کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 400 - معاونتی خدمات
عنوان: پالیسی - ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی قیمت وصول کرنا
کوڈ: 460
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 9/21/88
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 9 نومبر، 2021
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 11 دسمبر، 2019

معاونتی خدمات

پالیسی: 460

ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی قیمت وصول کرنا

یہ والد والدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طالبعلم/طالبہ کو ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے پیسے یا گھر سے تیار کیا ہوا کھانا مہیا کریں۔ تاہم، پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز ان طلباء کو کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرے گا جو گھر سے کھانا نہیں لاتے یا ان کے پاس کھانا خریدنے کیلیئے پیسے نہیں ہیں۔

پہلے سے کھانے کا اکاؤنٹ بنانے کا استعمال اور آن لائن ادائیگی سے نقد خریداری کی ضرورت کو کم کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

جن طلباء کی عادت ہے کہ وہ سکول کوئی رقم نہیں لے کر آتے یا گھر سے کھانا نہیں لاتے ان کے والدین سے مفت اور کم قیمت کھانے کی درخواست فارم مکمل کرنے کو کہا جائے گا۔

 چیف آپریٹنگ آفیسر (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔

 اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات