ پہلی خوراک، 7ویں گریڈ میں داخل ہونے سے قبل دی جانی چاہیے۔ آخری خوراک، 12ویں گریڈ میں داخل ہونے سے قبل دی جانی چاہیے۔
- Human Papillomavirus (HPV) ویکسین
- 1جولائی، 2021 سے، 7ویں گریڈ میں داخل ہونے والے طلباء کے لیے HPV ویکسین کی دو خوراکوں کی سیریز مکمل کرنا لازمی ہے۔ پہلی خوراک، بچہ/بچی کے 7ویں گریڈ میں داخل ہونے سے قبل دی جانی چاہیے۔ محکمۂ صحت کے منظور شدہ تعلیمی مواد کا جائزہ لینے کے بعد، والد یا والدہ یا سرپرست، والد یا والدہ یا سرپرست کی صوابدید پر، بچہ/بچی کو HPV ویکسین نہ دلانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
- Hepatitis B ویکسین
- تمام بچوں کے لیے ہیپاٹائٹس B حفاظتی ٹیکوں کی مناسب وقفے سے تین خوراکوں پر مشتمل سیریز مکمل کرنا لازمی ہے۔ تاہم، FDA نے 11 تا 15 سال کی عمر کے نوجوانوں کو صرف 2 خوراکوں کے شیڈول کی منظوری دی ہے اور صرف تب جب Merck برانڈ (RECOMBIVAX HB) ایڈلٹ فارمیولیشن ہیپاٹائٹس B حفاظتی ٹیکوں کا استعمال کیا گیا ہو۔ اگر 11 سے 15 سال کے نوجوانوں کے لیے 2 خوراکیں شیڈول کی گئی ہیں تو اسے سکول فارم پر واضح انداز میں درج ہونا چاہیئے۔
- Measles, Mumps, & Rubella (MMR) ویکسین
- خسرے کی کم از کم 2، گلسوئے کی 2 اور روبیلا کی کم از کم 1 خوراک۔ (اکثر بچوں کو ہر ایک کی 2 خوراکیں دی جاتی ہیں کیونکہ دیا جانے والا ٹیکہ MMR کا مشترکہ ٹیکہ ہوتا ہے)۔ پہلی خوراک لازمی طور پر 12 ماہ یا اس سے زیادہ عمر میں دی جانی چاہیے۔ ویکسین کی دوسری خوراک کنڈرگارٹن میں داخل ہونے سے پہلے دی جانی چاہیے لیکن پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان کم از کم وقفے کے بعد کسی بھی وقت دی جا سکتی ہے۔
- Haemophilus Influenzae Type b (Hib) ویکسین
- یہ ویکسین صرف 60 ماہ کی عمر تک کے بچوں کے لیے ضروری ہے۔ بنیادی سیریز پر مشتمل دو یا تین خوراکوں (کمپنی کی بنیاد پر) پر مشتمل ہیں۔ تاہم، بچے کی حالیہ عمر نہ کہ ماقبل دئے گئے ٹیکوں کی تعداد پر اس امر کا تعین ہوتا ہے کہ کتنی خوراکوں کی ضرورت ہے۔ 15 تا 60 ماہ کی عمر کے وہ بچے جنھیں حفاظتی ٹیکہ نہیں لگوایا گیا ہو، انہیں حفاظتی ٹیکے کی صرف ایک خوراک لگوانے کی ضرورت ہے۔
- Pneumococcal (PCV) ویکسین
- یہ ویکسین صرف 60 ماہ سے کم عمر کے بچوں کے لیے ضروری ہے۔ pneumococcal conjugate ویکسین کی ایک تا چار خوراکیں، جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ پہلی خوراک کس عمر میں دی گئی، لازمی ہے۔
- Rotavirus ویکسین
- یہ ویکسین صرف آٹھ ماہ سے کم عمر کے بچوں کے لیے ضروری ہے۔ 1جولائی، 2021 سے، Rotavirus ویکسین (کمپنی پر انحصار ہے) کی دو یا تین خوراکوں کی سیریز مکمل کرنا لازمی ہے۔
