622

تدریس

ٹیسٹنگ پروگرام - عمومی

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ امتحان کی نوعیت اور مقصد؛ امتحان کس طرح لیا جائے گا؛ امتحان کیسے تیار کیا جائے گا؛ سکول میں امتحان کی اقسام کا استعمال؛ کیسے، کب، اور کو امتحان کے نتائج رپورٹ کرے گا؛ اور کس طرح امتحان کے نتائج تدریسی فیصلوں کی معاونت کیلیئے استعمال ہوں گے اور تدریس کی مجموعی بہتری سے متعلق رہنما اصول اختیار کرے گا۔

PWCS سٹاف کے تمام ارکان موجودہ قانون اور ورجینیا اسسمنٹ پروگرام کے تمام تقاضوں پر عمل کریں گے۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ پبلک سکول میں کسی بھی طالبعلم/طالبہ کی جانچ کرنے کا حق رکھتا ہے جب تک کہ وہ جانچ اور اس سے متعلق سرگرمیاں موجودہ قانون کے مطابق ہوں۔ ورجینیا اسسمنٹ پروگرام کے کسی حصے، ڈویژن کی سطح پر جانچ یا سٹینڈرڈائیزڈ جانچ کو دینے سے قبل، سکول والدین، سرپرستوں، یا بالغ طلباء کو امتحان کے شیڈول کے بارے مطلع کریں گے۔ ایسی صورت میں سے کہ والد یا والدہ، سرپرست، یا بالغ طالبعلم/طالبہ، طالبعلم/طالبہ کی امتحان میں شرکت سے انکار کر دیں تو درخواست کرنے والے والد یا والدہ، سرپرست، یا بالغ طالبعلم/طالبہ کو ممکنہ نتائج اور اس فیصلے کے اثرات کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

PWCS کا تمام سٹاف تعلیمی سال یا کوئی دوسری جانچ کے دوران، انفرادی طلباء کو فالتو سٹینڈرڈائیزڈ ٹیسٹ اور/یا امتحانات دینے سے گریز کریں گے، جن ایک خاص مقصد اور جائز تدریس اور/یا احتسابی فیصلے سے تعلق نہیں۔ کسی سٹینڈرڈ جانچ کے لینے سے قبل، دفتر محتسب کو اس جانچ کا نفسیاتی طریقے سے جائزہ لینے کا مجاز ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات: ورجینیا کا موجودہ تشخیصی پروگرام

اختیار کردہ: 16 دسمبر، 1981
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 26 جون، 2019 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