کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 400 - معاونتی خدمات
عنوان: پالیسی - توانائی کا تحفظ
کوڈ: 494
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 17 فروری، 1993
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 13 جنوری، 2021
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 11 اکتوبر، 2017


معاونتی خدمات

پالیسی: 494

توانائی کی بچت
 

  1. پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ توانائی کی بچت کو قبول کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مالیاتی انتظامات پر عمل کے وقت توانائی کی بچت اور قدرتی وسائل کے لیے ہر مناسب کوشش کی گئی ہے۔
     
  2. اس پالیسی کے نفاذ کی ذمہ داری مشترکہ طور پر سکول بورڈ، انتظامیہ، اساتذہ، سٹاف، طلباء اور معاون عملے کی ہو گی۔ کامیابی کی بنیاد تمام گروپوں کے درمیان تعاون پر ہے۔
     
  3. توانائی کی بچت کے پروگرام کی کلی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے، درج ذیل شعبوں پر عمل کیا جائے گا:
     
    1. ہر سکول یا عمارت ایک سائٹ منتظم نامزد کرے گا جو اپنی سائٹ پر توانائی کی بچت کا جوابدہ ہو گا/گی اور اس کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت کی تعلیم کی کوآرڈینیٹر ٹیموں کا ذمہ دار ہو گا/گی جو مقررہ اوقات میں اپنا جواب فراہم کریں گے۔ حتمی طور پر ہر سکول پرنسپل اپنے سکول میں توانائی کی بچت پروگرام کا ذمہ دار ہو گا/گی۔
       
    2. ہر سائٹ پر تمام افراد سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ توانائی کی بچت کو بڑھانے اور اصل توانائی کی بچت کو بڑھانے کے لیے مثبت حصہ ڈالیں گے۔
       
    3. انرجی مینجمنٹ ٹیم توانائی کی بچت کے پروگرام کو نافذ کرے گی جس کی قیادت دفتر برائے فسیلیٹی سروسز کے انتظامی کوآرڈینیٹر، انرجی میجنمنٹ، اور انرجی ایجوکیشن کوآرڈینیٹر (کوآرڈینیٹرز) ضابطہ 494-1 کی مطابقت میں کریں گے۔ اس پالیسی کے نفاذ سے متعلق تمام فیصلے عام سمجھ بوجھ کی مضبوط بنیادوں پر ہوں گے۔ اس پالیسی میں مناسب سہولیات سے انکار کے لیے تشکیل نہیں دیا جائے گا۔
       
    4. ہر سائٹ پر آفس برائے فسیلیٹی سروسز، توانائی کی بچت کے پروگرام کی ترقی اور مقاصد کے قابل قبول کارکردگی کے نتائج فراہم کرے گی تاکہ توانائی کے استعمال وار اخراجات کا درست ریکارڈ رکھا جا سکے۔
       
  4. ایک محفوظ، صحت مند تدریسی ماحول کو فروغ دینے اور توانائی کی بچت کے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے، دفتر برائے فسیلیٹی سروسز قائم کردہ بچاؤ کو برقرار رکھنے کے طریقہ کار کو بڑھائے گا بشمول HVAC عمار اینویلپ، اور مؤسچر مینیجمنٹ۔
     

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سپورٹ سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ 

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔


قانونی حوالہ جات
کراس حوالہ جات