مالیاتی انتظامیہ

پالیسی 346

ٹیوشن

جو افراد قانونی طور پر سکول جانے کی عمر کے ہیں اور اصل میں پرنس ولیئم کاؤنٹی کے باشندے نہیں ہیں، وہ بھی ضابطہ 1-346، "واجبات" کی شرائط و ضوابط کی مطابقت میں ٹیوشن فیس کی بنیاد پر داخلے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ٹیوشن واجبات ہر سال سپرنٹنڈنٹ برائے سکولز کی سفارش پر طے کیے جائیں گے اور پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی طرف سے منظور ہوں گے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز یا نامزد کردہ اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

آخری بار جائزہ لیا گیا 4/10/2019