Online Registration For New Families - Urdu

آن لائن رجسٹریشن - PWCS میں آنے والے نئے خاندان

آنے والے تعلیمی سال کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل مارچ کی تیسری پیر کو کھلے گا اور اس کے بعد رو برو رجسٹریشن کے لیے ملاقات کی جاتی ہے۔ PWCS سے اس وقت پری سکول کی خدمات وصول کرنے والے موجودہ طلباء آن لائن رجسٹریشن استعمال مت کریں؛ اس کی بجائے آپ کو اس سکول سے رابطہ کرنا چاہیے جہاں آپ کا بچہ کنڈرگارٹن میں جائے گا تاکہ داخلے کی شرائط کو مکمل کیا جا سکے۔

آنے والے تعلیمی سال کے لیے بچے کو رجسٹر کرنے کے لیے، درج ذیل طریقے سے آگے بڑھیں:

مرحلہ 1: ایک آن لائن پیرنٹ اکاؤنٹ بنائیں

  1. پھر آن لائن رجسٹریشن اکاؤنٹ اینڈ ریکارڈ ایکسس سکرین پر جائیں۔
  2. More Options یعنی مزید انتخابات کے ٹیب پر کلک کریں، پھر Create a New Account یعنی نیا اکاؤنٹ بنائیں، پر کلک کریں۔

    آن لائن رجسٹریشن اکاؤنٹ ایند ریکارڈ ایکسس سکرین کا سکرین شاٹ

  3. Parent Account Activation یعنی پیرنٹ اکاؤنٹ کو چالو کریں، کے سوالات کے جواب دیں، اور Continue یعنی جاری رکھیں پر کلک کریں۔
    • اگر آپ کا کسی بھی سوال کا جواب ہاں ہے تو آپ کا پہلے سے ایک چالو پیرنٹ ویو اکاؤنٹ موجود ہے، اور آپ کو اپنے بچے کی رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے موجودہ پیرنٹ ویو یوزرنیم اور پاس ورڈ کو استعمال کرنے کی ضرورت ہو گی۔
    • اگر کسی بھی سوال کے لیے آپ کا جواب نہیں ہے تو مرحلہ نمبر 4 پر جائیں۔
  4. پیرنٹ ویو/سٹودنٹ ویو صارف کے معاہدے کا جائزہ لیں اور مجھے قبول ہے پر کلک کریں۔
  5. درج ذیل فیلڈز کو مکمل کر کے اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور مرحلہ نمبر 3 پر جاری رکھنے کے لیے کلک کریں۔
    • قانونی پہلا نام اور آخری نام – براہ مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنا نام اسی طرح لکھیں جیسا آپ کے جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ پر ہے۔ آپ کا یہاں لکھا گیا نام آپ کے الیکٹرانک دستخط کے طور پر استعمال ہو گا۔
    • ای میل ایڈریس - اس ای میل پر ایک ایکٹیویشن لنک بھیجا جائے گا۔ براہ مہربانی ایک درست ای-میل ایڈریس کو یقینی بنائیں۔
    • سکرین کے آخر میں سیکیورٹی کوڈ فراہم کیا گیا ہے۔
  6. تصدیق کا ایک پیغام ظاہر ہو گا۔ آپ ایک ای میل وصول کریں گے جس میں ایک لنک ہو گا جس کے ذیعے آپ اپنے اکاؤنٹ بنانے کے عمل کو مکمل کر سکتے ہیں اور داخلے کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
  7. ای میل میں لنک پر کلک کریں۔ Complete Account Creation یعنی اکاؤنٹ بنانے کے عمل کو مکمل کریں، کی ونڈو کھلے گی۔
  8. اپنے اکاؤنٹ بنانے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے درج ذیل فیلڈز مکمل کریں، پھر Save and Continue یعنی محفوظ کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔
    • یوزر آئی ڈی - پہلے سے موجود ہے، آپ کا ای میل ایڈریس فہرست میں موجود ہے لیکن اگر چاہیں تو تبدیل کر سکتے ہیں۔
    • پاس ورڈ

