غیر امتیازی سلوک کا بیان اور رابطہ معلومات
پرنس وليم کاؤنڻی پبلک سکولز (PWCS) ملازمت ميں يا اپنے تعليمی پروگراموں، خدمات اور سرگرميوں ميں نسل ،رنگ، مذہب، قومی نسب )بشمول مشترکہ نسب اور نسلی خصوصیات(، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، حمل، پچے کی پیدائش يا متعلقہ طبی کيفيات، بشمول دودھ پلانا، عمر ،ازدواجی حيثيت، سابق فوجی حيثيت، معذوری، وراثتی معلومات يا کسی اور بنياد پر امتيازی سلوک نہیں کرتا، نہ ہی غنڈہ گردی يا ہراسانی برداشت کرتا ہے جو قانونی طور پر منع ہے۔
کوئی بھی پیرنٹ يا سٹوڈنٹ جو يہ سمجھتا ہے کہ کسی سٹوڈنٹ کو اس طرح کے امتیازی سلوک، غنڈہ گردی، يا ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، يا جس نے اس طرح کے امتیازی سلوک، غنڈہ گردی، يا ہراسانی کا مشاہدہ کیا ہے، کو ذيل میں بیان کردہ لنکس کا استعمال کرتے ہوئے PWCS کو اس واقعہ )واقعات( کی اطلاع دينی چاہیے تاکہ PWCS فوری ،مناسب اور قابل اعتماد تحقیقات کر سکے اور اس طرح کے طرز عمل کو روکنے کے لئے مؤثر ردعمل فراہم کر سکے، اس کے اعادہ کو روکے، اور اس کے اثرات کو دور کرے۔
اس طرح کے امتیازی سلوک، غنڈہ گردی يا ہراسانی کی اطلاع دينے کے لئے انتقامی کاروائی رياستی اور وفاقی قانون کے ساتھ ساتھ PWCS کی پالیسیوں اور ضوابط کے تحت ممنوع ہے۔ وہ الزامات جن کی وجہ سے طلباء اور/ يا ملازمین نے ايسے افراد کے خلاف جوابی کاروائی کی جو اس طرح کی بدسلوکی کی اطلاع ديتے ہیں يا اس کا مشاہدہ کرتے ہیں ،PWCS کے ذريعہ قابل اطلاق سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط میں طے کردہ طريقہ کار کے تحت فوری طور پر تحقیقات کی جائیں گی اور ان سے نمٹا جائے گا۔
درج ذيل افراد سٹوڈنٹ کی امتیازی سلوک اور ہراسانی کرنے کی شکايات کی تحقیقات کے ذمہ دار ہیں:
- نسل، رنگ، قومیت اور کسی دوسرے محفوظ طبقے کی رکنیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک يا ہراسانی کی شکايات، سوائے جنس کی بنیاد پر، جو ڻائٹل IX کے تحت آتی ہیں:
کمپلائنس سپروائزر
PWCS تنوع، مساوات، شمولیت اور تعمیل کا شعبہ
571.374.6839 ، [email protected]
اس طرح کی شکايات کو سکول کے پرنسپل کو يا براہ راست اس لنک کا استعمال کرتے ہوئے کمپلائنس اور ايمپلائی/سٹوڈنٹ سپورٹ کے دفتر کو اطلاع دی جا سکتی ہے: امتیازی سلوک اور ہراسانی، اور ايک تفتیش کار کو تفويض کیا جائے گا اور 60 کاروباری دنوں کے اندر اندر کمپلائنس ايمپلائز/سٹوڈنٹ سپورٹ کے دفتر کے ذريعہ حل کیا جائے گا ، بشرطیکہ اس ڻائم لائن کو کسی معقول وجہ سے مؤخر نہ کیا جائے۔ فريقین کو تحقیقات مکمل ہونے کے تین کاروباری دنوں کے اندر مطلع کیا جائے گا کہ آيا سکول بورڈ کی پالیسی يا ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور اگر ايسا ہے تو کیا درستگی اور/ يا اصلاحی کاروائی کی جائے گی۔ اس طرح کے درستگی يا اصلاحی اقدامات ان طلباء کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں جو امتیازی سلوک يا ہراسانی میں ملوث ہیں، مشاورت؛ تربیت؛ شکايت کنندہ کے ساتھ مزيد رابطے کی ممانعت کرنے والا طرز عمل کا معاہدہ؛ ايک دوسرے سکول میں منتقلی؛ اور / يا تاديبی کاروائی )بشمول معطلی تک اور معطلی(۔ امتیازی سلوک يا ہراسانی میں ملوث ملازمین کے لئے اصلاحی کاروائی میں مشاورت، تربیت، معطلی، يا برطرفی شامل ہو سکتی ہے۔
- جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک يا ہراسانی کی شکايات:
ڻائٹل IX کوآرڈينیٹر
PWCS ڈائیورسٹی، ايکويٹی ،انکلوژن اور کمپلائنس کا شعبہ
571.374.6839 يا [email protected]
اس طرح کی شکايات براہ راست اس لنک پر کمپلائنس و ايمپلائی/سٹوڈنٹ سپورٹ آفس کو رپورٹ کی جا سکتی ہیں: امتیازی سلوک اور ہراسانی، اور نوڻس لیا جائے گا اور تفتیش کار کو تفويض کیا جائے گا۔ اس طرح کی تحقیقات عام طور پر 60 کاروباری دنوں کے اندر مکمل کی جاتی ہیں۔ اس طرح کی تحقیقات کے دوران طلباء کو معاون اقدامات فراہم کیے جائیں گے جو انہیں شکايت کے حل تک محفوظ طريقے سے سکول جانے کی اجازت ديں گے۔ انسدادی اور اصلاحی اقدامات میں وہ شامل ہیں جو ديگر محفوظ طبقات کی رکنیت سے متعلق امتیازی سلوک اور ہراسانی کرنے کی شکايات کے لئے اوپر درج ہیں۔
امتیازی سلوک اور ہراسانی کی شکايات کی رپورڻنگ، تحقیقات اور حل کے لئے تفصیلی طريقہ کار درج ذيل ہیں:
- پالیسی 507 ، "ملازمت میں امتیازی سلوک اور ہراسانی" اور ضابطہ 1 - 507 ، "ملازمین کے خلاف امتیازی سلوک اور ہراسانی کے دعووں کے لئے شکايت کے طريقہ کار" اور 3 - 507 ، "ڻائٹل IX کے تحت ملازمین کے خلاف جنسی بدسلوکی کے الزامات کا حل" شامل ہیں۔
- پالیسی 738 ، "طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک اور ہراسانی" اور ضابطہ 1 - 738 ، "جنسی بدسلوکی کے طلباء کے خلاف الزامات کا حل" اور 3 - 738 ، "امتیازی سلوک يا ہراسانی کرنے کے طلباء کے خلاف الزامات کا حل"
پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز معذور افراد سمیت اپنے تمام صارفین کو ویب سائٹ کے مواد تک رسائی فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ہم اس وقت 1990 کے امریکی معذوروں کے ایکٹ کے ٹائٹل II اور سیکشن 504 کی تعمیل میں ویب مواد تک رسائی کے رہنما اصول (WCAG) 2.0 کے لیول AA معیارات پر پورا اترنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اگر آپ کوئی معاون ٹیکنالوجی (جیسے سکرین ریڈر، آئی ٹریکنگ ڈیوائس، آواز کو پہچاننے والا سافٹ ویئر وغیرہ) استعمال کرتے ہیں یا آپ کو کوئی اور معذوری کا سامنا ہے اور ہماری ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے تو ہم سے [email protected] پر رابطہ کریں یا 8147-791-703 پر فون کریں۔ براہ مہربانی آپ جو مواد حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس کا URL (ویب ایڈریس)، آپ کو پیش آنے والی مشکل اور اپنی رابطہ معلومات فراہم کریں۔ ہم آپ سے رابطہ کریں گے اور آپ کو درکار معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ براہ مہربانی اس ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کی صورت میں سپروائزر برائے ویب و سوشل میڈیا سروسز سے [email protected] پر یا 8147-791-703 پر رابطہ کریں۔