اپنی ترجیحی زبان کی معلومات کو کیسے اپ ڈیٹ کریں

اپنی ترجیحی زبان کی معلومات کو کیسے اپ ڈیٹ کریں

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) آپ کے بچے کی تعلیمی کامیابیوں میں معاونت کے لیے اہل خانہ کو بطور تعلیمی شراکت دار شامل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

PWCS سکولوں میں فیصلہ سازی میں حصہ لینے اور آپ کے بچے کی تعلیم پر مثبت اثر ڈالنے میں اہل خانہ کی مدد کرنے کے لیے سکول اور گھر کے درمیان واضح رابطہ ضروری ہے۔

آپ کے بچے کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ زبانی گفتگو اور تحریری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے آپ کی ترجیح کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ PWCS ان معلومات کو اہل خانہ کے ساتھ ان کی ترجیحی زبان مں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو اپنی ترجیحی زبان میں معلومات وصول ہوں، ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ کچھ لمحے نکال کر پیرنٹ ویو میں لاگ ان ہوں تاکہ ان دو فیلڈز کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے جن کی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

اپنی ترجیحی زبان کی معلومات کو کیسے اپ ڈیٹ کریں

براہ مہربانی درج ذیل ہدایات پر عمل کریں.

  1. اپنے پیرنٹ ویو یوزر آئی ڈی او پاس ورڈ کے ذریعے پیرنٹ ویو ایپ یا پیرنٹ ویو ویب سائٹ پر لاگ ان ہوں۔
    • اگر آپ کو اپنے پیرنٹ ویو اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے مدد درکار ہے تو براہ مہربانی اپنے سکول سے رابطہ کریں۔
  2. پیرنٹ ویو میں لاگ ہونے کے بعد "Student Info" یعنی سٹوڈنٹ کی معلومات پر کلک کریں۔
    سٹوڈنٹ معلومات کے مینو کے انتخاب کے ساتھ پیرنٹ ویو کا سکرین شاٹ
  3. سٹوڈنٹ کی معلومات کی سکرین پر "Edit Information" یعنی معلومات میں ترمیم کریں، کے پٹن پر کلک کریں۔
    پیرنٹ ویو کے سٹوڈنٹ انفامیشن سیکشن کا سکرین شاٹ جس میں معلومات میں ترمیم کے بٹن کو نمایاں کیا گیا ہے۔
  4. سٹوڈنٹ کی معلومات میں ضروری تبدیلیاں کریں۔ معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد "Save Changes" یعنی تبدیلیاں محفوظ کریں، پر کلک کریں۔
    Screenshot of Student Info section of ParentVUE with highlight of the Save Changes button

کیا کوئی سوالات ہیں؟

اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو براہ مہربانی ترجمے اور ترجمانی خدمات کے لیے انتظامی رابطہ کاروں سے رابطہ کریں۔
Juan Lizama
[email protected]
703-791-7490

Cynthia Covarrubias
[email protected]
703-791-7490