مرحلہ 2: آن لائن آن لائن رجسٹریشن کی درخواست مکمل کریں

  1. آن لائن رجسٹریشن سسٹم استعمال کرنے کے لیے، والدین اپنے نئے بنائے گئے PWCS پیرنٹ ویو اکاؤنٹ کے ذریعے سسٹم تک رسائی حاصل کریں گے۔ آن لائن رجسٹریشن اکاؤنٹ ایند ریکارد ایکسس سکرین پر، اپنا پیرنٹ ویو یوزرنیم اور پاس ورڈ ڈالیں اور Login یعنی لاگ ان پر کلک کریں
  2. آنے والے تعلیمی سال کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے، اختیارات کی فہرست میں نیچے سکرول کریں اور مخصوص تعلیمی سال کے لیے آن لائن رجسٹریشن (نئے طلباء)*  کو منتخب کریں۔
  3. تعارفی سکرین آپ کے بچے کی آن لائن رجسٹریشن سے متعلق بہت سی اہم معلومات پیش کرتی ہے، جن میں پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے داخلے کے وسائل اور ضوابط کے مددگار لنک شامل ہیں۔ اپنی درخواست پر آگے بڑھنے سے پہلے اس صفحے پر معلومات کا جائزہ لیں پھر Continue یعنی جاری رکھیں پر کلک کریں۔
  4. ہدایات پر عمل کریں اور آگے بڑھنے کے لیے ہر سکریں کے اختتام پر Save and Continue یعنی محفوظ کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔ جیسے ہی ایک سیکشن مکمل ہو گا، اس سیکشن کے نام کے سامنے ایک سبز چیک باکس ظاہر ہو گا۔

مرحلہ 3: اپنے داخلے کو حتمی شکل دیں

  1. جن والدین نے آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے، انہیں بالمشافہ ملاقات کی اپائنٹمنٹ شیڈول کرنے کے لیے اپنے بچے کے بیس سکول سے رابطہ کرنا چاہیے۔ بالمشافہ ملاقات آپ کے بچے کے داخلے کے عمل کو مکمل کرے گی۔
  2. اپنا شناختی کارڈ (سیکیورٹی مقاصد/عمارت میں داخلے کے لیے)، اپنے بچے کی پیدائش کا اصل سرٹیفکیٹ، اور دیگر ضروری دستاویزات جو آپ کی آن لائن درخواست کے ساتھ اپ لوڈ نہیں کیے گئے تھے (مثلاً، رہائش کا ثبوت، شناخت کا ثبوت، حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ، صحت/طبی فارم وغیرہ)

اگر آپ کے درخواست کے جائزے یا منظوری کے عمل کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی اپنے بچے کے سکول سے رابطہ قائم کریں۔

آن لائن رجسٹریشن کے لیے متعلقہ معلومات

جب ایک سیکشن مکمل ہو جائے تو بھی آپ سکرین کی بائیں طرف نیویگیشن ٹری سے ٹیب منتخب کر کے اس سیکشن میں واپس جا سکتے ہیں۔

تعارف کا ٹیب

  • سٹوڈنٹ سمری - بطور والد یا والدہ آپ کے پیرنٹ ریکارڈ سے وابستہ تمام طلباء کو دکھاتا ہے (ان کے داخلے کی حیثیت سے قطع نظر)۔ اگر کوئی معلومات غلط ہیں، تو براہ مہربانی آگے بڑھنے سے پہلے اپنے بچےکے سکول سے رابطہ کریں۔
  • دستخط - آپ کے الیکٹرانک دستخط کی شرط پوری کرتا ہے۔ آپ کا نام اسی طرح درج ہونا چاہیے جیسا سکرین کے اوپر دائیں جانب نظر آ رہا ہے۔ یہاں الیکٹرانک دستخط کر کے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آپ اکاؤنٹ کے مالک ہیں، رجسٹریشن کی اس درخواست میں معلومات فراہم کرنے پر اختیار رکھتے ہیں اور اتفاق کرتے ہیں کہ آپ کے بہترین علم کے مطابق یہ معلومات درست ہیں۔

