کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 400 - معاونتی خدمات
عنوان: پالیسی - توڑ پھوڑ
کوڈ: 405.02
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 1 اکتوبر، 1980
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 21 فروری، 2018

معاونتی خدمات

پالیسی: 405.02

غارت گری

 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ (PWCSB) تقاضہ کرے گا کہ پرنسپل یا سپروائزر فوری طور پر اپنے سپروائزر کو کسی جرم، غلطی، نقصان، یا دوسرے غیر معمولی صورت حال اور اس سے آگاہ کرے جو پرنسپل یا سپروائزر کے دائرہ اختیار میں ہے۔ 
 
PWCSB کسی فرد، والد یا والدہ، یا طالبعلم/طالبہ کو کسی نقصان، املاک کی کسی قسم کی تباہی بشمول مگر کتابوں، سامان، آلات، عمارتوں، تک محدود نہیں، کا درج ذیل صورتحال میں ذمہ دار قرار دے سکتا ہے: 

 

  1. طلباء:  غفلت کی وجہ سے، جان بوجھ کر، یا بغض کی وجہ سے املاک کی توڑ پھوڑ یا نقصان۔ 
     
  2. والدین:  کسی نابالغ کی جان بوجھ کر یا بغض کی وجہ سے عوامی املاک کی تباہی یا نقصان جیسا کہ ورجینیا کوڈ § 8.01-43 میں لکھا ہے۔ 
     

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) انتظامیہ اس نقصان کا مناسب ہرجانہ وصول کرنے کی کوشش کرے گی جو غفلت کی وجہ سے ہونے والے نقصان یا توڑ پھوڑ کا سبب بنا، اور/یا اس طالبعلم/طالبہ کے خلاف مناسب تادیبی کاروائی کی جائے گی جس نے غفلت میں یا جان بوجھ کر ایسا طرز عمل اختیار کیا جو توڑ پھوڑ یا نقصان کا سبب بنا۔  
 
PWCS انتظامیہ کسی ایسے فرد سے ہرجانہ وصول کرے گی جو ٹائٹل 18.2 کی کسی شق کی خلاف ورزی میں جرم کا مرتکب ہو گا جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا جیسا کہ ورجینیا کوڈ § 19.2-305.1میں کہا گیا ہے۔  
 
مناسب کیسوں میں جہاں کمیونٹی کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ برائے سکولز غفلت میں یا جان بوجھ کر ہونے والے نقصان یا توڑ پھوڑ کے استغاثہ کو معاف کر سکتے ہیں اور ہونے والے نقصان کے لیے ذمہ دار نابالغوں کے والدین سے صرف ہرجانہ وصول کر سکتے ہیں۔ ایسی صورتوں میں، سپرنٹنڈنٹ برائے سکولز پیسوں کی واپسی کی بجائے نابالغ سے کسی کام یا خدمت کی شکل میں ہرجانہ وصول کر سکتا ہے۔ 
 
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے فنانس اینڈ سپورٹ سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔  
 
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔ 

قانونی حوالہ جات