کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن بنیادی اور اہم ذمہ داریاں

عنوان پالیسی - پرچم سے وفاداری کا عہد

کوڈ 052.01

حیثیت فعال

اختیار کردہ 20 دسمبر، 1995

آخری مرتبہ دہرایا گیا 26 جون، 2019

پرانی دہرائی گئی تاریخیں 12/17/2003


بنیادی اور اہم ذمہ داریاں

پالیسی: 052.01

پرچم سے وفاداری کا عہد

 

پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز میں تعلیمی دن کا آغاز ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پرچم کے تئیں وفاداری کے عہد کے ساتھ ہو گا۔


"میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پرچم اور وہ جس جمہوریہ کی نمائندگی کرتا ہے، اس کے تئیں وفاداری کا عہد کرتا/کرتی ہوں، خدا کے تحت ایک ملک، ناقابل تقسیم، سبھی کے لیے آزادی اور انصاف کے ساتھ۔"

شرکت کرنے کا یہ موقع لازمی نہیں ہے اور شرکت انٹرکام کا استعمال کرتے ہوئے یا پھر ایسے اساتذہ جو عہد وفاداری میں اپنی کلاس کی قیادت کرنے کی خواہش رکھتے ہوں، کے ذریعہ اسکول بھر میں فراہم کیا جائے گا۔ جب عہد دہرایا جارہا ہوگا تو سبھی طلباء، اساتذہ، اور سکول میں آیا ہوا کوئی بھی فرد مودبانہ کھڑا رہے گا۔ ایسے افراد جو، مذہبی یا کسی دیگر عمیق ذاتی عقیدہ کی وجہ سے، وفاداری کے عہد میں شرکت نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، وہ دوسروں کے خیالات کے احترام کے لئے خاموشی کے ساتھ کھڑے رہیں یا بیٹھے رہیں گے۔

امریکی پرچم کو تمام کلاس رومز میں موزوں طور پر نمایاں کیا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات

ورجینیا کوڈ 22.1-202 §