خاندان کا ٹیب

  • گھر کا پتہ - اپنے گھر کے پتے کی تصدیق کریں۔ اگر آپ کا پتہ تبدیل ہو گیا ہے تو سرچ فیلڈ میں اپنا نیا پتہ درج کریں۔ جب آپ کا پتہ نظر آئے تو ایڈریس فیلڈ میں ظاہر کرنے کے لیے کلک کریں۔ اگر آپ کا پتہ سرچ میں نظر نہیں آ رہا تو ایڈریس فیلڈ میں اپنے گھر کا پتہ خود سے درج کریں۔ درج کرنے کے بعد، گھر کا پتہ اس طریقے سے فارمیٹ ہونا چاہیے جیسے عام یو ایس پوسٹل ڈاک میں ہوتا ہے۔
    • اگر آپ کا پتہ PWCS کی حدود بندی سے باہر ہے، مگر آپ PWC سکول میں داخلے کو زیر غور لانا چاہتے ہیں تو آپ درخواست جاری رکھ سکتے ہیں۔ درخواست مکمل کرنے کے بعد، آپ کو داخلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے مطلوبہ سکول سے رابطہ کرنا ہو گا، جس کے لیے طالبعلم/طالبہ کے تبادلے کی درخواست مکمل کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔
  • ڈاک کا پتہ - سسٹم کے مطابق، آپ کے ڈاک کا پتہ آپ کے گھر کے پتے کے جیسا ہی سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کے ڈاک کا پتہ آپ کے گھر کے پتے سے مختلف ہے، تو چیک باکس پر نشان مت لگائیں، اور مطلوبہ فیلڈ میں اپنا ڈاک کا پتہ درج کریں۔ درج کرنے کے بعد، ڈاک کا پتہ اس طریقے سے فارمیٹ ہونا چاہیے جیسے عام یو ایس پوسٹل ڈاک میں ہوتا ہے۔

والد یا والدہ/سرپرست کا ٹیب

یہ ٹیب ان تمام والدین اور سرپرستوں کے لیے ہے جو ایک یا زیاد طالبعلم/طالبہ (طلباء) کے ریکارڈ سے منسلک ہیں۔ اس عمل میں ہر طالبعلم/طالبہ سے رشتہ سٹوڈنٹ ٹیب پر بعد میں بیان کیا جائے گا۔ قانونی حقوق رکھنے والے والدین اور سرپرستان جنہیں طالبعلم/طالبہ کے الیکٹرانک ریکارڈ تک رسائی حاصل ہے، اس ٹیب میں شامل ہیں۔ سوتیلے والدین اس ٹیب میں شامل نہیں ہیں، اس کی بجائے انہیں ہنگامی صورتحال میں رابطے کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ اگر سوتیلا والد یا والدہ طالبعلم/طالبہ کی تحویل حاصل کر لیں تو وہ قانونی سرپرست سجھے جائیں گے اور تحویل کے دستاویز کے تحت انہیں اجازت ہو گی۔ اگرچہ داخل کرانے والے والد یا والدہ (آپ) تمام والد یا والدہ/سرست (سرپرستان) کی معلومات شامل کر سکتے ہیں، طالبعلم/طالبہ کے داخلے کے بعد، آپ صرف ان والد یا والدہ/سرپرست کی معلومات میں تبدیلی کر سکتے ہیں جو اسی گھر کے پتے پر رہتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی PWCS ضابطہ 1-794 اور PWCS ضابطہ 5-794 ملاحظہ کریں۔

  • ڈیموگرافک - طالبعلم/طالبہ سے منسلک تمام والد یا والدہ/سرپرست (سرپرستان) کے ساتھ ساتھ والد یا والدہ کے فوجی تعلقات کی حیثیت کی بھی تصدیق کرتا ہے، اگر قابل اطلاق ہے۔ موجودہ والدین کے لیے، آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے ناموں میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی کیونکہ ان معلومات کی پہلے سے PWC سکول کے ذریعے تصدیق کی جا چکی ہے۔ نام میں کسی قسم کی تبدیلی کے لیے براہ مہربانی سکول سے براہ راست رابطہ کریں۔
  • رابطہ معلومات - والد یا والدہ/سرپرست کے تمام ابطہ فون نمبر اور ای میل ایڈریس درج کریں۔ تمام والد یا والدہ/سرپرست کا کم از کم ایک فون نمبر لازمی درج ہونا چاہیے۔ داخل کرنے والے والد یا والدہ کا ایک ای میل ای-میل ایڈریس درکار ہے۔

ہنگامی صورتحال سے متعلق ٹیب

براہ مہربانی موجودہ رابطہ معلومات کا جائزہ لیں اور ہنگامی صورتحال میں کسی بھی ضروری رابطے والے فرد کا اضافہ کریں۔ ہنگامی صورتحال میں کم از کم دو افراد کو فہرست میں شامل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جو والد یا والدہ/سرپرست کے علاوہ ہوں (جیسے ہمسائے، بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے، سوتیلے والدین، رشتے دار وغیرہ) مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی PWCS ضابطہ 5-794 ملاحظہ کریں۔

