سکول کی عمومی انتظامیہ
پالیسی: 271
سکولوں میں جانور
کمرۂ جماعت میں لائے جانے والے جانور خاص تدریسی مقصد کے لیے ہونے چاہیے جنہیں فوری طور پر شناخت کیا جا سکے اور وضاحت کی جا سکے۔ ایسے تمام جانوروں کی مناسب دیکھ بھال اور عزت کی جائے گی۔
سکول املاک یا سکول کی سرگرمیوں میں جانور صرف ضابطہ 1-271، "سکول میں جانور لانا"، کے تحت ہی لائے جا سکتے ہیں۔
مزید برآں، معذور افراد سکول املاک پر یا سکول سے متعلقہ سرگرمیوں میں اپنے ساتھ "سروس اینیمل" [مددگار جانور] رکھ سکتے ہیں جیسا کہ ریاستی اور وفاقی قوانین میں بیان کیا گیا ہے اور ضابطہ 271-2 سروس اینیمل میں نافذ کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