مشینی ترجمے کے بارے میں معلومات - Urdu

PWCS ویب سائٹ اور پیغامات کے لئے آٹو ٹرانسلیشن یعنی مشینی ترجمہ

اظہارِ لاتعلقی

پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) ہماری ویب سائٹ پر ("آٹو ٹرانسلیٹ” کے نام سے)، پیرنٹ ویو میں اور سکول سٹیٹس کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات (ای میلز اور ٹیکسٹ پیغامات) میں گوگل کا کیا گیا ترجمہ استعمال کرتا ہے تاکہ صارفین کو انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں مواد پڑھنے میں مدد مل سکے۔

ان ترجموں کے لیے درست ترجمہ فراہم کرنے کے لیے معقول کوششیں کی گئی ہیں؛ تاہم ، کوئی خودکار ترجمہ کامل نہیں ہے اور نہ ہی اس کا مقصد انسانی مترجمین کی جگہ لینا ہے۔ یہ ترجمے "جیسے ہیں” ویسے ہی فراہم کیے گئے ہیں۔ ترجمے کے سافٹ ویئر کی حدود کی وجہ سے کچھ مواد (جیسے تصاویر، ویڈیوز، وغیرہ) کا ترجمہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انگریزی سے کسی دوسری زبان میں اس مواد کا ترجمہ کرنے میں پیدا ہونے والے کسی بھی تضاد یا اختلافات حتمی نہیں ہیں اور تعمیل، نفاذ، یا کسی اور مقصد کے لئے کوئی قانونی اثر نہیں ہے. اگر ان ترجموں میں موجود معلومات کی درستگی سے متعلق کوئی سوال پیدا ہوتا ہے تو، براہ کرم ویب سائٹ کے انگریزی ورژن کا حوالہ دیں۔

PWCS ویب سائٹس پر آٹو ٹرانسلیشن کا استعمال کیسے کریں

PWCS ویب سائٹ کا سکرین شاٹ جس میں لفظ Translations یعنی ترجمہ پر ماؤس کرسر ہے

PWCS ویب سائٹ کے اپنے بہت سے صفحات بھی اوپر بیان کردہ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ آٹھ اہم زبانوں میں مترجمین کی ٹیم کے ذریعہ کیے گئے تراجم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، سب سے اوپر والے مینو سے “Translations” یعنی ترجمے کو منتخب کریں اور اپنی زبان تلاش کریں۔ ویب سائٹ ہر ویب پیج کے لئے مشینی ترجمہ بھی پیش کرتی ہے۔ اس خصوصیت تک رسائی کے لیے "Auto Translate" یعنی خود کار ترجمے کا اختیار منتخب کریں۔ براہ مہربانی ذہن میں رکھیں کہ کمپیوٹر سے تیار کردہ ترجمے اکثر نامکمل ہوتے ہیں، لیکن وہ آپ کو معلومات سے واقف کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی 7568-791-703 پر کال کریں، یا [email protected] پر ای میل کریں۔

گوگل ٹرانسلیٹ کے بارے میں

گوگل ٹرانسلیٹ گوگل کی طرف سے فراہم کردہ ایک تھرڈ پارٹی سروس ہے جو تمام ترجمے براہ راست اور متابطقی طور پر انجام دیتی ہے۔ انسانی مترجمین کے ذریعہ پہلے ہی ترجمہ کیے جانے والے دستاویزات میں نمونوں کا پتہ لگا کر ، گوگل ٹرانسلیٹ ذہین اندازے لگا سکتا ہے کہ مناسب ترجمہ کیا ہونا چاہئے۔ بڑی مقدار میں متن میں نمونے تلاش کرنے کے اس عمل کو "شماریاتی مشینی ترجمہ" کہا جاتا ہے۔ چونکہ ترجمے مشینیں کرتی ہیں، لہذا تمام ترجمے مکمل طور پر درست نہیں ہوں گے۔ گوگل ٹرانسلیٹ انسان کے ترجمہ شدہ دستاویزات کا جتنی زیادہ مرتبہ کسی مخصوص زبان میں تجزیہ کر سکتا ہے، ترجمے کا معیار اتنا ہی بہتر ہو گا۔ یہی وجہ ہے کہ ترجمہ کی درستگی مختلف زبانوں میں مختلف ہو گی۔ اگر آپ کے گوگل ٹرانسلیٹ کے بارے میں کوئی سوالات ہیں تو، براہ کرم گوگل ٹرانسلیٹ ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ اگر آپ کو گوگل ٹرانسلیٹ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو، براہ کرم گوگل ٹرانسلیٹ: سپورٹ ملاحظہ کریں۔