  • ڈیموگرافک - کم از کم، رابطے والے افراد کے پہلے اور آخری نام لازمی درج کریں۔ اگر آپ چاہیں تو ہنگامی صورتحال والے افراد کے پتے اور ترجیحی زبان درج کر سکتے ہیں۔
  • رابطہ معلومات - ہنگامی صورتحال والے فرد کا کم از کم ایک رابطہ نمبر درج کریں۔

سٹوڈنٹ ٹیب

یہ سکرین ان تمام طلباء کی فہرست کو دکھاتی ہے جو ڈسٹرکٹ کے اندر اس وقت داخل ہیں یا ماضی میں داخل تھے۔ یہ طلباء صرف دیکھے جا سکتے ہیں اور رجسٹریشن کے عمل میں شامل نہیں ہیں۔

ایک طالبعلم/طالبہ (طلباء) کو رجسٹر کروانے کے لیے Add new Student یعنی ایک نئے طالبعلم/طالبہ کو شامل کریں، پر کلک کریں۔

  • ڈیموگرافک - طالبعلم/طالبہ کا نام اس طرح لکھیں جیسا اس کے پیدائش کے قانونی سرٹیفکیٹ پر لکھا ہوا ہے۔ آپ اس والد یا والدہ کو بھی چنیں گے جس کے ساتھ طالبعلم/طالبہ رہتا/رہتی ہے۔ طالبعلم/طالبہ کے سکول کے انتخاب (جیسے زون والا سکول) کا تعین اس پتے پر ہو گا۔ مزید برآں، آپ کو طالبعلم/طالبہ کے گھر کی قسم کے بارے میں بھی بتانا ہو گا (جیسے سنگل فیملی ہوم، ٹاؤن ہاؤس، اپارٹمنٹ وغیرہ)۔ کنڈرگارٹن میں داخلے کے لیے، طالبعلم/طالبہ کو اس سال کی 30 ستمبر تک 5 سال کا ہونا چاہیے جس میں اس کے والد یا والدہ اسے داخل کروانا چاہتے ہیں۔ فوجی خاندان جو ان طلباء کو داخل کرانا چاہتے ہیں جو کنڈرگارٹن میں داخلے کے لیے عمر کی شرط پر پورے نہیں اترتے لیکن ملٹری کمپٹ سٹیٹس کے ذریعے اہل ہیں، انہیں لازمی طور پر داخلے کو مکمل کرنے کے لیے اپنے سکول سے رابطہ کرنا چاہیے۔
  • اضافی معلومات - طالبعلم/طالبہ کی باقی کی معلوقات ان کے پیدائش کے قانونی سرٹیفکیٹ کے مطابق درج کریں۔ اگر آپ چاہیں تو آپ اپنے بچے کے ریکارڈ میں تحویل کے دستاویز بھی درج کر سکتے ہیں۔
  • امریکہ میں داخلے کا سوالنامہ - یہ سکرین صرف اس وقت ظاہر ہو گی اگر طالبعلم/طالبہ امریکہ سے باہر یا پورٹو ریکو میں پیدا ہوا/ہوئی ہے۔ قابل اطلاق سوالات کے جواب دیں جن میں طالبعلم/طالبہ کی امریکہ میں داخلہ، امریکہ میں حالیہ داخلہ، اور ان کا امریکی سکول میں تعلیم شامل ہے۔
  • ڈیموگرافک - براہ مہربانی طالبعلم/طالبہ کے گھر اور/یا ذاتی سیل سیل فون نمبر ( 13 سال یا اس سے بڑی عمر کے طلباء)، کے ساتھ ساتھ ترجیحی نام اور/یا ذاتی ای میل بھی فراہم کریں، اگر قابل اطلاق ہے۔ اس رابطہ معلومات کو طالبعلم/طالبہ سے منسوب ہونا چاہیے۔ والد یا والدہ/سرپرست کے فون نمبر یہاں درج نہیں ہونے چاہیے، اور انہیں لازمی طور پر پیرنٹ ٹیب میں اپ ڈیٹ کیا جانا چاہیے۔ اگر طالبعلم/طالبہ کے پاس فون نہیں ہے تو فون نہیں ہے کے چیک باکس کو منتخب کریں۔
  • مک کینی-وینٹو - اس سروے کا مقصد مک کینی-وینٹو ہوم لیس ایجوکیشن اسسٹنٹ ایکٹ برائے 2001 کے تحت ممکنہ خدمات وصول کرنے سے متعلق اہلیت کا تعین کرنا ہے۔ بے گھر ہونے کی تعریف اور دستیاب وسائل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی سٹوڈنٹ سروسز ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ اگر آپ چاہیں تو خدمات حاصل کرنے کے لیے مک کینی-وینٹو درخواست مکمل کر سکتے ہیں جس کا لنک سکرین کے نچلے حصے میں فراہم کیا گیا ہے۔