- Polio (IPV) ویکسین
- Polio ویکسین کی کم از کم چار خوراکیں۔ پہلی خوراک لازمی طور پر چوتھی سالگرہ یا اس کے بعد دی جانی چاہیے۔ اضافی معلومات کے لیے ضمنی رہنمائی ملاحظہ کیجیئے۔
- Varicella (Chickenpox) ویکسین
- 1 جنوری، 1997 میں یا اس کے بعد پیدا ہونے والے تمام بچوں کے لیے، خسرہ ویکسین کی ایک خوراک 12 مہینے یا اس کے بعد دینا لازمی ہے۔ 3 مارچ، 2010 سے، ویکسین کی دوسری خوراک کنڈرگارٹن میں داخل ہونے سے پہلے دی جانی چاہیے لیکن پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان کم از کم وقفے کے بعد کسی بھی وقت دی جا سکتی ہے۔
- Hepatitis A (HAV) ویکسین
- 1 جولائی، 2021، سے Hepatitis A ویکسین کی کم از کم دو خوراکیں۔ پہلی خوراک لازمی طور پر 12 ماہ یا اس سے زیادہ عمر میں دی جانی چاہیے۔
ہیلتھ فارم:
- ہدایات
- کامن ویلتھ آف ورجینیا سکول میں داخلے کے وقت ہیلتھ فارم MCH 213G
- کامن ویلتھ آف ورجینیا سکول میں داخلے کے وقت ہیلتھ فارم آن لائن بھرا جانے والا فارم MCH213G
- VDH: سکول کے اضافی ہیلتھ فارم اور ایکشن پلاس
حوالہ جات:
- سکول کے لیے درکار ویکسین کے لیے اضافی رہنمائی - جولائی 2021 (PDF)
- ورجینیا چائلڈ ہڈ ویکسینیشن شیڈول - پیدائش تا 18 سال کی عمر تک (PDF)
- 7ویں گریڈ 11واں گریڈ میں جانے والے طلباء کے والدین کے لیے HPV ویکسین (PDF)
- والدین اور سرپرستان کے لیے Tdap کے بارے میں معلومات
- ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن داخلہ اور صحت کی معلومات
پرنس ولیئم کا محکمہ صحت کا پتہ اور فون نمبرز درج ذیل ہیں:
بچے پرنس ولیئم کاؤنٹی ہیلتھ ڈیپاٹمنٹ کے Manassas یا Woodbridge کلینک یا کسی دوسرے ڈاکٹر کے کلینک سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ سکول میں داخلے کے لیے لازمی ویکسین کاؤنٹی کے ہیلتھ کلینک میں مفت دستیاب ہیں۔ براہ مہربانی ہیلتھ کلینک آنے سے قبل اوقات اور شیڈول کے لیے فون کریں۔
Manassas Clinic
9301 Lee Avenue
Manassas, VA 20110
703-792-6300
Woodbridge Clinic
4001 Prince William Parkway, Suite 101
Woodbridge, VA 22192
703-792-7300
اضافی وسائل کے لیے PWCSسٹوڈنٹ ہیلتھ سروسز کا ویب پیج ملاحظہ کریں:
- سکول میں ادویات
- صحت کے لازمی فارم
- ضوابط اور حقائق پر مبنی مواد
- جب طلباء بیماری کی وجہ سے غیر حاضر ہو سکتے ہیں
ریاستی شرائط پر تازہ ترین معلومات کے لیے ورجینیا محکمۂ صحت ملاحظہ کریں۔ سکول اور ڈے کیئر کے حفاظتی ٹیکوں کے کم از کم تقاضے
(ویب سائٹ پر دیگر زبانوں کے ترجمے موجود ہیں)
مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی ڈویژن آف امیونائیزیشن کو فون کریں:
1-800-568-1929 (صرف ریاست کے اندر) یا 8055-864-804