معاوناتی خدمات

پالیسی 452

طعام نامے کی منصوبہ بندی

فوڈ و نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ ڈویژن کی سطح پر ناشتے اور دوپہر کے کھانے کا پروگرام نافذ کرے گی جو ہر سکول میں طلباء کے لیے دستیاب ہو گا۔ یہ پروگرام وفاقی بازادائیگی کا اہل ہو گا اور نیشنل سکول بریک فاسٹ ایکٹ، نیشنل سکول لنچ ایکٹ، اور چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ کے غذائی معیارات پر پورا اترے گا۔

چیف آپریٹینگ افسر (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

آخری ترمیم 3/22/2022