کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 400 - معاونتی خدمات
عنوان: پالیسی - ہنگامی صورتحال میں سکول بند کرنا - طالبعلم/طالبہ کی چھٹی اور ملازمین کی حاضری
کوڈ: 404.04
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 28 اکتوبر، 1975
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 30 نومبر، 2021
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 11 ستمبر، 2019


پالیسی: 404.04

ہنگامی صورتحال میں سکول بند کرنا - طالبعلم/طالبہ کی چھٹی اور ملازمین کی حاضری
 

جب ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (سپرنٹنڈنٹ) کی رائے کے مطابق، ایسے حالات ہوں جو طلباء اور ملازمین کی صحت اور حفاظت کے لیے خطرناک ہوں، تو سپرنٹنڈنٹ کو مناسب اقدامات کرنے چاہییں۔ ان میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:

  1. سکولوں کو کھولنےمیں تاخیر
  2. طلباء کا سکول سے جلدی جھٹی
  3. پورے دن کے لئے سکول بند
  4. طلباء اور ملازمین کی صحت اور تحفظ کے بچاؤ کے لئے دیگر ضروری اقدامات

ایسے اقدامات کو اختیار کرنے کی وجوہات میں شدید موسمی حالات، بجلی کا چلے جانا، خراب موسم، اور اس جیسی خطرناک حالات۔ ایسے موقع پر جب کہ مذکورہ بالا کوئی بھی اقدام کیا گیا ہو، تو سپرنٹنڈنٹ طلباء کے نقل و حمل کے نظام میں مناسب ترتیب رکھے گے اور ضروری معلومات کے بارے میں ملازمین، طلباء، والدین، اور بڑے پیمانہ پر کمیونٹی کو اطلاع دیں گے۔

انفرادی سکول کے اندر خطرناک صورتحال کے موقع پر، طلباء اور ملازمین کے تحفظ اور صحت کے بچاؤ کے لئے پرنسپلز ضروری کاروائیاں کریں گے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر، لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹس، چیف انفارمیشن آفیسر، اور چیف ہیومن ریسورس آفیسر، (یا نامزد کردہ) اس ضابقےکو نافذ کرنے اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات
کراس حوالہ جات