636

تدریس

جسمانی تعلیم میں شرکت
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ تدریسی پروگرام کے حصے کے طور پر طالبعلم/طالبہ کی صحت و تندرستی کی بہتری کا تقاضا کرتا ہے۔ سکول گریڈ K تا 12 تک کے ہر طالبعلم/طالبہ کو جسمانی فٹنس کا پروگرام فراہم کریں گے۔ ہائی سکول ڈپلومہ کی شرط میں صحت اور جسمانی تعلیم کے دو کریڈٹس کا کامیاب تکمیل شامل ہے۔ تمام طلباء سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ فٹنس پروگرام کے حصے کے طور پر جسمانی تعلیم میں شریک ہوں۔ اس بات کو سمجھا گیا ہے کہ کچھ صورت حال ایسی ہوتی ہیں جب ایک طالبعلم/طالبہ کو شرکت کے مختلف مرحلوں پر استثنا کی ضرورت ہو۔ طالبعلم/طالبہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے والد یا والدہ، ڈاکٹر، اور سکول سٹاف کے درمیان مناسب رابطہ رکھا جائے گا تاکہ مناسب رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کا 2020 میں جائزہ لینے کے ذمہ دار ہیں۔

قانونی حوالہ جات: ورجینیا کوڈ §§ 22.1-200 اور 207
Regulations of the Virginia Department of Education, 8 VAC20-320-10


اختیار کردہ: 18 نومبر، 2008
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 14 جون، 2017 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