  • خصوصی خدمات - ظاہر کرتا ہے کہ اگر طالبعلم/طالبہ کو ٹیسٹ کیا گیا ہے، یا کسی خصوصی خدمات یا پروگراموں میں شرکت کرتا/کرتی ہے جن میں گفٹڈ و ٹیلنٹڈ، سپیچ، 504، اور/یا یا خصوصی تعلیمی خدمات شامل ہیں۔
  • سکول کا انتخاب - طالبعلم/طالبہ کے منتخب کردہ گھر کے پتے کی بنیاد پر، یہ سکرین طالبعلم/طالبہ کے رہائش کے علاقے کے سکول کو دکھا‏‏ئے گی (جیسے زون والا سکول) جہاں رجسٹریشن کی درخواست بھیجی جائے گی۔ اگر آپ سکول کی حدود سے باہر رہتے ہیں یا آپ سکول کی حدود میں رہتے ہیں مگر ہم آپ کے گھر کا پتہ تلاش نہیں کر سکے (جیسے نئی تعمیر، نیا 911 پتے کی فہرست وغیرہ)، ایک زون والا سکول ظاہر نہیں ہو گا۔ ان صورتحالوں میں، آپ رجسٹریشن کی درخواست مکمل کرنے کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں اور داخلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے آپ کو اپنے سکول سے رابطہ کرنا ہو گا۔
  • قومیت اور نسل - طالبعلم/طالبہ کی قومیت اور طالبعلم/طالبہ سے متعلقہ تمام قابل اطلاق نسلوں کو منتخب کریں۔
  • ہیلتھ انشورنس - ٹی بی کی سکرینگ کے سوال مکمل کریں۔ اگر آپ کا بچہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران مسلسل پانچ مہینے ملک سے باہر رہا ہے تو آپ کو لازمی طور پر تپ دق کی سکرینگ یا ٹیسنگ کا ثبوت فراہم کرنا ہے جیسا کہ PWCS کے ضابطہ 4-723 ، تپ دق کی سکرینگ کی شرائط میں درج ہے۔ طلباء کو درکار تحریری دستاویزات کے بغیر سکول میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ براہ مہربانی طالبعلم/طالبہ کے ڈاکٹر، ڈینٹسٹ، اور ہیلتھ انشورنس کی معلومات بھی درج کریں۔
  • طبی مسائل - اگر طالبعلم/طالبہ کو کوئی طبی مسئلہ درپیش ہے تو اس کے بارے میں آگاہ کریں۔ اگر کوئی خاص مسئلہ فہرست میں درج نہیں ہے تو دیگر مسائل منتخب کریں، اور کمنٹ فیلڈ میں مسئلے کی وضاحت کریں۔ براہ مہربانی اگر طالبعلم/طالبہ کے صحت کے مسئلے (مسائل) کو صحت کے علاج کے منصوبے کی ضرورت ہے تو اس کا تعین کرنے کے لیے سکول سے رابطہ کریں۔ قابل اطلاق PWCS کے ہیلتھ فارم اور ضوابط کا جائزہ لینے یا ان کی پرنٹ نقول حاصل کرنے کے لیے، براہ مہربانی سٹوڈنٹ سروسز ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
  • ادویات - اگر طالبعلم/طالبہ کوئی ادویات لیتا ہے تو وہ یہاں درج ہو گی۔ نیچے درج کی گئی کوئی بھی ادویات طالبعلم/طالبہ کو اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک مناسب دستاویزات فراہم نہیں کیے جاتے اور آپ کے سکول کا سکول ہیلتھ سٹاف اس کی تصدیق نہیں کر دیتا۔ قابل اطلاق PWCS کے ہیلتھ فارم اور ضوابط کا جائزہ لینے یا ان کی پرنٹ نقول حاصل کرنے کے لیے، براہ مہربانی سٹوڈنٹ سروسز ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
  • حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ - براہ مہربانی اپنے بچے کے حفاظتی ٹیکوں کی تاریخیں یہاں درج کریں جیسے اس کے حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈ میں درج کی گئی ہیں۔ تاریخیں لازمی طور پر ترتیب میں ہونی چاہیے۔ طالبعلم/طالبہ کے حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈ کی ایک نقل تصدیق کے لیے پھر بھی درکار ہو گی اور وہ اس درخواست کے آخر میں اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔
  • معلومات کا اجرا - ورجینیا کے نئے قانون کے تحت، سکول والدین کی اجازت کے ساتھ ہی صرف طالبعلم/طالبہ کے پتے، فون نمبر، اور ای-میل ایڈریس باہر کے گروپوں جیسے PTAs، منتخب کردہ حکام اور گریجویشن کی اشیا فراہم کرنے والے وینڈر کو دے سکتے ہیں۔ براہ مہربانی نیچے دیے گئے ڈبے پر نشان لگائے تاکہ طالبعلم/طالبہ کی بہترین مفاد میں پرنسپل (یا نامزد کردہ) کی صوابدید پر ان معلومات کو بانٹنے کی اجازت دی جائے گی جو مواد کی فراہمی میں مدد دے۔ آپ کی اجازت کے بغیر، ہو سکتا ہے کہ طلباء اہم مواقع یا معلومات سے محروم رہ جائیں (ضابطۂ اخلاق کا FERPA نوٹس اور ضابطہ 3-790 ملاحظہ کیجیئے)۔
  • گھر میں بولی جانے والی زبان کا سروے - براہ مہربانی تمام سوالات کے جواب دیں جن میں طالبعلم/طالبہ کی پہلی بولی جانے والی زبان، گھر کی زبان، اور زبانی/تحریری خط و کتابت کی زبانیں شامل ہیں۔ مہیا کیے گئے جوابات کی بنیاد پر، طالبعلم/طالبہ کو گلوبل گلوبل ویلکم سینٹر بھیجا جا سکتا ہے تاکہ داخلے یا خدمات کے لیے انگریزی سیکھنے والے کی جانچ کی جا سکے۔
  • رشتے داری - یہ سکرین ان تمام والدین/سرپرستان کی فہرست دکھاتی ہے جو والد یا والدہ/سرپرست ٹیب پر موجود ہیں۔ براہ مہربانی اوپر بیان کیے گئے طالبعلم/طالبہ کے ساتھ ہر والد یا والدہ/سرپرست کے رشتے داری کے بارے میں بتائیں۔ اگر طالبعلم/طالبہ کے ساتھ والد یا والدہ/سرپرست منسلک نہیں تو کوئی رشتے داری نہیں، کے چیک باکس کو منتخب کریں۔
  • ہنگامی صورتحال میں رابطے والے فرد کی رشتےداری - ہنگامی صورتحال میں رابطے والے فرد کی طالبعلم/طالبہ کی رشتےداری دکھاتا ہے۔ بعد میں آپ سے کہا جائے گا کہ آپ تمام رابطے والے افراد کو ترجیحی ترتیب میں لکھیں۔
  • ہنگامی صورتحال میں رابطے والے فرد کی ترتیب - ڈریگ اینڈ ڈراپ کے ذریعے رابطے کے افراد کو اس ترتیب میں رکھیں جس میں ہنگامی صورتحال میں ان سے رابطہ کیا جائے۔
  • پری سکول سروسز کا سروے - اس اختیار کا انتخاب کریں جو کنڈرگارٹن سے پہلے پری سکول کے دوران طالبعلم/طالبہ کو ہر ہفتے ملنے والی پری سکول خدمات اور گھنٹوں کو بیان کرے۔
  • نظم و ضبط کی تاریخ - براہ مہربانی طالبعلم/طالبہ کے نظم و ضبط کی تاریخ فراہم کریں۔ اگر آپ کا کسی بھی سوال کا جواب "ہاں" ہے تو آپ کو قابل اطلاق معلومات فراہم کرنے کو کہا جائے گا۔

