بنیادی اور اہم ذمہ داریاں
پالیسی: 023
معیاری اصول
ورجینیا قانون اور "ورجینیا کوڈ"، ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ ورجینیا میں پبلک سکولوں کے لیے معیاری اصول بیان کریں جن پر صرف جنرل اسمبلی ہی نظرثانی کر سکتی ہے۔ یہ معیارات “ورجینیا کوڈ ” at §§ 22.1-253.13:1 through 22.1-253.13:10 میں موجود ہیں، اور معیاری اصول کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ان ضروریات کو شامل کرتے ہیں جنہیں ورجینیا پبلک سکول اور سکول ڈویژن کو پورا کرنا چاہیے۔
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ پالیسیاں تیار کرتا ہے اور ڈویژن سپرنٹنڈنٹ کامن ویلتھ آف ورجینیا کے تقاضوں کے تحت ضوابط اور طریقہ کار کا نفاذ کرتے ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