کتاب : پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن : 200 - سکول کی عمومی انتظامیہ

عنوان : پالیسی - کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز کے معیارات

کوڈ : 295

حیثیت : فعال

اختیار کردہ : 23 جون، 1999

آخری مرتبہ دہرایا گیا : 27 جنوری، 2021

پرانی دہرائی گئی تاریخیں : 8 مئی، 2019؛ 9 دسمبر، 2020

سکول کی عمومی انتظامیہ

پالیسی: 295

کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز کے معیارات

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز سٹاف، طلباء، اور دیگر افراد جو نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے اور انٹرنیٹ اور/یا جو ویب سائٹ بناتے اور لاگو کرتے ہیں، ان پر ٹیلی کمیونیکیشنز اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرنے کے معیارات پر پورا اترنا ضروری ہے۔

ان معیارات کا مقصد ٹیکنالوجی تک آسان رسائی اور اس کا تحفظ اور الیکٹرانک معلومات کی مؤثر تدریس، تعلیم، اور سکول انتظامات میں منتقلی ہے۔ ایسے معیارات سکول ڈویژن کے اندر اور عوام کے ساتھ رابطے، تعلیم اور معلومات کے فروغ کو بڑھائیں گے۔

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز، تمام ریاستی اور وفاقی قواعد و ضوابط اور سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط کی تعمیل میں ویب سائٹ یا کسی سکول یا ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر موجود طالبعلم/طالبہ اور ملازمین کی حساس معلومات کی رازداری اور نجی معلومات کی حفاظت کرے گا۔ ڈویژن سپرنٹنڈنٹ یا نامزد شخص اس پالیسی اور وفاقی اور ریاستی شرائط کو لاگو کرنے اور ڈویژن کی انٹرنیٹ کے تحفظ کے طریقہ کار کو تدریسی پروگرام میں مدضم کرنے کے لیے ضوابط بنائیں گے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) برائے کمیونیکیشن و ٹیکنالوجی سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کی نگرانی اور نفاذ کا ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات

HIPAA (ہیلتھ انشورنس پورٹبیلٹی اینڈ اکاؤنٹبیلٹی ایکشن)

CIPA (چلڈرن انٹرنیٹ پروٹیکشن ایکٹ)

PPRA (پروٹیکشن آف پیوپلز رائٹس

فیملی ایجوکیشن رائٹس اینڈ پرئیویسی ایکٹ آف 1974

("FERPA,". Va. Code §§ 22.1-287-289 - ریکارڈ تک رسائی کی حدود

ورجینیا ڈیٹا کولیکشن اینڈ ڈیسمینیشن ایکٹ، Va. Code §§ 2.2-3801, et. seq. Va.

Code § 22.1-212.2:3 - ایجوکیشن ٹیکنالوجی فاؤنڈیشنز اور پبلک سکول فاؤنڈیشنز نجی و سرکاری سکولوں کے لیے قابل قبول استعمال سے متعلق پالیسیاں

Va. Code § 22.1-70.2 - عوام اور نجی سکولوں کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال کی قابل قبول پالیسیاں

ورجینیا محکمہ تعلیم، سکولوں میں انٹرنیٹ سیفٹی کے ضابطے اور رہنما اصول