دستاویزات

براہ مہربانی رجسٹریشن جمع کرانے سے قبل داخلے کے تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ طالبعلم/طالبہ کے پیدائش کے اصل سرٹیفکیٹ کی کی تصدیق شدہ نقل اور دیگر ضروری دستاویزات جو اپ لوڈ نہیں کیے گئے (یا دستاویزات کی نقول جو واضح طور پر اپ لوڈ نہیں ہوئیں)، انہیں سکول کو پیش کرنےکی ضرورت ہے جب آپ طالبعلم/طالبہ کے داخلے کو مکمل کرنے کے لیے آئیں۔

  • ویب ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا: اپ لوڈ بٹن پر کلک کریں یا اس باکس پر نشان لگائیں جو یہ بتاتا ہے کہ دستاویز کی نقل سکول میں فراہم کی جائے گی۔
  • پیرنٹ ویو موبائل ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا: دستاویز کو اپ لوڈ کرنے کے لیے پیرنٹ ویو میں OLR ڈاکیومنٹ آئکن کو ٹیپ کریں جو ڈیوائس کے کیمرے کو استعمال کرتے ہوئے لائبریری سے فائلیں منتخب کر کے ممکن ہے۔

جائزہ/جمع کرانا

اپنی رجسٹریشن جمع کرانے سے پہلے، آپ کو Review یعنی جائزہ لیں کے بٹن پر کلک کر کے درخواست کا جائزہ لینا چاہیے۔ درخواست میں کسی قسم کی تبدیلیاں کرنے کے لیے، ہر سیکشن ہیڈنگ کے بائیں طرف Edit بٹن پر کلک کریں۔ جب ترمیم مکمل ہو جائے تو Save & Continue یعنی جائزہ/جمع کرائیں کے صفحے پر کلک کریں تاکہ Review/Submit یعنی جائزہ لیں/جمع کرائیں پر پر واپس جا سکیں۔ جب آپ درخواست کا جائزہ لے لیں تو I have reviewed all registration data and verified that is correct یعنی میں نے رجسٹریشن کے مواد کا جائزہ لے لیا ہے اور میں تصدیق کرتا/کرتی ہوں کہ یہ درست ہیں، کے باکس پر کلک کریں، پھر Submit پر کلک کریں۔

  • جب درخواست جمع ہو جائے گی تو تصدیق کرنے کے لیے ایک باکس ظاہر ہو گا۔ سٹوڈنٹ رجسٹریشن کی معلومات جمع کرانے کے لیے OK دبائیں۔ اس کے بعد، آپ اس پورٹل میں رجسٹریشن کی معلومات میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کے قابل نہیں ہوں گے؛ تاہم، آپ اپنی درخواست کا سٹیٹس دیکھنے کے لیے واپس آن لائن داخلے پر جا سکتے ہیں۔
  • اپنی درخواست کا سٹیٹس دیکھنے کے لیے Status یعنی تازہ ترین صورتحال کے بٹن پر کلک کریں۔

گلوبل ویلکم سینٹر – زبان کی جانچ اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کا جائزہ

گلوبل ویلکم سینٹر ان خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے جو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز میں نئے ہیں اور جو انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولتے اور/یا سمجھتے ہیں۔ گلوبل ویلکم سینٹر نئے طلباء کی رجسٹریشن، انگریزی زبان میں مہارت کی جانچ، گریڈ لیول میں داخلے اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کی تشخیص میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید سوالات کے کے لیے ہمارے گلوبل ویلکم سینٹر کے Manassas کیمپس سے 3800-402-571 پر یا Woodbridge کیمپس سے 6813-374-571 پر رابطہ کریں یا [email protected] پر ایک ای میل بھیجیں۔ سٹاف کا رکن آپ سے دو کاروباری دنوں کے اندر اندر مدد کے لیے رابطہ کرے گا/گی۔

کووڈ-19 کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے، تمام نئی رجسٹریشن نئے خاندانوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے عارضی طور پر مکمل کی جا رہی ہے۔ اپنے بچے کے زون کا سکول تلاش کرنے کے لیے PWCS اپنا سکول تلاش کریں کا ٹول استعمال کریں۔ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد، درج ذیل لنک میں سے ایک کے ذریعے اپنے سکول کے رجسٹرار سے رابطہ کریں: