خراب موسم میں منسوخی کے طریقۂ کار

جب خراب موسم یا ہنگامی صورتحال پیش آتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کو سکول بند کرنے پڑیں، دیر سے کھلیں یا جلدی بند ہوں۔



یاد رکھنے والی اہم باتیں:


فیصلے کرتے وقت، ہمارے طلباء اور سٹاف کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

PWCS ہنگامی صورتحال کی انتظامیہ، ماہرین موسمیات کی معلومات، اور سٹیٹ ہائی وے کے منتظمین کی سڑکوں کے حالات کا جائزہ لیتا ہے، اور سکول حکام کاؤنٹی بھر میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور پارکنگ لاٹ اور بس کی لینوں کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔ 350 مربع میل کی حدود میں رہنے والے طلباء، عملے، اور رہائشیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے، فیصلے کاؤنٹی بھر کے حالات اور موسم کی پیش گوئی کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ اس سے مراد ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے گرد و نواح میں حالات اتنے خراب نہ ہوں جبکہ سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہو۔

 

جتنی جلدی ممکن ہو، فیصلوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اہل خانہ کو مناسب انتظامات کے لیے کافی وقت مل سکے، PWCS پوری کوشش کرتا ہے کہ تاخیر سے کھولنے اور بند کرنے سے متعلق فیصلے جتنا جلدی ممکن ہو، کیے جائیں۔ ماسوائے غیر معمولی حالات کے جن میں ہنگامی حالات کا مطالبہ کیا جاتا ہے، فیصلہ ایک رات پہلے، یا بند ہونے یا تاخیر سے کھلنے کی صبح 4:30 سے پہلے پہلے کیا جاتا ہے۔


حتمی فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔

بطور والدین اور سرپرستان، اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ صورتحال محفوظ نہیں ہے اور سکول کھلا ہے، تو آپ کو اختیار ہے کہ آپ اپنے بچہ/بچی (بچوں) کو سکول مت بھیجیں۔ طلباء منظور شدہ غیر حاضری وصول کریں گے۔ براہ مہربانی اپنے بچے/بچی کے سکول کو غیر حاضری کے بارے میں مطلع کریں۔ انہیں تعلیمی طور پر سزا وار نہیں ٹھہرایا جائے گا البتہ انہیں چھوٹ جانے والے ذمیہ کاموں کو پورا کرنا ہو گا۔

 

ایک ایسا منصوبہ تیار رکھیں جن سے سب آگاہ ہوں۔

بچوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اگر والد یا والدہ گھر پر موجود نہیں تو انہیں کہاں جانا ہے یا کیا کرنا ہے۔ براہ مہربانی سکول تاخیر سے کھلنے کی صورت میں بچوں کو جلدی سکول لے کر مت آئیں کیونکہ سٹاف بھی سکول میں موجود نہیں ہو گا۔

 

کیا آپ کوڈ سے واقف ہیں؟


براہ مہربانی موسم کے کوڈ کو جاننے کی کوشش کریں جو ہم PWCS میں اس وقت استعمال کرتے ہیں جب سکول بند کرنے ہوں یا سکول دیر سے کھلنے ہوں۔


PWCS بہت سے طریقوں کے ذریعے سکول بند ہونے اور تاخیر سے کھلنے سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • PWCS فیس بک اور ٹوئیٹر
  • PWCS ہوم پیج اور ہر سکول کے ویب پیج پر الرٹ
  • (The Hub میں رابطے کی معلومات استعمال کرتے ہوئے) والدین/سرپرستوں کو ای میل اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جاتے ہیں
  • My PWCS ایپ پر نوٹیفیکیشن بھیجے جاتے ہیں
  • PWCS-TV پر نشر کیا جاتا ہے (کام کاسٹ پر چینل 18 اور فایوس پر چینل 36)
  • علاقے کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن سٹیشن

information

اپ ڈیٹنگ [تازہ ترین اطلاعات] کی تیز رفتاری کی وجہ سے، سرکاریPWCSnews@ ٹوئیٹر اکاؤنٹ عام طور پر اطلاع دینے کا پہلا اور تیز ترین طریقہ ہے۔ دیگر مواصلاتی طریقے جیسے ای میل، ٹیکسٹ، ویب سائٹ، دیگر سوشل میڈیا اور خبروں کے چینلوں کو جتنی جلدی ممکن ہو گا، اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ براہ مہربانی آگاہ رہیں کہ ہو سکتا ہے کہ بڑے پیمانے پر ای میلز کی وجہ سے ٹویٹر الرٹ اور آپ کے ان باکس میں آنے والی ای میل کے درمیان کچھ وقت حائل ہو۔

اہم پیغامات کیسے وصول کریں

PWCS سے اہم پیغامات کیسے وصول کریں


              

PWCS نوٹیفیکیشن (آٹو میٹک انرولمنٹ)

طلباء کے والدین اور سرپرستان اور پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے ملازمین، PWCS نوٹیفیکیشن کے پیغامات بھیجنے کی سروس میں خود بخود شامل ہیں۔

PWCS کے مرکزی دفتر اور سکول اس سسٹم کو سکول دیر سے کھلنے اور بند ہونے کی معلومات، ہنگامی صورتحال میں پیغامات، اور حاضری، کھانے کے اکاؤنٹ بیلنس، اور سکول کی بنیاد پر پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ پیغامات والدین اور ملازمین کے فراہم کی گئی رابطہ معلومات کو استعمال کرتے ہوئے بھیجے جاتے ہیں۔

اپنے نوٹیفیکیشن کی ترجیحات سیٹ کرنے کے بارے میں سیکھیں


رابطے کی اہم معلومات کی تجدید

یہ بہت اہم ہے کہ تازہ ترین رابطہ معلومات رکھی جائیں۔ والدین آن لائن The Hub کے ذریعے اپنے بچہ/بچی کی ہنگامی صورتحال میں رابطہ معلومات میں تبدیلی کی درخواست کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

ملازمین اپنے ایمپلائی سیلف سروس کے ذریعے اپنی رابطہ معلومات کا جائزہ لے سکتے اور اس کی تجدید کر سکتے ہیں۔


موبائل ایپ

My PWCS ایپ موبائل ڈیوائس کے ذریعے آپ کو وہ معلومات پہنچاتی ہے جو آپ چاہتے ہیں جیسے ہنگامی صورتحال میں اعلانات، خبریں، اور لنچ مینو کے لنکس، سکول کے رابطہ نمبر، بس شیڈول، اور کھانے کی ادائیگیاں، سب آپ کے ہاتھ کی ہتھیلی پر ہے۔ گوگل پلے سٹور اور ایپ سٹور سے تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کریں۔